419
سچ کے بدلے میں کیا ملا ہو گا
عشق سُولی پہ چڑھ گیا ہو گا
اور آخر تُو رو پڑی ہو گی
حوصلہ تو بڑا کیا ہو گا
اس نے پائل اتار لی ہو گی
دھیرے دھیرے قدم دھرا ہو گا
کس کے قدموں سے خاک مہکی ہے
راستہ اب بھی سوچتا ہو گا
کوئی تجھ سا حسین ہے ہی نہیں
آئینہ سب سے بولتا ہو گا
اس کی پنڈلی کھلی جو پانی میں
چاند تو ڈُوب ہی مرا ہو کا
افتخار شاھد
