خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانوری نت اور موگیمبو کا زمانہ لوٹ آیا
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزسید محمد زاہد

نوری نت اور موگیمبو کا زمانہ لوٹ آیا

از سائیٹ ایڈمن اپریل 7, 2023
از سائیٹ ایڈمن اپریل 7, 2023 0 تبصرے 66 مناظر
67

بہت سی فلمیں ہیرو نہیں ولن کے ڈائیلاگ کی وجہ سے مقبول ہوئیں۔ مولا جٹ بہت بڑا نام ہے، لیکن نوری نت کا سوہنیا نہ ہوتا تو فلم سو فی صد فلاپ تھی۔ مسٹر انڈیا کا ’موگیمبو خوش ہوا‘ تو فلم کامیاب ہوئی۔ کامیابی کی ایک اور علامت مار دھاڑ اور خونی مناظر کے ساتھ مخالف کی عزت خاک میں ملانے والے جملے بھی ہیں۔ اب تو مکالموں میں گندی گالیاں بھی بے دھڑک استعمال ہو رہی ہیں۔

جس سٹیج ڈرامے میں ہیرو یا خصوصی طور پر ہیروئن کی ٹکا کر بے عزتی کی جاتی ہے، وہی ہٹ ہوتا ہے۔ بلکہ ہمارے سٹیج ڈرامے تو صرف گندی جگتوں کے سہارے ہی چلتے ہیں۔ جگتیں بھی زیادہ تر وہ مقبول ہوتی ہیں جن میں انسانیت کی توہین کی جاتی ہے۔

تقریباً تمام پرانی فلموں میں ہیرو کے ساتھ ایک کمی بھی موجود ہوتا تھا جس کی موقع بہ موقع بے عزتی کر کے عوام کو محظوظ کرنے کی کامیاب کوشش کی جاتی تھی۔

ایک سٹیج فنکار سے پوچھا گیا کہ یہ گندے گندے ڈرامے کیوں مقبول ہوتے ہیں؟ اس کا جواب بہت سی باتوں کو واضح کر گیا۔

کہنا تھا، ”ہمارے چاہنے والے وہ ہیں جو شاہی قلعے کی دیواروں کے سائے میں شام کو کشتی دیکھ کر، ہیرا منڈی میں ’داند کے پتالو‘ کا ٹکا ٹک کھا کر، ٹبی گلی اور گلی سبز پیر کے خستہ و بوسیدہ مال سے منہ کالا کر کے بھڑکیں مارتے، گھر سدھارتے تھے۔

اکھاڑے اور منڈی اجڑ گئی تو وہ اسی لذت کام و دہن کو ڈھونڈنے ہمارے ہاں آ جاتے ہیں۔ ” (یہاں کام کا مطلب کام شاستر والا لیا جائے۔ )

آج بھی جب کھیلوں کو تہذیب کے دائرے میں لانے کے لیے بہت سے قوانین بنائے جا چکے ہیں، کشی ہو یا کبڈی وہی میچ زیادہ مقبول ہوتا ہے جس میں تھپڑ اور مار دھاڑ زیادہ ہو۔ ہر میچ میں جذبات کو بھڑکانے کے لیے ڈھول اور پہلوانوں کا ایک ٹانگ اٹھا کر کیا جانے والا ڈانس بھی قبولیت کا معیار ہے۔

کرکٹ شرفا اور نوابوں کا کھیل تھا۔ پانچ دن چلتا رہتا تھا۔ لوگ ظہیر عباس کی ایک خوبصورت کور ڈرائیو اور کلائیو لائیڈ کے دو چار کٹ اور فلکس دیکھنے کے لیے پورا پورا دن بیٹھے رہتے۔

باؤنسر کروانے والے بالر کو برا گردانا جاتا اور اگر ایک کے بعد دوسرا بال بھی اچھل جاتا تو بالر معذرت خواہ ہوتا۔ آخری کھلاڑی پچ پر ہوتے تو فاسٹ بالرز کو روک لیا جاتا یا وہ آہستہ آہستہ باؤلنگ کرواتے جیسے بچوں کو کھیل سکھایا جا رہا ہو۔

پھر تیز کھیل دیکھنے والے شوقین حضرات کے لیے ون ڈے میچ شروع ہوئے اور اب مار دھاڑ کا چسکا ٹی ٹونٹی لے آیا۔ کرکٹ گئی بھاڑ میں، اب ٹلوں کا کھیل دیکھیں اور بیس اوورز میں 480 کا سکور بھی۔

باکسنگ کو آج بھی ظالمانہ کھیل کہا جاتا ہے لیکن بات آگے بڑھی اور ریسلنگ آئی۔ WWE نے ریسل مینیا WresetleMania کے نام پر گلیڈی ایٹرز والا پاگل پن متعارف کروا دیا۔ گلیڈی ایٹرز صرف روم و یونان کا شوق نہیں تھے ادھر ہمارے ہاں سرگودھا میں بھی غلاموں کو بھوکے سوروں سے لڑنے کے لیے میدان میں چھوڑا جاتا رہا ہے۔

سیاست شرفا کا کام رہا ہے۔ ٹھنڈے دماغ اور سوچ کا مالک ہی قوم کی قیادت کا فریضہ صحیح طریقے سے نبھا سکتا ہے۔ لیکن لوگ تو گالی گلوچ اور مار دھاڑ پسند کرتے ہیں۔ سو پھر یہی ریسلر اور ریسلنگ کروانے والے سیاست میں آ وارد ہوئے۔ یہاں بھی ان کا طریقہ کار وہی رہا اور ان کے پیروکار بھی وہی ہوئے جو کشتیاں دیکھ کر محظوظ ہوتے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ WWE کا حصہ دار ہے اور کئی قسم کے ریسلنگ کے کردار بھی نبھاتا رہا ہے۔

وہ کامیاب بزنس مین ہے۔ ریسلنگ کا ڈرامہ کامیابی سے کروا رہا ہے۔ ارب پتی لوگوں کی ریسلنگ میں خود حصہ لیا اور مخالف میک موہن کو ہرا کر اس کا سر مونڈ دیا۔ سیاست میں بھی وہی طریقے لے آیا۔ عوام کو تو مار دھاڑ پسند ہے۔ اس نے سیاست میں ریسلنگ والا پاگل پن متعارف کروایا اور الیکشن ہارنے کے بعد لڑائی پر اتر آیا۔ اپنے ہی وائس پریزیڈنٹ کو مارنے کا نعرہ لگا دیا اور حامیوں سے کیپیٹل ہل پر چڑھائی کروا دی۔

ساری برائیاں بدرجہ اتم موجود ہیں اور ان پر فخر بھی کرتا ہے۔ پورن اداکارہ کو رقم دے کر چپ کروایا۔ عدالت نے بلایا تو حامیوں کو جمع کر لایا۔

یہی سیاست آج کل پاکستان میں بھی چل رہی ہے۔ پہلے صرف فاسٹ بالر باونسر مار رہا تھا اب بیٹسمین بھی ہک کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ٹلے مارے جا رہے ہیں۔ بالر کہتا تھا کہ یہ چور ڈاکو لٹیرے ہیں۔ پانچ سو بندوں کو پھانسی دے دیں تو ملک سدھر جائے گا۔ اب حکومتی گلیڈی ایٹرز بھی للکارنا شروع ہو گئے ہیں کہ وہ رہے گا یا ہم۔

لگتا ہے کہ ملک میں ریسل مینیا چل رہی ہے۔ شاہی قلعہ کی دیواروں کے سائے میں کشتی دیکھنے والے سیاست کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ڈھول بج رہا ہے سب نے ایک ایک ٹانگ اٹھائی ہوئی ہے اور بھنگڑا جاری ہے۔ ڈی چوک کے تھیٹر میں بھی سٹیج ڈرامہ شروع ہو چکا ہے۔ پنجابی فلم کی بڑھکیں سننے کو مل رہی ہیں۔ ملکہ جذبات کے آنسو بھی چھلک آئے ہیں۔ اب نوری نت سوہنیا سوہنیا پکارے گا اور موگیمبو خوش ہو گا۔

روزانہ شام ’ایڈیٹ باکس‘ پر جگتیں سننے کو ملیں گئیں۔
عوام تو اس کو پسند کرتے ہیں جو رونق لگائے۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ایسے بنیاد ہلاتے ہیں مرے شہر کے لوگ
  • سندھو کی صدا : پانی پر حق کی پکار
  • آرزوئیں نئی جگاتی ہے
  • دیکھنے میں تو میں ایک ہوں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
نصیر اور خدیجہ
پچھلی پوسٹ
اب آستیں میں اپنی کوٸی مار نہیں ہے

متعلقہ پوسٹس

نازکی اونگھتی ہے بستر کی

نومبر 27, 2021

کرفیو کا ایک سال

اگست 11, 2020

ہزاروں راز پنہاں ہیں شعور خاک کے اندر

جنوری 28, 2020

شہرِ دل

فروری 16, 2020

خدا کے سامنے ہمیشہ منکسر رہیں!

نومبر 26, 2025

بھٹو کی بیٹی

دسمبر 29, 2021

کبھی بدن کبھی بستر بدل کے دیکھا ہے

دسمبر 15, 2019

نوجوان اور رہنمائی

مارچ 4, 2026

زندگی محبت اور ذلت کی آمیزش ہے

فروری 26, 2024

میں تیرے ہجر میں یوں بھی دہائی دیتا نہیں

دسمبر 2, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

طلع البدر علینا

اکتوبر 21, 2020

ٹوبہ ٹیک سنگھ

جنوری 22, 2019

جس گھڑی عشق سربریدہ ہو

فروری 5, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں