خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباعمران خان کی اپیل اور روس کی حمایت
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمز

عمران خان کی اپیل اور روس کی حمایت

از سائیٹ ایڈمن اپریل 18, 2020
از سائیٹ ایڈمن اپریل 18, 2020 0 تبصرے 94 مناظر
95

کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 180سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے متاثرہ ممالک میں لاک ڈائون کچھ عرصہ مزید جاری رہا تو وہاں بھوک قحط کساد بازاری اور فاقہ کشی ناچتی نظر آئیگی۔ چنانچہ اس صورتحال میں عالمی قیادتوں اور نمائندہ عالمی اداروں کو بھی انسانیت کی بقا کی فکر لاحق ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے تو باقاعدہ قرارداد منظور کرکے کرونا وائرس کی پیدا کردہ آزمائش سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اسی تناظر میں مضبوط معیشتوں والے ترقی یافتہ ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے غریب پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں چھوٹ دینے قرضے معاف یا موخر کرنے اور امدادی کاموں میں معاونت کرنے کی اپیل کی جس کا عالمی قیادتوں اور اداروں کی جانب سے دکھی انسانیت کی مدد کے اسی جذبے کے تحت خیرمقدم کیا گیا جس جذبے کے تحت وزیراعظم پاکستان نے اپیل کی تھی چنانچہ جی20 نے ترقی پذیر ممالک کو ریلیف دینے کیلئے مجموعی 40 ارب ڈالر کے قرضوں کی وصولی ایک سال کیلئے موخر کی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے رواں قرضے کے علاوہ 1.40 ارب ڈالر کے اضافی قرضے کی بھی منظوری دے دی ہے جس سے پاکستان کیلئے کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں آسانی ہو جائیگی۔
روس میں مجھے بطورصحافی اپنی خدمات سرانجام دیتے کافی عرصہ گزر چکا ہے اور روسی وزارت خارجہ میں بطور انٹرنیشنل صحافی رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے مجھے وزارت خارجہ کی ہفتہ واربریفنگ میں بھی جانے اور وہا ں پر سوال کرنے کا موقع ملتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر بریفنگ میں پاکستان اور روس کے اچھے تعلقات میں اضافے اور خطے میں امن کیلئے اپنے سوال کیلئے ذریعے مثبت پیغام بھی دوں اور بہتر جواب بھی حاصل کروں۔ گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کی پریس بریفنگ تھی کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بریفنگ آن لائن تھی اور مجھ سے کہا گیا کہ آپ اپنے سوال بھجوادیں ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کی اپیل پر مجھے اب روسی حکومت کا ردعمل چاہئے تھا سو میں نے اسی سے متعلق اپنا سوال بھجوادیا کہ روس عمران خان کی جانب سے قرضے معاف کرنے کی اپیل کو کس نظر سے دیکھتا ہے؟روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میرے اس سوال کابڑا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر قرض سے نجات کا مسئلہ اور عالمی معیشت کی بگڑتی صورتحال یقینی طور پر سرکردہ بین الاقوامی ایسوسی ایشنوں اور مالیاتی تنظیموں کی توجہ کا مرکز ہے اور روس ان کا ممبر ہونے کی حیثیت سے اس کامکمل طور پر جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ15اپریل کو غریب ممالک کے ساتھ تعاون کے طور پر،جی20اور پیرس کلب نے ان ممالک کے تمام سرکاری دو طرفہ قرض دہندگان کو عارضی طور پر قرض کی ادائیگی معطل کرنے کے اقدام کی منظوری دی ہے۔ امداد کی درخواست کرنے والے غریب ممالک کے لئے قرض کی خدمات کی ادائیگی کو عارضی طور پر منجمد کرنے کے فیصلے کا مقصد ان ممالک کے معاشرتی اور صحت کے نظام پر خرچ کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی ہے۔
ماریہ زخارووا نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ممبر کی حیثیت سے ہم76ممالک کے لئے فنڈ سے منظور شدہ قرضوں سے متعلق امداد کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں ، جس کے ذریعے اگلے چھ ماہ کے دوران غریب اور انتہائی کمزور ممالک کو ان کے قرض کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں روس کا نمائندہ بھی شرکت کرے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کے لیے کوئی حل تلاش کے لئے ورلڈ بینک سے بھی بات کی جائے گی۔ماریہ زخارووا نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے پیش کردہ اقدام کے نفاذ سے ترقی پذیر ممالک کی سماجی و معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، جس سے کورونا وائرس انفیکشن کے تیزی سے پھیلا کو روکنے میں مدد ملے گی اور معاشی مسائل سے دوچار غریب ممالک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔یہاں دبے لفظوں میں یو ں بھی کہا جاسکتا ہے کہ روس نے عمران خان کی جانب سے قرضے معاف کرنے کی اپیل کی حمایت کردی ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دکھی انسانیت کو بچانے کا ایک آفاقی جذبہ ہے جس کیلئے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پیش رفت ہوئی ہے چنانچہ اب موثر امدادی کارروائیوں اور اقدامات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ نے وزیراعظم پاکستان کی اپیل اور پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانیوالے حفاظتی اور امدادی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام عالم کو باور کرایا ہے کہ ایسے اقدامات کورونا کیخلاف جنگ میں اہم حصہ ہونے چاہئیں۔ یواین سیکرٹری جنرل گوئٹرس نے اس سلسلہ میں قرضوں میں ریلیف کیلئے سود کی معافی کی بھی سفارش کی ہے۔
ہمیں تو آئی ایم ایف کے قرضوں پر سود کے بھاری حجم کا سامنا ہے اگر ہمیں اس مد میں ریلیف مل جائے تو ہماری معیشت نہ صرف اپنے پائوں پر کھڑی بلکہ مستحکم ہو سکتی ہے جبکہ اس اقتصادی استحکام کے ملک کے غریب عوام تک ثمرات پہنچیں گے۔ غریب اور ترقی پذیر ممالک کی خبرگیری کیلئے کرونا وائرس کی بنیاد پر عالمی پیش رفت کا آغاز ان ممالک کیلئے یقینا بہت بڑا سہارا ہے۔ یہی درحقیقت اخوت اور صلہ رحمی کا وہ جذبہ ہے جس پر شعائر اسلامی میں سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔ آج فی الحقیقت پوری دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے جس میں ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس اور ایک دوسرے کی معاونت کرکے پوری دنیا کو امن و آشتی کا گہوارا بنایا جا سکتا ہے۔
عمران خان کی جانب سے غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کی اپیل کے بعد اگر دنیا کے 76ممالک کو قرض کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ مل سکتی ہے تو بیشتر ممالک نے قرضے معاف کرنے کی اپیل پراس بارے میں بھی سوچنا شروع کردیا ہے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوئٹرس کی حمایت کے بعد روس کی جانب سے مثبت جواب آنا یقیناً عمران خان کی بہت بڑی کامیابی ہے اور پاکستان کیلئے قرضے معاف کروانے کیلئے ایک گولڈ چانس ہے اور مجھے امید ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان نے موقف کی حمایت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی تو پاکستان کے قرضے معاف ہونے کے بھرپور چانسز ہیں۔

شاہد گھمن ۔ ماسکو

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • مجھے میرے بزرگوں سے بچاؤ
  • دنیا میں کچھ لوگ
  • لہروں پر ڈولتی زندگی
  • تجھے اپنے دل میں بسائیں گے ہم
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
یادِ خوش رنگ سے کُچھ ایسے اُجالی میں نے
پچھلی پوسٹ
کٹ رہی ہے زندگی درد کا سماں لیے

متعلقہ پوسٹس

آئینے میں

مئی 21, 2020

منسوب تری ذات سے سب رنگ

فروری 24, 2025

مجھ سے جو روٹھ گئے

جولائی 5, 2025

سوا سیر گینھو

دسمبر 10, 2019

چائے چاہیے ؟؟

جولائی 25, 2022

تیرا وعدہ جھوٹا نکلا

مئی 14, 2020

سیلاب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں

ستمبر 1, 2025

جاوداں اشک فشانی لکھ کر

مئی 16, 2019

سچ اور جھوٹ کا رزم نامہ

جنوری 15, 2026

تمنِا وصلِ خیال جینے کا

جنوری 25, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اگر تم کو گوارا ہو !

نومبر 6, 2020

سعادت مند ترین انسان کون ہے؟

دسمبر 16, 2025

چشمِ تر سے پھسل نہیں سکتی

مئی 20, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں