خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو نظمحَسَن کوزہ گر
اردو نظمشعر و شاعرین م راشد

حَسَن کوزہ گر

ایک اردو نظم از ن م راشد

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 1, 2019
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 1, 2019 0 تبصرے 687 مناظر
688

حَسَن کوزہ گر

اے جہاں زاد، ​
نشاط اس شبِ بے راہ روی کی​
میں کہاں تک بھولوں؟​
زور ِ مَے تھا، کہ مرے ہاتھ کی لرزش تھی ​
کہ اس رات کوئی جام گرا ٹوٹ گیا _____​

تجھے حیرت نہ ہوئی!​
کہ ترے گھر کے دریچوں کے کئ شیشوں پر​
اس سے پہلے کی بھی درزیں تھیں بہت __​
تجھے حیرت نہ ہوئی!​

اے جہاں زاد،​
میں کوزوں کی طرف، اپنے تغاروں کی طرف​
اب جو بغداد سے لوٹا ہوں،​
تو مَیں سوچتا ہوں _____​
سوچتا ہوں: تو مرے سامنے آئینہ رہی​
سر ِ بازار، دریچے میں، سر ِبستر ِ سنجاب کبھی ​
تو مرے سامنے آئینہ رہی،​
جس میں کچھ بھی نظر آیا نہ مجھے​
اپنی ہی صورت کے سوا​
اپنی تنہائی ِ جانکاہ کی دہشت کے سوا!​
لکھ رہا ہوں تجھے خط​
اور وہ آئینہ مرے ہاتھ میں ہے ​
اِس میں کچھ بھی نظر آتا نہیں​
اب ایک ہی صورت کے سوا!​
لکھ رہا ہوں تجھے خط​
اور مجھے لکھنا بھی کہاں آتا ہے؟​
لوح آئینہ پہ اشکوں کی پھواروں ہی سے ​
خط کیوں نہ لکھوں؟​

اے جہاں زاد،​
نشاط اس شبِ بے راہ روی کی​
مجھے پھر لائے گی؟​
وقت کیا چیز ہے تو جانتی ہے؟​
وقت اِک ایسا پتنگا ہے ​
جو دیواروں پہ آئینوں پہ، ​
پیمانوں پہ شیشوں پہ،​
مرے جام و سبو، میرے تغاروں پہ​
سدا رینگتا ہے​

رینگتے وقت کے مانند کبھی​
لوٹ آئے گا حَسَن کوزہ گر ِ سوختہ جاں بھی شاید!​

اب جو لوٹا ہوں جہاں زاد،​
تو میں سوچتا ہوں:​
شاید اس جھونپڑے کی چھت پہ یہ مکڑی مری محرومی کی___​
جسے تنتی چلی جاتی ہے، وہ جالا تو نہیں ہوں مَیں بھی؟​
یہ سیہ جھونپڑا مَیں جس میں پڑا سوچتا ہوں​
میرے افلاس کے روندے ہوئے اجداد کی​
بس ایک نشانی ہے یہی​
ان کے فن، ان کی معیشت کی کہانی ہے یہی​
مَیں جو لوٹا ہوں تو وہ سوختہ بخت ​
آکے مجھے دیکھتی ہے ​
دیر تک دیکھتی رہ جاتی ہے​
میرے اس جھونپڑے میں کچھ بھی نہیں ____​
کھیل اِک سادہ محبّت کا ​
شب و روز کے اِس بڑھتے ہوئے کھوکلے پن میں جو کبھی ​
کھیلتے ہیں​
کبھی رو لیتے ہیں مل کر، کبھی گا لیتے ہیں، ​
اور مل کر کبھی ہنس لیتے ہیں​
دل کے جینے کے بہانے کے سوا ___​
حرف سرحد ہیں، جہاں زاد، معانی سرحد​
عشق سرحد ہے، جوانی سرحد​
اشک سرحد ہیں، تبسّم کی روانی سرحد​
دل کے جینے کے بہانے کے سوا اور نہیں ____​
(دردِ محرومی کی،​
تنہائی کی سرحد بھی کہیں ہے کہ نہیں؟)​

میرے اِس جھونپڑے میں کتنی ہی خوشبوئیں ہیں​
جو مرے گرد سدا رینگتی ہیں​
اسی اِک رات کی خوشبو کی طرح رینگتی ہیں ____​
در و دیوار سے لپٹی ہوئی اِس گرد کی خوشبو بھی ہے ​
میرے افلاس کی، تنہائی کی، ​
یادوں، تمنّاؤں کی خوشبو ئیں بھی،​
پھر بھی اِس جھونپڑے میں کچھ بھی نہیں ___​
یہ مرا جھونپڑا تاریک ہے، گندہ ہے، پراگندہ ہے​
ہاں، کبھی دور درختوں سے پرندوں کے صدا آتی ہے​
کبھی انجیروں کے، زیتونوں کے باغوں کی مہک آتی ہے​
تو مَیں جی اٹھتا ہوں​
تو مَیں کہتا ہوں کہ لو آج نہا کر نکلا!​
ورنہ اِس گھر میں کوئی سیج نہیں، عطر نہیں ہے،​
کوئی پنکھا بھی نہیں،​
تجھے جس عشق کی خو ہے​
مجھے اس عشق کا یارا بھی نہیں!​

تو ہنسے گی، اے جہاں زاد، عجب بات​
کہ جذبات کا حاتم بھی مَیں​
اور اشیا کا پرستار بھی مَیں​
اور ثروت جو نہیں اس کا طلب گار بھی مَیں!​
تو جو ہنستی رہی اس رات تذبذب پہ مرے​
میری دو رنگی پہ پھر سے ہنس دے!​
عشق سے کس نے مگر پایا ہے کچھ اپنے سوا؟​
اے جہاں زاد، ​
ہے ہر عشق سوال ایسا کہ عاشق کے سوا​
اس کا نہیں کوئی جواب​
یہی کافی ہے کہ باطن کے صدا گونج اٹھے!​

اے جہاں زاد ​
مرے گوشہء باطن کی صدا ہی تھی​
مرے فن کی ٹھٹھرتی ہوئی صدیوں​
کے کنارے گونجی​
تیری آنکھوں کے سمندر کا کنارا ہی تھا​
صدیوں کا کنارا نکلا​
یہ سمندر جو مری ذات کا آئینہ ہے​
یہ سمندر جو مرے کوزوں کے بگڑے ہوئے،​
بنتے ہوئے سیماؤں کا آئینہ ہے​
یہ سمندر جو ہر اِک فن کا​
ہر اِک فن کے پرستار کا ​
آئینہ ہے​

ن م راشد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ڈر سے دو فٹ دوری پر
  • رونا دھونا ڈال نہ اے دل
  • رہا میں تو عزت کا اعزاز کرتا
  • سرِ صحرا مسافر کو ستارہ یاد رہتا ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
رخصت
پچھلی پوسٹ
گرد ہوں یا غبار ہوں کیا ہوں

متعلقہ پوسٹس

سفر پہ جیسے کوئی گھر سے ہو کے جاتا ہے

جنوری 11, 2019

یہ کسی طور اَہانت نہیں سمجھا جائے

اکتوبر 16, 2025

طاقچے میں پڑی ہوئی آنکھیں

دسمبر 6, 2019

نو ، نیاز آمدہ

جنوری 31, 2021

کھا گئی ہے تری کمی مجھ کو

مئی 22, 2020

چراغوں کے نگر میں اے اجالو

نومبر 14, 2021

تیری راہ میں رکھ کر اپنی شام کی آہٹ

جون 1, 2020

خود اپنے دل میں خراشیں اتارنا ہوں گی

دسمبر 3, 2019

کبھی موسم ساتھ نہیں دیتے

جنوری 7, 2020

سراب و خواب کے آزار سے نکل جاؤں

اپریل 18, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

قربتیں ہوتے ہوئے بھی

جنوری 11, 2020

بس یہی کچھ ہے معجزہ مرے...

دسمبر 30, 2019

اسے تشبیہ کا دوں آسرا کیا

مئی 29, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں