خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباپولیس گردی اور عوام
آپکا اردو بابااردو کالمزمنزّہ سیّد

پولیس گردی اور عوام

از سائیٹ ایڈمن جون 29, 2020
از سائیٹ ایڈمن جون 29, 2020 0 تبصرے 50 مناظر
51

پولیس گردی اور عوام

آج با دلِ نخواستہ ایک ایسے مسئلے پر بات کرنے جا رہی ہوں جو ہمارے معاشرے میں خوف اور دہشت کی علامت بن چکا اور اگر اب بھی اس پر آواز نہ اٹھائی گئی تو آگے چل کر یہ مسئلہ عوام اور حکومتوں کے درمیان تصادم اور انتشار کی سب سے بڑی وجہ بنے گا..چونکہ یہ مسئلہ ایک سرکاری محکمے کی پیداوار ہے اس لئے میں نے”با دلِ نخواستہ“کا لفظ استعمال کیا کیونکہ بحیثیت پاکستانی مجھے حکومتی اداروں پر تنقید کرنا بالکل بھی پسند نہیں مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ جن کاندھوں پر بوجھ پڑتا ہے صرف وہی جانتے ہیں کہ بوجھ کی شدت اور اسے برداشت کرنے کی استطاعت میں توازن کس طرح برقرار رکھ کر اپنا آپ بچایا جا سکتا ہے۔یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ محکمہِ پولیس میں ایسے بہادر،ایماندار،ہمدرد اورفرض شناس افسران و اہلکاران کی کمی نہیں ہے کہ جنہوں نے صحیح معنوں میں عوام کے خدمت گار اور محافظ ہونے کا ثبوت دیا اور خطرناک مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے اپنی جان تک دینے سے گریز نہیں کیا…اب آئیے اصل بات کی طرف چلتے ہیں..
کہتے ہیں کہ ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندا کردیتی ہے مگر جب پورا تالاب ہی گندا ہو تو تعفن کا چاروں طرف پھیلنا لازمی امر ہے۔محکمہ پولیس کی حالت بھی اسی تالاب جیسی ہو چکی ہے کہ جس میں اِکا دُکا ہی صاف ستھری مچھلی داخل ہو پاتی ہے اور پھر پہلے سے موجود بعض "گندی مچھلیاں” مل کر اس کا جینا حرام کر کے اُسے کونے میں لگائے رکھتی ہیں،المیہ یہ ہے کہ بسا اوقات نامی گرامی ”ٹاؤٹوں“اور ”انڈر ورلڈ مافیا“سے اپنے تعلقات کے بل بوتے پر اس کا کام ہی تمام کروادیتی ہیں۔دیکھنے میں آیا ہے کہ بیشتر پولیس والوں نے مبینہ طور پر اپنی ”بادشاہت“قائم کرنے اور اپنے پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لئے ظلم و بربریت کی وہ داستانیں رقم کیں کہ جن کو سن کر ہر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں،بعد ازاں یہی واقعات بین الاقوامی سطح پر پورے ملک اور قانون کی بدنامی کا باعث بنے…پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ حق وانصاف کی فراہمی ہے،اس معاملے میں پویس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، پولیس گردی،لوگوں کے ساتھ ان کے سفاکانہ رویے،رشوت خوری اور جرائم کی پشت پناہی کے حوالے سے عوامی شکایات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، موجودہ صورتحال میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا باقی نہیں رہی، عوامی خدمت کا یہ ادارہ سفاکی اور ظلم و بربریت کی علامت بن چکا ہے، بیشتر عوام اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر صرف اس لئے خاموشی اور صبر کو ترجیح دیتے ہیں کہ تھانے کے چکروں میں پڑنے اور ناحق پیسہ بھرنے سے بچ سکیں اورعوام کی اکثریت کویہ بھی یقین ہوتا ہے کہ ”چمک“ یا سفارش کے زور پرمخالفین فوری آزاد ہو جائیں گے اور پولیس والوں کی حمایت حاصل کر لینے کے بعد انھیں مزید نقصان پہنچانے کے درپے ہوں گے،کیونکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہر مجرم کو کسی نہ کسی طرح پولیس کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔ایک نظر ”پولیس گردی“کرنے والے مشہور کرداروں اور ظلم کے واقعات پر ڈالی جائے توماضی قریب میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی پولیس گردی میں جن لوگوں اور واقعات نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا ان میں پولیس آفیسر ”عابد باکسر“کا نام بدترین خوف و دہشت کی علامت بن کر سامنے آیاجس نے پنجاب میں سیاسی اشارے پر درجنوں نہیں، سینکڑوں بےگناہوں کو قتل کروایا۔اس کے بعد ”را ؤ انوار“کا نام آتا ہے جس نے سندھ میں سیاسی اشارے پر بےگناہوں کو قتل کیا اور نجانے کیوں ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا،کراچی میں ایک نوجوان سرفراز کو سر عام گولیاں مار کر قتل کیا گیا

پھر ساہیوال پولیس کا گھناؤنا اور شرمناک واقعہ کہ جس کے بعد کسی بھی پاکستانی کے دل میں پولیس والوں کے لئے رتی برابر بھی عزت باقی نہ رہی اور بچے،جوان،بوڑھے،مرد،خواتین غرضیکہ سب کے سب ہی خود کو غیر محفوظ سمجھنے پر مجبور ہو گئے کہ کسی کو بھی سڑکوں پر پولیس والے گولیوں سے چھلنی کر دیں گے اور بعد میں انہیں ”دہشت گرد“قرار دے کر ہمیشہ کیلئے ان کا کفن بھی میلا کر دیں گے۔اس واقعہ کے بعد عوام نے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف کھل کر اپنی نفرت کا اظہار کرنا شروع کیا اور بیشتر شہروں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کے واقعات بھی رونما ہوئے ۔آئے روز اخبارات اور سوشل میڈیا پر پولیس گردی کے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ابھی حال ہی میں خیبر پختونخواپولیس کا مبینہ طور پرایک واقعہ سامنے آیا ہے کہ جس میں ایک دل برداشتہ نوجوان ”عامر تہکال“ نے پولیس والوں کی بدتمیزی پر نشے کی حالت میں غصے اور گالی گلوچ کا مظاہرہ کیا تو پولیس اہلکاروں نے اُسے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کو برہنہ کر کے تصاویر کھینچ کرسوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دیں اور اس کے گھر کی خواتین کے بارے میں فحش کلامی بھی کی۔پہلے تو صرف ایک S.H.O سارے علاقے کے لئے دہشت کی علامت ہوا کرتا تھا اب تو نچلے درجے کا پولیس اہلکار بھی اپنی بساط کے مطابق عوام کے لئے عذاب بنا رہتا ہے پہلےصرف”رشوت“ ان کے پیٹ کا جہنم بھرنے کے لئے ضروری ہوا کرتی تھی اب تو یہ عوام کی عزت و ناموس اور جان کے ہی دشمن بن چکے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ایسا محکمہ جسے معاشرے کی خدمت اور تحفظ کے لئے قائم کیا گیا اسے کس نے عوام ہی سے دشمنی کی اجازت دی۔؟کس کا فرض تھا کہ اس محکمے کو چیک کرتا۔۔؟کون ہے جو انہیں ان کا اصل کام یاد دلائے۔۔؟ کون ہے جو انکا قبلہ درست کرنے پر دھیان دے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والی نفرتیں اور دوریاں ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اگر اب بھی اس ادارے کے اختیارات کی حدود کا ازسرِ نو جائزہ نہ لیا گیا اور ان کی من مانیوں اور سینہ زوری کو نہ روکا گیا تو آگے چل کو عوام اور پولیس کے مابین بدترین تصادم کی فضا تکلیف دہ صوتحال پیدا کر دے گی جو کہ بعد ازاں خانہ جنگی کا سبب بھی بن سکتی ہے..اللہ پاک ہماری عوام کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے.آمین

منزہ سیّد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تمام عمر کا ہم کو یہی ثواب ہوا
  • برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنا
  • غلطی بانجھ نہیں ہوتی
  • دیپ جلے تو دیپ بجھانے آتے ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
موبائل فون اور ہمارے بچے
پچھلی پوسٹ
کسی عشق و رزق کے جال میں نہیں آئے گا

متعلقہ پوسٹس

شاہی محلہ کے سید

جون 28, 2020

معاصر اُردو غزل میں شاہد ذکی کی تازہ کاری

ستمبر 29, 2021

تیور جبینِ یار کے مبہم نہیں رہے

مئی 19, 2020

اکثر لوگ بھول جاتے ہیں

جنوری 5, 2025

بہت ہی سرد ہے موسم

جنوری 20, 2021

یہ دنیا تو بس صرف ایک دھوکا ہے

ستمبر 1, 2024

نچلے درجے کی قناعت پسندی

جنوری 10, 2021

شمالی علاقہ جات کی سیاحت

جون 2, 2023

نیم وا سی وہ شربتی آنکھیں

جنوری 30, 2020

نورِ حجاب و آئینۂ جمال

دسمبر 10, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے

اسلامی گوشہ

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

” توکل ” کیا ہے

جون 2, 2026

یہ نور کس کا پھیل گیا ہے چمن...

مئی 26, 2026

مظہر ہے کبریا کا علیؑ مرتضیٰ کا نام

مئی 23, 2026

اردو شاعری

زندگی بھر فکر کرتے رہے

جون 2, 2026

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

جون 2, 2026

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان

جون 2, 2026

لمحوں کی قید کاٹ کے صدیوں میں آ...

جون 2, 2026

ممکن نہیں ہے جبر کی بیعت روا مجھے

جون 2, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

جون 3, 2026

ملازمت بہتر یا کاروبار

جون 3, 2026

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی بے حسی

جون 2, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • کتاب «المتلذذون بالعلم»

    جون 2, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کروناوائرس: سوالات سے ٹکراتے سوالات

اپریل 15, 2020

یکساں نگارِ دہر میں ہر ایک...

اکتوبر 26, 2025

فائو جی کیمرا

مارچ 26, 2023
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں