خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرسلیم فائز
اردو تحاریرتحقیق و تنقیدجاوید مہدیسلیم فائزمقالات و مضامین

سلیم فائز

از جاوید مہدی دسمبر 29, 2021
از جاوید مہدی دسمبر 29, 2021 0 تبصرے 63 مناظر
64

شاعری کے اسرار بھی کائنات کے ان رازوں کی مانند ہیں جو منکشف ہو کر بھی مکمل طور عیاں نہیں ہوتے۔۔۔
شاعر ان سر بستہ رازوں کی حقیقت پانے کے لیے اپنے اندر چھپی ذات کی لامحدود کائنات کا بہت طویل سفر کرتا ہے۔۔۔
اس سفر کے دوران وہ مختلف کیفیات اور ادراک کی منزلوں سے گزرتا ہے۔۔۔
اپنے اندر کے انسان سے مل کے وہ ایک عجیب سی حیرت و انبساط کی کیفیت سے دوچار ہوتا ہے۔۔۔
سلیم فائز نے بھی اپنے اندر اور باہر کی دنیا کا بہت طویل سفر کیا ہے۔ اُس کا وجدان اُس کی انگلی پکڑ کر اسے ایسے نادیدہ اور ناآفریدہ دنیاؤں کی سیر کراتا ہے جہاں کے تحیر آمیز مناظر سے وہ نہ صرف خود بھی چونکتا ہے بلکہ پڑھنے والے کو بھی ورطۂ حیرت میں ڈال دیتا ہے۔۔۔
اس تحیر آمیز سفر کی روداد اُس نے اپنے پہلے شعری مجموعہ ’’ اکتفا ‘‘ میں اپنے مخصوص دھیمے لہجے میں انتہائی خوبصورتی سے بیان کی ہے۔۔۔
سلیم فائز نے اپنی شاعری میں زندگی کے تمام رنگوں کو یکجا کر کے بڑی فنکارانہ مہارت سے ایک ایسی خوبصورت اور حیران کر دینے والی تصویر بنائی ہے جو دیکھنے والے کو کافی دیر تک حیرت وانبساط کی کیفیت سے دوچار رکھتی ہے۔۔۔
سلیم فائز کی شاعری کی سب سے بڑی خصوصیت اسکا منفرد اور چونکا دینے والا انداز بیان اور موضوعات کا تنوع ہے۔۔۔
بھاری بھرکم لفظوں او ترکیبات کے گورکھ دھندوں سے آزاد انتہائی سادہ اور آسان لفظوں میں اپنا مافی الضمیر انتہائی کامیابی سے بیان کر دینا انتہائی مشکل فن ہے اور حیرت اور مسرت کی بات ہے اس فن پر سلیم فائز کو مکمل عبور حاصل ہے۔۔۔
جہاں فکری کے حوالے سے بھی سلیم فائز کی شاعری ایک منفرد مقام رکھتی ہے وہاں فنی حوالے سے بھی اسکی شاعری کسی عمدہ اور معیاری شاعری سے کم نہیں ۔۔
اشعار میں موجود روانی، آہنگ اور موسیقیت سے پڑھنے والا جھوم اُٹھتا ہے۔۔
سلیم فائز کی شاعری میں ہمیں دوسروں کے لیے قربانی اور اپنی ذات کی نفی کا عنصر بھی جا بجا ملتا ہے۔ وہ دوسروں کی خوشی کے لیے خود کو دُکھی کر لیتا ہے اور گرد و پیش کو خبر بھی نہیں ہونے دیتا!
سلیم فائز کے اشعار میں ایک نیا پن چھلکتا ہے۔ وہ نئے موضوعات کو اپنے مخصوص انداز میں دیکھ کر ایسے شعری قالب میں ڈھالتا ہے کہ شعر شعر نہیں ایک شہ پارہ بن جاتا ہے۔۔۔
الفاظ کے چناؤ، جذبے کی سچائی، بیان کی بے ساختگی نے سلیم فائز کی شاعری کو وہ تاثیر اور لذت عطا کی ہے جو پڑھنے والے کے دل و دماغ پر نقش ہو جاتی۔ محبت ، اظہارِ محبت، ، نارسائی ، دل شکستگی اور جدائی کی سب کیفیات اور ذائقے سلیم فائز نے بہت سچائی اور اچھوتے انداز میں بیان کیے ہیں ۔۔۔
نامور شاعر اسلم انصاری نے اپنی کتاب ’’خواب اور آگہی‘‘ کے ۔۔’’ پیش آہنگ‘‘ میں لکھا ہے ’’انفرادی اور اجتماعی لا شعور کی دنیاؤں میں تخلیقی محرکات بعض اوقات صدیوں کی گہرائیوں سے ابھر کر آتے ہیں اور بعض اوقات ایک ترکیبِ تازہ میں انسانیت کی صدیوں کی سرگزشت سمٹ آتی ہے‘‘۔۔۔
سلیم فائز کا وجدان بھی صدیوں کا سفر ایک پل میں طے کر کے اسے لمحۂ موجود کے اجتماعی شعور میں اس طرح پیوست کر دیتا ہے کہ وہ نہ صرف آج بلکہ کل کا بھی معتبر حوالہ ٹھہرتا ہے۔۔۔
” اکتفا ” سے کچھ انتخاب پیشِ خدمت ہے۔۔
اشعار ملاحظہ ہوں۔

اب کوئی شخص محبت سے نہ دیکھے مجھ کو
اب مجھے عشق دوبارہ نہیں ہونے والا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روز قسمت سے ہار جاتا ہوں
روز سکہ اُچھالتا ہوں میں
اے مری زندگی اداس نہ ہو
کوئی رستہ نکالتا ہوں میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت کی وہ باتیں اب کہاں ہیں
بدن کی بس نمائش ہو رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفا کا رشتہ نہیں ہے کوئی
تمام رشتے ضروتیں ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہارے حسن کا دل کش سراپا میں نے کھینچا ہے
تمہاری شال پر روشن مرے فن کے ستارے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہو گئے قید اُس جگہ فائز
جس سے ہم نے فرار مانگی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مری در ماندگی سے در حقیقت
مری تکمیل ہوتی جا رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نا مکمل تھا کہاں سے یہ جہاں
کس لیے بھیجا گیا ہوں میں یہاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو جہالت کی بات کرتا ہے
اس لیے اختلاف کرتا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوش لباسی نہ بدن ڈھانپ سکے گی
جسم کا جسم لبادہ ہے مری جان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت ہی عمدہ اور کام کی غزل
۔۔۔۔۔۔
حیات یوں نہ گنواؤ کسی کے کام آؤ
کوئی مثال بناؤ. کسی کے کام آؤ
کسی کو دے کے سہارا مقام تک چھوڑو
کسی کو پار لگاؤ کسی کے کام آؤ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں اسے بے وفا کہا جا ئے
ہو سکے یہ کسی کی عادت ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کو حصوں میں بانٹنا ہے مجھے
یہ جو روٹی کا اک نوالہ ہے
بیچ کر جسم کچھ درندوں کو
بھوکے بچوں کا پیٹ پالا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کس طرف سفر کروں میں
بے کراں ہے شش جہات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آدمی وہی ہے جو
پیکر ِ محبت ہے
۔۔
سلیم فائز صاحب کو ان کے پہلے شعری مجموعہ ” اکتفا ” کی بہت بہت مبارکباد ۔۔
دعا ہے مالک سلیم فائز صاحب کو اسی طرح شاعری سے بھرا رکھے
الہیٰ آمین

جاوید مہدی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ
  • بابرکت مہینہ رمضان المبارک
  • کیا مصنوعی ذہانت انسان کی آخری ایجاد ہو سکتی ہے؟
  • پرگتی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
جاوید مہدی

اگلی پوسٹ
وہ کہنے کو تو ہے میرا مسیحا
پچھلی پوسٹ
رازِحیات

متعلقہ پوسٹس

کامیاب خارجہ پالیسی

ستمبر 21, 2025

پردہ فاش

جنوری 24, 2020

الجھن کا حل نہیں مل رہا

ستمبر 18, 2025

ٹھنڈا گوشت

اکتوبر 25, 2019

ڈی این اے کیا ہے

جون 15, 2025

علامہ اقبال اور ملت اسلامیہ کی فلاح

اگست 9, 2022

سہائے

نومبر 15, 2019

جنوبی پنجاب میں سیلاب

ستمبر 15, 2025

اردو: قومی زبان اور ہماری ذمہ داری

اگست 17, 2025

گھوگا

جنوری 18, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کتب : کہانی چل رہی ہے...

جون 27, 2025

” قلم کتاب “ دنیا کی...

جولائی 23, 2022

زاہد محمود زاہد کا شعری لحن

جنوری 15, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں