خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابافائو جی کیمرا
آپکا اردو بابااختصاریئےاردو تحاریر

فائو جی کیمرا

از شاہ زماں حق مارچ 26, 2023
از شاہ زماں حق مارچ 26, 2023 0 تبصرے 95 مناظر
96

آج صبح جب میں کافی پینے کے لیے اپنے پڑوس کے قہوے خانے میں گیا تو ساتھ میں ایک فرانسیسی مزدور پوشاک شخص بھی کافی پی رہا تھا۔ قہوے خانے کا مالک جو الجزائر نژاد کا تھا بہت خوش نظر آرہا تھا۔ وہ دھیمی آواز میں اپنی مادری زبان امازیغی میں کچھ گُنگُنا رہا تھا ۔ جب میں نے اُس سے اُس کے اچھے موڈ کی وجہ دریافت کی تب اُس نے فخر یہ انداز میں ہمیں دو سی سی ٹی وی کی طرف جو بیچ چوراہے میں لگے تھے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ دو دن پہلے لگے ہیں اور یہ کوئی عام کیمرا نہیں ہے بلکہ یہ آپکی پوری شناخت کر لیتا ہے ۔میں کیا بتاؤں یہ آپکی پوری ہسٹری کھنگال دیگا ۔ مزے کی بات یہ بھی ہے کہ اس کیمرے کے ساتھ فائو جی کا اینٹینا بلکل سٹا کر لگایا گیا ہے۔ کیمرے میں انٹرنٹ کا سِگنل ہمیشہ چالو رہیگا‘‘۔

مزدور پوشاک شخص نے کہا کہ ”اچھا لیکن یہ مجھے پسند نہیں ہے کہ سرکار کو ہمارے ہر لمحے کی خبر خواہ مخواہ ہوتی رہے۔ یہ تو وہ ناول ہوگیا جو جارج اورویل نے لکھا تھا، کیا نام تھا اُس کا؟ “

میں نے کہا ”نائین ٹین ایٹی فور“۔

قہوے خانے کا مالک بھنّا گیا ۔ اُس نے کہا ”تمہیں کیا معلوم کہ یہاں کتنے خطرناک درندے اور مجرم رات دن چَکّر لگاتے رہتے ہیں۔ جب سے یہ کیمرا اس محلّے کی نگرانی کر رہا ہے میں بہت سیف محسوس کر رہا ہوں ۔ اب تو میرے ہاں جب بھی کوئی گاہک آتا ہے جس کے بدمعاش ہونے کا مجھے ذرا سا بھی شُبہ ہوتا ہے تو اس سے قبل کے وہ مجھے آرڈر دے میں اُسے اُس کیمرے کی طرف اشارہ کر دیتا ہوں‘‘ ۔

مزدور پھر بھی متفق نہ ہوا۔ اُس نے کہا یہ تو وہی بات ہو گئی جو کافکا نے لکھا تھا کہ کس طرح عام معصوم لوگوں کو سرکار مجرم بنا کر حراست میں لے لیتی ہے۔ ”کیا نام تھا اُس کتاب کا ؟ “

میں نے کہا ”د ٹرائل“۔

مزدور چہک اُٹھا۔ اُس نے کہا کہ شاید اُس پر جاپانی ناول “جب تک کافی گرم ہے“ کا اثر ہے کیونکہ کافی کی ہر گھونٹ کی چُسکی کے ساتھ وہ ماضی کے غوطے لگانے لگتا ہے۔

میں نے اُس سے پوچھا، ” کیا آپکو ادب میں دلچسپی ہے ؟ “۔ اُس نے کہا، ’’بس پڑھتا رہتا ہوں لیکن میں نے ساتویں جماعت میں درس گاہ چھوڑ دیا تھا کیونکہ پڑھنے سے اُکتا گیا تھا‘‘ ۔ پھر اُس نے کہا ”شکر ہے میں نے سکول جانا چھوڑ دیا ورنہ یہ سرکاری نصاب مجھے کچھ اور بنا دیتے“ ۔

 

شاہ زماں حق

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں
  • نیند جھولی میں لئے
  • تُو سمندر ہے تو پھر ظرف ذرا سا کیوں ہے
  • بدن کو تیرگی میں بو رہا ہوں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
شاہ زماں حق

اگلی پوسٹ
چنگ و رباب لے لیے تلوار کے عوض
پچھلی پوسٹ
نمک حرام

متعلقہ پوسٹس

پہلو میں ترے رات گزاروں میں کسی دن

دسمبر 31, 2019

”ترا خیال اور میں“ ۔ ایک تجزیاتی مطالعہ

جنوری 15, 2021

کیوں کہ میں نے اب سوچنا شروع کر دیا ہے

دسمبر 23, 2021

خاموشی کا جادو

نومبر 24, 2024

مجھے یہ بتاؤ زنداں یہاں

مئی 29, 2024

سرخئ چشم سے تصویرِ نمو کھینچتا ہوں

اپریل 25, 2020

جو کوہ قافِ غزل کی پری نہ لے جائے

جون 21, 2020

سنو مسافر! سرائے جاں کو تمہاری یادیں جلا چکی ہیں

جنوری 23, 2020

انشاء کا اعظمی کو تیسرا خط

دسمبر 2, 2019

آخری ہدایت

جنوری 4, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

استاد دامن

دسمبر 3, 2025

ربّانی بنو، رمضانی نہیں!

مارچ 20, 2026

ماڈل ٹاؤن

فروری 13, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں