خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو نظماے مِلَّتِ افغان
اردو نظمشعر و شاعریشہزاد نیّرؔ

اے مِلَّتِ افغان

از سائیٹ ایڈمن نومبر 8, 2025
از سائیٹ ایڈمن نومبر 8, 2025 2 تبصرے 85 مناظر
86

دیکھو تو کبھی غور سے جو حالِ وطن ہے
بارود کی بارش سے، جہاں باغ تھے، بن ہے
رنجیدہ، رواں خون سے ہر کوہ و دمن ہے
یہ دشتِ خس و خار ہی خوابوں کا چمن ہے؟
اڑتی ہے کہیں راکھ کہیں پھیلتے شعلے
سب مل کے بجھائیں تو نہیں پھیلتے شعلے
ہے یار کہاں، طالبِ آزار کہاں ہے
ڈھونڈو تو یہاں خوں کا طلب گار کہاں ہے
تخریب کہاں، امن کا معیار کہاں ہے
ہے راہ کدھر، راہ کی دیوار کہاں ہے
تم اپنی کہانی نہ کسی اور سے پوچھو
اس دور میں رہتے ہو اسی دور سے پوچھو
مٹی نے شجر جنگ کا مٹی میں لگایا
ہاتھوں نے لہو اپنے ہی جسموں کا بہایا
کس گرمیِ پیکار نے ہتھیار اٹھایا
گزرے ہیں کئی سال، نہیں امن کا سایہ
کتنے ہی برس خوں کی روانی میں گئے ہیں
جو خواب تھے سب آنکھ کے پانی میں گئے ہیں
قندوز نے پوچھا کبھی قندھار نے پوچھا
ہے امن کہاں، کابلِ خوں بار نے پوچھا
اپنوں نے پکارا کبھی اغیار نے پوچھا
مڑ مڑ کے یہی چشمِ الم دار نے پوچھا
وہ حسنِ درخشاں کی تب و تاب کہاں ہے
وہ عِلمِ منور کا کھلا باب کہاں ہے
کہتا ہے تمہیں جنگ کا بہتا ہوا دھارا
طُوفانِ جدل سے ہے بہت دور کنارہ
ہر گام رواں موجِ لہو نے بھی پکارا
ہے دوست کی آواز بھی ساحل کا اشارہ
جینے کی روش، رَاہِ اُخوَّت سے نکالو
مخلوق کو غربت کی صعوبت سے نکالو

شہزاد نیّرؔ 

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • خواب کے روپ میں نہیں
  • عجب نہیں کہ برس جائے ابر چھائے بغیر
  • کیا کروں اے خدا نہیں جاتا
  • وقار در جامۂ سپید
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
گوارہ نہیں آج کل کی جدائی
پچھلی پوسٹ
ہم نے اپنی تمہیں شاعری بھیج دی

متعلقہ پوسٹس

کوئی اک خوشی بھی نہ مل سکی

مئی 28, 2020

میں حق پر ہوں مگر سب کی حمایت سرسری نکلی

جنوری 19, 2020

جدائی کا فسانہ ہے محبت کی کہانی ہے

دسمبر 28, 2020

یہ اشتراک فرح، اب ہمیں گوارا نہیں

مئی 18, 2020

یہ زمانہ نہیں سمجھےگا کہانی اپنی

مارچ 28, 2022

محبت کی ایک نظم

نومبر 19, 2019

عاشق تھے مگرصاحبِ دستار

مئی 18, 2025

ایسا تو یہاں کچھ بھی نہیں

جون 7, 2024

اک چٹائی ہے ،مصّلیٰ ہے ، کتب خانہ ہے

دسمبر 20, 2019

نگاہوں سے ترے دل میں

ستمبر 26, 2025

2 تبصرے

ساجد تاج نومبر 8, 2025 - 8:08 صبح

بہترین نظم

جواب دیں
ناصر ملک نومبر 9, 2025 - 7:31 صبح

لاحول ولا قوہ
یہ قوم ایسے شاعرانہ خیالات کی لائق نہیں

جواب دیں

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

رنگ چور

نومبر 28, 2020

عِشق نے حُسن کی بیداد

دسمبر 3, 2019

آنسو مری آنکھوں میں ہر دم...

جون 26, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں