خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامارچ میں مارچ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر نعمان رفیع

مارچ میں مارچ

از سائیٹ ایڈمن مارچ 8, 2021
از سائیٹ ایڈمن مارچ 8, 2021 0 تبصرے 51 مناظر
52

ایک زمانہ تھا ۔ہم مارچ میں پاکستان کے تمام بڑے شہروں بالخصوص اسلام آباد میں پھولوں کی نمائش کی خبریں 9 بجے کے خبر نامہ میں سنا کم اور دیکھا زیادہ کرتے تھے کیونکہ پھول ہی اس دنیا کی سب سے خوبصورت چیز اس نمائش کی منتظم خواتین ہوتی تھیں ۔مختلف لوگ ان تقاریب کا افتتاح کرتے۔جیتنے والی خواتین میں انعامات بھی تقسیم کیے جاتے تھے۔
ان پھولوں کو اگانے کیلئے مٹی وہ خواتین اپنے ہاتھ سے گوندھا کرتی تھیں ،گملوں میں ڈالتیں، بیج اور کھاد کا انتظام کرتیں۔غرض یہ کہ پھولوں کے رنگ اور خوشبو میں ان عورتوں کے رنگ اور ہاتھوں کی خوشبو شامل ہوتی تب جا کر وہ اتنے خوبصورت اور دلکش نظر آتے۔ خواتین تو خود پھولوں کا ہی دوسرا نام ہیں۔ اس لیے وہ اتنی خوبصورت اور نازک ہیں اور ہم مردوں کو انکا محافظ بنایا گیا ہے مگر چند سالوں سے چند خواتین نے جن کی تعداد کو انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے عورت کے حقوق کی علمبردار بن کر شہرت کمانے کی کوشش کی ہے۔

شہرت تو آخر شہرت ہی ہے(اس میں نیک نامی یا بدنامی نہیں دیکھی جاتی)۔ اب تو عدالت نے بھی عورت آزادی مارچ کی بھی اجازت دی تھی اور سختی سے ہدایت بھی کی تھی کہ کسی بھی پلے کارڈ پر کوئی غیر اخلاقی نعرہ درج نہیں کیا جائے گا مگر ہمارے ہاں عدالتی فیصلوں کی دھجیاں اڑانے کا رواج چل پڑا ہے۔ جیسے مولانا کے آزادی مارچ میں ان سے سوال کیا جاتا کہ آپ کو کس سے آزادی چاہئے تو مولانا کوئی صاف اور واضح موقف پیش نہ کر سکے۔
ویسے ہی اس عورت مارچ کے سر پر نظر نہیں آئے کہ آخر عورت کو کس سے اور کس طرح کی آزادی چاہئے۔ عورت مارچ کی روح رواں کا کہنا ہے کہ یہاں عورت اور مرد کا کوئی اختلاف نہیں ہے نہ ہی کوئی جھگڑا۔بات پدرسری نظام کی ہے۔ اس پدرسری نظام سے آزادی کو بھی انہوں نے واضح طور پر بیان نہیں کیا۔شاید وہ یہاں بھی یورپ اور امریکہ جیسا نظام چاہتی ہیں کیونکہ وہ وہیں سے آئی ہیں۔
جیسے امریکہ اور یورپ میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر باپ کا خانہ اکثر خالی ہوتا ہے ۔شاید وہ یہاں بھی ایسا ہی کچھ چاہتی ہیں ۔شاید انکا مقصد پاکستان میں بھی کسی ایسے ہی قانون کا نفاذ ہے۔ آج تو دنیا 21صدی کی بھی 2 دہائیاں دیکھ چکی ہے۔ آج سے کئی سال پہلے سر رچرڈ بیل نے کہا تھا "یورپ شدید اضمحلال کی دہلیز پر ہے” شاندار ماتھے کے پیچھے شدید ذہنی دباؤ،دیوانگی،روحانی امراض،جنسی بے راہ روی،زنا بالجبر،اور بڑھتے ہوئے جنسی امراض پوشیدہ ہیں۔
باہمی پیار اور ایک دوسرے پر اعتبار ہوا ہو چکے ہیں۔ یورپ کے سامنے ایک ہی انتخاب ہے۔ نجات کا واحد راستہ، اور یہ راستہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا دین ہے۔ دوسرا انتخاب ہے ہی نہیں۔ یہ میں نہیں کہہ رہا یہ اس پدرسری آزاد معاشرے کی جانی مانی شخصیت کا کہنا ہے۔ وہ اپنے اردگرد دیکھتے تھے کہ کیسے مرد عورت کی زمہ داری سے دستبردار ہو رہا ہے اور یہاں عورت سے مراد صرف بیوی نہیں ہے۔
وہاں کا مرد ہر طرح کی زمہ داری سے آزاد ہے۔ وہ بوڑھے والدین کو اولڈ ہاؤس میں چھوڑ آتا ہے اور پھر سال میں ایک دفعہ ماں اور باپ کے عالمی دن کے موقع پر وہاں انہیں پھول پیش کر کے اپنی ساری زمہ داری پوری کر دیتا ہے۔ مارچ کی روح رواں نے سب کے سامنے کہا کہ ہماری مرضی ہو گی تو شوہر سے تعلق رکھیں گی، نہیں ہو گی تو نہیں رکھیں گی۔ تو کیا اسلام مرد کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دیتا؟ وہ کہتی ہیں ہم چاہیں گے تو بچے پیدا کریں گے، نہیں چاہیں گے تو نہیں کریں گے۔
توکیا اس ملک کے وزیراعظم نے 2 سے زیادہ بچے پیدا کرنے سے منع نہیں کیا؟ وہ کہتی ہے میں طلاق یافتہ ہوں اور خوش ہوں تو کیا اسلام عورت کو اپنی مرضی سے اور اپنی پسند کے مرد سے شادی کا حق نہیں دیتا؟ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے زمانہ میں حضرت زید  نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی تھی۔پھر اعتراض کس بات پر ہے ۔عورت مارچ کے درپردہ جو بھی مقاصد تھے مگر ظاہری طور پر تعلیم اور روزگار کو سر فہرست رکھا گیا تو کیا اس ملک میں عورتوں کے سکول،کالج اور یونیورسٹی پر پابندی ہے؟ کیا اسکی پارلیمنٹ میں عورتیں موجود نہیں؟ کیا اس ملک کی آرمی پولیس اور ائرفورس میں خواتین شامل نہیں ہیں؟ کیا لاہور ہسپتال حملے میں خواتین وکلاء شامل نہیں تھیں؟اگر سب موجود ہے تو "مارچ میں مارچ کس چیز کا ”

بقول شاعر
لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی
ڈھونڈ لی قوم نے فلاح کی راہ
روش مغربی ہے مدِنظر
وضعِ مشرق کو جانتے ہیں گمراہ

ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ایلون رابرٹ کارنیلیس
  • اختیار
  • قوموں کی حیات اور اقبال کا پیغام
  • خود فریبی ہے کہ انجام بدل لیتے ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
چلتے ہو تو سوات کو چلئے
پچھلی پوسٹ
لنگرخانوں سے کارخانوں کا سفر!

متعلقہ پوسٹس

وادیِ لالہ زار

اکتوبر 9, 2022

کارنس

دسمبر 23, 2021

علی بزبانِ علی بن موسیٰ الرضاؑ

جنوری 1, 2026

بائی فوکل کلب

اکتوبر 22, 2019

محبت اگر ان پہ مائل نہ ہوتی

ستمبر 20, 2025

آج کی نظم اور اس کے انسلاکات

دسمبر 4, 2022

سفید خون

مئی 2, 2019

قدموں کا سفر

دسمبر 22, 2024

وہ سب سے آگے اندھیرے میں

ستمبر 27, 2023

ہم اگر تیری نگاہوں پہ نہ وارے جاتے

مارچ 19, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے

اسلامی گوشہ

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

” توکل ” کیا ہے

جون 2, 2026

یہ نور کس کا پھیل گیا ہے چمن...

مئی 26, 2026

مظہر ہے کبریا کا علیؑ مرتضیٰ کا نام

مئی 23, 2026

اردو شاعری

زندگی بھر فکر کرتے رہے

جون 2, 2026

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

جون 2, 2026

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان

جون 2, 2026

لمحوں کی قید کاٹ کے صدیوں میں آ...

جون 2, 2026

ممکن نہیں ہے جبر کی بیعت روا مجھے

جون 2, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

جون 3, 2026

ملازمت بہتر یا کاروبار

جون 3, 2026

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی بے حسی

جون 2, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • کتاب «المتلذذون بالعلم»

    جون 2, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کم سے کم ساتھ چل رہا...

نومبر 22, 2022

ہم کہیں کے نہ رہے!

فروری 21, 2026

فِیٛ اَحٛسَنِ تَقٛوَیٛمٛ کی تفسیر

اکتوبر 16, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں