خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرعیادت کرنامنع ہے
اردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریر

عیادت کرنامنع ہے

عطاء الحق قاسمی کی مزاحیہ تحریر

از روبی جہاں دسمبر 16, 2019
از روبی جہاں دسمبر 16, 2019 0 تبصرے 516 مناظر
517

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

عیادت کرنامنع ہے

ہمارے ایک دوست حال ہی میں طویل علالت کے بعدصحت یاب ہوئے تھے۔موصوف چلنے پھرنے کے قابل ہوئے توپہلا”بیان”انہوں نے عیادت کرنے والوں کے خلاف داغا۔بولے”تمہیں پتہ ہے بیماری میں مجھے سب سے زیادہ تکلیف کس نے پہنچائی؟”۔
"کس نے؟”میں نے پوچھا
"عیادت کرنے والوں نے”دوست نے جوابدیا
"وہ کیسے؟”
"وہ ایسے کہ صبح سےشام تک ان کاتانتابندھارہتاتھا،ایک آتا،دوسراجاتاتھا۔”
"یہ تواچھی بات ہے،اپنوں اورغیروں کاپتہ ایسے مواقع ہی پرچلتاہے!”۔
"میں نے کب کہاکہ یہ اچھی بات نہیں!”۔
"تمہاری باتوں سے تومجھے یہی محسوس ہوا!”
"تم نے ابھی میری بات سنی کب ہے؟ یہ عیادت کرنے والے میری حالت دیکھ کرایسے مغموم چہرے بناتے تھے کہ لگتاتھاکہ مجھ سے زیادہ دکھی یہ ہیں۔”
"ظاہرہے عزیزواقارب کودکھ توہوتاہی ہے۔”
ہاں!تمہاری بات اصولی طورپرٹھیک ہے۔غلط تویہ اس وقت ثابت ہوئي جب ان میں سے کچھ نے کہاکہ کوئی مسئلہ ہوتوہمیں بتاؤاس پرمیں نے ان کاشکریہ اداکیالیکن انہوں نے اصرارکیاکہانہیں ہمیں خدمت بتاؤہم تمہیں صحت یاب دیکھناچاہتے ہیں!”
"پھرکیاہوا؟
"میں سمجھاکہ وہ خلوص دل سے اس مشکل وقت میں میرے کام آناچاہتے ہیں۔چنانچہ میں نے ایک سے جھجکتے جھجکتے”میری علالت کی وجہ سے بچے سکول نہیں جارہے کیونکہ انہیں لانے لے جانے والاکوئی نہیں جس سے ان کی تعلیم کاحرج ہورہاہے،آپ اپنے بچوں کوسکول چھوڑںئے جاتے ہیں،رستے میں میری بچوں کوبھی "پک”کرلیاکریں۔”
"توکیاانہوں نے انکارکردیا۔”
"نہیں!پورے ایک ہفتے تک بچوں کولے جاتے رہے،اس کے بعدانہوں نے شکل ہی نہیں دکھائی!”
"یہ توواقعی بری بات ہے!”
"ابھی تومیں نے تمہیں اوربھی بہت سی بری باتیں سنانی ہیں۔”
"مثلا”
"مثلایہ کہ میری بیوی میری دیکھ بھال کرتے کرتے خودبیمارہوگئی،اس پرمیں نے اپنے ایک غم خوارسے کہاکہ آپ آج کی رات میری دیکھ بھال کے لیے یہاں رک جائیں،میں کل کوئی اورانتظام کرلوں گا۔انہوں نے خندہ پیشانی سے کہا
"کیوں نہیں،کیوں نہیں میں گھراطلاع دے کرابھی آتاہوں”میری تھوڑی دیربعدان کی جگہ ان کی بیوی کافون آیاکہ گھرآتے ہی انہیں تیزبخارہوگیاہے اس لیے وہ نہیں آسکیں گے!”
"چلوچھوڑویار!کوئی اوربات کرو!”میں نے بدمزہ ہوکرکہا۔
"کیسے چھوڑوں!مجھے توان خالی عیادت کرنے والوں سے چڑہوگئی ہے۔شکرہے تم ان دنوں بیرون ملک تھے”
"اچھادفع کرو،کوئی اوربات کرتے ہیں۔”
"اپنی بات توتم نے کہہ دی۔۔۔۔۔”
"میں نے ابھی اپنی بات نہیں کہی،کیونکہ یہ عیادت کرنے والےاب بھی سخت پریشان کرتے ہیں”
"وہ کیوں!تم توٹھیک ہوگئے ہو!”
"میں توٹھیک ہوگیا،یہ ٹھیک نہیں ہوئے،ابھی کل ایک صحافی دوست آئے،ملکی حالات سے سخت پریشان تھے۔پاکستان کانام ان کی زبان پرآتاتھاتوآب دیدہ ہوجاتے تھے۔میں نے ان کی یہ حالت دیکھی توکہاکہ آپ اگرچاہیں توملک کوان خطرات سے نکال سکتے ہیں بولے وہ کیسے؟میں نے کہاآپ ان تمام افرادکے چہروں پرپردہ اٹھائیں جوحکومت کے اندراورحکومت کے باہرملکی سالمیت کے خلاف کام کررہے ہیں!کہنے لگے حتی المقدوریہ کام کرتارہتاہوں،میں نے کہاحتی المقدورکیاہوتاہے،اگرملک بچاناہے توپوراسچ لکھناہوگا۔کہنے لگے ۔تم ان باتوں کونہیں سمجھتے میں بے عمل ضرورہوں تاہم اس کامطلب یہ نہیں کہ مجھے پاکستان سے محبت نہیں۔۔۔۔اورپاکستان کانام زبان پرآنے پرایک بارپھروہ آبدیدہ ہوگئے!”
"یہ عیادت کے ذکرمیں پاکستان کہاں سے آگیا!”
"کیاتمہیں تمہیں۔۔۔۔پتہ یہ کیسے درمیان میں آگیا؟یہ لوگ بیمارپاکستان کی عیادت دن میں کئی بارکرتے ہیں۔مگران میں کوئی اس کی صحت یابی کے لیے اپناکردارادانہیں کرتا۔صحافی سچ نہیں لکھتا۔استادموسی کی بجائےفرعون پیداکرتاہے۔سیاست دان اقتدارکے ملک دشمنوں سے گٹھ جوڑکرلیتاہے،عالم فسادپھیلاتے ہیں،انکم ٹیکس والے لاکھوں کے لیے کروڑوں کاٹیکس چھوڑدیتے ہیں،صنعت کارہوس زرمیں مبتلاہے،حکمران کوحکومت کاچسکہ ہے۔دانش واردل کی باتیں کہنے کی بجائے فیشن ایبل کی باتیں کرتاہے۔جرنیل ہتھیارڈال دیتاہے اوراس کے ساتھ ساتھ یہ سب لوگ پاکستان کی عیادت بھی کرتے رہتے ہیں۔اوراس کے دکھوں میں اضافہ کررہے ہیں۔میں توانہی دنوں میں ایک تختی لکھواکرمینارپاکستان پرلگارہاہوں!”
"کون سی تختی؟”
"چندلفظوں پرمشتمل تختی۔۔۔۔ اس پرلکھاہوگا”عیادت کرنامنع ہے۔”
شایدتختی لوگوں کوعیادت کے آداب سکھائے؟

عطاء الحق قاسمی

والسلام
جاویداقبال

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالتِ زار
  • حضرت بہلول دانا رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
  • سفر میں ہے
  • یوم کشمیر اور ہمارا کردار
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
روبی جہاں

اگلی پوسٹ
سوری رانگ نمبر
پچھلی پوسٹ
آب گم سے

متعلقہ پوسٹس

افسانہ 1919 کی ایک بات

دسمبر 6, 2019

ڈپٹی نذیر احمد – وبا کے دنوں کا ادب

اپریل 21, 2020

ہرنام کور

جنوری 16, 2013

کفن میں ایک سو ایک سال

جون 14, 2020

خوابوں کا آبشار

دسمبر 11, 2024

نیا عزم اورپرانی یادیں- نیا سال مبارک ہو

جنوری 8, 2026

آزادی کے نعروں میں چھپی قانون شکنی

جنوری 25, 2026

بادشاہت کا خاتمہ

دسمبر 7, 2019

27ویں ترمیم اور وفاقی آئینی عدالت

نومبر 11, 2025

عورت اور محبت

جنوری 24, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

رب تعالیٰ پر بھروسہ

مئی 11, 2026

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکارﷺ دیکھیے

مئی 1, 2026

اللہ کی محبت کے رنگ

اپریل 21, 2026

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

اردو شاعری

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی...

مئی 15, 2026

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

مئی 11, 2026

میں نے دیکھا جگ میں ایسا

مئی 11, 2026

ماں : رحمتوں کا سائباں

مئی 9, 2026

ہنسایا گر نہیں جاتا ، رلایا بھی نہیں...

مئی 8, 2026

اردو افسانے

کیوں کہ

مئی 3, 2026

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

اردو کالمز

انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

مئی 18, 2026

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

مئی 15, 2026

پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟

مئی 14, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • بیگمات کی پراسرار علالتیں اور ریسٹورنٹ سینڈروم

    مئی 15, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

قوموں کی حیات اور اقبال کا...

فروری 6, 2026

مورنگا

مئی 14, 2023

بدصورتی

جنوری 24, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں