خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اختر شیرانیسنگھار کمرے میں!
اختر شیرانیاردو افسانےاردو تحاریر

سنگھار کمرے میں!

از فضّہ مئی 20, 2020
از فضّہ مئی 20, 2020 0 تبصرے 67 مناظر
68

سنگھار کمرے میں!

"سنگھارکمرے "میں قدِّ آدم آئینے کے سامنے کھڑی ہوں۔۔۔۔۔ اُس آئینے کے سامنے جس میں اپنا عکس دیکھ کر مغرور ہونا۔ ایک عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے اور شاید فطری حق بھی۔۔۔۔۔ ! میں بھی اپنے دل میں غرور کا ایک شدید جذبہ محسوس کر رہی ہوں۔۔۔۔۔ مست اور مسرور!
مردوں کی دُنیا میں عورت کا غرور مشہور ہے ! عورت، حسین ہو یا نہ ہو، مغرور ضرور ہوتی ہے۔۔۔۔۔ اُس کا عورت ہونا ہی اُس کا سب سے بڑا غرور ہے۔ کون ہے جو ایک عورت سے اُس کا یہ غرور چھین سکتا ہے۔۔۔۔۔ ؟ ؟۔۔۔۔۔ پھر اُس عورت کا غرور جو عورت ہونے کے علاوہ فن کار(آرٹسٹ) بھی مشہور ہو۔۔۔۔۔ ایک ہردلعزیز اور محبوب ایکٹرس! !
میری "سنگھار میز "کی درازوں میں کتنے دلوں کی دھڑکنوں کے راز بند ہیں؟۔۔۔۔۔ صرف میں جانتی ہوں!۔۔۔۔۔ اُن پُر جوش اور ہیجانی اظہارِ عشق سے لبریز خطوط کا حال، کسی کو کیا معلوم، جو مجھے بیسیوں کی تعداد میں ملک کے مختلف حصّوں سے روزانہ موصول ہوتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔ زیادہ تر جواب سے محروم رکھے جاتے ہیں، اور کمتر، رسید سے سرفراز ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ صرف رسید سے !۔۔۔۔ یہ بیوقوف نوجوان نہیں جانتے کہ ایک عورت عُشّاق کی اتنی طویل فہرست کو کیونکر خوش کر سکتی ہے ؟ ؟۔۔۔۔۔ لیکن شاید میں نے غلطی کی! وہ سب کو خوش کر سکتی ہے۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ سب کو بے وقوف بنا سکتی ہے !
میری سہ سالہ فلمی زندگی کیا ہے ؟۔۔۔۔۔ اِسی تجربے کا محور ہے !۔۔۔۔۔ ایک ایسے دلچسپ تجربے کا جس کے اعادہ و تکرار سے غالباً کوئی عورت کبھی نہیں تھک سکتی۔۔۔۔۔ کم از کم میں تو کبھی نہیں تھکی۔۔۔۔۔ !
لیکن۔۔۔۔۔ اِس آئینے کے، اِس شفاف آئینے کے سامنے۔۔۔۔۔ میرے اپنے آئینے کے سامنے۔۔۔۔۔ آج یہ مجھے کیا یاد آ رہا ہے۔۔۔۔۔ ؟ وہ چیزیں جن کو میں بھُلانا نہیں چاہتی، مگر جو اپنی عنایت سے مجھے بھُلا چکی ہیں۔۔۔۔۔ کیا یہ مجھے اِس لیے یاد آ رہی ہیں کہ میں اپنے آپ کو یہاں بے نقاب دیکھ رہی ہوں۔۔۔۔۔ !
اِس قدِّ آدم شاندار آئینے کے سامنے، سروَ قد ایستادہ، با ایں ہمہ کیف و نخوت ضمیر کی ہلکی سی بھی شرمندگی محسوس کرنا ناقابلِ برداشت ہے !۔۔۔۔۔ مگر زندگی۔ وہ زندگی جسے دنیا تلخ و بے کیف کہنے کی عادی ہے۔۔۔۔۔ میرے لیے اِس قدر شیریں و سرشار بن چکی ہے کہ میں اِس خلش۔ اِس ہلکی سی خلش کی مطلقاً پروا نہیں کروں گی۔۔۔۔۔ میں اِسے فراموش کر دوں گی۔۔۔۔۔ میری زندگی ایک عظیم الشان لذّت ہے۔۔۔۔۔ اور اِس لذّت کے کیف و نشاط میں۔۔۔۔۔ ضمیر، دل یا روح کی ندامتوں کے لیے ذرّہ بھر گنجائش نہیں!
یہ خوبصورت اور دلکش آئینہ بتا رہا ہے کہ میں بھی خوب صورت ہوں۔ اور دلکش!۔۔۔۔۔ کم از کم دُنیا کی نظریں مجھے بے حد حسین سمجھتی ہیں۔۔۔۔۔ کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ یہ غازہ و گلگونہ کی مہربانی تو نہیں۔۔۔۔۔ ؟ لیکن پِندارِ حُسن کی ایک خاموش آواز کہتی ہے۔۔۔۔۔ "نہیں! "میں واقعی حسین ہوں۔۔۔۔۔ مگر کچھ زیادہ مشہور ہو گئی ہوں۔۔۔۔۔ ! یہ میری ہر دل عزیزی ہے !۔۔۔۔۔ غالباً۔۔۔۔۔ نہیں یقیناً ! !
میرا اعلیٰ درجہ کی مغنّیہ ہونا، نُورٌ علیٰ نُور،۔۔۔۔۔ سمجھنا چاہئے !۔۔۔۔۔ دُنیا ایسا سمجھتی ہے۔۔۔۔۔ فلم کے پردے پر میرا سراپا نغمہ و رقص بن کر نمودار ہونا۔ تماشائیوں کے سینے میں ہنگامۂ حشر برپا کر دیتا ہے۔۔۔۔۔ مجھے اپنی اِس کامیابی کا احساس ہے !۔۔۔۔۔ میں اپنی قیمت اچھی طرح جان گئی ہوں! ! کیونکہ اب میں وہ بھولی بھالی لڑکی نہیں ہوں، جو آج سے چند سال پہلے دُنیا، اور دُنیا کی دلچسپیوں سے واقف نہ تھی۔۔۔۔۔ ایک نادان دوشیزہ! انجان اور معصوم بھی۔۔۔۔۔ !
مجھے وہ زمانہ اچھی طرح یاد نہیں رہا۔ اِس لیے نہیں کہ میں اُسے یاد رکھنا نہیں چاہتی۔ بلکہ اِس لیے کہ نہ بھُولنے والی چیزیں، جلد بھُول جاتی ہیں !۔۔۔۔۔ لکھنؤ کے چوک کی کسی گلی میں۔۔۔۔۔ ہمارا گھر تھا۔۔۔۔۔ ایک ٹوٹا پھوٹا مکان جو۔۔۔۔۔ شاید آصف الدّولہ کے عہد میں بنا تھا۔۔۔۔۔ گھرکی مالکہ نے مجھے یہی بتایا تھا۔۔۔۔۔ ! اپنے موجودہ شان دار مکان کا اُس سے مقابلہ کرتی ہوں تو انقلابِ زمانہ کی تصویر آنکھوں میں پھر جاتی ہے۔۔۔۔۔ ! !
ہمارے گھرکے مکین، صرف دو تھے۔۔۔۔۔ ! ! میں اور میری والدہ۔۔۔۔۔ جن کی شفقت نے مجھے اپنے موجودہ عروج اور شہرت و مقبولیت کے درجہ تک پہنچایا ہے۔۔۔۔۔ میں اپنی تمام تر ترقی کے لیے شاید سب سے زیادہ اُن ہی مرحومہ کی ممنون ہوں۔۔۔۔۔ لیکن اِس کے باوجود، ایک معاملے میں ہمیشہ اُن کی شاکی بھی رہی۔ اُنھوں نے کبھی مجھے میرے والد کے نام سے آگاہ نہیں کیا! !۔۔۔۔۔ آج۔۔۔۔۔ اِس طویل و وسیع آئینہ کے سامنے اپنی سروِ تمثال ہستی کا مقابلہ۔ اُس یازدہ سالہ۔ درمیانہ پیکر سے کرتی ہوں جو لکھنؤ کے "میکدے بے خروش "میں اپنے والد کے متعلق استفسار کرنے پر اکثر اپنی والدہ کو ناراض کر لیا کرتی تھی۔۔۔۔۔ تو مجھے بے اختیار ہنسی آ جاتی ہے۔
آج مجھے اُن مرحومہ کی خاموشی کا مطلب اچھی طرح معلوم ہے۔۔۔۔۔ لیکن اُس وقت۔۔۔۔۔ اُس وقت میں بے وقوف تھی۔ مجھے اُن سے ایسا سوال نہ کرنا چاہئیے تھا۔۔۔۔۔ ایسا سوال۔۔۔۔۔ جو آج میں خوب سمجھتی ہوں کہ کسی "چوک "میں رہنے والی عورت کی کسی لڑکی نے اپنی ماں سے نہ کیا ہو گا۔۔۔۔۔ !
ہمارے گھر پر بہت کم لوگ آتے تھے۔۔۔۔۔ ایک بوڑھا گویّا رحمت خاں جو میری والدہ کا بھی اُستاد تھا۔ مجھے موسیقی کی تعلیم دینے آیا کرتا تھا ایک ادھیڑ عمر کا طبلچی جو اُستاد کے ساتھ ہوتا تھا اور تعلیم کے دوران میں طبلہ بجایا کرتا تھا۔۔۔۔۔ تین چار اور بوڑھے آدمی۔۔۔۔۔ جن کے متعلق مجھے ایک ہمسائی نے بتایا تھا کہ وہ میری والدہ کے بہت پرانے دوست ہیں۔۔۔۔۔ اُن شریف آدمیوں کے سوا میں نے کسی کو اپنے گھر آتے نہیں دیکھا۔۔۔۔۔ کم از کم کسی نوجوان کو ہر گز نہ دیکھا۔۔۔۔۔ در حالیکہ ہماری نوجوان پڑوسنوں کے بڑے بڑے مکانوں پر شہر کے شریف نوجوانوں کا جمگھٹ لگا رہتا تھا۔۔۔۔۔۔ ! موسیقی کے محشر انگیز ہنگامے، ماکولات و مشروبات کی افراط، نوکروں کی آمدو رفت، زیورات کی جھنکار اور ریشمیں و مخملیں ملبوسات کی سرسراہٹیں! !

اختر شیرانی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • میرا تو رب مہربان ہے
  • بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے
  • روشنی کی سفارت ”آبجوئے نور”
  • گیارہویں شریف کا مبارک مہینہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
فضّہ

اگلی پوسٹ
ہزاروں سال پہلے
پچھلی پوسٹ
پشیمان

متعلقہ پوسٹس

پاوں بھاجی

مئی 21, 2020

محبت کی ریت میں

دسمبر 6, 2024

عید کی جوتی

دسمبر 30, 2017

امرود کے حیرت انگیز طبّی فوائد

مئی 26, 2023

فضول بحث۔۔۔خطرۂ ایمان

ستمبر 17, 2020

آج کا دجالی دور

مئی 4, 2025

حکومت، حکمراں اور طریقۂ حکمرانی

اپریل 4, 2026

والد – جنت کا دروازہ

جون 29, 2020

غالب افسانہ

جون 4, 2026

خونی لہریں،محبت اور طالبان

اکتوبر 31, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

چند تصویرِبُتاں

دسمبر 15, 2019

دودھ کی قیمت

اگست 10, 2018

شہر کی سیر

جولائی 31, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں