خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباکراچی کے بلدیاتی نہیں بد نیتی انتخابات!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

کراچی کے بلدیاتی نہیں بد نیتی انتخابات!

از سائیٹ ایڈمن جنوری 22, 2023
از سائیٹ ایڈمن جنوری 22, 2023 0 تبصرے 64 مناظر
65

پاکستان مسلسل مسائل در مسائل میں ڈول رہا ہے اور کوئی بھی مسلۃ دوسرے مسلئے سے وزن میں کم نہیں ہے ، یہ کہہ کر بھی جان چھڑائی جاتی رہی ہے کہ بھلا ہمارا کیا لینا دینا، یہ وہ جملہ ہے جس کی مرہون منت ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ملک خداداد پاکستان دیوالیہ ہونے کے درپے ہے ۔ شائد پاکستان پہلے کتنی ہی دفعہ دیوالیہ ہوتا رہا ہوگا لیکن پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ کی وجہ سے باقاعدہ ایسا نہیں ہوسکا ۔ بد قسمتی سے ہم نے کبھی بھی سبق نہیں سیکھا ہم وہی کرتے گئے جو ہمارے آباءو اجداد کرتے آرہے تھے یعنی بھلا ہمارا ان سب باتوں سے بھلا کیا لینا دینا ۔ اللہ نے پاکستان کی لاج رکھی ہوئی ہے جس کی گواہی یہ ہے کہ پاکستان اتنے بدترین رہنماءو ں کے ہوتے ہوئے بھی پاکستان آج ایٹمی طاقت بنا ہوا ہے اورکسی بیرونی طاقت کی جرات نہیں ہوتی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے ۔ قدرت نے عوام کو کئی بار مواقع فراہم کئے کہ وہ اس بدبو دار نظام کو بدل لے ، اب نظام کو بدلنے کیلئے سب سے پہلے علم کی فراوانی کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے نوجوان ان ملکی رہنما وَں کی تقلید سے آزادی حاصل کریں اور ایک ایسے نظام کی عملداری کیلئے جدوجہد کریں جس کی بدولت انصاف کا بول بالا ہو سکے اور نبی پاک ﷺ کے آخری خطبے کو بطور اقتدار کا منشور بنایا جائے ۔ یہاں یہ بات لکھنا بھی اپنا فرض سمجھتا ہوں گوکہ اس سے پیشتر بھی کئی مضامین میں یہ واضح کرتے رہے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ کا آخری خطبہ ہر مسلمان پر واجب قرار پائے کہ وہ ناصرف اسے یاد کرے بلکہ اس پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور جو کوئی اس سے بھٹکے اسے ریاست قرار واقع سزا دے ۔ ایک بہت ہی خوش آئند عمل ،آج ہمارے تعلیمی اداروں میں قران پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جارہاہے ساتھ ہی ہمارے پیارے نبی ﷺ کے آخری خطبے کو بھی باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ ہم مسلمان اپنی اہمیت کو اجاگر کرنے والے رہمناءوں کی تربیت کریں ناکہ بھیڑچال چلنے والے انسان کہ جنہیں دنیا کی آسائشوں کے حصول کیلئے علم سے رغبت پیدا کی جاتی رہی ہے ۔

ایک طرف تو عام انتخابات کرانے پر زور دیا جارہا جوکہ تاحال کارگر ثابت ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اس کے برعکس گزشتہ دنوں جو تازہ پیشرفت ہوئی ہے پنجاب اسمبلی کا تحلیل ہونا اور بہت ممکن ہے آج بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل ہوجائے جسکے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں موجودہ وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے جا رہی ہے ۔ بہت ممکن ہے کہ موجودہ حکومت کا سفر یہیں پر تمام ہوجائے اسکے بعد ایک بار پھر تحریک انصاف اقتدار میں آجاتی ہے تو کیا عمران خان صاحب اسمبلی تحلیل کریں گے یا اقتدار میں رہتے ہوئے صدارتی نظام نافذ کرینگے اور پاکستان کے پہلے با اختیار صدارتی نظام کے صدر تعینات ہوجائینگے گو کہ یہ سب اتنا آسان نہیں ہے لیکن عمران خان صاحب کی آئینی ٹیم یقینا اس پر بھرپور کام سرانجام دے رہی ہوگی ۔ سندھ پر وفاق کی توجہ اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے کہ انکے اتحادیوں کی حکومت اس صوبے میں ہے اور یہاں بھی حالات سنگین ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں سیاسی جماعتوں کے فیصلے تاریخی ہونگے کہ وہ کس طرف اور کس نظرئیے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ نظام کی تبدیلی ناگیزیر ہوچکی ہے کیونکہ موجودہ نظام اتنا گل سڑچکا ہے کہ اب اس نظام میں چلنے والوں کو بھی اس میں سے تعفن اٹھتا دیکھائی دے رہا ہے ۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات التواء کی ایک طویل انتظار کے بعد اچانک سے ہوگئے ، صبح دی گئی انتخابات کی تاریخ تھی اور شہر کراچی میں بلکہ سندھ بھر میں گمان کیا جارہا تھا کہ یہ انتخابات بھی رات کے کسی پہر میں ملتوی کردئے جائیں گے ۔ شائد اسی گمان کو لے کر متحدہ قومی مومنٹ اور اسکے اتحادیوں نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کردیا یہ بلکل ویسا ہی ہوا جیسا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی تھی ۔ متحدہ قومی مومنٹ کو باقاعدہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت بندگلی میں لایا گیا اور شہرکراچی کی ذمہ داری قبول کرنے والی جماعت کو دودھ میں سے مکھی کی طرح اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا گوکہ بظاہر دیکھائی دے رہا تھا کہ اس مرتبہ کراچی والے کوئی نیا تجربہ کرنے کا ٹھان چکے ہیں ۔ یہاں متحدہ کی سیاسی حکمت عملی ابھی واضح ہونا باقی ہے بہت ممکن ہے کہ بڑے میدان کیلئے چھوٹے میدان کی قربانی دی گئی ہو لیکن سیاست میں سارے میدان ہی بڑے ہوتے ہیں ۔ یہاں ایک قابل ذکر بات اور بھی ہے کہ کراچی کی عوام نے حسب سابق سے ہٹ کر ووٹ ڈالنے میں انتہائی کنجوسی کا مظاہرہ کیا اور بہت ہی قلیل تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے نکلے جس کی ایک وجہ ایم کیوایم پاکستان اپنے انتخابات کے بائیکات کو دے رہے ہیں ۔ متحدہ کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے یقینا یہ سوچ لیا ہوگا کہ اب کراچی انہیں مل جائے گا اور وہ اپنا مئیر لائینگے انکے ارمانوں پر اس وقت اوس پڑ گئی جب جماعت ِ اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے مل کر کراچی کے بلدیاتی نظام کو چلانے کافیصلہ کر لیا ۔ بظاہر یہ ایک اچھا فیصلہ ہے لیکن کیا جماعتِ اسلامی کے مئیر صاحب جوکہ یقینا نعیم الرحمن صاحب ہونگے یہ کہتے نہیں سنائی دینگے کہ ہ میں فنڈز نہیں دئیے جارہے ہ میں کام نہیں کرنے دیا جارہا کیونکہ اپنی بلدیاتی مہم میں حافظ نعیم الرحمن صاحب ، سابقہ مئیر کراچی وسیم اختر صاحب کے یہ الفاظ دھراتے رہے ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجوہات پہلے بھی سامنے تھیں اب اور زیادہ کھل کر سامنے آرہی ہیں اس لئے ہم نے انہیں کراچی کے بلدیاتی نہیں بدنیتی انتخابات کا نام دینا زیادہ مناسب سمجھا ہے ۔

کراچی اپنے نئے مئیر کو خوش آمدید کہنے کیلئے بے تاب ہے ۔ ساری رنجیشیں اور سیاسی مباحثے بالائے طاق رکھتے ہوئے کراچی شہر کی تعمیر ِ نو کا کام شروع ہونا چاہئے اور اس عمل میں سب کومدعو کیا جائے کہ آئیں کراچی کو واپس روشنیوں کا شہر عروس البلاد کراچی بنائیں ۔ حافظ نعیم الرحمن صاحب کو ہماری طرف سے پیشگی مبارکباد،بہت سارے دوسرے پاکستانیوں کی طرح ہ میں بھی آپ کی شخصیت اور کاردگی پر بھرپور اعتماد ہے کہ آپ تمام اہلیانِ کراچی کے دلوں کی آواز سنیں گے اور کراچی کے کونے کونے سے ہر قسم کی گندگی کا صفایا کرینگے ، کراچی میں ہونے والی چھوٹی بڑی قانون کی دھجیاں اڑاتی وارداتوں پر قابوپانے کی اصلاحات لے کر آئینگے آپ ایک انتہائی مضبوط اور منظم شخصیت کے مالک ہیں اللہ نے آپ کے کاندھوں پر وہ ذمہ داری ڈال دی ہے جس سے لوگ بھاگتے ہوئے دیکھائی دیئے گئے ہیں ۔ کراچی والے اور شہر کراچی آپ کو کھلے دل سے خوش آمدیدکہنے کو تیا ر ہے ۔

 

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ایک طوفان ہے ، ٹالا نہیں جا سکتا
  • دل و نگاہ زمیں کی مثال ہو گئے ہیں
  • سُرور و رقص و مستی ، میں نہیں ہوں
  • بارِ گراں کا ماجرا چلتا رہا تھا رات بھر
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سلام اردو ۔ نام ہی کتنا پیارا ہے
پچھلی پوسٹ
حدیث کی اقسام

متعلقہ پوسٹس

مس فریا

جنوری 17, 2020

مزاح نگاری کا پہلا سبق

مئی 25, 2024

امامِ زمانہؑ کی مقام و منزلت !

فروری 6, 2026

مسلمانوں کی حالت زار

اکتوبر 24, 2024

ہماری زندگی کا ایک ہی

اکتوبر 14, 2025

کربِ تنہائی میں سمٹی ہوئی چادر کی طرح

اپریل 15, 2020

یہی نہیں کہ ترا ضبط آزمانا تھا

فروری 25, 2025

کیپٹن۔عباس خان شہید

فروری 13, 2026

نہیں ملیں گے دام ٹھیک سے کرو

دسمبر 26, 2024

سو کینڈل پاور کا بلب

جنوری 23, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

خنک شہرِ ایران

جنوری 25, 2020

بے روزگاری کا چیلنج

اکتوبر 3, 2025

ماحول دوست رویے اور نوجوانوں کی...

مارچ 14, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں