خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباتبدیلی کہاں پہنچی!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

تبدیلی کہاں پہنچی!

از سائیٹ ایڈمن جولائی 2, 2021
از سائیٹ ایڈمن جولائی 2, 2021 0 تبصرے 45 مناظر
46

تبدیلی کہاں پہنچی!

تبدیلی ایک ایسا لفظ ہے جس کا براہ راست تعلق آپکی سوچ سے ہے۔ سوچ کی ترتیب آس پاس کے حالات و وقعات پر مبنی بھی ہوسکتی ہے اور سوچ بھی وراثت میں ملتی ہے یعنی خاندانی حالات آپکی سوچ کے ضامن ہوتے ہیں۔ کوئی اپنا دین بدلتا ہے تو اسے سوچنے کے زاوئیے کو یکسر تبدیل کرنا پڑتا ہے، بہت ممکن ہے کہ معاشرتی حالات کے پیش نظر اسکی نئی فکر اور جہد منظر عام پر نا آسکے۔بدلاؤ کے مختلف پیمانے ہوتے ہیں یا پھر یوں کہہ لیجئے کہ ذہن میں بنے مختلف خانے ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دورِ حاضر میں رہنے والے انسانوں سے کہیں زیادہ وہ لوگ ذہین تھے جو انتہائی محدود وسائل کیساتھ زندگی کی گاڑی کو رواں رکھے ہوئے تھے اور مسلسل طبعی آسانیاں پیدا کرتے جا رہے تھے یقینا ان لوگوں کے دماغ میں موجود خانے زیادہ کھلے ہوئے تھے بانسبت آج کے دور میں رہنے والوں کے(یہ ایک الگ بحث ہے)۔کسی ایک دماغی حالت (state of mind)میں زندگیاں گزاری جاتی رہی ہیں بلکہ گزاری جارہی ہیں، یہ غلامی کی دلیل ہے کہ آپ ایک دماغی حالت میں پیدا ہوتے ہو اور اسی حالت کے تابع رہتے ہوئے گزر جاتے ہو کسی دوسری گزرگاہ پر قدم رکھنے کا سوچتے تک نہیں ہو۔ یہ دماغی حالت مذہبی بھی ہوسکتی ہے، یہ معاشرتی بھی ہوسکتی ہے، یہ کاروباری بھی ہوسکتی ہے اور دیگر بھی۔ ہم اپنے اطراف میں نظر دوڑائیں تو ہمیں دیکھائی دیتا ہے کہ ایک خاندان جو ہماری شروع کی حدِ عمر سے کاروبار کر رہاتھا تو وہ کاروبار ہی کر رہا ہے اسکے گھر کے ہر فرد کی گفتگو کا محور کاروبار ہی ہوگا، ایسا ہی کسی مذہبی گھرانے کو لیجئے خصوصی طور پر جہاں بچے دینی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں تو اس گھر کا ماحول میں اگر بتی کی خوشبو، اگربتی کے نا ہوتے ہوئے بھی محسوس کی جاسکتی ہوگی۔
حالات کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے قدرت نے بھرپور انتظام کیا اور ساتھ ہی حالات کے بدلاؤ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے اپنے مقرب بندوں کو بھی بھیجا جو قدرت کی بنائی ہوئی کائنات سے اللہ کے بتائے گئے طریقوں سے انسانوں کو آگاہ کرتے رہے جنہیں ہم انبیاء، روسول اور نبیوں کے حوالوں سے جانتے ہیں۔ یہ تمام اپنے اپنے ادوار کے سب سے بڑے معلم، طبیب، ماہر فلکیات غرض یہ کہ جو علوم ہوسکتے تھے اسکے ماہر تھے کیونکہ انکے پاس علم خالق کائنات کی طرف سے براہ راست پہنچتا تھا، پھر اللہ رب العزت نے کائنات کے علم کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا اور خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کو رحمت اللعالمین ﷺ کے مرتبے پر فائز کرتے ہوئے بقول اقبال ؒ کے نسخہ کیمیا قران حکیم فرقان مجید کا نزول فرمایا اور رہتی دنیا تک کیلئے ہدایت کا سرچشمہ کھول دیا۔ اس عظیم المرتبت کتاب میں علوم کا احاطہ کیا اور رہتی دنیا تک کیلئے حدوں کا تعین کردیا۔
آج ہم طبیب کی بات من و عن ماننے کیلئے تیار ہیں کیوں کہ ہمیں یہ دیکھائی دیتا ہے کہ اس کے پاس بیماری ہذا کا صحیح علاج کی سند موجود ہے، جو کہ اس نے دربدر کی خاک چھان کر حاصل کیا ہے۔ تبدیلی کیلئے یقین کا ہونا بہت ضروری ہے بصورت دیگر اسے دباؤ سمجھا جائیگا۔ تبدیلی بولنے میں تو معتبر بھی لگتا ہے، اس لفظ پر بھروسہ یا اصرار کرنے والے والے میں کسی خاص بات کی موجودگی کا ہونا یقینی ہوسکتا ہے۔ عام فہم میں دیکھا جائے تو ہرگزرتا لمحہ اس لفظ کی بہت خوبی سے ترجمانی کرتا دیکھائی دیتا ہے۔ ہم پاکستانی پتلون قمیض پہن کر اور اس پر کسی شوخ رنگ کی ٹائی لگا کر اپنے آپ کو تبدیل کرلیتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ تبدیلی آگئی ہے۔ منتقلی اختیار و اقتدار کسی بھی درجے میں ہو کم ہی خوش اسلوبی سے انجام پاتے دیکھی جاتی ہیں۔ چھوڑنے والا یا منتقل کرنے والا ایک ساتھ انتقال ِ اختیار و اقتدار کے حق میں نہیں ہوتا اس کے برعکس جسے منتقل ہورہا ہوتا ہے اسکی ہر ممکن چاہ ہوتی ہے کہ بیک وقت سب کا سب منتقل ہو جائے تاکہ اسے کسی بات کیلئے دوبارہ جانے والے سے یا عہدہ برا ہونے والے سے رابطہ یا سامنا نا کرنا پڑے۔
تبدیلی کا منبہ علم ہے، تہذیبوں کو اٹھا کر پڑھ لیجئے جو تبدیلی کا بنیادی جز ملے گا وہ علم ہوگا جہاں جہاں علم کی ترویج بغیر کسی نفاق کے ہوئی وہاں ناصرف تبدیلی آئی بلکہ ترقی بھی ساتھ لے آئی۔ چنگیز خان نے ایک دریا عبور کرنے کیلئے بغداد کے سارے کتب خانوں سے کتابیں منگواکر دریا برد کیں اور اسکا پل بنا کر دریا عبور کیا گیا۔ اس سے یہ بات تو بہت واضح ہوجاتی ہے کہ اس دور کے مسلمانوں کے پاس علم سے لبریز کتاییں اور انکے رکھنے کیلئے کتب خانے تو بہت تھے یقینا ان علم کے چراغوں سے روشن ہونے والے دماغ بھی بہت ہونگے لیکن شائد یہ علم عمل سے عار ی ہوگیا تھا جو چنگیز خان جیسوں کی یہ مجال ہوئی کہ اس نے علم کی عظیم اماجگاہ کو ناصرف برباد کردیا بلکہ مسلمانوں کو تاریکی میں دھکیل دیا۔ بدقسمتی سے آج تک ہم اس تاریکی میں بھٹکتے پھر رہے ہیں، ہمیں جو روشن بھیک میں دی گئی اس روشنی میں جو دیکھا گیا وہ ہمارے اسلاف کی مسخ شدہ تہذیبوں کے لاشے تھے، ہمیں سوائے سرجھکانے کے اور کچھ نہیں کرنا تھا اور پھر ہم نے ایسا ہی کرنا شروع کردیا اور کرتے ہی چلے آرہے ہیں۔ بارہا یہ بات دہرائی گئی کہ ہماری گردنوں میں دنیاوی آسائشوں کے طوق باندھ دئیے گئے جو کسی کھونٹے سے کم ثابت نہیں ہوئے۔
پاکستان اپنی متعدد خصوصی حیثیتوں کی وجہ سے ۴۱ چودہ آگست ۷۴۹۱ سے دنیا کی نظروں میں ایک خاص مقام بنائے ہوئے ہے۔ یہ خاص مقام زیادہ تر منفی ہے کیونکہ پاکستان کی جغرافیائی شکل دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے والوں کیلئے مشکلات کا سبب پیدا کرتی ہی چلی جارہی ہے۔ اس کا ایک منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کے داخلی حالات کبھی بھی بہترین مستحکم نہیں ہوسکے ہیں کبھی مذہبی، تو کبھی لسانی اور سب سے بڑھ کر بدعنوانیوں کے چنگل میں پھنستے ہی چلے گئے، بدعنوانی کا عنصر اتنا شامل ہوا کہ اس نے دیگر تمام امور پر اپنا رنگ چڑھا دیا یعنی پیسے نے سب سے سب کچھ کروانے کی اپنی اہلیت کوحکومت تک پہنچا دیا۔ پاکستان کا دولخت ہونا بھی دشمن سے مل جانے والوں کی سازشوں کا نتیجہ تھا۔ قدرت کی خاص کرم نوازی کے پاکستان اتنا زخم خوردہ ہونے کے باوجود بھی اپنی جگہ قائم رہا۔
موجودہ حکومتی سیاسی جماعت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور ملک میں ایک بار پھر نئی تحریک کی روح پھونک دی۔ عوام میں یہ شعور بیدار کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو استعمال کیا جانے لگا اور بنیادی مقصد انصاف کی سستی، آسان اور یقینی فراہمی کو ممکن بنایا جائے جوکہ تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے۔ جیساکہ درجہ بالا سطور میں دماغی کیفیت کی بات کی گئی تھی اس کا اس بات سے گہرا تعلق ہے کہ خاندانی سیاسی جماعتوں سے وابستہ لوگوں کو عوام کو کس طرح سے انکے قائدین کے اصلی کارنامے دیکھائے جائیں۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک میں تبدیلی کیلئے سب سے پہلے نوجوانوں پر کام کرنا شروع کیا جو کسی ملک کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان میں جاننے کے شوق کو جو کہ پڑھ کر ہی حاصل کیا جاسکتا ہے کی جانب راغب کیا دوسری اہم بات یہ ہے کہ قیادت کو یہ علم ہے کہ مستقبل کو بہترین بنانے کیلئے عام آدمی کو اپنے ماضی کی خبر رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسے پتہ ہونا چاہئے کہ اسکے اسلاف نے ماضی میں دنیا میں دھوم مچا رکھی تھی تو یقینا وہ اس پر چلنے کیلئے دورِ جدید میں راہوں کو استوار کرنے کی کوشش کرینگے، جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہوا کہ مسلمانوں کی تاریخ کا ایک روشن باب خلافت ِ عثمانیہ پر مبنی ترک زبان کے ڈرامے کی اردو ترجمے کیساتھ قومی چینل پر نشر کرنے کا حکم دیا گیا، یقینا اس ڈرامے کے اثرات نئی نسل پر ضرور پڑینگے اور پاکستان ایک دن بدعنوانوں اور بدعنوانی سے پاک ہوجائے گا۔
لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں لیکن انکے بنائے ہوئے راستے پر لوگ چلتے ہیں اور دنیا کو اس راستہ بنانے والے کی آنکھوں سے دیکھنے کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ آج دیکھیں تو واضح دیکھائی دیتا ہے کہ حکومت مخالف جماعتوں کے پاس کوئی ایسا کلیہ نہیں بچا ہے جسے وہ حکومت کیخلاف استعمال کرسکیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جہاں دیدہ لوگوں کی آنکھوں میں وہ حقیقت پرو دی ہے جب پاکستان ناصرف خطے میں بلکہ مسلم امہ میں انفرادی حیثیت سے متعارف کرایاجائے گا۔حقیقت میں عمران خان صاحب نے جس تبدیلی کی بات کی تھی وہ تو صحیح سمت اور صحیح راستے یعنی پاکستان کے حصول کے نعرے کی طرف پلٹنا تھا ہمیں غلط راستے پر منتقل کردیا گیا تھا جس کی عمران خان صاحب نے شناخت کی اور اس شناخت کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام میں تبدیلی کی سوچ کا بیج بویا زمین زرخیز تھی بیج نے جڑیں پکڑ لی ہیں اب انتظار ہے کہ کب یہ پودا ایک بڑا درخت بن کر پاکستان کے حقیقی تصور کی پاسداری کیلئے میدان عمل میں آتا ہے اور ہر غدار کو کیفر کردار پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں بطور قوم ابھرنے کیلئے اپنی آنکھوں پر بندھی مختلف رنگوں کی پٹیوں کو اتارپھینکنا ہوگا تاکہ ہم وہ دیکھ سکیں جو دیکھائی دینا چاہئے، ہم اپنے آپ کو علم سے اتنا لیس کرلیں کہ کوئی ہمیں بھٹکا نا سکے اور ہمیں صحیح سمت میں پیش رفت سے روک نا سکے، یہ تبدیلی علم کی بدولت ہی ممکن ہے کہ ہم دشمن اور دوست کی تفریق کے محتمل ہوسکیں۔حالات و واقعات گواہی دے رہے ہیں کہ تبدیلی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • زخموں کی طرح شمع دل زار جلی ہے
  • اُردُو ادب کی اربابِ غزل
  • اس سےمجھے تو عشق ہوا، کوئی ایسا ویسا
  • کیلا کھائیے ، صحت بنایئے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
”انا“اورقربانی
پچھلی پوسٹ
کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا

متعلقہ پوسٹس

خشک اشجار پرندوں سے محبت کیا ہے

مارچ 16, 2020

متفرق قطعات

اگست 5, 2025

وداع بپسی سدھوا

جنوری 3, 2025

کیوں چشمِ نم یہ زیرِ نکاسی

اکتوبر 16, 2025

موم بتی کے آنسو

جنوری 15, 2020

سہمے ہوئے تھے لوگ جو خطبوں کے وار سے

مارچ 14, 2020

زمیں بھی ہاتھ سے گئی ، گرا ہے آسمان یوں

مئی 19, 2020

غلام محمد قاصر

فروری 23, 2025

عبرت سرائے دہر میں وہ بھی لہولہان تھا

جنوری 12, 2022

پاکستان بھارت میچ: کھیل یا سیاسی کشمکش

ستمبر 21, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

رب تعالیٰ پر بھروسہ

مئی 11, 2026

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکارﷺ دیکھیے

مئی 1, 2026

اللہ کی محبت کے رنگ

اپریل 21, 2026

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

اردو شاعری

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی...

مئی 15, 2026

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

مئی 11, 2026

میں نے دیکھا جگ میں ایسا

مئی 11, 2026

ماں : رحمتوں کا سائباں

مئی 9, 2026

ہنسایا گر نہیں جاتا ، رلایا بھی نہیں...

مئی 8, 2026

اردو افسانے

کیوں کہ

مئی 3, 2026

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

اردو کالمز

انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

مئی 18, 2026

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

مئی 15, 2026

پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟

مئی 14, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • بیگمات کی پراسرار علالتیں اور ریسٹورنٹ سینڈروم

    مئی 15, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

مرے لب پہ کوئی گلہ نہیں

جنوری 15, 2018

رات کے پچھلے پہر

مئی 20, 2020

جھوٹن

دسمبر 28, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں