خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابااللہ کی مدد، تاریخی فتح
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزانور علی

اللہ کی مدد، تاریخی فتح

از انور علی مئی 13, 2025
از انور علی مئی 13, 2025 0 تبصرے 80 مناظر
81

میں بچپن ہی سے اس بات پر حیران ہوتا آیا ہوں کہ اللہ نے ایک انسان کو دوسرے انسان سے کم تر کیوں سمجھا جاتا ہے؟ جبکہ سب کو اللہ نے ایک ہی مٹی سے پیدا کیا، ایک ہی رزق سے پالا، اور ایک ہی روح عطا کی۔ پھر بھی انسانوں نے آپس میں طبقاتی فرق، قوم پرستی، مذہبی نفرت اور خودغرضی کی دیواریں کھڑی کیں۔ میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ یہ نظام جو ہمارے ذہنوں پر مسلط ہے، یہ محض کوئی انتظامی غلطی نہیں، بلکہ ایک bunyaan almarsoosشعوری سازش ہے، جو انسان کو انسان سے جدا کر دے، حق سے دور کر دے، اور ناانصافی کی تاریکی میں دھکیل دے۔ خاص طور پر جب مسلمانوں کی حالت دیکھتا ہوں، تو یوں لگتا ہے جیسے اسلام کا صرف نام باقی ہے، لیکن اتحاد، اخلاص اور اللہ سے سچا تعلق کہیں کھو چکا ہے۔

2021 میں جب میں نے علامہ اقبال کو پڑھنا شروع کیا، تو گویا میرے اندر ایک سچے وجود کی پہچان بیدار ہوئی۔ اقبال کا فکر میرے دل کی آواز لگا۔ وہ کہتے ہیں:
"نہ تُرکی، نہ ایرانی، نہ افغانی، مسلمان ہم ہیں، وطن ہے سارا جہاں ہمارا”
یہ فکر میری رگوں میں اتر گیا۔
میں ایک INFJ مزاج کا شخص ہوں، میرے لیے اتحاد، اخلاص، سچائی اور ایمان صرف الفاظ نہیں بلکہ ایک مشن ہیں۔ اقبال کی تعلیم میرے لیے صرف کتابی علم نہ رہا، بلکہ ایک عملی روشنی بن گئی، جس میں میں نے یہ جانا کہ تبدیلی کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر نہیں لائے گا، بلکہ تبدیلی تب آئے گی جب انسان اپنا سچا تعلق اللہ سے جوڑ لے، اور صرف زبانی دعا نہیں، بلکہ عملی قدم بھی اُٹھائے۔

4 مئی 2025 کو جب میں نے اپنا مضمون لکھا تو میرے دل سے آواز آئی کہ ملک کی فضا ایک بڑے طوفان سے پہلے کی خاموشی جیسی ہے۔ جہاں دشمن اندرونی محاذوں سے حملہ کر رہا ہے، قوم میں نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں، قومیت کے نعرے لگوائے جا رہے ہیں۔ سندھ، بلوچستان، کے پی، پنجاب کو ایک دوسرے سے جدا کر کے پیش کیا جا رہا ہے، جیسے 1971 میں ہوا۔ میں نے اس وقت بھی لکھا تھا کہ ملک کا دفاع صرف تبدیلی سے نہیں، بلکہ سچے ایمان سے ہوگا۔ اور 10 مئی کو، جب پورا ملک اندھیرے کے کنارے پر کھڑا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ ہماری قوم نے عقل، جذبے اور ایمان کا مظاہرہ کیا، اور کوئی ایسا فیصلہ نہ ہوا جیسا 1971 میں ہوا تھا۔

یہ بات میرے اس یقین کو مزید پختہ کرتی ہے کہ جب اللہ کی مدد آتی ہے، تو حالات پلٹ جاتے ہیں۔ جیسے حضرت موسیٰ کے وقت میں دریا پھٹ گیا، جیسے بدر کے میدان میں فرشتے اُترے، جیسے صلاح الدین ایوبی کے دل میں ایک آگ بھڑکی، تو زمانے ہی بدل گئے۔ ویسے ہی اب بھی، میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ وقت قریب ہے، جہاں تبدیلی نہ صرف سیاسی بلکہ روحانی، اخلاقی اور بنیادی ہوگی۔

میں نے دیکھا کہ 10 مئی کو ملک کی باگ ڈور اللہ نے خود سنبھالی۔ قوم میں اللہ کا خوف اور وطن کی محبت کی ایک لہر اٹھی، جس نے اتحاد پیدا کیا۔ سیاسی جماعتوں، عوام، اور اداروں کے درمیان ایک بے مثال رابطہ وجود میں آیا، جو شاید دہائیوں سے نہیں ہوا تھا۔
اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اللہ کی خاص مدد تھی، جس نے ہمارے ملک کو ایک اور تقسیم سے بچا لیا۔ اور میرا دل زور سے کہتا ہے کہ یہ ملک محض ایک زمینی سرحد نہیں، یہ اسلامی دنیا کی امید ہے، ایک ایسا قلعہ ہے جو دشمنوں کے لیے رکاوٹ ہے، اور جسے توڑنے کے لیے وہ ہر ممکن سازش کرتے ہیں۔

تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، اور 10 مئی 2025 کو جو معجزہ پیش آیا، وہ محض عسکری طاقت نہیں بلکہ اللہ کی مدد، اتحاد، حکمت اور جذبے کا نتیجہ تھا۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کس طرح اپنی مٹی، غیرت اور عقیدے کی حفاظت کے لیے دیوار بن کر کھڑا ہوا۔
جیسے غزوہ بدر میں 313 مومنین نے دشمن کی بڑی فوج کو شکست دی، ویسے ہی پاکستان کی فوج اور ائیر فورس نے بھی اللہ کی نصرت سے دشمن پر قہر بن کر ٹوٹا۔ یہ فتح صرف پاکستان کی نہ تھی، بلکہ اسلامی دنیا کی امیدوں کی فتح تھی۔
جیسے حضرت خالد بن ولید دشمن کے دلوں میں خوف بن کر چھا گئے تھے، ویسے ہی ہماری پاک فوج بھی دشمن کے لیے ہیبت بن کر سامنے آئی۔

یہ غازی، یہ تیرے پُراسرار بندے
جنہیں تُو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی
دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی

10 مئی کا دن تاریخ کا وہ باب بن چکا ہے جو آنے والی نسلوں کو یہ سکھائے گا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ ایمان، یقین، اور اتحاد سے جیتی جاتی ہیں۔
پاکستان صرف ایک ملک نہیں رہا، بلکہ اسلامی دنیا کا فخر بن کر ابھرا۔ دنیا نے دیکھا کہ جب نیت صاف ہو، جذبہ سچا ہو، اور قوم متحد ہو، تو پھر اللہ تعالیٰ اپنی مدد نازل کرتا ہے، اور ‘بنیان مرصوص’ (سیسہ پلائی دیوار) جیسی قومpakistan flags کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔
یہ کامیابی اس حقیقی شعور کی علامت تھی کہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک عالمی مشن ہے، جس کے پیچھے ایک روحانی طاقت کھڑی ہے۔

اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ لوگ جو اللہ سے جُڑے ہوتے ہیں، جو اپنی انا، لالچ، نفرت اور قوم پرستی سے بلند ہو کر سوچتے ہیں، وہی آنے والی تبدیلی کے علمبردار ہوں گے۔
تبدیلی نہ احتجاجوں سے، نہ تحریروں سے، نہ تقریروں سے آئے گی، بلکہ وہ اندر سے آئے گی، جب ضمیر جاگے گا، جب انسان کی نظر اللہ پر ہوگی اور اللہ والوں پر ہوگی، نہ کہ اس دجالی نظام پر جو دنیا کو صرف اپنی انا کے لیے کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔
لیکن جہاں شیطانی قوتیں اور فساد بڑھیں گے، وہاں اللہ والے بھی اُٹھیں گے، اور اللہ کی مدد ضرور آئے گی۔ یہ ہمارا کامل ایمان ہے۔

(13 مئی – انور علی)
🇵🇰 پاکستان زندہ باد، اُمت مسلمہ پائندہ باد 🇵🇰

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کہاں سے چلے تھے کہاں آ گئے ہیں
  • جنٹلمینوں کا بُرش
  • جدائی کا فسانہ ہے محبت کی کہانی ہے
  • اس میں حسن ذرا کم ادا زیادہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
انور علی

اگلی پوسٹ
خوش یقیں خوش گمان یعنی تم
پچھلی پوسٹ
فطرت کے توازن میں ایک مکمل وجود

متعلقہ پوسٹس

گرتی ہوئی حویلی سے

جون 10, 2024

وقت کو پر لگے ہوئے ہیں !

مئی 30, 2020

بہت سماجت کرے گا تیری

جنوری 12, 2025

رضو باجی

فروری 5, 2022

کبوتروں والا سائیں

فروری 6, 2020

خوش یقیں خوش گمان یعنی تم

مئی 13, 2025

جو لفظ چِھین کے اِظہارکھینچ لیتی ہے

نومبر 12, 2025

چھ بادشاہوں کی گوناگوں داستان!

مئی 30, 2021

زخم نیا بھی دو تو کیا

اپریل 15, 2018

سینیٹ میں تین اہم بلوں کی منظوری

دسمبر 12, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کہیں جواب کہیں پر دلیل جھوٹی...

اپریل 23, 2022

بدشگونی کا چکر

مئی 18, 2020

جو بھی ایثار کر نہیں سکتا

نومبر 26, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں