خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرافروز عالم:عہد حاضر کا ایک حساس شاعر
اردو تحاریرتحقیق و تنقیدمقالات و مضامین

افروز عالم:عہد حاضر کا ایک حساس شاعر

تحریر عشرت معین سیما

از سائیٹ ایڈمن مئی 2, 2020
از سائیٹ ایڈمن مئی 2, 2020 0 تبصرے 404 مناظر
405

افروز عالم:عہد حاضر کا ایک حساس شاعر

دنیا کے تمام خطے کی شاعری اپنے وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ بدلتے ہیں۔کبھی خطے کے حالات اور کبھی شاعر کی زندگی کے حالات اس میں ایک مسلسل تغیر قائم رکھتے ہیں۔ یہ بات بھی طے ہے کہ سب سے زیادہ اچھی شاعری برے وقت اورخراب زمانے میں ظہورپاتی ہے اور یہ شاعری اُس شاعر کا ایک احتجاجی رویہ اور سلوکِ ناروا کا شکوہ بھی سمیٹے ہوتی ہے۔

اسی لحاظ سے دیکھا جائے تو آج کا یہ دور انسانی تاریخ کے اُن ادوار میں سے ہے جہاں دنیا کے لا تعداد خطوں میں سکون و امن اور رحم و محبت جیسے مواقع اور جزبات کم ہوتے جارہے ہیں زمانہ ایک شورش زدہ صورتحال سے گزر رہا ہے۔ کہیں سیاسی افق پہ انتشار پھیلا ہے تو کوئی خطہ مذہبی انتہا پسندی سے بنرد آزما ہے اورحضرتِ انسان اس دور میں پھیلی ہوئی نفرتوں اور جہالتوں کی آگ کا ایندھن بنا ہوا ہے۔اِن تمام صورتحال کے پیش نظر ایک شاعر اپنی حساس طبیعت کی وجہ سے ان حالات کا کرب اپنے دل میں اپنا درد سمجھ کر قبول کرتا ہے۔وہ اِن صورتحال کے خلاف جب آواز اٹھاتا ہے تواُس کی یہ آواز اُس عہد کی شاعری اور ادب میں ایک تاریخ رقم کرتی ہے:

خاک میں سب کچھ ملایا اے خلیج زندگی

کیا دیا ہے مجھ کو تحفہ اے خلیج زندگی

ذہن کی بنجر زمیں سے آرہی ہے یہ صدا

پھر ہرا ہو کوئی پودا اے خلیج زندگی

ایسے میں افروز عالم کی شاعری پہ ایک نگاہ ڈالی جائے تو بطورِ شاعر وہ اپنے حصے کا احتجاج اپنی شاعری میں بلا خوف و خطر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حالات اور نیرنگی زمانے کا شکوہ آپ کی شاعری میں جہاں موجود ہے وہیں اپنی دھرتی سے ہجرت کا دکھ بھی آپ کے کلام میں دھیمی آنچ پر پکتا دکھائی دیتا ہے۔آپ کا کلام بنیادی طور پرمہجری رنگ س میں ڈوبا ہوا ہے۔ آپ کی شاعری زندگی کے تمام ادوار اور وقت و حالات کے تمام پہلوؤں کا afroz alamاحاطہ کئے ہوئے ہیں۔ اس شاعری میں کہیں ایک نوجوان کے دل کی محبت بھری رنگینیاں غم جاناں کی تلاش میں سرگرداں ہیں تو کہیں غمِ روزگار پاؤں سے لپٹ کر ہجرت کے دکھ کو بیان کر رہا ہے۔ افروز عالم کی شاعری اُن کی فنکارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جو وطن سے دوری کا دکھ بھی سمیٹے ہوئے ہیں اور اُردو شاعری کا سر بھی فخر سے بلند کیئے ہوئے ہیں۔ آج کے دیگر شعراء میں اُن کی شاعری جس طرح انہیں ممتاز کرتی ہے وہ یقینی طور پر اُن کا وہ فن ومحنت ہے جس کے لیے وہ ایک عرصے سے مسلسل سفر میں ہیں۔یہ کہنا کسی طرح بھی مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ افروز عالم کی شاعری میں انسانی جذبوں کی سچائی کے ساتھ ساتھ ایک فطرت سے قربت کا احساس موجود ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں جس موضوع کو بھی موضوعِ سخن بنایا ہے اُس میں اُن کا ذاتی مشاہدہ شامل ہے۔ اُن کا یہ مشاہدہ اتنا قوی معلوم ہوتا ہے کہ پڑھنے والے کو محسوس ہوتا ہے کہ انسانی جذبات پر اُن کے پیش کردہ الفاظ نوکِ قلم سے نکلنے کو بے قرار ہیں۔اُن کے اس بے اختیاررانہ پن پہ یہ اشعار ملاحظہ فرمائیے:

میں نے تو اپنے ہاتھ سے بانٹے تھے سب کو پھول

یہ کون میری راہ کو کانٹوں سے بھر گیا

فکر نے زرد کیے ہیں لب و رخسار ترے

تھا رگِ جاں میں لہو گرم رواں یاد کرو

نشاطِ صبح سے سیراب ہے چمن کی زمیں

کھلے کا خار بھی اب گل سے آشنا ہوکر

دل کی بستی ہے مری شہر خموشاں جیسی

اب تو تنہائی میں تہوار گزر جاتا ہے

ایک فطری شاعر ہونے کی دلیل شاید اُن کے خون میں اشعار کی گردش ہے اور اسی فطری شاعرانہ صفت نے ان کی شعری زبان کو بے ساختگی کے فن سے روشناس کیا ہے۔ وہ کسی بھی بڑی سے بڑی بات کو بڑی مہارت کے ساتھ شعر کے قالب میں ڈھال دیتے ہیں۔ اِس قدرتِ بیان کے تناظر میں اُن کے یہ اشعار ملاحظہ فرمائیے:۔

میرے احساس میں خوشبو سی بسی جاتی ہے

دشت و صحرا مجھے گلزار نظر آتے ہیں

زندگی ہے کہ آگ کا دریا

شدت غم سے مر نہ جائیں کہیں

افروز عالم کی شاعری میں زندگی سے ناآسودگی کا شکوہ نظر نہیں آتا جو کہ اُردو شاعری میں اکثر شعراء کا موضوعِ سخن ہے۔ بلکہ وہ اس کے متضاد اس طرح کے منفی رویوں پر اپنی توانائی صرف نہیں کرتے۔ وہ اپنے حال کے کچھ توانا جزبوں کو مرکزِ خیال بنا کر اپنے مثبت رویوں کو تخیل میں ڈھال کر ایک کینوس فراہم کرتے ہیں جہاں وہ اپنے خیالات کی رنگینی بکھیرتے ہیں۔ اُن کی شاعری کا سہل ممتنع کا انداز سادگی سے مزین ہے۔ ان کے یہاں غزل میں کہیں بھی غیر معنویت اور بے وقعتی کا عنصر نہیں دکھائی دیتا ہے۔ اُن کے بعض اشعار سننے اور پڑھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

عمر بھر کون محبت میں تری روئے گا

اپنی مستی میں سبھی یار نظر آتے ہیں

افروز عالم بہترین استعارات اور تشبیہات کا سہارا لیکر اپنے ذاتی مطالعے اور مشاہدے کو موضوعِ سخن بناتے ہیں اور اس کے اظہار کے فطری شاعرانہ طریقہ کار پر کارفرما دکھائی دیتے ہیں۔ اُ ن کی غزلیں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ افروز عالم کے کلام کا مشاہدہ بتاتا ہے کہ اُن کی شاعری میں ہمارے معاشرے کے درمیانی طبقہء زندگی کے مسائل اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو موضوعِ سخن بنایا گیا ہے۔ ایک انسانی آنکھ جو دیکھنے کی تاب رکھتی ہے،ایک انسانی حساس دل جو محسوس کرتا ہے اور ایک پُر مغز انسانی ذہن جو اپنی سوچ اور تخیل کو طاقتِ پرواز عطا کرتا ہے اُ س کا بھر پور اظہار انہوں نے اپنی شاعری میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ افروز عالم کے کمالِ فن کی بلندی اُن کا انسانی نفسیاتی رویوں کا بھر پور مشاہدہ ہے وہ اپنی بات بڑی دانائی اور معنویت کے ساتھ اپنے اشعار

میں بیان کرتے ہیں:

رکھنا ہے مجھ کو سلسلہ اہل زمیں کے ساتھ

خواہش بلندیوں کی برابر لیے ہوئے

اُن کی شاعری روانی کا ایک تسلسل قائم کیئے ہوئے ہے اور یہ تسلسل اُن کے جزبات اور خیالات کو الفاظ کا جامہ پہنا کر اُن کے اشعار کو ایک زندگی جیسی حرارت بخش دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اُن کی شاعری کی یہ خوبصورتی ہر عہد میں اسی طرح تر و تازہ رہے گی اور اُن کے قارئین اس کمالِ فن کو خراج ادا کرتے رہیں گے۔ میری دعا اور خواہش ہے کہ اُن کا یہ کلام فن ایک بلند مقام حاصل کرے اور ہر دور میں شاعری کے میزانِ سخن پر اُن کا پلہ ہمیشہ بھاری رہے۔

تحریر : عشرت معین سیما

بشکریہ : کاروان سائٹ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سٹیٹ بینک : شرحِ سود
  • توبہ شکن
  • مسلمان بننا نہیں، مسلمان دکھنا چاہتے ہیں؟
  • اور شیر آ گیا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
یوں خبر کسے تھی میری تری مخبری سے پہلے
پچھلی پوسٹ
ٹھوکر سے فقیروں کی دنیا کا بکھر جانا

متعلقہ پوسٹس

کاش ہم استاد بن جائیں

اکتوبر 9, 2020

امتحانی مراکز یا واہگہ بارڈر

جون 9, 2026

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

اچھے دن آنے والے ہیں

نومبر 12, 2025

نمک حرام

اپریل 1, 2023

پاکستانی افسانہ

مئی 23, 2026

زندگی اک کھلی کتاب ھے

دسمبر 26, 2025

بھٹوں پر کام کرنے والے مسیحی مزدوروں کے نام

دسمبر 30, 2020

شمعوں کی دیویاں

دسمبر 23, 2024

بنام سید بدر الدین احمد المعروف بہ فقیر صاحب

دسمبر 6, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ہالی ووڈ کا فریب – آخری...

جنوری 19, 2025

ڈیجیٹل دُنیا میں ہمارا کاغذی قافلہ

اگست 18, 2025

روشانے کی رخصتی

جولائی 31, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں