خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباجشن میلادِ النبیﷺ:نئے معاہدے کی ضرورت!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

جشن میلادِ النبیﷺ:نئے معاہدے کی ضرورت!

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 21, 2021
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 21, 2021 0 تبصرے 76 مناظر
77

جشن میلادِ النبی ﷺ:نئے معاہدے کی ضرورت!

دُنیا کی تمام اقوام اور مذاہب کو ماننے والے اپنے‘ قومی دِن‘ اہم اَیام اور تہوارپُورے جوش و جذبہ سے مناتے ہیں جس سے اُن کی قومی وحدت‘ اپنے نظریہ سے لگن اور اُس کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھر پور اظہارہوتا ہے۔ اس طرح کی تقریبات ایک طرح سے اُن کے ملی اور قومی جذبہ کا مظہر ہوتی ہیں۔
ماہ ربیع الاول ہم پر سایہ فگن ہے‘اسلامی ہجری کیلنڈر کے مطابق یہ سال کا تیسرا مہینہ ہے؛ جس کے ایک معنی عربی زبان میں ”بہار”کے آتے ہیں‘یہ مہینہ نبی پاکﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے نہ صرف اُمت مسلمہ؛بلکہ بنی نوع انسان اور اس سے بڑھ کر تمام مخلوقات وجہانوں کے لیے موسمِ بہار اور فصلِ گل کی حیثیت رکھتاہے؛ ا س لیے اِسے ربیع کا مہینہ کہاجاتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کہ نبی پاکﷺکی بعثت جہالت کے ظلمت کدے میں روشنی کی بہار ہے‘افراط و تفریط کے زہرناک ماحول میں اعتدال و توازن کی بہار ہے‘انتشار و خلفشار کے عہدنامسعود میں وحدت و یک جہتی کی بہار ہے اور ظلم و عدوان کی خونیں سرزمین پر امن و انصاف کی بہار ہے۔کہنے والے نے سچ کہاہے؎حضور(ﷺ) آئے تو سرِّآفرینش پاگئی دُنیا‘اندھیروں سے نکل کر روشنی میں آگئی دُنیا‘سُتے چہروں سے زنگ اترا‘بجھے چہروں پہ نورآیا‘حضور(ﷺ)آئے تو انسانوں کو جینے کا شعور آیا۔
کائناتِ ہست و بود کو ہمیشہ تاریخ کے اِن مقدس لمحات پر ناز رہے گاجو بارہ‘ربیع الاوّل کی صبح ِسعادت کے دَامن میں سمٹ آئے اور اِن مقدس لمحات نے یہ تاریخ ِانسانی میں دیگر تمام اِیام سے ایسا جدا اور ممتاز کردِیا کہ اَب اِس دِن کے بعد قیامت تک کوئی بھی دِن اِس دِن سے زیادہ معزز،مکرّم،افضل اور مقدس نہیں ہو سکتا۔کیونکہ یہ مقدس دِن ”وجہ وجود ِکائنات“ کے عالمِ دُنیا میں ظہور کا دِن ہے۔اس دِن کے انتظار میں گردش شام و سحر نے ماہ و سال کی لاکھوں کروٹیں بدلی تھیں۔اِس دِن فضائے عالم مسرتوں کے دلآویز نغموں سے گونج اٹھی اور اِس صبح نور کے پاکیزہ اُجالے نے شمس و قمر کو روشی اور ستاروں کو ضو فشانی بخشی۔اِس دِن کی صبح انقلاب کی اثر آفرینی نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔وہ تاریخ جس کا ورق ورق درماندگی اور انسان دشمنی کی گواہی دے رہا تھا۔وہ تاریخ جس کا دامن ظلم و بربریت سے تار تار تھا۔
وہ تاریخ جس میں قیصر و کسریٰ کا جبر و استبداد لوگوں کا مقدر بن چکا تھا۔لیکن ظہورِ قدسی کے اِن مبارک لمحات نے تہذیب انسانی کو وقار‘ثقافت کو تقدس‘علم کو وسعت‘فکر کو ندرت‘عمل کو طہارت اور جذبوں کو پاکیزگی بخشی اورنفرتوں اور عداوتوں کے خار زار لامتناہی صحرا میں محبت و اُخوت اورمروت و خلوص کے گلستان آباد کئے۔یہی وہ دِن جس کیلئے قدرت نے شعور انسانی کو تمام ارتقائی منازل سے گزار کر بلوغت کے اُس مقام پر پہنچادیا تھا جہاں اَب اُسے ہدایت و رہنمائی کیلئے پیغمبر انقلاب صلی اللہ علیہ وسلم جیسی نمونہ کما ل اور جامع الصّفات ہستی کی شدت سے ضرورت تھی۔
یہ دِن صداقتوں کا امین اور سعادتوں کا پیامبر ہے۔اِس دِن طلوع ہونے والے سورج کی روشنی نے انسانیت کو افراط و تفریط کی دلدل سے نکال کر توازن و اعتدال کی راہ پر گامزن کردیا۔اِس دِن نے تمام نسلی‘لسانی‘طبقاتی اور جغرافیائی بتوں کو توڑ کر صفحہ ہستی پر ایک ایسے خدائی نظام کو جنم دِیا جس نے روئے زمین پر اَمن و محبت‘اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کرکے تمام جھوٹے باطل امتیازات کا خاتمہ کردیا اور بھٹکی ہوئی مخلوق کو خالق حقیقی کی دہلیز پر لاکر سجدہ ریز کردیا۔
یومِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم یوم نجات ہے شرک سے‘جہالت سے‘ظلم سے‘غلامی کی زنجیروں سے‘شیطان اور طاغوت کے ہتھکنڈوں سے اور جھوٹے خداؤں کی خدائی سے‘یوم میلاد دراصل اُس انقلاب کی صبحِ نو کی نوید ہے جس نے انسانیت کے دامن سے ظلم و درندگی کے بدنما دھبوں کوصاف کرکے اُسے رحمت و رافت کے خوشبودار اورصدا بہار پھولوں سے بھر دِیا اوراِس انقلاب نے عرب کے صحرا نوردوں کو خضرِ راہ بنادیا۔چرواہوں کو قافلہ سالاری عطا ء کی اور غلاموں کو وہ ہمت و حوصلہ اور مرتبہ و مقام دیا کہ حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ سیّدنا بلال کہلائے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے یتیموں‘بے کسوں اور مفلسوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوئے جس کے حقدار اِس انقلاب سے قبل صاحب ِجاہ و حشمت و ثروت ہوا کرتے تھے۔ گویایومِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم عظمت انسانی کا محافظ و پاسباں قرار پایاجس کی بدولت انسانیت کو عظمت و شرف کی معراج عطا ہوئی۔میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم دراصل پوری کائنات کیلئے ربّ کائنات کے اُس نظام کا اجراء ہے جس کی حکمرانی تما م قومی‘لسانی اور جغرافیائی بتوں کو پامال کرکے برابری کے حقوق عطا کرتی ہے۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم خالق کائنات کا وہ آخری ورلڈ آرڈر ہے جس کے بعد دُنیاکو کسی نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت نہیں رہتی۔لاکھوں درود و سلام اُس ذات اقدس پر جس کے سر انور پر ربّ کائنات نے خاتم ُ النبین‘رحمتہ ُاللعالمین اور سیّد المرسلٰین صلی اللہ علیہ وسلم کا تاج سجا کر پوری کائنات کیلئے ہدایت و رہنمائی کا سر چشمہ بنادیا۔ابتدائے آفرنیش سے لے کر تا قیامت اور مابعد قیامت جس کو جو کچھ بھی ملا یا ملے گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضانِ کرم کا تصدق ہے۔ کائنات میں پھیلی ہوئی ہر چیز کا وجود اور اِن اشیاء میں موجود رنگ و نور اور حسن و رعنائی کا ظہور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی وجود کی برکت ہے۔آج ہم قومی اور بین الاقوامی سطح تک مایوسی و بے بسی اور اپنے مقصد سے عدم آشنائی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔باطل طاغوتی اور سامراجی طاقتیں اِسے صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں۔
کشمیر‘فلسطین‘عراق‘افغانستان‘بوسنییا‘چیجینیا‘مراکش،الجزائر اوربرماسے اُٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل اُمتِ مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ بنے ہوئے ہیں۔مسلمانوں کے خون سے زمین کا دامن سرخ ہورہا ہے اوروقت کے چنگیز و ہلاکو انسانی کھوپڑیوں کے مینار تعمیر کررہے ہیں۔ہم انفرادی‘ قومی اور بین الاقوامی زندگی میں ذات رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے قربت پیدا کرکے مقصد بعثت نبوی کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اوردین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو غالب کردینے کیلئے”انقلاب نظام ِ مصطفی“ کا راستہ اختیار کریں گے۔
دُنیا کی باطل قوتیں متحد ہورہی ہیں۔اُن کے صدیوں کے باہمی اختلافات ختم ہو رہے ہیں اور وہ اپنے انفرادی مفادات پر اپنے قومی مفادات کوترجیح دیتے ہوئے عالم اسلام کے گردگھیرا تنگ کررہے ہیں۔دوسری طرف ہم ایک خدا‘ایک رسولﷺ‘ایک دین اور ایک کعبہ کو ماننے والے باہم منتشر اور متفرق ایک بکھرے ہوئے ریوڑ کی طرح خونخوار بھیڑیوں کی زد میں ہیں۔منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک‘ایک ہی سب کا نبی‘ دین بھی‘ ایمان بھی ایک‘حرَمِ پاک بھی‘ اللہ بھی‘ قُرآن بھی ایک‘کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک‘ سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ اُمت اپنے محسن آقا پیغمبر انقلاب صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن سے وابستہ ہونے کے بجائے اغیار کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے۔
آج ملت ِ اسلامیہ کو درپیش داخلی،خارجی‘نظریاتی اور جغرافیائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دامن مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے عملی وابستگی اختیار کرنا ہوگی۔اپنے اسلاف کے طریقوں کو اپنانا ہوگا۔باہم متحدو منظم ہوکر تمام استحصالی قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہونا ہوگا اور اپنی عظمت رفتہ کے حصول کیلئے مصائب و آلام اور قربانیوں کی تاریخ دہرا کر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وطن عزیز پاکستان پیغمبر انقلاب صلی اللہ علیہ وسلم کے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آفاقی تعلیمات سے اپنے ظاہرو باطن کو انقلاب آشنا کریں۔ آپﷺ کے آخری خطبہ کودُنیا کے سامنے پیش کریں جو کہ حقوقِ انسانی کا عالمی چارٹرہے۔ ہمیں عمل سے یہ بتانا ہو گا کہ حضورﷺ نے غیر مسلموں، عورتوں، بچوں، زیر دستوں، جنگی قیدیوں اور جانوروں کے حقوق کا جوچارٹردیا تھا اُسی سے روشنی لیکراقوامِ متحدہ نے اپنا دستور بنائے بغیر کوئی امن کا راستہ نہیں۔ اِس سے دُنیا کو حضورﷺ کی شخصیت اور اسلام کی اصل تعلیمات سے آگاہی ہوگی۔اور ہمیں اس ماہ مقدسہ کے نسبت سے جملہ اختلافات کو بالاطاق رکھتے ہوئے ایک اُمت ہونے کا نیا معاہدہ کرنا ہو گا۔

عابد ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سانس لینا بھی مدد گار
  • جو زندگی تھی آج کل وہ زندگی نہیں رہی
  • یہ پربتوں کا عکس ہے
  • مفتی عبد الرزاق خاں صاحب ؒ: ایک ستارہ اور ٹوٹ گیا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کھجور ٹانک، دوا اور غذا
پچھلی پوسٹ
انگور – چھوٹی چیز بڑے فائدے

متعلقہ پوسٹس

کہانی محبت کی تم بھول جاتے

فروری 5, 2020

بیخودی بھی حاملِ اقدار ہونی چاہیے

نومبر 3, 2021

پاکستان : مذہب اور سیاست کا سفر

فروری 6, 2026

بے وزنی روح کی کہانی

نومبر 27, 2024

ستاروں سے آگے

دسمبر 29, 2019

کٹھن سفر جو بن تیرے گزارا تھا

مارچ 1, 2020

کچھ پھول تو غلافِ ملامت میں لگ گئے

نومبر 14, 2021

ٹیکنالوجی کی ترقی

نومبر 8, 2025

غم_ زندگی نے ستایا بہت ہے

نومبر 14, 2025

مس مالا

دسمبر 6, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بٹائی کے دنوں میں

جون 14, 2020

تعلیمی پالیسیوں میں عدم تسلسل کا...

دسمبر 9, 2025

بند کمرے میں کوئی میرے

اکتوبر 12, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں