خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابادنیا! ہالی وڈ کا اسٹوڈیو بن گئی ہے
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

دنیا! ہالی وڈ کا اسٹوڈیو بن گئی ہے

شیخ خالد زاہد کا اردو کالم

از سائیٹ ایڈمن اپریل 18, 2020
از سائیٹ ایڈمن اپریل 18, 2020 0 تبصرے 471 مناظر
472

دنیا! ہالی وڈ کا اسٹوڈیو بن گئی ہے

لکھے بغیر گزارا نہیں اوردورحاضر میں لکھنے بیٹھوں تو گھوماپھرا کر سوچ کے سارے زاوئیے کرونا کے ارد گرد لا کھڑا کرتے ہیں ۔ انسان اپنی فطرت سے لڑ نہیں سکتا لیکن اپنی ہمت سے اختلاف کی فقط کوشش کر سکتاہے ،آخر کارکرنا وہی پڑے گا جو فطرت کروائے گی، آج فطرت نے دنیا کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کے ذہن میں کرونا نامی وائرس لفظ گھونپ دیا ہے ۔ مذہبی رہنما ء ہوں ، روحانی پیشوا ہوں ، سیاسی بازیگر ہوں یا پھر کاروبار کا بادشاہ سب کے سب کرونا کی جکڑ میں ہیں ۔ جس طرح سے اس وائرس نے دنیا کو خوفزدہ کر رکھا ہے ، اسے وائرس کہنا بہت عجیب سا لگنے لگا ہے کیونکہ ابتک وائرس ایک معمولی سا ایسی انسانی تخلیق سمجھی جاتی رہے جو آلات کی خرابی کا سبب بنتا رہا ہے لیکن اس کرونا نامی وائرس کی تباہی کسی مافوق الفطرت بلا کی جیسی ہے جو انسانی آنکھ سے تو دیکھی نہیں جاسکتی لیکن انسان کے خاتمے پر قدرت سے حاصل کی گئی قدرت رکھتی ہے ۔ یقینا جن لوگوں نے ہالی وڈ کی فل میں دیکھی ہوں جن میں اینا کونڈا، گوڈ ذیلا ، جراسک پارک وغیرہ وغیرہ جن کی مدد سے نا صرف املاک ، معیشت اور انسانی زندگیاں یکساں اثر انداز ہوتی دیکھائی جاتی رہی ہیں ، گوکہ کانٹاجین نامی ایک فلم کرونا وائرس پر بھی بنائی جا چکی ہے ۔ ابھی دنیا بہت بری طرح سے اس وائرس سے متاثر ہوچکی ہے ، اللہ رب العزت نے چاہ تو جلد ہی اس سے نجات کے اسباب پیدا ہوتے دیکھائی دینگے ۔ پھر دنیا ان باتوں پر دھیان دینے کے قابل بچے گی یا نہیں کہ یہ سب کس کا کیا دھر اہے ۔ کرونا وائرس سے بچاءو کیلئے جو ابتدائی احتیاطیں چین نے اخذ کی تھیں تاحال ساری دنیا انہی کی پیروی کرنے پر مجبور ہے ، مجبور کا لفظ اسلئے استعمال کر رہا ہوں کیونکہ دنیا میں وہ ممالک بھی آجاتے ہیں جو کرونا سے پہلے تک دیگر ممالک کو مختلف امور کیلئے مجبور کرتے رہے ہیں ۔

انسان اپنی میں (انا) کی بھینٹ کیا کچھ چڑھا دیتا ہے اس سے اگر طاقت اور اختیار نا لیا جائے تو اسے علم ہی نہیں ہوتا، دیگر یہ کہ دنیا کے ظالم جابر اور بے رحم لوگ دنیا کے سامنے اپنے پچھتاوے نہیں لا سکے جس کی وجہ انکے اعمال تھے ، خلقت نے ایسے لوگوں کو دیکھنا تو دور سننا گوارا نہیں کیا ۔ آج لامحدود دنیا کو محدود کیا جا چکا ہے ۔ امریکہ وہ واحد ملک ہے جو کہ انسانوں کی زندگیوں سے کہیں زیادہ اپنی معیشت کے تباہ ہونے سے سب سے زیادہ پریشان ہے اور امریکی صدر بارہا اپنے ملک کو مکمل بند کرنے کو ابتک تیار نہیں ہیں جب کہ کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اب امریکہ ، چین ، اٹلی ، اسپین سے بہت آگے نکل چکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے ۔

آج ساری دنیا خصوصی طور پر آمریکہ ہالی وڈ کا اسٹوڈیو بنا ہوا ہے ، ہر جگہ فوجی گاڑیاں ہیں ، ہر جگہ انسان اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ، بھوک و افلاس آہستہ آہستہ کسی آژدھے کی شکل اختیار کرتی دیکھائی دے رہی ہے ، دولت کسی کام کی نہیں رہنے والی (تاریخی بٹوارے کئے جا رہے ہیں شائد دنیا کے خزانوں پر غاصبوں نے کبھی اتنی دولت تقسیم یا کسی فلاحی کام کیلئے نہیں دی ہوگی جتنی آج دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ) حکومتیں سفید اور کالے پیسے کے فرق کو نظر انداز کرنے پر مجبور دیکھائی دے رہی ہیں ۔ آج اس وائرس کی سب سے بڑی ڈھال جسم میں موجود قوت مدافعت ہے جو کہ بڑے لوگوں میں کم اور غریب میں بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ یوں تو احتیاطیں واضح کی جاچکی ہیں لیکن کچھ احتیاط کر کے مر رہے ہیں تو اکثریت انکی ہے جو احتیاط کو خاطر میں لانے کی کوشش ہی نہیں کررہے ۔ انسان جسے معاشرتی جانور کہا جاتا رہا ہے ، آج جنگلی جانوروں کی طرح قید کئے جا چکے ہیں ۔

دنیا جہان میں ہر مذہب کی مرکزی عبادت گاہیں بند کردی گئی ہیں ، خوف کی نوعیت کا اندازہ لگائیں کہ جس نے انسان جیسی نادر و نایاب تخلیق کی ہے، جس کے قبضے میں ہر ذی روح کی جان ہے ،جو کائناتوں کاخالق ہے، جو ہر شے پر قادر ہے اور جس کے فقط کن کہنے سے تخلیق ہوجاتی ہے اس رب کی عبادت یعنی اسکو کیا جانے والا سجدہ شکر اسکے گھروں میں موقوف کر دیا گیا ہے ۔ جسے اس بات کی گواہی سمجھیں یا کچھ اور کہ ستر ماءوں سے زیادہ محبت کرنے والے رب کے سوا بھی کوئی ہے جو ہماری مدد کر سکتا ہے ۔ یا پھر اللہ رب العزت نے آج دنیا کواپنے اپنے مذاہب کی حقیقت جاننے کا موقع فراہم کیا ہے جیساکہ سب ماننے والے اپنے اپنے مذاہب کی اصلیت کی تلاش میں سرگرداں دیکھائی دے رہے ہیں ، اپنے اپنے مذاہب کی بنیادی تعلیمات کی تلاش میں کتابیں کھنگال رہے ہیں ۔
آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کسی بہت بڑے فلم ساز نے کسی بہت پائے کہ مصنف کی لکھی ہوئی تحریر کو کسی بہت بڑے ہدایت کار سے حقیقت پر مبنی فلم بنا کر پیش کیا ہو، اور اب اس حقیتقت کے انجام سے قبل مصنف کا ذہن ماءوف ہوچکا ہو اور ہدایت کار مصنف کی حواس باختگی کی نظر ہوگیا ہو فلم ساز سر پکڑے کسی کمرے میں اپنے آپ کو قید کر بیٹھا ہو کہ جیسے یہی ایک طریقہ زندگی کو موت کے آنے تک سنبھالنے کا وقت ہو ۔ دنیا اس فلم میں ایسی محو ہوئی کہ فلم کا بنیادی کردار ہی بھول گئی یعنی چین سے شروع ہونے والی اس فلم کو دنیا نے بہت مزے سے دیکھنا شروع کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے چین نے اس وائرس سے جان چھڑا لی لیکن پھر کیا ہوا فلم میں اٹلی ، اسپین اور امریکہ اس وائرس سے بری طرح متاثر ہوتے ہی چلے جا رہے ہیں ساتھ ہی ساری دنیا اس وائرس میں مبتلاء ہورہے ہیں ۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ مصنف نے اس وائرس کے علاج کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا ہے وہ بھی کسی عام سے آدمی کی طرح موت کے منہ میں جارہے ہیں ۔ انسانی تخلیق انسان کو ہی چاٹے جا رہی ہے اور انسان اپنے تخلیق کار سے ناطہ توڑکر اپنی تخلیق سے لڑنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے ۔ دنیا گھور اندھیرے کی زد میں ہے ، ہر طرف ایسی تاریکی ہے کہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دیتا لیکن ہر رات کی صبح ضرور ہوتی ہے اور صبح ہی یقینا اس فلم کا اختتام لے کر آئے گی ۔ اب یہ فلم کسی خودکار ہتھیار کی صورت اختیار کر چکی ہے جو معلوم نہیں کب تھک کر بند ہوسکے گا ۔

شیخ خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • یہ پریشانی مبارک ہو!
  • ایران امریکہ جنگ بندی کے مصالحتی مطالبات
  • سفید رات کو دن کی دھڑک سمجھتے ہیں
  • نمازِ عشق
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سراب و خواب کے آزار سے نکل جاؤں
پچھلی پوسٹ
برابری کا مقدمہ

متعلقہ پوسٹس

ہوا کے ساتھ کوئی حرفِ چشمِ تر جائے

فروری 5, 2020

ایک گھریلو سا خراج ِ عقیدت

اکتوبر 27, 2020

شہروں میں تفریحی سہولیات کی کمی

جنوری 8, 2026

ننگی آوازیں

جنوری 12, 2020

دشت و جنوں کا سلسلہ میرے لہو میں آ گیا

مئی 23, 2020

اچھوت لوگو

اپریل 16, 2023

ہمیں ہی وہم تھا

نومبر 4, 2025

شباہت فردوس

جون 20, 2024

علم سے آگہی سے ڈرتے ہیں

اکتوبر 10, 2025

سوہانجنا ۔ ایک کرشماتی درخت

مئی 19, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

مکاں کے ہوتے ہوئے بھی جو...

مئی 15, 2020

کرب کی سُولی

نومبر 7, 2020

جس طرف دیکھیے طوفان نظر آنے...

اپریل 6, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں