352
کنارے پر کوئی آیا تھا جس کا خالی بجرا ڈولتا رہتا ہے پانی پر
کوئی اترا تھا بجرے سے
وہ مانجھی ہوگا جس کے پاؤں کے مدھم نشاں اب تک دکھائی دے رہے ہیں گیلے ساحل پر
گیا تھا کہکشاں کے پار یہ کہہ کر
ابھی آتا ہوں ٹھہرو اس کنارے پر ذرا میں دیکھ لوں کیا ہے
یہ بجرا ڈولتا رہتا ہے اس ٹھہرے ہوئے دریا کے پانی پر
وہ لوٹے گا یا میں جاؤں
مجھے اس پار جانا ہے
گلزار
