خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامسورۃ الملک: مالک ہونے کا وہم
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

سورۃ الملک: مالک ہونے کا وہم

از سائیٹ ایڈمن فروری 13, 2026
از سائیٹ ایڈمن فروری 13, 2026 0 تبصرے 125 مناظر
126

تمہید
قرآنِ مجید کی بعض سورتیں ایسی ہیں جو محض معلومات فراہم نہیں کرتیں، بلکہ انسان کی پوری فکری عمارت کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں۔ سورۃُ الملک انہی سورتوں میں سے ایک ہے۔ یہ سورت کسی ایک جزوی مسئلے پر گفتگو نہیں کرتی، بلکہ انسان کے اندر بیٹھے ہوئے سب سے بڑے فریب کو نشانہ بناتی ہے: یہ احساس کہ میں کنٹرول میں ہوں۔
سورۃُ الملک کی فضیلت
سورۃُ الملک کی عظمت اور فضیلت کے بارے میں متعدد روایات وارد ہوئی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اللہ کی کتاب میں ایک سورت ہے جس میں صرف تیس آیات ہیں، وہ اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتی رہے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے گی۔” (ترمذی: 2891، ابوداؤد: 1400، مسند احمد: 2/299)
ایک اور روایت میں آتا ہے:
"قرآنِ مجید میں ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کرے گی، یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کروا دے گی۔” (مجمع الزوائد: 7/172، صحیح الجامع الصغیر: 3644)
سننِ ترمذی کی روایت کے مطابق نبی ﷺ سونے سے قبل سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ (ترمذی: 2892)
شیخ البانیؒ نے السلسلۃ الصحیحہ میں یہ روایت نقل کی ہے کہ سورۃ الملک عذابِ قبر سے بچانے والی ہےیعنی اس کا اہتمام کرنے والا، اگر احکامِ اسلام کا پابند ہو، تو امید ہے کہ عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا۔
یہ فضائل اس بات کا اعلان ہیں کہ سورۃُ الملک محض پڑھی جانے والی سورت نہیں، بلکہ جینے والی سورت ہے۔
الملک: ایک لفظ، ایک اعلان، ایک چیلنج
عربی زبان میں "الملک” صرف بادشاہت کا نام نہیں۔ یہ لفظ تین گہرے دائروں پر مشتمل ہے:
مِلک (Ownership) کامل ملکیت
مُلک (Dominion) مکمل اقتدار و اختیار
مَلِک (King) حکم چلانے والا، فیصلہ کرنے والا
اور سورۃُ الملک ان تینوں مفاہیم کو ایک ہی سانس میں ثابت کرتی ہے۔
سورت کا آغاز ایک کلی اور حتمی اعلان سے ہوتا ہے: تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ
یعنی: ساری بادشاہت، سارا اختیار، ہر فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
یہاں انسان کو صاف صاف بتایا جاتا ہے: تم نگران نہیں، مملوک ہو۔ تم مالک نہیں، محکوم ہو۔ تم مرکز نہیں، عبد ہو۔ یہ ایک فکری زلزلہ ہے۔
انسان اور اختیار کا فریب
انسان اپنی روزمرہ زندگی میں مسلسل "میرا” کہتا ہے: میرا گھر، میرا وقت، میری اولاد، میرا جسم، میرا مستقبل۔۔۔ یہ "میرا” آہستہ آہستہ مالک ہونے کے احساس میں بدل جاتا ہے۔ سورۃُ الملک اسی احساس کو توڑنے آئی ہے۔ یہ سورت انسان کو یاد دلاتی ہے: تم جس زمین پر چل رہے ہو، وہ بھی تمہاری نہیں۔ تم جس سانس پر زندہ ہو، وہ بھی تمہاری نہیں۔ تم جس لمحے میں کھڑے ہو، وہ بھی تمہارا نہیں۔
سورۃُ الملک کا فکری سفر
یہ سورت ایک نہایت منظم فکری سفر ہے:
سب سے پہلے الملک کا اعلان
پھر زندگی اور موت کو آزمائش قرار دینا
پھر آسمان کی مضبوطی دکھا کر انسان کی نظر کو تھکانا
پھر زمین کی ناپائیداری کا احساس دلانا
پھر رزق کے باب میں انسان کی بے بسی
اور آخر میں۔۔۔ پانی
یہ ترتیب ہرگز اتفاقی نہیں۔
یہ سورت انسان کو اقتدار کے تصور سے اٹھا کر انحصار کی حقیقت پر لا کھڑا کرتی ہے۔
اختتام: پانی ایک گھونٹ، ایک سچ
سورۃ کے آخر میں ایک سادہ مگر ہلا دینے والا سوال کیا جاتا ہے: اگر تمہارا پانی زمین میں اتر جائے، تو کون ہے جو تمہیں بہتا ہوا پانی لا دے؟ یہاں نہ سلطنت کی بات ہے، نہ طاقت کی، نہ علم کی۔ صرف پانی۔ کیوں؟ کیونکہ پانی وہ نعمت ہے جس کے بغیر بادشاہ بھی مر جاتا ہے، فلسفی بھی بے بس ہے، اور سائنس بھی خاموش ہو جاتی ہے۔ یہ ایک سادہ مگر قاتل سوال ہے: اگر بنیادی ترین نعمت چھن جائے، تو تمہارا اختیار کہاں گیا؟
سورۃ کا نام "الملک” کیوں ہے؟
کیونکہ یہ سورت انسان سے اس کا سب سے بڑا جھوٹ چھیننے آئی ہے۔ وہ جھوٹ یہ ہے: میں کنٹرول میں ہوں۔ سورۃُ الملک کا پورا اسٹرکچر ایک گہرا نفسیاتی نیٹ ورک ہے۔ قرآن چاہتا تو اس سورت کا نام "الخضوع”، "الموت” یا "الماء” بھی رکھ سکتا تھا۔ لیکن نہیں۔ نام رکھا: الْمُلْك تاکہ انسان پہلے سوچے: ہاں، طاقت، اختیار، سلطنت۔۔۔ یہ بات میرے لیے ہے۔ اور پھر سورت آہستہ آہستہ اس کی سوچ کو بے نقاب کر دے۔ یہ سورت "ملک” کو define نہیں کرتی یہ انسان کے لیے deny کرتی ہے۔ انسان ملک کا مالک نہیں۔ انسان زمین کا مالک نہیں۔ انسان اپنے جسم کا مالک نہیں۔ انسان اپنے وقت کا مالک نہیں۔ حتیٰ کہ انسان اپنی موت کے لمحے کا بھی مالک نہیں۔
پھر سوال اٹھتا ہے: تو ملک کس کا ہے؟ اور جواب ہر آیت میں ایک ہی ہے: الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ۔
یہ نام ایک طعنہ بھی ہے سورۃ کا نام گویا انسان سے کہتا ہے: اچھا؟ تم خود کو مالک سمجھتے ہو؟ چلو، ذرا آسمان کو دیکھو۔۔۔ پھر زمین کو دیکھو۔۔۔ پھر قبر کو دیکھو۔۔۔ پھر پانی کو دیکھو۔۔۔ اور آخر میں سوال: اب بتاؤ، مالک کون؟
قبر اور سورۃُ الملک
سورۃُ الملک یہ نہیں کہتی: "اللہ طاقتور ہے” یہ کہتی ہے: تم powerless ہواور تم نے یہ مانا نہیں۔ اور یہی انکار انسان کو ہلاک کرتا ہے۔ اسی لیے یہ سورت قبر میں روشنی بنے گی۔ کیونکہ قبر میں انسان کے پاس نہ اختیار ہوتا ہے، نہ دفاع، نہ "میرا”۔ وہاں صرف یہ دیکھا جاتا ہے: تم نے دنیا میں کس کو مالک مانا تھا؟ سورۃُ الملک گواہی دے گی: یہ وہ شخص تھا جس نے زندگی میں بھی خود کو مالک نہیں سمجھا۔
نتیجہ
سورۃُ الملک کا اصل مقصد انسان کے جھوٹے اختیار کو توڑنا، اس کے غرور کو بے نقاب کرنا، اور اسے اس کی اصل حیثیت یاد دلانا ہے۔ یہ سورت انسان کو تخت سے اتارتی ہے اور بندگی پر بٹھا دیتی ہے۔ اور یہی قرآن کا مقصد ہے۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے
  • چند تصویرِبُتاں
  • جشن میلادِ النبیﷺ:نئے معاہدے کی ضرورت!
  • شکاری عورتیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
روزے کے فوائد
پچھلی پوسٹ
خواب سے حقیقت تک

متعلقہ پوسٹس

روشنی

دسمبر 10, 2019

اچھے ہمسائے

اگست 9, 2022

نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

اگست 30, 2026

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات

نومبر 9, 2025

سیاسی اور انتظامی انجینیرنگ کہ بعد!

اگست 23, 2020

جلتا انسان بےحس لوگ!

ستمبر 6, 2023

زندگی۔۔۔ایک آزمائش

ستمبر 25, 2020

اردو زبان و ادب کی تدریس

جون 1, 2021

فُرصتِ نگاہ

اپریل 10, 2026

بنام سید بدر الدین احمد المعروف بہ فقیر صاحب

دسمبر 6, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پروین شاکر: خوشبو کی شاعری

نومبر 24, 2025

غزہ کے بچوں کے نام

مارچ 20, 2025

عزت کے لیے

جنوری 21, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں