خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابایہ جو ٹینشن ہے، دشمن ہے ہمارا
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریر

یہ جو ٹینشن ہے، دشمن ہے ہمارا

از سائیٹ ایڈمن مئی 25, 2024
از سائیٹ ایڈمن مئی 25, 2024 0 تبصرے 64 مناظر
65

بسیار کوشش اور تلاش کے باوجود بھی میری سمجھ میں نہیں آیا کہ انگریزی لفظ ٹینشن کا کیا ترجمہ کروں، ویسے اگر میں ’’تناؤ یا فشار‘‘ لکھ لیتا یا اپنی مرضی سے کوئی نئی اصطلاح ایجاد کر بھی لیتا تو پڑھنے والے اسے قبول نہیں کرتے کیونکہ کشمیریوں نے بعض انگریزی الفاظ کو من و عن قبول کیا ہے، ان الفاظ میں سے لفظ ٹیشن بھی ایک ہے۔ چونکہ یہاں ہر خاص و عام، مرد و زن، پیر و جوان ٹینشن کو ٹینشن ہی کہتا ہے، اس لئے میں بھلا کیوں اسے کوئی نیا نام دینے کی جسارت کروں۔ چلئے ٹینشن کو ٹینشن ہی کہیں گے، کیا فرق پڑتا ہے۔ ہمارے ہاں ہر کسی کو ہر وقت کوئی نہ کوئی ٹینشن ضرور ہوتا ہے، کوئی ٹینشن ’’لیتا ہے ‘‘ اور کسی کو یہ ’’چڑھتا‘‘ ہے، کسی کو خود بخود ’’چڑھتا‘‘ ہے اور کسی کو چڑھایا جاتا ہے، کوئی اسے ’’چباتا ‘‘ ہے تو کوئی اسے دوسرے پر ’’اُتارتا‘‘ ہے، کسی کو یہ مفت میں ملتا ہے اور کوئی اسے منہ مانگے دام دے کر خرید لیتا ہے۔ بعض لوگ روزِ تولد سے لے کر روزِ مرگ تک ٹینشن کو اپنے ذہن کے قفس میں مقید رکھتے ہیں۔ ہمارے سماج میں سکولی بچے سے لیکر ریٹائرڈ ملازم تک، چپراسی سے لے کر وزیر اعظم تک، گھریلو عورت سے لے کر دفتری بابو تک، ہر کوئی ٹینشن کا اسیر ہوتا ہے، کسی منچلے نوجوان نے مجھ سے کہا ’’لگتا ہے عام کشمیری بچہ شکم مادر سے ہی سے ٹینشن کی سوغات لے کر آتا ہے اور پھر عمر بھر یہ اس کے ساتھ سائے کی طرح لگا رہتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ کشمیر میں نامساعد حالات کی وجہ سے ٹینشن شروع ہوا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ’’حالات بگڑ جانے ‘‘ سے پہلے بھی یہ مسئلہ موجود تھا، ہاں اتنا ضرور ہے کہ تلخی ایام نے اس کی شرح اور شدت میں نمایاں اضافہ کیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ پچھلے ساٹھ برسوں میں عالمی سطح پر، بنی نوع انسان کی طرزِ زندگی میں ایک نمایاں انقلاب پیدا ہوا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی نے آج کے انسان کو ایک ایسے دورا ہے پر کھڑا کر دیا ہے جہاں وہ ایک مشین بن چکا ہے اور مشینی انداز میں زندگی گزار رہا ہے۔ وہ برسوں کا کام مہینوں میں، مہینوں کا کام دنوں میں، دنوں کا کام گھنٹوں میں اور گھنٹوں کا چند منٹوں یا سکینڈوں میں ختم کرنا چاہتا ہے۔ وہ اپنے بچپن کو بھی جلدی جلدی خیرباد کہہ کر جوانی کی وادی میں قلانچے بھرنے لگتا ہے اور بڑی سرعت کے ساتھ تعلیم مکمل کر کے ملازمت یا تجارت شروع کر کے راتوں رات ’’دولت مند‘‘ بننے کی تگ و دو میں لگ جاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ ’’کمانے ‘‘ کے لئے وہ برق رفتاری سے دوڑنے لگتا ہے۔ اسے ’’منزل مقصود ‘‘ پر پہنچنے کی اتنی جلدی ہوتی ہے کہ وہ غذا بھی جلدی جلدی پکاتا، کھاتا اور ہضم کر جاتا ہے۔ شاہراہِ زیست پر جب وہ اپنی زندگی کی گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے چلانے لگتا ہے تو حادثات کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ جب زندگی کی گاڑی نارمل یا معین رفتار سے زیادہ تیز دوڑنے لگے تو…. انسان کی جسمانی صحت کے علاوہ ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ جب خیالات کی رفتار حد سے زیادہ تیز ہو جائے تو انسان بے قابو ہو جاتا ہے، اس کی ذہانت اُس سے بغاوت کرنے پر آمادہ ہو جاتی ہے۔ اسکے ’’چہرے کی حالت ‘‘ بدل جاتی ہے اور اسے جس عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسے ٹینشن کا نام دیا گیا ہے۔ ٹینشن کیا ہے ؟بعض لوگ ٹینشن کو ذہنی پریشانی سے تعبیر کرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ٹینشن ذہنی پریشانی کا ایک جز ہے اور یہ ’’مسلسل پریشانی ‘‘ کے ظہور کا ایک وقتی ذریعہ ہے جس میں نہ صرف انسان کا ذہن بلکہ اعصاب و عضلات بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔ ٹینشن کی زد میں آ کر انسان نہ صرف ذہنی تناؤ یا کھچاؤ محسوس کرتا ہے بلکہ اس کے جسم کے عضلات بھی اثر انداز ہو جاتے ہیں۔ اسے ہر دم بے چینی، کسی انجانے خطرے کا احساس اور ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونا ہے۔ ٹینشن کی وجہ سے فرد کی شکل و صورت بھی بگڑ جاتی ہے۔ اس کے چہرے کے عضلات تن جاتے ہیں اور اس کی ہاتھوں کی انگلیاں تھرتھرانے لگتی ہیں۔ اس کے حرکات وسکنات میں عجیب قسم کی ’’جلد بازی ‘‘ نمایاں اور واضح ہوتی ہے۔ ٹینشن میں مبتلا فرد کسی مخصوص کام پر اپنی توجہ مرکوز کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے اور وہ اپنے سر میں دباؤ یا ’’کسی اور قسم کا احساس ‘‘ محسوس کرتا ہے۔ اس حالت میں وہ کبھی کبھی اپنا ذہنی توازن برقرار رکھنے میں بھی ناکام ہو جاتا ہے اور وہ جلد بازی میں کوئی ایسی حرکت یا فیصلہ کرتا ہے جس پر بعد میں اسے پشیمان ہونا پڑتا ہے۔ اسے بہت دیر تک یا عمر بھر اپنے غلط فیصلے کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ جب انسان متضاد خواہشات اور چاہتوں کے درمیان (چکّی کے دو پاٹوں میں گندم کی طرح) پسنے لگتا ہے تو ٹینشن اسے اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ ٹینشن کا وجود شعوری یا لاشعوری ہو سکتا ہے۔ بسا اوقات فرد کو خود بھی یہ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ وہ ٹینشن کی زد میں آ چکا ہے۔ شاید اسی لئے جب کسی مریض سے معالج یہ پوچھتا ہے کہ اسے کوئی ٹینشن تو نہیں تو وہ فوری جواب دیتا ہے ’’مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہے، میرے پاس تو سب کچھ ہے ‘‘۔ ٹینشن صرف ناداروں، مفلسوں اور غریبوں کو اپنی گرفت میں نہیں لیتا ہے بلکہ یہ ’’جانی دشمن‘‘ بلا لحاظِ مذہب و ملت، عمر، جنس، رنگ و نسل اور سماجی رتبہ کسی بھی انسان پر حملہ اور ہو سکتا ہے اور اسے جسمانی، ذہنی، سماجی، اقتصادی یا روحانی طور نقصان پہنچاسکتا ہے۔ یہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر، کسی بھی انسان کو کسی بھی وقت اپنا شکار بناسکتا ہے اور یہ انسان کی شخصیت پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اس سے نمٹ لے۔

وجوہات :

*روزمرہ کی زندگی میں خلاف توقع معمولی یا غیر معمولی واقعات کا رونا ہونا۔
*انسان کے دل و دماغ میں حسد کے جراثیم کا موجود ہونا۔
*زندگی کا واضح تصور نہ ہونا۔
*دوسروں سے بے جا توقعات رکھنا۔
*حد سے زیادہ تگ دو کرنا۔
*مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہونا۔
*نشہ اور ادویات کا استعمال کرنا۔
*حد سے زیادہ سگریٹ نوشی۔
*شراب نوشی
*کسی جسمانی بیماری میں مبتلا ہونا (طویل مدت تک)
*اپنے کام سے مطمئن نہ ہونا۔
*نامساعد حالات۔
*ماحولیاتی آلودگی
*سماجی بے راہ روی
*گذرے ہوئے کل اور آنے والے کل کی فکر میں زندہ رہنا۔
*حد سے زیادہ خواہشات۔
*حرص وہوس اور لالچ
*ازدواجی زندگی میں ’’کوئی خاص کمی ‘‘
*سکولی بچوں کے معصوم کندھوں پر ’’کتابوں کا بوجھ‘‘۔
*کوئی وجہ نہیں …. (پھر بھی ٹینشن ہے )
*کوئی نفسیاتی یا دماغی بیماری۔ علامات :
*سردرد، چکّر
* غنودگی
*دل کی دھڑکنوں میں بے اعتدالی
*بدن میں تھرتھراہٹ
*ہاتھوں میں رعشہ، چہرے اور جسم کے عضلات میں تناؤ
*سینے میں درد
*بے ہوشی کے دورے
* بے چینی
*قبض
*دست
*زخمِ معدہ واثنیٰ عشر (dueodenun)
*آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا
* آنتوں میں زخم
* بھوک میں کمی
*نیند میں خلل
*فیصلہ کرنے میں دشواری
*کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں ناکامی۔

علاوہ ازیں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ریح ہار، گاؤٹ اور نفسیاتی امراض میں مبتلا مریضوں کے مرض میں شدت آسکتی ہے اور کسی وقت وہ کسی پیچیدگی کے شکار ہو سکتے ہیں۔ علاج : ٹینشن سے بچنے کے لئے ابھی تک کوئی حفاظتی ٹیکہ دریافت نہیں ہوا ہے۔ نہ ہی کسی دوائی یا مشروب سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ سگریٹ نوشی یا شراب نوشی سے، خواب اور یا سکون اور ادویات استعمال کرنے سے، ٹینشن دور نہیں ہوتا بلکہ اس کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ ٹینشن سے بچنے کے لئے یا اسے دور بھگانے کے لئے از خود ادویات کا استعمال نہ صرف نادانی اور حماقت ہے بلکہ بے حد ضرر رساں بھی ہے۔ ٹینشن کا علاج صرف یہ ہے کہ وہ بنیادی وجہ تلاش کی جائے جس سے ٹینشن شروع ہوتا ہو اور فرد کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہو….اگر کوئی فرد خود وہ وجہ تلاش کرنے یاسمجھنے میں ناکام ہو جائے تو کسی ماہر معالج، کونسلر یا ماہرنفسیات سے صلاح مشورہ کرنا بہتر ہے]

ڈاکٹر نذیر مشتاق

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • خالی پن میں لکھی ایک نظم
  • کچھ تاریخی واقعات
  • دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں
  • وہ صبح ہم ہی سے آئے گی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
رسومِ جوتا
پچھلی پوسٹ
کتے کی زبان

متعلقہ پوسٹس

سوچ آئی تیرے لہجے کی کڑواہٹ پر

مارچ 17, 2020

عبد العلیم صدیقی اور تیسری بساط

ستمبر 7, 2023

پاکستان کی خوشحالی کا راستہ

اکتوبر 29, 2025

سورۃ فاتحہ کے اسماء

ستمبر 19, 2021

غم پرندہ جو پہلی اڑانوں سے

دسمبر 26, 2024

رات بھر دل سے کہیں شور جرس آتا ہے

اکتوبر 12, 2025

میرے محرماں

جون 16, 2025

نگاہ سینت کے رکھنے کی خو علاحدہ ہے

دسمبر 6, 2019

تمہارے ہجر کا انجام خوب صورت ہے

ستمبر 19, 2023

سلِیپ ڈِس آرڈر

دسمبر 20, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ذرا ہور اوپر

دسمبر 30, 2019

میں تری ضد تری اوقات سے...

اکتوبر 12, 2025

منبر کو دیکھیے نہ ہی دستار...

اکتوبر 25, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں