389
نہ دے دیدار صدقے میں
کسی کو یار صدقے میں
ادھورا پن نہیں جاتا
جو ہو اقرار صدقے میں
بسائے کس طرح جس کو
ملے گھر بار صدقے میں
میں ہوں سادات کی بیٹی
نہ لوں گی پیارصدقے میں
محبت بیش قیمت ہے
تو کیوں اظہار صدقے میں
کسی صورت نہیں کِھلتے
گلِ گلزار صدقے میں
اگر نیت نہیں خالص
تو سب بیکار صدقےمیں
منزّہ سیّد
