خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباحدیث کی اقسام
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی مضامین

حدیث کی اقسام

از سائیٹ ایڈمن جنوری 22, 2023
از سائیٹ ایڈمن جنوری 22, 2023 0 تبصرے 80 مناظر
81

حدیث وہ نور ہے جو اللہ پاک کی طرف سے نبی پاکؐ کے قلب اطہر میں بنی نوع انسان کی رشد و ہدایت کے لیے ودیعت فرمایا گیا اور ہمارے آقاؐ نے اس نور کو اپنے الفاظ،عمل اور تائید سے مخلوق خدا میں بہترین عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نافذ فرمایا۔خود آقا کریمؐ نے اپنی زبان اقدس سے حدیث کی کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں فرمائی اور نہ ہی صحابہ اکرامؓ نے تقسیم فرمائی۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ان ادوار مقدسہ میں آپؐ سے منسوب ہر بات خواہ وہ کسی بھی زریعے یا طریقے سے ملتی تھی،بلا شک و شبہ مسلم حقیقت سمجھی جاتی تھی۔بعد میں فتنوں کا دور شروع ہوا اور فرمودات نبیؐ میں ترامیم کی کوششیں شروع ہوئیں۔اس خطرناک صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اسناد کے حالات دیکھتے ہوئے علمائے دین نے مختلف جہات سے غور فرماتے ہوئے احادیث کی اقسام کا تعین فرمایا۔فن حدیث پر تفصیلی و اصولی گفتگو فرمائی۔قرآن سے استنباط کیا۔علمی بحثیں کیں۔ان کے اس علم معرفت کی وجہ سے حدیث کی اقسام وضع ہوئیں۔کم فہم لوگ حدیث کی حیثیت نہیں جانتے اور بنا سمجھے کسی حدیث پر اشکالات اور مفروضے قائم کرتے ہیں اور نا صرف جیّد محدثیں پر انگشت نمائی کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے عقائد و نظریات بھی متزلزل اور خراب کر دیتے ہیں۔
انھیں یہ اندازہ ہی نہیں کہ آقاؐ جو ساری کائنات کے لیے رشد و ہدایت ہیں اور ان ؐ کا ایک ایک قول پوری امّت کے لیے قانون آفاقی کا درجہ رکھتا ہے۔لہذا امّت نے روز اوّل سے انؐ کے ایک ایک فرمان ذیشان کو محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ اپنائے رکھا تاکہ آقاؐ سے کوئی غلط بات منسوب نہ ہو سکے۔اقسام حدیث کا علم وہ عظیم الشان علم ہے کہ جس سے صحیح اور غلط میں وہ فرق قائم کر دیا گیا ہے کہ اس فرق کو اب کوئی نہیں مٹا نہیں سکتا۔نرے جاہل ہیں وہ لوگ جو اس علم کو سیکھے بغیر احادیث پر بحث کرتے ہیں اور اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔آئیے آسان اور مختصر انداز میں اقسام حدیث کا جائزہ لیتے ہیں۔سب سے پہلے یہ سمجھنا چاہیے کہ حدیث کے دو حصے ہوتے ہیں۔ایک سند اور دوسرا متن۔نبی پاکؐ سے لے کر صاحب کتاب تک روایت کرنے والوں کا سلسلہ سند کہلاتا ہے اور حدیث کے الفاظ کو متن کہتے ہیں۔متن کے اعتبار سے حدیث کی تین اقسام ہیں۔پہلی مرفوع کہلاتی ہے جس حدیث میں کسی قول،عمل،صفت یا تقریر (خاموش رہ کر اجازت دینا)کی نسبت نبیؐ سے کی گئی ہو۔دوسری موقوف کہلاتی ہے جس میں کسی صحابیؓ کے قول،فعل یا تقریر پائی جائے یا جس کی سند کا سلسلہ کسی صحابیؓ تک آ کر ختم ہو جائے۔تیسری مقطوع کہلاتی ہے کہ جس کا سلسلہ کسی تابعی تک آ کر ختم ہو جائے۔سند کے اعتبار سے حدیث کی پانچ اقسام ہیں۔پہلی متّصل،جس کے راوی شروع سے لے کر آخر تک پورے ہوں۔ایک بھی راوی درمیان سے چھوٹ نہ گیا ہو۔دوسری منقطع،جس کی سند ٹوٹی ہوئی ہو لیکن یہ معلق،مرسل اور معضل کے علاوہ ہو۔جس میں شروع کی سند ٹوٹی ہوئی نہ ہو،یعنی کسی صحابیؓ کو حذف نہ کیا گیا ہو۔اور دو لگاتار راویوں کو حذف نہ کیا گیا ہو۔
تیسری معلق،جس میں بتصرف وبل تصرف مصنف متعدد راوی ساقط ہوں۔چوتھی مرسل،جس کی اخیر کی سند سے تابعی کے بعد کوئی راوی ساقط ہو،موجود نہ ہو۔پانچویں معضل،جو کہ منقطع کے الٹ ہوتی ہے جس میں سے ایک ہی مقام سے دو راوی ساقط ہوں۔مرتبہ اور اعتبار کے لحاظ سے حدیث کی تین اقسام ہیں۔صحیح،حسن اور ضعیف۔صحیح اعلی مرتبے کی سو فیصد متفقہ حدیث ہوتی ہے۔مصنف سے لے کر نبی اکرمؐ تک تمام راوی صاحب عدالت،صاحب ضبط و عمل اور بالغ ہوں،نسیان کا احتمال تک نہ ہو،کبیرہ گناہ سے بچنے والے ہوں،صاحب مروت ہوں،سر راہ نہ کھاتے ہوں۔اس کی دو مزید اقسام ہیں۔صحیح لذاتہ اور صحیح لغیرہ۔دوسری حدیث حسن کہلاتی ہے اور اس کی بھی دو مزید اقسام ہیں۔ حسن لذاتہ،حسن لغیرہ۔حسن لذاتہ وہ حدیث ہے جس کے تمام راوی عادل و ضابط ہوں،سند میں کسی جگہ سے راوی چھوٹا ہوا نہ ہو اور حدیث معلل اور شاذ نہ ہو لیکن کوئی راوی خفیف الضبط ہو۔حسن لغیرہ وہ حدیث ہے کہ جس کی قبولیت میں تردّد ہو،جیسے کوئی راوی مستور اور مجہول الحال ہو،لیکن دوسری سندوں سے اسے تقویت ملتی ہو،یہ حدیث اکرچہ ضعیف ہو گی لیکن دوسری سندوں کی تائید سے قابل استدلال ہو جاتی ہے۔تیسری قسم ضعیف کہللاتی ہے۔اس کی مزید دو اقسام ہیں۔قوی بتعدد طرق اور ضعیف متروک۔ضعیف قوی بتعدد طرق وہ حدیث ہے جس کی سند موجود ہو،موضوع اور من گھڑت نہ ہو،لیکن اس کے راوی باعتباریادداشت یا عدالت کے کمزور ہوں۔لیکن اگر دوسری سندوں سے تقویت ملے تو قبول کی جا سکتی ہے۔حدیث ضعیف کا بھی اپنا ایک وزن ہے۔یہ من گھڑت نہیں ہوتی۔اس کی سند اگرچہ ضعیف ہو لیکن اس کے راویوں کا اگر ان سے پہلے راویوں سے مل کر روایت کرنے کا مظنہ نہ ہو تو اس تعدد طرق سے حدیث ضعیف قوی ہو کر حسن لغیرہ کے درجے تک پہنچ جاتی ہے۔لیکن یہ فیصلہ حاذق محدثین ہی کر سکتے ہیں۔حدیث ضعیف متروک ضروری نہیں کہ ضعیف حدیث کثرت طرق سے ہمیشہ قوی ہو جائے گی۔بلکہ بعض اوقات کثرت طرق سے حدیث اور بھی ضعیف ہو جاتی ہے۔باعتبار علم حدیث کی چار اقسام ہیں۔متواتر،مشہور،عزیز،غریب۔متواتر وہ حدیث ہے جس کو ابتدائے سند سے لے کر آخر سند تک ہر زمانے میں اتنے لوگوں نے بیان کیا ہو کہ ان کا جھوٹ پر متفق ہونا محال نظر آئے۔دوسری قسم مشہور ہے،یہ وہ ہے جس کے راوی پہلے طبقہ(صحابہؓ) میں حد تواتر کو نہ پہنچے ہوئے ہوں لیکین دوسرے اور تیسرے طبقہ(تابعین و تبع تابعین) میں اسے اتنے راویوں نے بیان کیا ہو کہ ان کا جھوٹ پر اکٹھاہونا محال ہو،مشہور کہلائے گی۔تیسری قسم عزیز،وہ حدیث ہے جس کے راوی ابتدائے سند سے لے کر آخر سند تک دو سے کم نہ ہوں،(دو سے زائد ہوں تو بھی حدیث عزیز ہی رہے گی)۔چوتھی قسم غریب ہے۔یہ خبر واحد ہے،جس کی سند کسی مقام پر ایک ہی راوی سے ملی ہو۔مثلا کسی ایک صحابیؓ سے کسی ایک ہی تابعی نے روایت کیا ہو۔یہ حدیث صحیح ہی کی ایک قسم ہے۔اسے حدیث فرد بھی کہتے ہیں۔شیخ عبد الحق محدث دہلوی مقدمہ مشکوۃ میں لکھتے ہیں کہ حدیث صحیح کا راوی ایک ہو تو غریب،دو ہوں تو عزیز،اگر دو سے زائد ہوں تو مشہور اور مستفیض کہیں گے اور اگر اس کے راوی کثرت میں اس درجے تک پہنچ جائیں کہ ان کا جھوٹ پر اتفاق کر لینا محال ہو تو حدیث متواتر کہلائے گی۔یہ مختصرا ًحدیث کی اقسام ہیں۔جن کو سمجھنا اشد ضروری ہے۔پروردگار ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے اور اس علم کے نور سے منور فرمائے۔آمین۔

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • برکات ماہ رمضان
  • بند کمرے میں کوئی میرے
  • پاک چائنہ اقتصادی راہداری
  • سرِ کریک
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کراچی کے بلدیاتی نہیں بد نیتی انتخابات!
پچھلی پوسٹ
کوئی آواز

متعلقہ پوسٹس

جس طرف دیکھیے طوفان نظر آنے لگے

اپریل 6, 2020

اتنا نڈھال دل تری فرقت میں ہو گیا

نومبر 6, 2021

نوری نت اور موگیمبو کا زمانہ لوٹ آیا

اپریل 7, 2023

یہ تو نہیں کہ ہم نے رستہ چھوڑ دیا ہے

مارچ 24, 2020

نہ دے دیدار صدقے میں

اپریل 8, 2020

الجھن

نومبر 15, 2019

کوئی منصب نہ خزانہ نہ جزا چاہتی ہے

جولائی 13, 2022

لوگ تَو شہر کی سڑکوں پہ سُلائے گئے ہیں

فروری 1, 2020

وہ میری بانہوں میں زندہ ہو گیا

مارچ 29, 2025

آئینے میں کسی افسوں کی طرح ڈھونڈتی ہے

نومبر 19, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ممکن نہیں حالات کی سولی

فروری 9, 2020

کوئلہ بھئی نہ راکھ

دسمبر 29, 2019

مسز ڈی کوسٹا

جنوری 16, 2013
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں