خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامصنوعی ذہانت: انقلابِ ثانی یا پیغام ِ تباہی؟
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

مصنوعی ذہانت: انقلابِ ثانی یا پیغام ِ تباہی؟

از عابد ضمیر ہاشمی ستمبر 15, 2023
از عابد ضمیر ہاشمی ستمبر 15, 2023 0 تبصرے 89 مناظر
90

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمایا اور دُنیا اِس کے لئے مسخر فرمائی۔ انسان کی بنائی گئی ٹیکنالوجی ہو یا کوئی بھی سہولت اس کے نفع کے ساتھ نقصانات بھی ہیں۔ اَب آرٹیفیشل انٹیلی جنس جسے ترقی کا عروج سمجھا جاتا ہے تو دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ وباؤں اور ایٹمی جنگ کی طرح مصنوعی ذہانت سے بنی نوع انسان کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی کوششیں شروع کرنی ہوں گی۔مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اقوام متحدہ کی پہلی میٹنگ جولائی 2023 ء میں منعقد ہوئی تھی۔ جس کی صدارت ادارے کے صدر برطانیہ نے کی۔ برطانوی وزیر خارجہ جیمس کلیورلی نے اس موقع پرکہا کہ: ”مصنوعی ذہانت بنیادی طورپر انسانی زندگی کے ہر پہلو کو بد ل دے گی۔“برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ: ”ہمیں تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیز پر گلوبل گورننس تشکیل دینے کی فوری ضرورت ہے۔“انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور معیشتوں کو فروغ دینے میں مدد کرسکتی ہے؛ تاہم اُنہوں نے خبر دار کیا کہ ٹیکنالوجی غلط معلومات کو ہوا بھی دیتی ہے اور ہتھیاروں کی حصو لیابی میں ریاستی اور غیر ریاستی دونوں ہی عناصر کی مدد کرسکتی ہے۔گوٹیریش کا کہنا تھا:”اے آئی کے فوجی اور غیر فوجی دونوں طرح کے استعمال عالمی امن اور سلامتی کے لیے بہت سنگین نتائج کے حامل ہوسکتے ہیں۔“ژانگ کا کہنا تھا: ”خواہ یہ اچھا ہو یا برا، نیک ہو یا بد، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ بنی نوع انسان اسے کس طرح استعمال کرتی ہے، اسے کس طرح منظم کرتی ہے اور ہم سائنسی ترقی اور سلامتی کے درمیان کس طرح توازن پیدا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ترقی کو منظم کرنے کے لیے لوگوں اورمصنوعی ذہانت کی اچھائی کے استعمال پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور اس ٹیکنالوجی کو ”بے لگام گھوڑا“بننے سے روکنا ہوگا۔مصنوعی ذہانت 80 فیصد ملازمتوں کی جگہ لے سکتی ہے، ماہرین۔اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب سفیر جیفری ڈی لارینٹس نے بھی کہا کہ انسانی حقوق کو درپیش خطرات، جن سے امن اور سلامتی کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، سے نمٹنے کے لیے ممالک کو اے آئی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس(Intelligence) دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ Artificial کو اگر ہم سادہ لفظوں میں بیان کریں تو ہم یوں کہ سکتے ہیں کہ وہ ”اصل نہیں ہو بلکہ اصل کے قریب تر ہو“ (Intelligence) سے مر اد ذہانت کے ہیں جس طرح انسان سوچنے، سمجھنے،تجزیہ و فرق کرنے اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ انسان یہ ذہانت مکینکل چیزوں میں دیکھنا چاہتا ہے جس میں ابتدائی طور پر بہت سے کامیابیاں حاصل ہوئیں، مثلاً؛ 10 فروری 1996ء کو ”ڈیپ بلیو“ نامی کمپیوٹر نے شطرنج کے عالمی چیمپئن گیری کاسپا روف کو شطرنج میں شکست دِی،جس سے اِس مفروضے کو بے حد تقویت ملی کہ مصنوعی ذہانت انسانوں کے مقابلے میں ایک الگ ذہانت کی حیثیت رکھتی ہے۔انسان نے یہ سوچنا شروع کیا کہ کیلکولیٹر سے لیکر چھوٹی بڑی ویڈیو گیمز میں جو مصنوعی ذہانت بکھری پڑی ہے اس سب کو یکجا کر کے ایک انسان نما روبوٹ میں ڈال دی جائے تو وہ مصنوعی ذہانت سے نکل کر خود کار ذہانت کی صلاحیت بھی حال کر لے گا۔ لیکن ابھی تک یہ مصنوعی ذہانت کیربوٹ انسانی کوڈنگ کے محتاج ہیں۔ جدت کے باوجود یہ انسان نما روبوٹ (Humanoid robot) انسان کی طرح صلاحیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ انڈسٹری میں انسانوں کی جگہ روبوٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ 1950 ء کے ابتدائی سالوں میں ”مشینی سوچ“، سائبر نیٹکس،آٹو میٹا تھیوری اور انفارمیشن پروسیس پر بہت سا کام سا ئنسدانوں نے اپنی ذاتی حیثیت میں انجام دیا۔ 1956ء کی ڈاٹ ماؤتھ کانفرنس (Dartmouth) میں Dr. John McCarthy نے پہلے سائنسدانوں کے تمام کام کو اکھٹا کرنے کا ایک نیا خیال پیش کیا جس کو (Artificial Intelligence) کا نام دیا گیا۔دنیا کا پہلا AI پروگرام ”Logic Theorist“تھا جو درجنوں حسابی عمل اور ڈیٹا کو حل کر سکتا تھا۔

قرآن مجید رہتی دُنیا تک کے انسانوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ بن کر نازل ہوا۔اس آخری مقدس کتاب میں غور و خوض کرنے والوں کے لئے رہنمائی کا سامان رکھ دیا گیا ہے۔ جو معیار قرآن نے مہیا کیا وہ جستجو، فہم، ادراک اور مشاہدہ پر مبنی ہے جس کے باعث انسان اپنے باطن اور اس وسیع و عریض کائنات کی تسخیر کرسکتا ہے۔ انسان ظاہری جسم، عقل اور روح کے مجموعے کو کہتے ہیں – انسان اپنے شعور اور تدبر و تفکر کے باعث دیگر مخلوقات سے ممتاز ٹھہرتا ہے کہ یہ عقل اسے بارگاہِ الہیٰ تک پہنچانے کا ذریعہ بھی ہے۔ نسلِ انسانی کا آغاز حضرت آدم ؑ سے ہوا اور آپؑ کے بارے میں قرآن کریم میں ارشاد ہوا:”اور اللہ نے آدم ؑکو کل اسماء کا علم سکھادِیا“۔

عقل، علم اور حلم کی عطا سے ترقی اور بہتری کا سامان ہوتا چلا آیا اور حضور خاتم النبیین (ﷺ) کی ذات پاک پہ تمام علوم قرآن مجید کی صورت میں مکمل فرمادئیے گئے۔ انسان نے اپنی عقل کی بنا پر جن علوم و فنون کو ایجاد واختراع کیا وہ تمام شواہدات بہرصورت قرآن و حدیث کی روشنی میں بھی ملتے ہیں۔ مسلم سائنسدانوں کی طویل فہرست موجود ہے جنہوں نے قرآن میں غوطہ زن ہوکر ایسے ایسے کارنامے پیش کئے جنہیں عصرِ حاضر کے علوم و فنون کی ابتداء یا بنیاد بھی سمجھا جاتا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی مستقبل میں انسانوں کے لئے کن کن مشکلات کا باعث بھی بن کر ابھر سکتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ ممکن پایا ہے کہ انسان کمپیوٹر میں شامل کردہ (data feed) کسی بھی تحریر کو معروف شخصیات کی آواز میں بلوا سکتا ہے۔
ویڈیوز میں انسان کے اواتار میں virtual reality کے تناظر میں کچھ بھی بلوایا اور کروا یا جاسکتا ہے۔ اس عمل کا جہاں مثبت انداز میں کام لیا جاسکتا ہے وہیں اس کے منفی پہلو بھی دنیا کی نظر سے اوجھل نہیں ہیں۔ اس موضوع پہ سائنس فکشن میں ہزاروں ناول لکھے گئے ہیں کہ کس طرح آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ہاتھوں مستقبل میں انسانوں کو ضرر پہنچ سکتا ہے۔یووال نوح ہراری کی کتاب ”Sapeins“دنیا میں بہت زیادہ فروخت ہوئی، اس میں بھی ہراری کا مقدمہ یہی تھا کہ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت بنی نوعِ بشر کو غلام بنا لیں گے یا کرہ ارضی سے مکمل طور پہ ختم کر دیں گے جیسے کہ ہماری نوع سے قبل کی انواع نیست و نابود ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو متنبہ کر دیا کہ ”اپنے ہاتھوں خود کو ہلاک نہ کرو“۔ ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ جو بنی نوع انسان کے لئے سود مند ثابت ہو، نہ کہ ہلاکت کا باعث بنے۔ہمیں قرآن سے رہنمائی لینی چاہیے۔

 

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • زادِ سفر کو اپنا ارادہ سمجھ لیا
  • خامشی اپنی سُخن آثار کرنے کے لیے
  • خوش و خرم زندگی گزارنے کا راز
  • پھر ترا ذکرِ چلے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
عابد ضمیر ہاشمی

اگلی پوسٹ
خوش طبعی یعنی مزاح کرنے کی شرعی حیثیت
پچھلی پوسٹ
تمہارے ہجر کا انجام خوب صورت ہے

متعلقہ پوسٹس

نفسیات شناس

مئی 12, 2015

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

یہ دستور ہے دل کو یہ سمجھانا ھے

نومبر 30, 2020

اے مرے بےوفا الوداع الوداع

مارچ 11, 2020

خوب، روپ اور بہروپ

جنوری 6, 2023

باجی

نومبر 7, 2020

اس کے بھی تو ہاتھ میں پیسہ

جون 1, 2024

اے ساقی!

مئی 14, 2024

کب تک تیری بات سنے گا کب تک جی بہلائے...

مئی 21, 2020

سائل کو اس وجہ سے میسر نہیں ہے

جنوری 28, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

محبت کی پرواز

فروری 8, 2025

تین جذبے

مارچ 14, 2020

آنکھوں میں چھپا لیا گیا ہے

مارچ 4, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں