خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباکروناوائرس: سوالات سے ٹکراتے سوالات
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمحمدصدیق پرہار

کروناوائرس: سوالات سے ٹکراتے سوالات

خوشبوئے قلم محمدصدیق پرہار

از سائیٹ ایڈمن اپریل 15, 2020
از سائیٹ ایڈمن اپریل 15, 2020 0 تبصرے 474 مناظر
475

کروناوائرس: سوالات سے ٹکراتے سوالات

جب سے کرونانے دنیاکواپنی لپیٹ میں لیناشروع کیاہے اس حوالے سے طرح طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ اکثرباتوں میں تضاد پایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے یہ کہاگیا کہ چینی لوگ سب کچھ کھاجاتے ہیں۔ یہ وائرس یہ چیزیں کھانے سے پھیل رہاہے۔ جب یہ وائرس چین سے ایران منتقل ہو ا تو سوال سامنے آیا کہ کیاوائرس واقعی وہ چیزیں کھانے سے پھیلتا ہے؟ جوبتائی جارہی ہیں۔ اگرایساہی ہے توایران میں جولوگ اس وائرس کا شکار ہوئے وہ تووہ چیزیں کھاتے ہی نہیں جن کے بارے میں کہاگیاہے کہ یہ چیزیں کھانے والوں میں یہ وائرس پھیلتاہے۔ چینی لوگ سب کچھ کھا جاتے ہیں، ایرانی لوگ سب کچھ نہیں کھاتے۔وائرس دونوں ملکوں میں رہنے والوں میں پھیلا۔ اب سوال یہ سامنے آتاہے کہ یہ وائرس واقعی کسی چیزکے کھانے سے پھیلتا ہے یا نہیں۔ اس سوال کاجواب چین کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام میں تلاش کیاجاسکتاہے کہ چین نے کتے اوربلی کے گوشت پرپابندی لگادی ہے۔ کرونا وائرس قدرت طرف سے آیاہے یاکسی انسان نے اسے پھیلایاہے۔ اس میں بھی تضادپایاجاتاہے۔

اس حوالے سے کئی ملکوں نے کہا کہ یہ وائرس امریکانے پھیلایا ہے۔ امریکانے یہ وائرس بنایا پھیلادیا۔ اب سب سے زیادہ امریکاہی اس وائرس کاشکارہورہاہے۔ سوال یہ سامنے آتاہے کہ اگروائرس امریکانے ہی بنایا اورپھیلایاہے تواب امریکااس وائرس کوکنٹرول کیوں نہیں کرپارہا۔ اس کی جدیدترین ٹیکنالوجی بھی وائرس کاتدارک کرنے میں ناکام کیوں ہورہی ہے، اس کے ساتھ ایک اورسوال سامنے آتاہے کہ اگریہ وائرس قدرت کی طرف سے آیاہے توسال دوہزارگیارہ میں امریکامیں بننے والی ایک فلم میں وہ سب کچھ کیسے دکھایا گیا جوآج کے دورمیں کروناکے حوالے ہورہاہے۔ فلم میں بھی یہ وائرس سب سے پہلے چین میں پھیلا،اب حقیقت میں بھی سب سے پہلے چین میں ہی پھیلا، coronaفلم میں یہ وائرس چمگاڈرکی وجہ سے پھیلا، اب حقیقت میں بھی سب سے پہلے چمگاڈر،چھپکلی اوردیگرجانوروں کواس وائرس کے پھیلنے کی وجہ قراردیاگیا، فلم میں اس وائرس کاکوئی علاج نہیں تھا، اب حقیقت میں بھی اس وائرس کاکوئی علاج نہیں ہے۔ فلم میں اس وائر س سے محفوظ رہنے کاایک ہی طریقہ گھروں میں محصوررہنادکھایاگیا، اب حقیقت میں بھی یہی طریقہ بتایااوراپنایاجارہاہے، فلم میں کعبہ بیت اللہ کاصحن خالی کرادیاجاتاہے، اب حقیقت میں بھی ایساہی کیاگیا۔ فلم میں یہ وائرس دنیابھرمیں پھیل جاتاہے، اب حقیقت میں بھی یہ وائرس دنیابھرمیں پھیل چکاہے، فلم میں دنیاکروناکی وجہ سے دنیا بھرکی معیشت زبوں حالی کاشکارہوجاتی ہے، اب حقیقت میں بھی اسی وائرس کی وجہ سے ایساہی ہورہاہے۔

اس فلم میں بھی اس وائرس میں مبتلامریضوں کو قرنطینہ کیاہوادکھایاگیاہے اوراب حقیقت میں بھی کروناکے مریضوں کوقرنطینہ کیاجارہاہے۔ اب سوال یہ سامنے آتاہے کہ اگریہ کروناوائرس قدرت کی طرف سے آیاہے توسال دوہزارمیں امریکامیں بننے والی فلم میں وہ سب کچھ کیسے دکھایاگیاجواب حقیقت میں ہورہاہے۔ اگریہ وائرس مصنوعی ہے تواب تک یہ کنٹرول کیوں نہیں کیاجاسکا۔ آپ چاہیں تواس سوال کاجواب اس بات میں تلاش کرسکتے ہیں کہ جیسے تیزی سے آگ پکڑنے والی کسی چیزکے ڈھیرکوکوئی آگ لگا دے یاکسی سے آگ لگ جائے اب آگ توکسی ایک شخص کی وجہ سے لگتی ہے اوراسے بجھاناکسی ایک شخص کے بس میں نہیں ہوتا۔یہ بھی کہاجارہاہے کہ یہ وائرس ایک دوسرے کے قریب ہونے اورہاتھ ملانے سے پھیلتاہے۔ اس لیے لوگوں کوایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اورہاتھ ملانے سے روکا جا رہا ہے۔ ہرممکن کوشش کی جارہی ہے کہ لوگ اکٹھے نہ ہوں۔لوگوں کوبیٹھنے بھی نہیں دیاجاتا۔ نیوزچینل پرایک اشتہارچل رہاہے۔ جس میں بتایاجارہاہے کہ اخبارپڑھنے سے کروناوائرس نہیں پھیلتا، اس کے ثبوت کے طورپراسی اشتہارمیں بتایاجاتاہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس سطح پرزندہ نہیں رہتا۔ اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ وائرس صرف اخبارکی سطح پرزندہ نہیں رہتا یاہرسطح پرزندہ نہیں رہتا۔ اب سوال یہ سامنے آتاہے کہ اگریہ وائرس سطح پرزندہ نہیں رہتا تو دکانوں، ہوٹلوں، جوس شاپ وغیرہ میں بیٹھنے سے کیوں روکاجارہاہے۔ یہ وائر سطح پرزندہ نہیں رہتا توپھرہاتھ ملانے سے بھی یہ وائرس نہیں پھیلنا چاہیے اور ہاتھ ملانے کی اجازت بھی ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ اس وائرس سے بچاؤ کے لیے صفائی پرزوردیاجارہاہے، مختلف دکانوں اورچوراہوں پرہاتھ دھونے کے پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ دوسری طرف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے ڈیڑھ سوافرادکے اس وائرس کے مریض ہونے کی خبرآئی ہے۔ مختلف ممالک کی سرکردہ شخصیات کے بھی اس وائرس کے شکارہونے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ یہ حقیقت اپنی جگہ مسلمہ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ ہمیں اپنی، لباس کی، گھر، مکان اوردفترکی صفائی رکھنی چاہیے مگرسوال یہ سامنے آتاہے کہ اگریہ وائرس واقعی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہی پھیلتاہے تودنیاکی جتنی بھی سرکردہ شخصیات کے وائرس کے مریض ہونے کی خبریں آرہی ہیں توکیا وہ سب شخصیات بھی اپنی صفائی کاخیال نہیں رکھتیں۔یہ بھی کہاگیاہے کہ تین افراد ہوں توجمعہ کی نمازہوجاتی ہے علامہ اشرف آصف جلالی مختلف تفاسیرکاحوالہ دے کرکہتے ہیں کہ تین افرادکے ساتھ نمازجمعہ اس وقت اداہوجاتی ہے جب اذن عام ہو، کسی کوروکانہ جائے، اگرپانچ سوافرادبھی ہوں اوراذن عام نہ ہوتوجمعہ کی نمازادانہیں ہوگی۔اگرکسی جامع مسجدمیں چندنمازی موجود ہیں مسجدکے دروازے پریااس سے کچھ فاصلے پرکوئی پہریدارمسلمانوں کومسجدمیں جانے سے روک رہاہے یاجونمازی مسجدمیں موجودہیں وہ مسجدکادروازہ بندکردیتے ہیں کہ کوئی اور نہ آجائے تودونوں صورتوں میں اذن عام کی شرط نہیں پائی جاتی۔ علامہ صاحب کہتے ہیں اس مسجدمیں موجود افرادجمعہ کی نمازاداکربھی لیں تواذن عام کی شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے ان کی جمعہ کی نمازادانہیں ہوگی۔ ظہرکی نمازتواس مسجدمیں موجودنمازیوں نے پڑھی ہی نہیں۔ اس مسجد میں موجود مسلمانوں کی جمعہ کی نمازادانہیں ہوئی اورظہرانہوں نے اداہی نہیں کی۔ اب سوال یہ سامنے آتاہے کہ جتنے لوگوں کی نمازجمعہ ادانہیں ہوئی اورظہرکی نماز انہوں نے اداہی نہیں کی تواتنے لوگوں کے فرض نمازکی عدم ادائیگی کی ذمہ داری کس پرہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کواس بارے غورکرناچاہیے۔صدرعارف علوی کوفتویٰ منگواناچاہیے کہ اس صورت حال کاذمہ دارکون ہوگا۔ سوال یہ بھی سامنے آتاہے کہ امام مسجدجب نمازپڑھارہاہووہ نئے آنے والوں کوکیسے روک سکتا ہے۔آئمۃ المساجد کو ذمہ دارٹھہرانے والوں کواس سوال کاجواب بھی تلاش کرناچاہیے۔

یہ بھی کہاجارہاہے کہ کہاں ہیں وہ پیر، وہ اللہ کے ولی جوکرامتیں دکھایا کرتے تھے۔ اب دکھائیں وہ کرامت عوام کواس کروناوائرس سے چھٹکارادلائیں۔ گویاکروناوائرس پرقابونہ پائے جانے کوجوازبناکراولیاء کرام کی کرامات کامذاق اڑایا جا رہا ہے، اولیاء کاملین کی کرامات کوجھوٹاثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اولیاء کاملین تواللہ تعالیٰ کی رضاپرراضی ہوتے ہیں،یہ مان بھی لیاجائے کہ اولیاء کرام نے ایسی کرامت نہیں دکھائی جس سے اس وائرس سے چھٹکارہ مل سکے۔ یہ بھی مان لیاجائے کہ اس وائرس پرقابونہ پائے جانے کی طرح اولیاء کرام کچھ نہیں کرسکتے۔لیکن سوال یہ سامنے آتاہے کہ اولیاء کاملین کی کرامات پرتوآپ یقین نہیں کرتے، وہ سائنس، وہ ٹیکنالوجی، وہ جدید سے جدیدلیبارٹریاں اورترقی یافتہ ممالک کے بڑے بڑے سائنس دان جن پرآپ کویقین ہے، جوسب کچھ کرسکتے ہیں، ان کے پاس دنیاکے جدید ترین وسائل بھی ہیں وہ اب تک اس وباء پرقابوپانے میں کیوں ناکام چلے آرہے ہیں، اب تک اس کے علاج کے لیے ویکسین، گولی، سیرپ،ڈرپ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

آپ کے مطابق اولیاء کرام اپنی کرامت نہ دکھاکرکروناپرقابونہ پاسکے اس لیے ان کی سابقہ کرامات سوالیہ نشان ہیں،جدید سائنس، لیبارٹریاں، سائنسدان بھی تواس وائرس پرقابوپانے میں کامیاب نہیں ہوسکے توان سائنس دانوں کی کی گئی ایجادات کے بارے میں آپ کیاکہتے ہیں کیاوہ ایجادات بھی سوالیہ نشان ہیں؟کہاں ہیں وہ سائنس دان جواپنی ایجادات سے دنیاکوحیران کردیاکرتے تھے، کہاں ہیں وہ ترقی یافتہ ممالک دنیاپراپنی حکمرانی کرتے تھے، وہ آئیں اوراس وائرس پرقابو پائیں۔ہے کسی کے پاس اس سوال کاجواب، اس سوال کاجواب تلاش کریں مل جائے تو عوام کوبتادیں، تمام سوالات ایک دوسرے سے ٹکرارہے ہیں۔ ہرایک کوتمام ٹکراتے سوالات میں سے صرف اپنے سوال کاجواب چاہیے۔

محمدصدیق پرہار

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • وہ مصور کے بس کا کام نہیں
  • دیمک بہتر یا کیڑا؟
  • سیلاب کے زخم اور کیمروں کا تماشہ
  • عافیت میں بھی طبلِ جنگ رہا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ہم کب ایک قوم بنیں گے
پچھلی پوسٹ
ہر پہلو سے تیرا اختلاف دکھتا ہے

متعلقہ پوسٹس

خواب تعبیر میں ڈھلا ہی نہیں

جون 12, 2020

ہر صدا تھک کے لوٹ آئی مری

مئی 4, 2020

ہزاروں راز پنہاں ہیں شعورِ خاک کے اندر

اپریل 21, 2020

چاند کے ساتھ جب وہ چلتا تھا

فروری 2, 2020

موسیقی کی حرمت

جون 29, 2020

روشانے کی رخصتی

جولائی 31, 2022

ریشم کی مہک

دسمبر 5, 2024

دم توڑتی امید کناروں کی آس میں

نومبر 27, 2021

خاموشی کا جادو

نومبر 24, 2024

ایک ریڈیالوجسٹ دوست کے لئے

مئی 3, 2018

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

 ماں

مئی 9, 2020

نم نے نہیں پہنچنا نظر نے...

جون 8, 2020

قسم سے میں نے تو کمرے...

اپریل 7, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں