خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامعاشی بحران،تجاویز اورایک خواب
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمحمدصدیق پرہار

معاشی بحران،تجاویز اورایک خواب

از سائیٹ ایڈمن جولائی 23, 2022
از سائیٹ ایڈمن جولائی 23, 2022 0 تبصرے 63 مناظر
64

اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ہماراپیاراملک پاکستان اس وقت مشکل معاشی حالات سے گزررہاہے۔ حکومت پاکستان کواس وقت معاشی چیلنجز کاسامناہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اورملکی کرنسی کی بے قدری اورآئی ایم ایف کے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جیسے مشکل فیصلے کرناپڑے ہیں۔ اگرچہ حکومت ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔ وفاقی حکومت، سندھ اورکے پی کے کی حکومتوں نے بالترتیب سرکاری ملازمین کے پٹرول کے کوٹہ میں بالترتیب ۰۴،۰۴اور۵۳ فیصد کمی کی ہے۔ اس سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے پٹرول کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ ہم نے ایک خواب بھی دیکھ رکھاہے جوہم اسی تحریرمیں بتائیں گے۔لیکن اس سے پہلے ہمارے ذہن میں چندایسے مشورے پائے جاتے ہیں جن کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ ان مشوروں پرعمل کرنے کی صورت میں ملک کومعاشی بحران سے نہ صرف اس وقت نکالاجاسکتاہے بلکہ مستقبل میں بھی کسی بھی ایسے خطرے یاصورت حال کاسدباب بھی کیاجاسکتاہے۔

اس بات سے توسب کااتفاق ہے کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا اور ملک کاتجارتی خسارہ کم نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کی کرنسی کی ویلیومیں اضافہ مشکل ہے۔ جب تک کرنسی کی قدر میں اضافہ نہیں ہوگا۔اورجب تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی پیداوارمیں اضافہ اورقیمتوں میں کمی نہیں ہوتی اس وقت تک پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔ جب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں مہنگائی میں کمی نہیں ہوسکتی۔ ملک کاتجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی کی جائے۔حکومت پہلے ہی تین درجن کے زائد چیزوں کودرآمدکرنے پر پابندی لگارکھی ہے۔ درآمدی بل میں کمی لانے کے لیے ہمیں ملک میں پٹرول،ڈیزل کے استعمال کوممکنہ حدتک کم کرناہوگا۔ اس کے لیے بسوں، ویگنوں، کاروں اورموٹرسائیکلوں کوبجلی پرمنتقل کرناہوگا۔ اس سے پٹرول اورڈیزل کے استعمال میں نہ صرف کمی ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔اس کے ساتھ ساتھ جس طرح انرجی سیور الیکٹرک اشیاء بنائی جارہی ہیں۔ اسی طرح پٹرول اورڈیزل سیورگاڑیاں،موٹرسائیکل اور رکشے بھی بنائے جائیں۔اگروفاقی اورصوبائی حکومتیں مناسب سمجھیں توایسے سرکاری ملازمین کوموٹرسائیکلوں پردفترآتے ہیں یاموٹرسائیکلوں پرفیلڈ میں کام کرتے ہیں انہیں بجلی سے چلنے والے موٹرسائیکل استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے۔اس سلسلہ میں وفاقی اورصوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کی ممکنہ طورپرمعاونت بھی کریں۔ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سودکے لین دین پرمکمل پابندی لگائی جائے۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے۔ اسلام میں سودکی سخت ترین ممانعت ہے۔ تمام بینکوں میں سودکے لین دین پرپابندی لگادی جائے۔ اس کے علاوہ کرکٹ اورسگریٹ پربھی جلدسے جلدپابندی لگائی جائے۔ایک کمیشن بناکراس بات کاجائزہ لیاجائے توسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی کہ اب تک کرکٹ پرتنخواہوں،مراعات اورمیچز پرقوم کا کتنا سرمایہ خرچ ہواہے اوراس کے بدلہ میں پاکستان کوکتنافائدہ یانقصان ہواہے۔جب بھی کرکٹ کامیچ ہوتاہے اکثرلوگ اپنے کام،کاروبار،مصروفیات چھوڑ کرمیچ دیکھنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ سگریٹ ہماری جسمانی اورمعاشی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ زیادہ نہیں توپانچ سال کے لیے کرکٹ اور سگریٹ پرپابندی لگائی جائے۔ قوی امیدہے کہ اس پابندی کے ایسے بہترنتائج سامنے آئیں گے کہ اس وقت کی حکومتیں اس پابندی کوبرقراررکھنے میں دل چسپی لیں گی۔جب تک ملک میں معاشی بحران ختم نہیں ہوتا، جب تک ملک کوقرضوں کی ضرورت نہیں رہتی اس وقت تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ روپے متعین کی جائے۔سرکاری ملازمین کوان کی سرکاری ذمہ داریوں میں استعمال کے علاوہ فری پٹرول،ڈیزل اوربجلی کی فراہمی معاشی حالات بہترہونے تک روک دی جائے۔ دیہاتوں ڈیزل انجن کی جگہ سولرٹیوب ویلز اوربجلی کی موٹریں لگانے کی ترغیب دی جائے۔خواب سچے بھی ہوتے ہیں اورجھوٹے بھی۔ خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے حالات سے آگاہی ہوتے ہیں۔ خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے راہنمائی بھی ہوتے ہیں۔

جوخواب ہم نے دیکھ رکھاہے ہمیں یقین ہے کہ وہ سچاخواب ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اس خواب پرتوجہ دیں توملک کومعاشی بحران سے نکالنے میں مددمل سکتی ہے۔ جس دن قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کام یاب ہوئی اس سے دوروزپہلے راقم الحروف نے ایک خواب دیکھا،راقم الحروف قومی نوعیت کے خواب پہلے بھی دیکھ چکاہے جوسچ ثابت ہوئے ہیں۔ راقم الحروف نے جس روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادکام یاب ہوئی اس سے دودن پہلے جوخواب دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ پنجاب میں سوناکے ایسے ذخائردریافت ہوئے ہیں جواس سے پہلے اس سے بڑے سونے ذخائرپہلے دریافت نہیں ہوئے۔اوریہ ذخائردوبئی تک جارہے ہیں۔ جس علاقہ سے یہ ذخائردریافت ہوئے ہیں وہ علاقہ لودھراں کاہے۔ راقم الحروف نے باربار غورکیاہے ہرباریہی علاقہ ہی ذہن میں آتاہے۔ اب یہ وزیراعظم شہبازشریف تحقیقات کراسکتے ہیں اورتلاش کراسکتے ہیں کہ لودھراں یاپنجاب کے کسی اورعلاقے میں واقعی سونے کے ایسے اوروسیع ذخائرموجود ہیں جوابھی تک دریافت نہیں ہوئے یاکوئی ایسی قیمتی دھات، چیزپائی جاتی ہے جوابھی تک دریافت نہیں ہوئی جس کی قیمت سونے کے برابرہے۔ مستقبل میں دریافت ہونے والے ذخائرسونے کے ہوں یاکسی اوردھات یاچیزکے اس کاسب سے بڑے خریداردبئی سے آئیں گے۔ یہ ذخائرپاکستان خود تلاش کرے کسی اورملک کویہ ذمہ داری نہ دی جائے۔ پاکستان کے موجودہ معاشی بحران کاذمہ دارامریکابھی ہے بلکہ یہ کہاجائے کہ اس بحران کاامریکاہی ذمہ دارہے توغلط نہ ہوگا۔پہلے وہ ایف سولہ کی قیمت پیشگی وصول کرکے طیارے پاکستان کودینے میں کئی سال تک ٹال مٹول سے کام لیتارہا۔ اب وہ پاکستان کوکولیشن سپورٹ فنڈز کی رقم نہیں دے رہا۔ کولیشن سپورٹ فنڈز کی یہ وہ رقم ہے جوپاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خرچ کرچکاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کوامریکاسے کولیشن سپورٹ فنڈزکی رقم کامطالبہ کرناچاہیے اوراپنایہ حق وصول کرنے کے لیے ہرممکن فورم پرآوازبھی اٹھانی چاہیے۔ پاکستان کویہ رقم مل جائے تومزیدقرض لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

محمدصدیق پرہار

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سونے کی انگوٹھی
  • ننگی آوازیں
  • دنیا کے مہذب معاشرے اور انسانیت کی تذلیل !
  • بنام سید بدر الدین احمد المعروف بہ فقیر صاحب
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میرا گھر میرا پاکستان اسکیم!
پچھلی پوسٹ
” قلم کتاب “ دنیا کی ایک تاریخ ساز کتاب

متعلقہ پوسٹس

جو میری سمت چا کر

اگست 5, 2025

پشاور سے لاہور تک

دسمبر 7, 2019

محبت رفتہ رفتہ مر رہی ہے

اکتوبر 10, 2025

وقت گزرتا جا رہا ہے

ستمبر 23, 2025

‎مجھے انتظار تھا شام سے

مئی 28, 2020

کیا نظریاتی تنقید ممکن ہے؟

مئی 27, 2024

رکھتی ہے ہتھیلی پہ

جون 27, 2025

پردیس کا شہر

مارچ 6, 2023

روپ

مئی 21, 2020

یہ جنگ کاجوکھیل ہے رچا ہوا عجیب ہے

فروری 5, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

نیل یکشنی

جون 15, 2020

جو رنگ ہاے رُخِ دوستاں سمجھتے...

مئی 9, 2020

رب تعالی کو راضی کیسے کریں...

مئی 4, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں