خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباکامیاب خارجہ پالیسی
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشاہد نسیم چوہدری

کامیاب خارجہ پالیسی

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 21, 2025
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 21, 2025 0 تبصرے 67 مناظر
68

shahid naseem chaudhry

★کامیاب خارجہ پالیسی وہ ہے جو قوم کے وقار کو دنیا بھر میں بلند کرے ★ کل جو لوگ شہباز شریف کو سترہ کلومیٹر کا وزیر اعظم کہتے تھے، آج نظریں جھکائے پھرتے ہیں ★ حرمین شریفین کی حفاظت کا اعزاز پاکستان کے حصے میں آنا کامیابی کی معراج ہے ★ آذربائیجان کی گلیوں میں "دل دل پاکستان” کے نغمے گونج رہے ہیں ★ ایران "تشکر پاکستان” اور سعودی عرب "انا الباکستان ما فی خوف” گا رہا ہے ★ گلوبل ساؤتھ حقیقت بن رہا ہے اور پاکستان اس کا سب سے اہم کھلاڑی ہے ★ شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کی کیمسٹری نے پاکستان کو نئی عالمی حیثیت عطا کی ★ امریکہ کی جنگ بندی کی درخواست قبول کر کے پاکستان نے وہائٹ ہاؤس میں اثر رسوخ قائم کر لیا ★ دنیا ہمیں بھکاری کہتی تھی، آج دفاعی اور معاشی طاقت مان رہی ہے ★ پاکستان اب صرف عسکری نہیں بلکہ معاشی طور پر بھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔

ویلڈن شہباز اینڈ عاصم۔کامیاب خارجہ پالیسی اور کیا ہوتی ہے؟

دنیا کے سیاسی منظرنامے پر بعض اوقات ایسے ادوار آتے ہیں جو تاریخ بدل دیتے ہیں۔ ان دنوں پاکستان اسی طرح کے ایک دور سے گزر رہا ہے۔ چند سال پہلے تک یہ ملک عالمی برادری میں مایوسی، بے بسی اور کمزور سفارت کاری کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ دنیا ہمیں بھکاری کہہ کر پکارتی تھی، ہماری معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑی تھی، اور ہماری خارجہ پالیسی محض امداد کے لیےpak saudia دستِ سوال دراز کرنے تک محدود ہو کر رہ گئی تھی۔ مگر آج دنیا کا نقشہ بدل چکا ہے۔ آج ایران کے گلی کوچوں میں "تشکر پاکستان” کے ترانے گائے جا رہے ہیں، سعودی عرب کی فضا "انا الباکستان ما فی خوف” کی گونج سے معمور ہے، چین کی سترہ سالہ تقریبات میں پاکستان خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہے، اور آذربائیجان کی گلیوں میں "دل دل پاکستان” کے نغمے سنائی دے رہے ہیں۔
یہ ہے کامیاب خارجہ پالیسی کی اصل تصویر۔
مایوسی سے امید تک کا سفر
یہ وقت زیادہ پرانا نہیں۔ صرف دو تین سال پہلے ہم سب مایوس تھے۔ ملک بھکاری بن چکا تھا، دنیا میں عزت اور وقار کھو چکا تھا۔ عوام سمجھتے تھے کہ شاید ہماری زندگی میں پاکستان کبھی دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی شان حاصل نہ کر سکے گا۔ پھر اچانک وقت بدلا۔ تاریخ کا جبر ایسا آیا کہ جس مودی کو اپنی طاقت پر گھمنڈ تھا، جسے یقین تھا کہ پاکستان کے جہازوں میں پٹرول بھی نہیں، اسی نے تکبر کے نشے میں پاکستان پر حملہ کر کے ہمیں جگا دیا۔مودی کی اس "خارش” نے پاکستان کو اس مقام پر لا کھڑا کیا جہاں سے ہم نے اپنے وقار کی بازیابی کی شروعات کی۔ اگر یہ واقعہ نہ ہوتا تو شاید ہم بدستور مایوسی کی دلدل میں پھنسے رہتے۔ تاریخ کے اس موڑ پر مودی کا شکر ادا کرنا پڑتا ہے کہ اس نے ہمیں جگایا، ہماری غیرت کو للکارا اور ہماری قوم کو متحد کر دیا۔
قیادت کی کیمسٹری: شہباز شریف اور عاصم منیر
دنیا میں کوئی بھی کامیاب خارجہ پالیسی اندرونی سیاسی و عسکری ہم آہنگی کے بغیر ممکن نہیں ہوتی۔ پاکستان کی حالیہ کامیابیوں میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار کیمسٹری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ کل جو لوگ شہباز شریف کو "سترہ کلومیٹر کا وزیر اعظم” کہہ کر طنز کرتے تھے، آج وہی لوگ شرم کے مارے سنگلیاں دانتوں میں دبائے ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں۔شہباز شریف نے اپنی انتظامی صلاحیت اور سفارتی بصیرت سے دنیا کو قائل کیا کہ پاکستان اب محض امداد لینے والا نہیں بلکہ پالیسی دینے والا ملک ہے۔ دوسری طرف جنرل عاصم منیر نے میدانِ جنگ اور سفارت کاری دونوں میں وہ مہارت دکھائی جس نے پاکستان کو نئی عالمی حیثیت عطا کی۔ دونوں شخصیات کی ہم آہنگی نے ملک کو نہ صرف جنگ جتوانے میں مدد دی بلکہ امن کے قیام میں بھی عالمی قوتوں کو اپنی بات منوانے پر مجبور کیا۔
مسلم دنیا میں پاکستان کا مقام
پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ آج حرمین شریفین کی حفاظت کا ذمہ ہمارے سپرد ہوا ہے۔ یہ کوئی معمولی اعزاز نہیں۔ اللہ کے گھر اور روضہ رسول ﷺ کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھانا صرف ایک عسکری معاملہ نہیں بلکہ روحانی اور ایمانی شرف ہے۔ سعودی عرب نے پہل کی اور اب ان شاء اللہ گلف کے سات ممالک اور قطر بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کریں گے۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم دنیا پاکستان کو اپنا فطری قائد ماننے لگی ہے۔pak saudia relation ایران سے لے کر ترکی تک، آذربائیجان سے لے کر ملائشیا اور انڈونیشیا تک، ہر جگہ پاکستان کے جرات مندانہ موقف کو عزت اور پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ حتیٰ کہ بنگلہ دیش اور نیپال جیسے ممالک، جو کبھی بھارت کے زیر اثر تھے، اب پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات
کامیاب خارجہ پالیسی کا دوسرا بڑا پہلو عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کا نیا توازن ہے۔ امریکہ کی جنگ بندی کی درخواست پاکستان نے قبول کر کے وہائٹ ہاؤس تک اپنا اثر رسوخ قائم کر لیا۔ چین نے اپنی تقریبات میں پاکستان کو خصوصی مہمان بنا کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاک چین تعلقات اب محض کاغذی معاہدوں تک محدود نہیں بلکہ دل سے دل کا رشتہ ہیں۔
روس اور سینٹرل ایشیائی ریاستیں دس مئی کی جنگ کے بعد پاکستان کو بالکل مختلف تناظر میں دیکھ رہی ہیں۔ اب وہ ہمیں محض ایک خطے کی ریاست نہیں بلکہ مستقبل کے عالمی فیصلوں میں شریک طاقت سمجھتی ہیں۔ آرمینیا کو چونتیس سال بعد بطور ساورن اسٹیٹ تسلیم کرنا پاکستان کی پختہ سفارت کاری کا ثبوت ہے۔
افغانستان اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں
پاکستان کی سرزمین پر بیٹھ کر ملک دشمن عناصر کی پناہ گاہیں ختم کر دی گئیں۔ افغانستان میں چھپے دہشت گردوں کا صفایا جاری ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان اب دہشت گردی کے خلاف صرف نعرے نہیں لگاتا بلکہ عملی اقدامات کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نائیجیریا جیسے ممالک ہم سے جہاز اور اسلحہ خریدنے لگے ہیں۔ اس اعتماد کے پیچھے صرف دفاعی صلاحیت نہیں بلکہ اخلاقی حیثیت بھی کارفرما ہے۔
گلوبل ساؤتھ کا ابھار اور پاکستان
آج عالمی سیاست میں ایک نیا بلاک جنم لے رہا ہے جسے "گلوبل ساؤتھ” کہا جا رہا ہے۔ چین اور روس اس کی قیادت کر رہے ہیں اور پاکستان اس کا سب سے اہم کھلاڑی بننے جا رہا ہے۔ یہ وہی پاکستان ہے جو کل تک عالمی مالیاتی اداروں کی دستاویزات میں محض "ڈیفالٹر” کےpak saudia طور پر درج تھا۔ آج یہ ملک مستقبل کے عالمی معاشی اور دفاعی ڈھانچے کی بنیادوں میں اپنی اینٹ رکھ رہا ہے۔
معیشت کی بحالی کا سفر
خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ایک بڑا ثمر معیشت کی بحالی ہے۔ جب دنیا پاکستان پر اعتماد کرنے لگی، جب مسلم دنیا نے پاکستان کے دفاع پر بھروسہ کیا، جب عالمی طاقتوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دی، تو لازمی تھا کہ اس کے اثرات معیشت پر بھی مرتب ہوں۔ اب وہ وقت قریب ہے جب پاکستان صرف عسکری نہیں بلکہ معاشی طور پر بھی مستحکم ہو کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔
عوامی تاثر اور قومی وقار
آج وہ وقت آ گیا ہے کہ عوام فخر سے کہتے ہیں: "الحمد للہ ثم الحمد للہ۔” جس ملک کو دنیا چند سال پہلے ناکام ریاست کہتی تھی، آج اسی کے ترانے دنیا کے مختلف خطوں میں گائے جا رہے ہیں۔ آذربائیجان کی گلیوں میں "دل دل پاکستان” کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، بنگلہ دیش کی انڈین لابیز پاکستان کے سامنے بے بس ہو چکی ہیں، اور نیپالی عوام کھلے عام پاکستان کے ساتھ اپنی ہمدردیاں جتا رہے ہیں۔
یہ ہے وہ مقام جہاں ایک قوم کو اپنی خارجہ پالیسی پر فخر ہونا چاہیے۔

ماضی کے طنز، آج کی شرمندگی
کل تک کچھ لوگ شہباز شریف کو طعنہ دیتے تھے کہ یہ سترہ کلومیٹر کا وزیر اعظم ہے۔ آج وہی لوگ نظریں جھکائے پھرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ قیادت کی اصل پہچان اس کے نتائج سے ہوتی ہے۔ آج کے پاکستان کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر نے قوم کو ایک ایسے راستے پر ڈال دیا ہے جس پر آگے صرف ترقی، وقار اور کامیابی ہے۔کامیاب خارجہ پالیسی وہ ہوتی ہے جس کے اثرات قوم کے ہر شعبے پر نظر آئیں۔ pakistan flagآج پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ثمرات کھلے عام دکھائی دے رہے ہیں۔ دفاعی سطح پر پاکستان مسلم دنیا کا اعتماد حاصل کر چکا ہے، سفارتی سطح پر عالمی طاقتوں کے ساتھ نئے تعلقات استوار ہو رہے ہیں، معیشت بحالی کی جانب بڑھ رہی ہے، اور عوامی وقار بحال ہو چکا ہے۔
یہ ہے کامیاب خارجہ پالیسی کی اصل تعریف۔ پاکستان اب اڑان بھر چکا ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد پاکستان نہ صرف دفاعی بلکہ معاشی طور پر بھی دنیا کی ایک اہم طاقت بنے گا۔ اللہ اس ملک کو نظرِ بد سے بچائے اور اسے ہمیشہ سربلند رکھے۔

ویل ڈن وزیر اعظم شہباز شریف صاحب اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب !!

شاہد نسیم چوہدری

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کفن میں ایک سو ایک سال
  • نظام مملکت، موکلین اور جھاڑ پھونک
  • جنسی ہراسمنٹ پر گالیاں، تھپڑ اور ویڈیو
  • عباس تابش ـ ایک مطالعہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
جدی پشتی فوجی تھا
پچھلی پوسٹ
کچھ باتیں ضروی ہیں

متعلقہ پوسٹس

سید علی شاہ گیلانی کا ورثہ

ستمبر 19, 2025

اس سے پہلے ترے کوچے میں تماشا ہوتا

مئی 8, 2020

کربِ آگہی

دسمبر 25, 2019

پا بہ گِل رہنے کی عادت کا مزہ لیتے ہیں

جنوری 30, 2020

احمد ندیم قاسمی

جولائی 11, 2024

کوکھ جلی

مارچ 29, 2020

میں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا

مئی 12, 2020

وہ بڈھا

جنوری 15, 2020

روز آتی ھے اِک صدا مجھ میں

مئی 14, 2020

اسلام کی اہمیت

مارچ 12, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

رئیس اعظم

فروری 15, 2023

رہتے ہیں یہ جو آپ کے...

اپریل 7, 2020

موازنہ انیس و دبیر

اپریل 13, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں