خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباووٹ کا صحیح استعمال
آپکا اردو بابااختصاریئےاردو تحاریراردو کالمز

ووٹ کا صحیح استعمال

از منیر انجم اپریل 3, 2022
از منیر انجم اپریل 3, 2022 0 تبصرے 75 مناظر
76

پاکستان کی سیاست میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے پوری دنیا کی نظریں اسی پر لگی ہوئی ہیں ۔ پاکستانی عوام گہری سوچ میں پڑی ہے کہ کیا ہو گا ؟ وزیر اعظم عمران خان صاحب ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں ہر کوئی نہ چاہتے ہوۓ بھی عجیب سی بے چینی میں مبتلا لگ رہا ہے ۔ سیاستدان تقریریں کر کے ایک دوسرے کو نیچا دکھا رہے ہیں۔ اور اپنی زبان سے اخلاقیات کا جنازہ نکال رہے ہیں ۔ افسوس اس بات کا ہے کہ میڈیا بھی اپنی مرضی کی خبریں اور اپنی پسند کے بندے کو دکھا رہا ہے۔ کرسی کی اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان اور پاکستان کی عوام کا ہوا ہے ۔ نہ تو اس وقت سیاست دان سو رہے ہیں اور نہ ہی عوام کو صحیح طرح سے نیند آرہی ہے ۔ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی کہا ہے ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں ۔کیونکہ ہر عوام کے منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا پورا حق ہے :! یہاں پر میں آپ کو ایک بات واضح کرتا چلوں کہ پچھلے 74 سالوں میں کسی بھی حکومت نے اپنے پانچ سال پورے نہیں کئے ۔ پانچ سال کے اندر یا تو وزیراعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے۔یا پھر مارشل لا لگا دیاجاتا ہے ۔ انہی چکروں میں عوام پس رہی ہے ۔ آئے دن کوئی نہ کوئی چیز مہنگی کر کے الزام پچھلی حکومتوں پر لگا دینا یہ معمول بن چکا ہے ۔ عوام سخت گرمی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتی ہے اور جس نمائندے کو چنتی ہے ۔ وہ نمائندہ عوام سے پوچھے بغیر اپنے مفاد کے لیے پارٹی بدل لیتا ہے ۔ اب تو پیسوں کے لیے ضمیر بیچنا معمولی بات بن چکی ہے ۔ اگر ایک ایم این اے۔ یا ایم پی اے اپنے حلقے سے ووٹ لے کر جیت جاتا ہے ۔ تو عوام اس نمائندے کی شکل دیکھنے کو ترس جاتی ہے حلقے کے کام تو بڑی دور کی بات ہے ۔ اور وہی نمائندے جب الیکشن کا وقت آتا ہے تو گھر گھر جا کر ووٹ مانگتے ہیں ۔اور ہماری عوام بھی اتنی سیدھی ہے پچھلی باتوں کو بھلا کر پھر اسی کو ووٹ دے دیتی ہے ۔ یہ تحقیق کیے بغیر یہ پوچھے بغیر کہ پہلے آپ نے ہمارے علاقے کی بہتری کے لیے کیا کیا ؟ ہم نے بزرگوں سے سنا ہے وہ کہتے تھے کہ اگر کسی علاقے کا منتخب کردہ نمائندہ ایک بار جیت جاتا ہے ۔ اگر وہ اپنے علاقے کے کام ایمانداری سے کرے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ اگلی بار نہ جیتے ۔
ابھی بھی ملک میں کئی نمائندے ایسے ہیں جو ووٹ مانگنے گھر گھر بھی نہیں جاتے۔ اور پھر بھی آسانی سے جیت جاتے ہیں۔ کیونکے وہ عوام کے مسئلوں کو اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کرتے ہیں ۔ عمران خان کے آنے کے بعد بڑی حد تک قوم میں شعور آیا تھا ۔ عوام کو یہ سمجھ آنا شروع ہو گیا تھا کہ ہمارے لئے کون اچھا ہے کون برا ۔ عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ آہستہ آہستہ انکو پورے کر رہا تھا ۔ موجودہ حکومت نے صحت کارڈ کا جو فائدہ عوام کو دیا وہ تاریخ میں سنہرے لفظوں میں لکھا جاۓ گا ۔ عالمی سطح پر کشمیر کے لئے عمران خان کے علاوہ کسی بھی نمائندے نے کھل کر بات نہیں ۔ پاکستان کے پاسپورٹ کو عمران خان کے آنے کے بعد جو عزت ملی پچھلے چوہتر سالوں میں وہ عزت پہلے کبھی نہیں ملی تھی ۔ پوری دنیا پاکستان کو دہشت گرد ملک کے نام سے جانتی ہے ۔ کوئی ملک پاکستان آنے کو تیار نہیں تھا ۔ مگر اس وقت کرکٹ کی بہترین ٹیم پاکستان میں کرکٹ کھیل رہی ہے ۔ عمران خان جس بھی دوسرے ملک میں جاتا ہے تو لوگ بڑی عزت سے اس کا استقبال کرتے ہیں ۔ اس کی وجہ کہ وہ پاکستان کا ایسا لیڈر ہے ۔ جس نے آپ اپنے ذاتی مفاد ایک طرف رکھ کے پاکستان کی بہتری کو ترجیح دی۔ اور یہی بات ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا ۔ اسرائیل ۔ اور امریکہ جیسے سپر پاور کو پسند نہیں ۔ اور عمران خان کو ملنے والے خط میں یہ بات واضح طور پر موجود ہے ۔ کہ وہ کیسے پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ۔ وہ نہیں چاہتے کہ عمران خان ملک کا وزیراعظم رہے اور انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے ۔ مگر انکو یہ نہیں پتا کہ اب پاکستان وہ پہلے والا پاکستان نہیں ہے ۔ اب اگر کسی بھی ملک نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اس قابل ہیں کہ اس کا جواب دے سکیں ۔ ہم اپنی پاک سر زمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔ اور مسلمان تو ویسے ہی مشہور ہے کہ وہ مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا ۔ جو غلطیاں ہم سے پہلے ہو گئیں ان غلطیوں کو ہم پھر سے دوہرانا نہیں چاہتے ۔ ہم اپنی زمین کو کسی بھی دہشت گرد مقاصد کیلئے ہرگز استعمال کی اجازت نہیں دیں گے ۔ چاہے اس کے لیے ہم پر کتنی بھی پابندیاں لگیں ۔ بس میری پاکستانی عوام سے ایک مودبانہ گزارش ہے ۔ کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور اپنے ارد گرد ایماندار لیڈر کو منتخب کریں ۔ اور ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنے بچوں کے چہروں کی طرف ایک بار غور سے دیکھ لیں ۔ اور یہ بات سمجھ لیں کہ آپ کا ایک ووٹ یا تو آپ کے بچوں کا مستقبل بنا سکتا ہے یا بیگاڑ سکتا ہے ۔ اور اللہ رب العزت بھی اس شخص کی مدد نہیں کرتا جو خود کوشش نہیں کرتے ۔

منیر انجم

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کارنس
  • تیر نظروں کے ہم پہ چلاتے رہو
  • شفیق الرحمٰن: اردو مزاح کا لازوال ستارہ
  • منگنی کی خوشیاں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
منیر انجم

اگلی پوسٹ
ملکی سالمیت اور سیاسی انا
پچھلی پوسٹ
انگریزی نظام برصغیر میں

متعلقہ پوسٹس

پاؤں میں ہجر کی زنجیر نظر آتی ہے

جنوری 22, 2020

خود سے لڑنا

جنوری 3, 2025

کیا کوٹہ سسٹم پر بات ہونی چاہئے؟

اگست 19, 2020

آخری جلسہ

نومبر 28, 2019

جو مل نہیں سکا

اپریل 23, 2022

اچھے دن آنے والے ہیں

نومبر 12, 2025

زندگی محبت اور ذلت کی آمیزش ہے

فروری 26, 2024

سرودِعشق

مئی 20, 2020

میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتا

مئی 14, 2020

ہر طرف ریت کا اجارا ہے

اپریل 23, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

خونی لہریں،محبت اور طالبان

اکتوبر 31, 2021

سفر میں تھوڑا سا جادو کا...

جون 6, 2020

غزل گائیکی کی 110 سال کی...

نومبر 6, 2017
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں