خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباروداد بابت اجلاس (حصہ دوئم)
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرواجد علی گوہر

روداد بابت اجلاس (حصہ دوئم)

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 26, 2025
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 26, 2025 0 تبصرے 65 مناظر
66

انجمنِ مداحینِ مسٹر چیری بلاسم کا ایک غیر معمولی اجلاس عارفِ زماں، خطیب نکتہ داں، جامع العقول و المنقول جناب قبلہ کرگس جہاں زاد مدظلہ العالی کی کوٹھی ” دار الفکر”پر منعقد ہوا ، جس میں شریک تمام اراکین نے مسٹر چیری بلاسم کی نئی دریافت ” غالب کے دیسی ٹوٹکے” پر نہ صرف سیر حاصل بحث کی بلکہ اس کے ساتھ مسٹر چیری بلاسم کی تبحر علمی او ر وسعتِ مطالعہ پر بھی تعریف کے ڈونگرے برسائے ، جن کی وساطت سے یہ مخطوطہ سب سے پہلے غالب کی جنم بھومی کی بجائے اشرافستان میں برآمد ہوا ۔ اس انتہائی اہم اجلاس کی صدارت شرفاء کے بے حد اصرار پر مسٹر چیری بلاسم نے خود ہی فرمائی جو اپنی گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر تشریف لائے اور اجلاس کے اختتام تک تمام کاروائی کو ملاحظہ فرماتے رہے۔اس اجلاس کے لیے سٹیج سیکریٹری کے فرائض جناب ” چونا بھائی پانی پوری” نے سر انجام دیے ، جو اپنی چیری بلاسم طبیعت کی بدولت اب مسٹر چیری بلاسم کا قرب پانے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔
اجلاس کے آغاز میں چونا بھائی پانی پوری نے ، جناب ” تن من بگولہ” صاحب کو دعوتِ کلام دی جنہوں نے اپنا توصیفی مضمون ” غالب شناسی میں مسٹر چیری بلاسم کا کردار” پڑھ کر شرکائے مجلس سے خوب داد سمیٹی۔ اُن کے بقول "مسٹر چیری بلاسم کی ذاتِ بابرکات ملکِ اشرافستان کے علاوہ خود مرزا غالب کیلئے بھی کسی نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہیں، جنہوں نے اس مادہ پرستی او ر ملٹی نیشنل انگلش میڈیسنز کے زمانے میں ” غالب کے دیسی ٹوٹکے” نامی کتاب کو مٹنے سے بچا لیا جو دراصل مخطوطے کی شکل میں ایک کباڑی کے پاس شاپنگ بیگ میں پڑی تھی اور اوپر ” برائے فروخت ” کی تحریر جلی حروف سےلکھی ہوئی تھی۔ یہ آنجناب کی ہی نظر کا کرشمہ او ر وسعتِ علم کا شاخسانہ ہے جنہوں نے اس جنسِ ارزاں کو گوشہ گمنامی سے اٹھا کر اسے راتوں رات چار کی بجائے پانچ چاند لگا دیے۔ اردو ادب اور مشرقی حکمت پر یہ اتنا بڑا احسان ہے جس کے آگے گردن نہیں اٹھائی جا سکتی”۔ جناب تن من بگولہ صاحب کی تقریر کو سن کر مسٹر چیری بلاسم اس قدر مسرور ہوئے کہ اُنہوں نے صاحبِ مضمون کو اپنی جیبِ خاص سے مبلغ پچاس روپے جن کے نصف پچیس روپے ہوتے ہیں وہ دینے کا اعلان کیا جو اُن کے بقول انجمن کے آئندہ منعقدہ اجلاس مورخہ تیس فروری کو ایک بہت بڑے مجمع عام کے سامنے دیے جائینگے تاکہ سند رہے او ر بوقتِ ضرورت کام آئے۔ تمام حاضرین اس اعلان پر خوشی سے جھوم اٹھے اور تن من بگولہ صاحب کو اٹھا کر پہلے ہوا میں اچھال کر پھر یوں زمین پر پٹخا کہ اب شہر کی سرکاری ہسپتال میں اپنی وصیت لکھوا رہے ہیں۔
جناب تن من بگولہ صاحب کے توصیفی مگر پر مغز مضمون کے بعد ، آقا جان کا نام قرعہ فال میں نکلا، جنہوں نے آتے ہی مسٹر چیری بلاسم کی بجائے ادب کی زبوں حالی بیان کرنا شروع فرمادی، جسے سُن کر تمام مجلس کے تن بدن میں آگ لگ گئی ۔ یہ مضمون کیونکہ حزبِ اختلاف کا کام کر رہا تھا اور اس کے ساتھ اس میں بغاوت کی بو بھی نمایاں تھی سو مسٹر چیری بلاسم کے اشارے سے چاروں طرف سے ایک ہی صدا آنے لگی کہ ” اس گستاخ اور ناقدر شناس کوباہر نکالو”۔یہ نعرہ بلند ہونے کی دیر تھی کہ کچھ فرمانبردار ہٹے کٹے نوجوان جو حلیے سے بالکل بھی بدمعاش نہیں لگتے تھے وہ آگے بڑھے اور آقا جان کو اپنے ناتواں کندھوں پہ اٹھا کر ایک گندے نالے میں پھینک آئے تاکہ وہ نالے سے نکلنے کے بعد واپس مجلس کی بجائے سیدھا گھر کا رخ کریں۔
اب محفل کا رنگ بھی بدل چکا تھا اور شرکائے مجلس بھی بھوک سے بے حال ہونا شروع ہوگئے تھے ، سو ایسے میں جناب ” نادار زمانی سہارن پور والے” صاحب کو دعوت دی گئی کہ وہ آکر حکیم بجو کی کتاب ” جواہر الحکمت” سے لطیفے سنا کر محفل کو کشتِ زعفران بنائیں۔جناب نادار زمانی سہارن پور والے لاری اڈے پر منجی بستر کرائے پر دیتے ہیں اور جن کا شمار نہ صرف مسٹر چیری بلاسم کی کچن کیبنٹ میں ہوتا ہے بلکہ اُن کی ادب پروری کا ایک زمانہ معترف ہے۔آپ کی ادب پروری کا اس سے بڑاثبوت اور کیا ہو کہ آپ اپنے یہاں ٹھہرنے والے مسافروں کو نہایت ادب سے ٹھہرا کر، نہایت ادب سے اُن کی جیب صاف کرکے صبح اُنہیں صبر کی تلقین کرکے رخصت کر دیتے ہیں۔ آپ کی سخن فہمی اور ادب شناسی کا یہ عالم ہے کہ آپ کثیر العیال اور فارغ البال ( موصوف تقریبا سارے گنجے ہیں) ہونے کے باوجود ” روزنِ پروین اور دہلیز آشفتہ” سمیت آٹھ بچے پیدا کر چکے ہیں جن کی شیریں لسانی اور نکتہ سنجی کی بدولت کوئی شریف انسان گلی سے گزرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
جب رات کے تقریبا دو بج چکے اور سگانِ کوچہ کرگس پورہ نے بھی بھونکنا بند کردیا، اُس وقت شمعِ محفل جناب کرگس جہاں زاد صاحب کے سامنے لائی گئی، جو اُس وقت تک شربت فولاد کی بھاری مقدار لنڈھانے کے بعد اب مخبوط الحواس ہوکر ہوش خرد سب تج کیے بیٹھے تھے۔” حضراتِ گرامی اور میرے دن رات کے دوستو! جناب مرزا غالب اور جناب چیری بلاسم کے درمیان دوستی کو نصف صدی ہوچکے ہیں مگر آج بھی یہ رشتہ قائم و دائم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ مسٹر چیری بلاسم نے آج تک غالب کو ایک روپے کا بھی ادھار نہیں دیا ہے”۔ ادھر سب حاضرین باآوازِ بلند ” بہت خوب، کیا کہنے” کی صدائے آفرین بلند کر رہے تھے، اُدھر مسٹر چیری بلاسم لڑکھڑاتے ہوئے بیت الخلاء جانے کیلئے اپنی جوتیاں ڈھونڈ رہے تھے۔” اور میں آج بھی اس بات پر کامل یقین رکھتا ہوں کہ ادھار محبت کی قینچی ہے۔اسی لئے ہمارے ممدوح جناب چیری بلاسم صاحب ایک کامیاب انسان کہلوائے جاتے ہیں کہ وہ کسی کا ادھار نہیں رکھتے بلکہ جس سے لینا ہو ، اُس سے بزورِ شمشیر وصول کرتے ہیں اور دینے والے کو ایسے ترسا ترسا کر واپس کرتے ہیں کہ اُسے چھٹی کا دودھ یاد آجاتا ہے۔ یہ ان کی ایسی خوبی ہے جو ان کی ہزار برائیوں پر بھاری ہے۔ اور یہی وہ اعلیٰ معاشرتی اوصاف ہیں جو جناب چیری صاحب ادارہ تحفظ درباری قصیدہ گوئی کے ذریعے نئی نسل کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اور یہ اتنا بڑا کام ظاہر ہے ایک پارٹی کے بغیر ممکن نہیں، لہذا آپ سب حاضرین سے التماس ہے کہ وہ اس نیک کام میں اُن کا ہاتھ بٹائیں تاکہ ہم ادھار واپس مانگنے والوں کا قلع قمع کرکے، اپنی آئندہ نسلوں کو ادھار جیسی لعنت سے پاک کر سکیں”۔
جنابِ صدر کی اس پر مغز اور فلسفہ ء ادھار سے لبریز تقریر سننے کے بعد، اب باری تھی اُن صاحب کی جن کی خطابت کا اس شہر میں طوطی بول رہا تھا اور جو فنِ چرب زبانی کو اس مقام تک پہنچا چکے تھے ، جہاں تک پہنچنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں ہے۔ موصوف اب بیت الخلاء سے واپس بھی آچکے تھے اور طبیعت میں بھی ایک انشراح کی سی کیفیت عود آئی تھی لہذا آپ نے اپنی حکمت سے لبریز تقریر میں فرمایا،” اس وقت آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا عفریت بہت سے شعبہ جات کو ختم کرکے ، معاشرے میں بے روزگاری پیدا کر رہا ہے۔ مگر گھبرائیے مت! کہ اے آئی لاکھ کوشش کے باوجود بھی فنِ چرب زبانی اور درباری قصیدہ گوئی المعروف بٹرولوجی کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ اور میری بصیرت بھری نگاہ یہ منظر دیکھ رہی ہے جب ساری دنیا کے بٹرولوجسٹ اس فیلڈ میں سپیشلائزیشن کرنے ہمارے یہاں آئیں گے اور تب ہم ادارہ تحفظ درباری قصیدہ گوئی اُن کو چھ چھ ماہ اور ایک ایک سال کے ڈپلومہ کورسز کرواکے ، کثیر زرِ مبادلہ کمائیں گے جس سے نہ صرف ہماری اپنی معیشت بہتر ہوگی بلکہ اشرافستان کی اشرافیہ کی بھی خوشحالی اور ترقی میں اضافہ ہوگا”۔ ابھی آپ مزید خطاب جاری رکھنا چاہتے تھے مگر شرکائے محفل میں سے ایک صاحب کی جیب کٹ گئی اور اُنہوں نے فورا نادرار زمانی سہارن پور والے صاحب کا دامن پکڑ لیا، جس کے بعد محفل میدان جنگ میں بدل گئی او ر صبح صادق ہونے تک آدھے افراد ہسپتال جبکہ بقیہ آدھے افراد حوالات میں پہنچ کر نیند پوری کر رہے تھے۔ البتہ قبلہ چیری بلاسم اور کرگس جہاں زاد اپنی دیدہ بینی اور بصیرت کی بدولت جائے وقوعہ سے غائب ہوکر ، ایک ملنگ کے ڈیرے پر آرام فرمانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے نقشے اور ممکنہ امکانات پر غور کر رہے تھے۔

واجد علی گوہر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • روس کا یوکرین پر حملہ!
  • وہ پودے جن کی خوشبو سےمچھر دور بھاگتے ہیں
  • آدھا چاند فلک پر دیکھا
  • مارچ میں مارچ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
رشید حسرت کی شاعری کا تجزیاتی مطالعہ
پچھلی پوسٹ
شہزاد نیّرؔ کی شاعری میں عصری اور سماجی شعور

متعلقہ پوسٹس

موتیوں کا دیس قطر

جنوری 29, 2021

میں جانتا ہوں ترے جسم کو ہرا کرنا

مئی 28, 2020

در باب نظم اور کلام موزوں

جنوری 16, 2026

در آئی مِرے بھاگوں میں رسوائی وغیرہ

جولائی 31, 2022

پرواز کے بعد

جنوری 3, 2020

اسی طرح کی محبت، اسی طرح کے دکھ

جنوری 1, 2022

سرائیکی وسیب کا عشق ممنوع

دسمبر 7, 2019

تازہ گوشت یا حرام گوشت

اگست 19, 2025

آنکھوں کو موندے بیٹھے ہیں طائر مزاج ہم

مئی 14, 2020

فکر کو باندی بنانے سے رہا

اپریل 16, 2023

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

مجھے تو اپنی حفاظت میں رکھ...

جنوری 25, 2020

وقت کسے لئی رکدا نئیں

اکتوبر 12, 2025

پاکستان ایک نازک موڑ پر

فروری 13, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں