خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاممیرا رونا بھی عبث ہے میرا ہنسنا ہے عبث
آپ کا سلاماسلامی گوشہڈاکٹر الیاس عاجزنعتیہ کلام ﷺ

میرا رونا بھی عبث ہے میرا ہنسنا ہے عبث

از سائیٹ ایڈمن مئی 23, 2026
از سائیٹ ایڈمن مئی 23, 2026 0 تبصرے 52 مناظر
53

میرا رونا بھی عبث ہے میرا ہنسنا ہے عبث
عشقِ احمدؐ کے بنا اب جینا مرنا ہے عبث

منکشف جس پر نہ ہو اسرارِ بطحا کا جمال
اس کا پھر افلاک کی جانب بھی اڑنا ہے عبث

جب زباں پر نامِ نامی آگیا سرکارؐ کا
گردشِ دوراں کے طوفانوں سے ڈرنا ہے عبث

عشقِ احمد میں گزرتی گر نہیں یہ زندگی
پھر لہو کا اس رگِ جاں میں بھی بہنا ہے عبث

قلبِ پُر خوں میں نہ ہو جب تک ہوائے شہرِ یار
تب تک نخلِ آرزو کا دل میں اگنا ہے عبث

جس کے در پر انبیاءؑ دیتے ہیں آ کر حاضری
اس سے ہٹ کر دوسروں کے در پہ رُکنا ہے عبث

ان کی آمد سے ہے چھائی فصلِ ہستی پر بہار
ان کے ہوتے کاغذی پھولوں کا کھلنا ہے عبث

منزلِ مقصود جب ٹھہری غبارِ راہِ عشق
گردِ عالم میں مسافر کا یہ تھکنا ہے عبث

خاکِ طیبہ جب بنی ہے سرمہِ چشمِ بصیر
پھر کسی بھی دشتِ بے منزل میں پھرنا ہے عبث

ہو نہ شامل جب ثنائے صاحبِ لولاک بھی
تب تلک قرطاس پر اک لفظ لکھنا ہے عبث

جن کے قدموں کی بدولت خاک ٹھہری کیمیا
ان کی چوکھٹ چھوڑ کر دامن کا بھرنا ہے عبث

جب مدینے کی ہوا بخشے مسیحائی ہمیں
عافیت کی جستجو میں ہر سو پھرنا ہے عبث

نقدِ جاں دے کر خریدوں میں غلامی آپؐ کی
نفعِ دنیا کے لیے پھر میرا کڑھنا ہے عبث

نامِ "عاجز” بن گیا ہے جب تری نعتوں کا جز
فخرِ عالم اب زمانے سے بھی ڈرنا ہے عبث

نقشِ پا مل جائیں جب شاہِ دوعالم کے ہمیں
پھر کسی بھٹکے ہوئے رہرو سے ملنا ہے عبث

دستِ ساقی میں تلاطم ہے مئے توحید کا
بادہ خواروں کا کنارے پر ہی رکنا ہے عبث

بندگی کا رخ اگر سوئے مدینہ ہی نہیں
پھر جبیں کا خاکِ سجدہ پر بھی دھرنا ہے عبث

ہو نہ شامل نعتِ سرورؐ گر ہماری بات میں
پھر فصاحت سے زباں کا کچھ بھی کہنا ہے عبث

عاجزی "عاجز” اگر مقصودِ ایماں ہے ترا
ذکرِ سرورؐ کے بنا پھر جینا مرنا ہے عبث

ڈاکٹر الیاس عاجزؔ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سینے میں کوئی آگ کا گولا ہے
  • افتخار شاہد کی غزل کا فکری و فنی تجزیہ
  • خاموشی کا شور
  • بدگمانی سے بنایا گیا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
محسن خالد محسن کی شخصیت اور شاعری
پچھلی پوسٹ
سر پہ پہنا ہے جو میں نے مدحتِ آقا کا تاج

متعلقہ پوسٹس

تیرا صدقہ کمال سے نکلا

فروری 19, 2026

کیا ہمیں بندر بن جانا چاہیے؟

مئی 1, 2026

ہونے پہ اپنے آپ کے نازاں ہوئی غزل

دسمبر 10, 2025

میں کئی برسوں سے تیری

جنوری 12, 2026

مرا رازِ دل آشکارا نہیں

مارچ 19, 2025

واپسی

جون 22, 2026

شبنم زادی جتنی تیری آنکھوں میں

فروری 22, 2026

پیر فتح شیر دیوان اور خدمتِ خلق

مارچ 10, 2026

” توکل ” کیا ہے

جون 2, 2026

کہاں کسی نے ہمارے عذاب دیکھے ہیں

دسمبر 8, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بادشاہ چیل

جنوری 24, 2026

عوام کی آواز ( ہیلمٹ )

دسمبر 9, 2025

کیا مصنوعی ذہانت انسان کی آخری...

مارچ 10, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں