خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابابخشش کی دستاویز
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

بخشش کی دستاویز

از طاہرہ فاطمہ نومبر 26, 2025
از طاہرہ فاطمہ نومبر 26, 2025 0 تبصرے 89 مناظر
90

وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا (سورۃ بنی اسرائیل آیت 23)
ترجمہ: "اور آپ کے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو۔ اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے ‘اُف’ تک نہ کہو اور نہ ہی انہیں جھڑکو اور ان سے نہایت ادب و احترام کے ساتھ بات کرو۔”

میری والدہ محترمہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں، اللہ ان کی قبر کو نور سے بھر دے۔
لیکن ان کی یادیں ایک ایسا خزانہ ہیں جو بانٹنے سے اور چمکتی ہیں۔ ہر یاد ایک سبق، ایک دعا، اور ایک آنسو بن کر دل میں اتر جاتی ہے۔
آیت "بالوالدین احسانا” اور اپنے سنہرے لمحات کو ایک ساتھ دیکھنا ایسے ہی ہے جیسے کسی آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی پوری زندگی کے ایک حصے کو دیکھنا۔۔۔ شکر کے آنسو، حسرت کی ٹیس، اور امید کی کرن ایک ساتھ دل میں اتر آتی ہیں۔
میری والدہ صاحبہ ٹیکنالوجی سے کافی دور تھیں۔ جب میری بڑی باجی نے انہیں پہلا اسمارٹ فون دیا تو وہ گھبرا کر کہنے لگیں: "اس میں تو کوئی بٹن ہی نہیں، یہ چلے گا کیسے؟”
ایک دن انہوں نے خود سے پہلا واٹس ایپ میسج بھیجا: "بیٹا، تمہاری بہنوں نے کہا ہے کہ تمہیں کھانے پر بلاؤں”۔
ان کے چہرے پر جو معصوم فاتحانہ مسکراہٹ تھی، وہ آج بھی میرے سامنے ہے۔
جب پہلی بار انہوں نے ویڈیو کال کی اور اپنے نواسے کو دیکھا، تو وہ رونے لگیں۔ میں نے پوچھا: "امی جان کیوں رو رہی ہیں؟”
انہوں نے کہا: "یہ ایجاد کرنے والا جنت میں جائے گا۔ اس نے تو میری آنکھیں ٹھنڈی کر دیں۔”
ایک بار گرمیوں کے دن تھے۔ وہ لاہور میرے پاس آئیں۔ طبیعت کچھ کمزور تھی تو میں نے ان کے لیے آئس کریم منگوائی۔
انہوں نے پہلا چمچ منہ میں ڈالا، ٹھہر گئیں، پھر حیران ہو کر بولیں: "یہ کیا ہے؟ خیر جو بھی ہے۔۔۔ ذائقہ بہت اچھا ہے!”
وہ عورت جو میرے لیے پوری زندگی کی "پہلی چیزیں” قربان کرتی رہی۔۔۔ اور مجھے خبر بھی نہ ہوئی۔
امی جان کی عادت تھی کہ وہ ہمیشہ آخری گھونٹ چائے چھوڑ دیتی تھیں۔
ایک دن میں نے پوچھ ہی لیا: "امی جان، یہ آخری گھونٹ کیوں چھوڑ دیتی ہیں؟”
وہ مسکرائیں: "بیٹا، یہ گھونٹ اس لیے چھوڑتی ہوں کہ تم بچپن میں کہا کرتی تھی ‘امی جو چھوڑ دیں وہ میری ہے’۔ اب بھی تمہارے لیے چھوڑتی ہوں۔”
یہ سن کر مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ ماں کا پیار نہ عمر دیکھتا ہے، نہ وقت۔۔۔ وہ تو بس بہتا رہتا ہے۔
جب میں ان یادوں کے ہار کو ہاتھ میں لیتی ہوں تو دل میں ایک سمندر اٹھتا ہے:
شکر: کہ مجھے ان کی خدمت کا موقع ملا۔
خوش نصیبی: کہ میں ان کے آخری دنوں میں ان کے پاس تھی، ان کی آواز سن سکی، ان کا ہاتھ پکڑ سکی۔
ہلکی سی ٹیس: کہ کاش میں اور بہتر کرتی۔۔۔ کاش میں نے انہیں مزید مسکرانے کے لمحے دیے ہوتے۔
یہ احساس شاید ہر اس دل میں ہوتا ہے جو "احسان” کے معیار کو دیکھ کر اپنی کمی محسوس کرتا ہے۔
جب میری والدہ محترمہ آخری دنوں میں تھیں، ایک دن انہوں نے مجھ سے کہا: "بیٹا، تم نے مجھے بہت خوش رکھا۔”
اور آج جب میں "وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا” پر غور کرتی ہوں: تو ان کا یہ جملہ میرے لیے بخشش کی دستاویز لگتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ خیال بھی آتا ہے کہ کہیں میں اس تعریف کے قابل ہوں بھی یا نہیں؟ پھر دل ہی دل میں ان سے معافی مانگتی ہوں اگر کبھی کوئی بات بھول سے بھی انہیں تکلیف پہنچی ہو۔
ان یادوں سے میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔۔۔ پر خوشی کے آنسو۔ دل بھر آتا ہے۔۔۔ امید سے۔ جان چاہتی ہے کہ کاش! ایک بار پھر وہ لمحے لوٹ آئیں۔
بس آپ سب سے بھی یہی گزارش ہے کہ: اگر آپ کے والدین آپ کے ساتھ ہیں، تو آج ہی کوئی نیا سنہری لمحہ بنا لیجیے۔
ان کا ہاتھ تھام کر بیٹھ جائیے۔
ان کی پسندیدہ مٹھائی لے آئیے۔
بولئے: "آپ کیوں اتنے پیارے ہیں؟”
یہی لمحے کل آپ کی سب سے بڑی دولت بن جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو جن کے والدین حیات ہیں ان کی بہترین خدمت کرنے کا موقع عطا فرمائے اور جن کے اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں انھیں غریق رحمت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

طاہرہ فاطمہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سفیرِ ادب
  • دنیا! ہالی وڈ کا اسٹوڈیو بن گئی ہے
  • عقل و عقیدہ کے ’’مابین‘‘
  • بابرکت مہینہ رمضان المبارک
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
طاہرہ فاطمہ

اگلی پوسٹ
تیغِ شکستہ، تیرِ خمیدہ سے جنگ میں
پچھلی پوسٹ
میں اپنے خوں کی حرارت میں

متعلقہ پوسٹس

ایک سچی حقیقت

ستمبر 13, 2025

خواہش ہے آئینے پہ تجھے آئینہ کروں

جنوری 13, 2020

وبا اور پہلی محبت

مارچ 29, 2020

قومی زبان اُردو کے نفاذ کا ادھورا سفر

ستمبر 19, 2025

ہوں جو یادِ رُخِ پُر نور میں مرغانِ قفس

اکتوبر 28, 2020

آنکھ میں مقدارِ خوش بینی زیادہ کیجیے

جون 3, 2020

کہیں گے تم سے نہ دوستوں کو خبر کریں گے

دسمبر 6, 2019

خونی تھوک

نومبر 22, 2019

موت، مشرف اور انصاف

دسمبر 20, 2019

روشنی پہلے جب اس دل

مارچ 4, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

حاملہ خواتین اور غذائی مشکلات

جولائی 13, 2025

پیاری ڈکار

دسمبر 30, 2019

یہ نہیں دیکھتا کوئی بھی

مارچ 8, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں