خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباتوپوں کی گھن گرج میں امن کی صدا
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزیوسف صدیقی

توپوں کی گھن گرج میں امن کی صدا

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 12, 2025
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 12, 2025 0 تبصرے 76 مناظر
77

رات کے اندھیرے میں سرحدوں پر توپوں کی گھن گرج سنائی دی تو فضا میں ایک بار پھر بارود کی بو پھیل گئی۔ کچھ دن پہلے پاکستانی فضائیہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی تھی۔ یہ کارروائی اُن مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی تھی جن میں بتایا گیا کہ پاکستانی طالبان کے متعدد اہم کمانڈر افغان سرزمین پر موجود ہیں اور پاکستان کے اندر ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی وہیں سے کی جا رہی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں مبینہ طور پر ٹی ٹی پی کے سربراہ کی ہلاکت کی خبریں زیرِ گردش آئیں۔ اسی پس منظر میں افغان طالبان نے سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور جارحانہ ردِعمل کا آغاز کیا۔ یہ صورتحال اچانک نہیں بلکہ ایک طویل عمل کا تسلسل ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، سرحد پار سے دراندازی اور افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان کے محفوظ ٹھکانے اس تنازع کی اصل جڑ ہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا مگر جب دشمن کی گولی گھر کی دہلیز پر آن لگے تو خاموشی جرم بن جاتی ہے۔ یہی وہ وقت تھا جب پاکستان نے واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر ہونے والے ہر حملے کا جواب دے گا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملے صرف دہشت گرد ٹھکانوں اور عسکری مراکز پر کیے گئے، افغان عوام یا شہری مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ پاکستان کے لیے یہ لڑائی افغانستان کے عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف ہے جنہوں نے افغانستان کی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔

صدرِ مملکت نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر اپنے ردِعمل میں واضح مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، اور بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ صدر نے افسوس کا اظہار کیا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے ہونا اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہے۔ پاکستان بارہا یہ مؤقف دہرا چکا ہے کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کی گٹھ جوڑ سے پاکستان کے شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔ صدر نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے، کیونکہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں میں افغان عوام کی میزبانی کر کے اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی مثال قائم کی۔ لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے، مگر بدقسمتی سے اسی سرزمین سے اب دہشت گردی کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی کے ساتھ افغان شہریوں کی باعزت واپسی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ پاکستان افغان عوام کی تعلیمی اور انسانی ضروریات کے لیے تعاون جاری رکھے گا، لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی پر انہوں نے شدید مذمت کی اور پاک فوج کی بھرپور کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے جرأت، حکمت اور عزم کے ساتھ مؤثر جواب دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ افغان جارحیت کا جواب افواجِ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بارہ کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ کئی طالبان جنگجو ہلاک یا فرار ہو گئے، اور کچھ ویڈیوز میں طالبانpakistan afghan سپاہیوں کو پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالتے دیکھا گیا۔ بعض افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا ہدف صرف دہشت گرد عناصر ہیں، افغان عوام نہیں۔

افغان وزیرِ خارجہ کے بھارت کے دورے کے دوران افغانستان کی پاکستان پر جارحیت کو حکومتی وزراء نے قابلِ مذمت اور قابلِ غور قرار دیا۔ وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ دفترِ خارجہ کا واضح مؤقف ہے کہ یہ عمل نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی خطرناک ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان کو ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا، کیونکہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے بھی پاک افغان سرحد پر حالیہ جھڑپوں پر محتاط مگر متوازن ردِعمل دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض ان واقعات کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور دونوں برادر ممالک سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے تاکہ حالات مزید نہ بگڑیں۔ سعودی حکومت نے زور دیا کہ تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور باہمی حکمتِ عملی سے ہی ممکن ہے، اور یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر ممکن سفارتی تعاون فراہم کرے گا۔

دوسری جانب ایران نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔

یہ صورتحال اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عسکری کارروائیاں وقتی طور پر دشمن کو خاموش تو کر سکتی ہیں مگر دیرپا امن کے لیے سیاسی مکالمہ، سفارتی بصیرت اور باہمی اعتماد ناگزیر ہیں۔ پاکستان نے اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے، اب افغانستان کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

پاکستان کے ردِعمل میں ایک بات واضح ہے کہ یہ لڑائی افغان عوام سے نہیں بلکہ ان دہشت گرد عناصر سے ہے جو سرحد پار بیٹھ کر پاکستان کے امن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ افغان عوام پاکستان کے بھائی ہیں، مگر جب ان کی زمین دشمن قوتوں کے ہاتھ میں آ جاتی ہے تو یہ برادری خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

یہ لمحہ دونوں ممالک کے لیے غور و فکر کا ہے۔ اگر افغانستان اپنی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کرے تو خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام جنگ نہیں، امن چاہتے ہیں۔ توپوں کی گھن گرج تھم جائے اور امن کی اذانیں دونوں جانب کی وادیوں میں گونجیں، یہی وقت کا تقاضا ہے اور یہی تاریخ کی پکار۔

یوسف صدیقی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • مجھ کو دے دے خوشی محبت کی
  • تو جہاں رہے وہاں ہر قدم
  • زبردستی کی شادی
  • جد وی تیرے ول آنی آں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سیاسی سنگ میل میں خاص دن
پچھلی پوسٹ
مسٹر چیری

متعلقہ پوسٹس

پودوں کا مسئلہ تو فقط

مارچ 8, 2025

لوہے کا کمر بند

جنوری 15, 2020

زخموں کی طرح شمع دل زار جلی ہے

اکتوبر 18, 2025

محسن سے ڈاکٹر محسن خالد محسن ؔ تک

مئی 30, 2026

یہ کس کہانی کا کردار ہو گیا ہوں میں

اگست 23, 2020

سمے کی راجدھانی سے نکل کر

اکتوبر 25, 2025

غربت میں جکڑا بچپن

ستمبر 25, 2025

جو سایوں کی وادی میں چلے

نومبر 3, 2019

بھگت سنگھ کون ہے؟

اکتوبر 27, 2020

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

فضاؤں کی ہیں سانسیں تنگ ،...

نومبر 8, 2025

خدا کے بعد برتر، آپ ہی...

جولائی 16, 2021

وہ جنت جو ظلم کے سائے...

اکتوبر 31, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں