خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباآن لائن شاپنگ کی دراز رسی
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزسیمیں کرن

آن لائن شاپنگ کی دراز رسی

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 10, 2025
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 10, 2025 0 تبصرے 73 مناظر
74

پاکستانی بھی کیا باکمال قوم ہے کہ یہاں کام، کوئی صنعت، کوئی کاروبار کوئی نیا خیال کوئی سہولت پیدا ہو تو اس کا نکتہ عروج فراڈ اور دھوکہ دہی پہ جا کھلتا ہے۔ دور کیا جائیے اب اس آن لائن کاروبار کو ہی دیکھ لیجیے جس کی رسی دراز ہو چکی ہے اور اس کو کھینچنے کے لیے نہ کوئی قانون ہے نہ کوئی رکاوٹ، اندھا دھند یہ کاروبار پھیلتا چلا جا رہا ہے یعنی تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو۔

ذرا بتلائیے کہ اپ آن لائن شاپنگ کیوں کرتے ہیں بھلا؟ دراصل اپ خود کو زحمت سے بچانا چاہتے ہیں۔

اپ گھر میں آن لائن سجے بازار پہ اعتبار کرتے ہیں، اسے اول حس لامسا کے درجے سے نیچے اتر کر بصارت اور سماعت پہ اعتبار کر کے مصنوعات کی خریداری کرتے ہیں۔ پہلا رسک اعتبار کا ہے کہ اپ نے چیز کو چھو کر براہ راست نہیں دیکھا۔ دوسرا خسارہ جو آپ کے حصے میں آتا ہے اگر چہ اپ نسبتاً مہنگی چیز خریدتے ہیں، اس پہ ڈلیوری چارجز برداشت کرتے ہیں لیکن آپ کو بھاؤ تاؤ کرنے کے موقع سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ آخر کیوں؟

سب سے بڑی سہولت جو آپ تصور کرتے ہیں کہ میرے حصے میں آئی ہے وہ یہ کہ میں نے اپنا قیمتی وقت بچا لیا چلو اچھا ہوا مجھے بازار پھرنے کی کوفت سے نجات ملی میں نے اپنا ایندھن اور توانائی بچالی۔
اور دوسری سہولت یہ کہ آن لائن بعض ایسی چیزیں دستیاب ہیں جن کو عام مارکیٹ میں ڈھونڈنا، کارے دارد۔ جی صاحب اگر ایسا ہو جائے تو یہ سودا ہرگز مہنگا نہیں۔

مگر بھلا ہو ہمارے پاکستانی ”زرخیز“ دماغوں کا جو ہر اچھے بھلے آئیڈیا کو فلاپ کرنے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔ جانے ہم کس عجیب وحشت و جنون میں مبتلا ہیں دور کیا جائیے یہ الیکٹرک بسوں کے بارے میں عبرت ناک حالات جو سننے کو مل رہے ہیں کچھ عرصہ بعد ہماری یہ پبلک پراپرٹی محض اس لیے دیدہ عبرت بنا دی جائے گی کہ ان گاڑیوں پہ ایک ایسی حکومت کا، جو کچھ لوگوں کی ناپسندیدہ ہے، کا نشان آویزاں ہے۔

خیر بات ہو رہی تھی آن لائن شاپ کیپر کی دراز رسی کی۔ تو ہوتا یہ ہے کہ آپ کے سارے خواب منصوبے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ بیل بجتی ہے کبھی فون کی کبھی گیٹ کی، اتنی رقم کا پارسل ہے رقم لے آئیے۔ اکثر اوقات تلخی ہوتی ہے اس بات پہ کہ آپ کو پیکٹ کھولنے نہیں دیا جاتا۔ کیوں جناب کیا آپ کو ڈر ہے کہ اس پہاڑ کو کھودنے سے کہیں اندر سے چوہا نہ نکل آئے؟ یہ کس بازار کا اصول ہے کہ اپ چیز دیکھے بغیر چیک کیے بغیر پیسے تھما دیں؟

دو تین دفعہ اس رویے پہ رائیڈرز کی شکایت کی ان کا کہنا ہوتا ہے کہ ہمیں کمپنی کی طرف سے بلکہ سب سے بڑی کمپنی کی طرف سے اجازت نہیں ملی اور کمپنی کہتی ہے ان کا اپنا گھپلا ہے۔ بیچ میں کون پستا ہے۔ بیچارہ کسٹمر۔ میرے جیسا آپ جیسا۔ اچھا ایک اور لطف کی بات ان رائیڈرز کے پاس کبھی چینج نہیں ہوتی۔ مطلوبہ رقم سے اوپر سو پچاس ان کی جیب میں چلے جاتے ہیں اس پہ ہم یہ سوچ کر صبر کر لیتے ہیں کہ چلو غریب آدمی ہے انھیں ٹپ کی مد میں یہ رقم چھوڑ دو۔ یہی غریب آدمی رونا روتا ہے کہ آپ غلط پارسل جب رقم کے بغیر واپس کر دیتے ہیں تو ہماری تنخواہ سے پیسے کٹ جاتے ہے۔ اگر ایسا ہے تو یہ کمپنی کی بدمعاشی ہے۔

آرڈر اور منافع آپ نے وصول کیا، اب مطلوبہ آرڈر آپ نے غلط بھیجا ہے اور جان بوجھ کر بھیجا ہے تو یہ نقصان رائیڈر کیوں اٹھائے۔ فراڈ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے کہ اپ نے ڈلیوری چارجز کو مناسب اور قابل برداشت بنانے کو آرڈر دو یا چار اشیاء کا کیا، اب پیکٹ کھولا تو اس میں سے صرف ایک چیز نکلی اور رقم اپ سے چاروں اشیاء کی مانگی جا رہی ہے۔ آرڈر اپ نے کچھ کیا، آ کچھ گیا۔ بعض اوقات غلطی سے آرڈر ریپیٹ ہوجاتا ہے۔ آپ کے سسٹم کی غلطی کسٹمر اور رائیڈر کیوں اس کی قیمت ادا کرے؟

رائیڈر صاحب فرماتے ہیں ”ہمیں ہدایت ہے کہ اپ پیسے لیں اور کسٹمر کو کہیں فلاں فلاں نمبر پہ رجوع کر کے فلاں سروس پہ پیکٹ جمع کروا دیں اور آرڈر صحیح کروا لیں۔ “ ان ”احکامات کو سن کر منہ سے بے اختیار اناللہ نکلتا ہے اور بھنا کر دل چاہتا ہے کہ کہیں میاں رکھو اپنی یہ آن لائن دکان اپنے پاس، ہم ان پیچیدگیوں میں پڑنے کو کیا آن لائن شاپنگ کرتے ہیں اور کیا ہماری آل اولاد اتنی ہی فرماں بردار ہے کہ ہماری چند سو یا ہزار کی شاپنگ کے لیے وہ یوں خوار ہوتی پھرے گی تو صاحب یہ ہے احوال اس آن لائن شاپنگ کی رسی دراز کا اور یوں لگتا ہے کہ عنقریب ہم کہتے پائے جائیں گے کہ بھیا یہ کمپنی نہیں چلے گی۔

سیمیں کرن

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تلقارمس
  • گلاب چہرہ بہاروں میں آ کے بیٹھ گئے
  • امی
  • پھر سے دل کے آسماں پر حیرتوں کا در کھلا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
بلوچستان کی آزمائش
پچھلی پوسٹ
دن رات بنائیں لفظوں سے

متعلقہ پوسٹس

عشق ِخلقت مِیں ہے

جون 15, 2024

جوان رات کی مستی میں ناچنے والا

نومبر 30, 2021

گفتگو ایک سوکھی بیل کی ہے

نومبر 14, 2021

ترا تخیّل کمالِ فن سے خیال زلفیں سنوارتا ہے

نومبر 6, 2020

سیط وقت میں قرنوں قیام کرتا ہوا

اکتوبر 25, 2025

کھوٹے سکے یا کھرے اعمال

جون 15, 2025

دل بصیرت، راز ہے

اکتوبر 28, 2020

"میرے پاس تم ہو”

جنوری 26, 2020

اس کی باتوں سے میں نے پرکھا تھا

جنوری 4, 2020

وجود چاٹنے لگتا ہے جب دکھن سے مجھے

نومبر 9, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بھینٹ

جون 14, 2020

عطار کے مسکن میں یہ کیسی...

مئی 3, 2020

اچھرہ واقعہ کے قابل غور پہلو

مئی 10, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں