خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامیرا گھر میرا پاکستان اسکیم!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

میرا گھر میرا پاکستان اسکیم!

از سائیٹ ایڈمن جولائی 21, 2022
از سائیٹ ایڈمن جولائی 21, 2022 0 تبصرے 79 مناظر
80

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں بے گھر افراد کی تعداد دو (۲) کروڑ بتائی جاتی ہے جبکہ پاکستان کی اکثریت آبادی مشترکہ خاندانی نظام کے تحت زندگیاں گزار رہی ہیں ۔ جہاں ایک گھر میں تین یا اس سے بھی زیادہ خاندان آباد ہیں ۔ بینکوں کی جانب سے گھر کی خریداری کیلئے ہمیشہ قرضے دیئے جاتے رہے ہیں لیکن اس قرض کی مد میں ایک تو بہت زیادہ کاغذی کاروائی اوراس سے بڑھ کر اصل سے کہیں زیادہ رقم کی وصولی عوام کیلئے ناقابل قبول رہی ہے ۔ گزشتہ حکومت نے بہت سارے فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا اور انہیں بد عنوانی سے پاک رکھتے ہوئے خوش اسلوبی سے چلایا بھی ان میں ایک منصوبہ ایسا تھا کہ جس کا مقصد عوام کو با آسانی انکے گھر خریدنے کیلئے آسان شرائط پر قرضہ دیا جانا تھا ۔ جس کا نام میرا گھر میرا پاکستان اسکیم رکھا گیا ، اس اسکیم کی خاص بات یہ تھی کہ بینک جو رقم دئیے گئے قرضے پر بہت زیادہ لیا کرتے تھے انہیں پابند کیا گیا کہ وہ بہت ہی قلیل اضافی رقم لیں اور کاغذی کاروائی کو آسان ترین بنائیں ۔ قرضے کی تین مختلف درجہ بندیاں کی گئیں ۔ کم آمدنی والے ، متناسب آمدنی والے اور بہتر آمدنی والے شامل کئے گئے ۔ اہم ترین شرط یہ رکھی گئی کے جس کے نام پر پہلے سے کوئی گھر یا رہنے کی جگہ نا ہواس اسکیم سے وہی مستفید ہوسکتا ہے ۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ ہر وہ فرد جو برسر روزگار ہو اپنی آمدنی کے لحاظ سے اپنا گھر خرید سکے ۔ حکومت نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کے پہلے کی طرح بینک درخواست گزاروں کو کاغذوں میں نا الجھائے رکھے بلکہ جلد از جلد انہیں اس سہولت سے فائدہ پہنچائے ۔ بینکوں نے بھی تقریباً حکومت کے قدم سے قدم ملایا اور عوام کو سہولیات فراہم کیں ۔ حقیقت میں یہ ایک انتہائی احسن قدم تھا جس سے شائد ابھی بہت سارے لوگوں نے فائدہ اٹھانا تھا ۔

نئی آنے والی حکومت کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت ترین فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ۔ جہاں موجودہ حکومت نے پچھلی حکومت کے تقریباً تمام ہی فلاحی منصوبوں کو باقاعدہ بند کردیا ہے وہیں انہوں نے میرا گھر میرا پاکستان اسکیم کو بھی فوری طور پر روک دیا ہے ۔ جہاں تک دیگر منصوبوں کو روکنے کا سوال ہے تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوا ، لیکن میرا گھر میرا پاکستان اسکیم کا تعلق ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت سرانجام پارہا تھا جس میں گھر خریدنے والے کو بینک سے قرضہ ملنے سے پہلے کافی سارے مالی اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں خریدے جانے والے گھر کا تخمینہ لگانے کیلئے بینک کی جانب سے کوئی نمائندہ متعین ہوتا ہے جس کی مخصوص رقم دینی پڑتی ہے ، خرید کیلئے پسند کئے گئے گھر کے کاغذات کی پڑتال کیلئے کسی طے شدہ قانونی ادارے سے رابطہ قائم کیا جاتا ہے جو پڑتال کی طے شدہ رقم وصول کرتا ہے اور مزید کاغذات کی کمی یا درستگی کیلئے باہمی رضامندی سے طے پانے والی رقم پر کام سرانجام دیتا ہے ، اسکے علاقے کے ڈپٹی کمینشنر کے دفتر میں جانے اور وہاں کے امور کے لئے پھر سے قانونی ادارے کو رقم دی جاتی ہے، ان سارے معاملات سے خوش اسلوبی سے نکل جانے کے بعد بینک قرضے کی منظوری کو حتمی شکل دیتا ہے اور قرضہ لینے والے کو خریدکے لئے پسند کیا جانے والے گھر کے مالک کے ساتھ خرید کا معاہدہ کرنے کیلئے کہہ دیتا ہے جس کیلئے تقریباً اپنے حصے کی بیس سے تیس فیصد رقم سے بقایا ستر فیصد رقم (جو بینک نے دینی ہوتی ہے ) کا اگلے تین میں دینے کا معاہدہ طے پاجاتا ہے ۔ آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیجئے کہ قرضہ لینے والا بینک سے ملنے والے قرضے سے پہلے ہی کافی حد تک مقروض ہوچکا ہوتا ہے ۔

حکومتِ وقت نے راتوں رات میرا گھر میرا پاکستان اسکیم کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ صادر کر دیا ۔ جس سے وہ تمام افراد جن کے کیسس آخری مراحل میں تھے جو اپنی جمع پونجی خرید کیلئے پسند کئے جانے والے گھر کے مالک کو دے چکے تھے بری طرح سے مشکل کا شکار ہوچکے ہیں کیوں کے کچھ لوگوں کی تو طے شدہ مدت ختم ہونے والی ہے اور شائد کچھ کی تو وہ مدت بھی ختم ہوچکی ہو ۔ ایسی صورتحال سے نکالنے کیلئے حکومت کو چاہئے کہ کم ازکم ایک ماہ یا پندرہ دن کا انتبہا(نوٹس) جاری کرے کے ایسے تمام لوگوں کے معاملات کو فل فور سرانجام کو پہنچایا جائے اور اسکے بعد والے جن کے ابھی معاہدے ہونا باقی ہیں انہیں روک دیا جائے تاوقتکہ اسکیم دوبارہ بحال کی جائے ۔

ایسے حالات میں جب مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ایسے لوگوں پر خصوصی رحم کھائیں جو اپنی تمام تر جمع پونجی ( اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کاٹ کر جمع کی گئی رقم )پیشگی معاہدے کی مد میں دے چکے ہیں ، بینکوں کو خصوصی ہدایت جاری کریں کہ اگر کوئی قانونی پیچیدگی نہیں ہے تو انکے قرضے فوری بحال کئے جائیں ۔ یہ قطعی کوئی سیاسی لوگ نہیں ہیں انکا حکومتوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ حکومت وقت اور اداروں سے خصوصی درخواست ہے کہ یہ تمام انتہائی سفید پوش لوگ ہیں جن کے پاس کوئی خصوصی ذراءع نہیں ہیں کہ وہ ارباب اختیار کے دروازے پر جاسکیں ، یہ نوکری پیشہ لوگ ہیں جو اپنے طور سے پورے پاکستان میں اپنی آواز سماجی ابلاغ اور پریس کلب پر مختصر سے احتجاج کے ذریعے پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ خدارا انکی دکھی آواز آپ سن لیجئے ورنہ یہ آسمانوں میں پہنچ جائے گی تو آپ کیلئے تلافی ممکن نہیں ہوسکے گی ۔
قارئین سے درخواست ہے اس آواز کو گونج بنائیں۔ شکریہ

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ان کو میں کربلا کے مہینے میں لاؤں گا
  • اردو زبان و ادب کی تدریس
  • اک ادھوری سی محبت ہے اثاثہ میرا
  • جدائی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میری شادی کرادو
پچھلی پوسٹ
معاشی بحران،تجاویز اورایک خواب

متعلقہ پوسٹس

سرقے کو جہاں رتبۂ الہام دیا جائے!

جولائی 25, 2026

بابا جمہورا

مارچ 10, 2020

پھول صحرا کی ہتھیلی پہ جو دھر جاتے ہو

اپریل 8, 2020

ریزہ ریزہ خواب نہ ہوتے

اکتوبر 20, 2025

مہنگائی کا طوفان اور عام آدمی کی زندگی

اپریل 2, 2026

اردو بازار کے بزنس ٹائیکون

مئی 29, 2025

ربّانی بنو، رمضانی نہیں!

مارچ 20, 2026

کیا جوڑے آسمان پر بنتے ہیں؟

اپریل 22, 2026

خلقتِ نور کلام

جنوری 15, 2021

دُنیا سے وابستہ ہوں

جون 13, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

فلک کے رنگ زمیں پر اتارتا...

مئی 23, 2020

غزل کے اشعار

اگست 29, 2025

بسم اللہ کی تاریخی حیثیت

نومبر 20, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں