خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباآن لائن کلاسیں، نظام تعلیم اور اسکولوں کا کھلنا!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

آن لائن کلاسیں، نظام تعلیم اور اسکولوں کا کھلنا!

از سائیٹ ایڈمن جولائی 24, 2020
از سائیٹ ایڈمن جولائی 24, 2020 0 تبصرے 24 مناظر
25

آن لائن کلاسیں، نظام تعلیم اور اسکولوں کا کھلنا!

کورونا دنیا کو بدل رہا ہے اور یہ کہاں تک بدلے گایہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ کچھ ممالک میں کورونا کے مریضوں میں کمی ہونے پر یہ سمجھ لیا کہ کورونا ختم ہورہا ہے لیکن پھر اچانک سے مریضوں میں تیزی آنا شروع ہوگئی جس نے اس بات کو یقینی بنادیا کہ یہ معاملہ مستند ویکسین کی تیاری تک بے قابو ہی رہے گا اور زندگی کو احتیاطی تدابیر کیساتھ آگے بڑھانا ہوگا۔ ملک کی معاشی حالت پر کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی لیکن عوام کیلئے بدترین بجلی کا بحران، پانی کا بحران، چینی کا بحران، آٹے کا بحران اور پھر طبی سہولیات کا بحران موجود ہیں۔ ان حالات میں سب ہی کسی نا کسی طرح سے مشکلات سے دوچار رہے ہیں وہیں سب سے زیادہ نقصان تعلیم کا ہوا ہے۔ سب سے پہلے تعلیمی ادارے بند ہوئے۔ تعلیم کا کافی نقصان ہونے کے بعد کچھ تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسوں کے انعقاد کاایک مشکل فیصلہ کیا اور بغیر والدین کے مشورے کے یہ فیصلہ صادر کردیا گیا۔ فیصلہ اچھا تھا والدین نے تسلیم کیا۔عام معلومات کے مطابق بہت محدود اسکولوں نے یہ مشکل فیصلہ کیا اور بہت حد تک کامیابی کیساتھ اس پر عمل پیرا ہوئے۔تعلیم کی ترویج کے سلسلے میں یہ ایک انتہائی احسن قدم ہے اور سب سے بڑھ کر آنے والے وقتوں میں ہماری ترقی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا، جوادارے اس نظام کو مستحکم کرینگے وہ آنے والے وقتوں میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکینگے۔ مخصوص تعلیمی اداروں کے علاوہ بہت کم ایسے تعلیمی ادارے ہیں جو ان حالات میں اپنے آپ کو باقی رکھ سکے ہیں یقینا انکی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی، انکا میعار تعلیم کیساتھ ساتھ ان کا دیا گیا والدین کواعتماد بھی ہے۔ انتہائی محدود وسائل کیساتھ کس طرح سے اسکولوں نے آن لائن کلاسزکیلئے عملی اقدامات کئے اور باقاعدہ کلاسوں کا آغاز کیا، وقت آنے پر ان اسکولوں کی انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے خصوصی پذیرائی ملنی چاہئے اور باقاعدہ ان اسکولوں کونمایاں بھی کرنا چاہئے۔ یہاں ایک اور بات بھی قارئین کی نظر کرتا چلوں کہ یہ بہترین وقت ہے کہ تعلیمی اداروں اور نظام تعلیم کو مستحکم کرنے کا۔جہاں گلی محلوں میں اسکول کھلے ہوئے جوکہ تعلیم کی ترویج کا صحیح طریقہ نہیں ہے، مستقبل کے معماروں جنہوں نے کل کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے کو نمایاں کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں باقاعدہ کسی مستحکم نظام تعلیم سے منسلک کیا جائے۔ ان چھوٹے اسکول مالکان سے گزارش ہے کہ اگر یہ واقعی ملک و قوم میں تعلیم عام کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان اسکولوں کیساتھ الحاق کریں جو نظام تعلیم کی ترویج میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ سکینڈری اور اس سے بڑی کلاسوں کی آن لائن کلاسیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن پرائمری کی آن لائن کلاس کا انتظام کرنا یقینا کسی درد سر سے کم نہیں ہوگا، لیکن حقیقی معنوں میں علم کے فروغ کی اہمیت کو سمجھنے والوں نے کمر کس لی اور اس مشکل ترین کام کو سرانجام دے کر دیکھارہے ہیں۔یہاں ایک پہلو تو علم کی ترویج ہے تو دوسرا اہم پہلو ان اسکولوں سے وابسطہ اساتذہ اور دیگر عملے کی گھریلو معاشیات ہے، جس کی بدولت انکے معمولات زندگی نمو پاتے ہیں۔

اب آتے ہیں ہم اس طرف جہاں ہمارے ملک کے بچوں کی اکثریت زیر تعلیم ہوتی ہے یعنی سرکاری اسکول، یہاں پہلے اس بات کو واضح کرتے چلیں کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ سرکاری ملازم ہوتے ہیں اور ہمارے ملک میں کچھ بھی ہو جائے یا خدا ناخواستہ ملک کسی بحران کی زد میں بھی آجائے جیسا کہ کورونا کی وجہ سے آیا ہوا ہے سرکاری ملازمین پر کوئی فرق نہیں پڑتا تو سرکاری اساتذہ پر بھی بظاہر تو کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہوگا۔ایک قابل ذکر بات بھی شامل مضمون کرتا چلوں کہ گزشتہ دنوں قابل احترام علی زیدی صاحب نے سرکاری اسکولوں کے حوالے سے سماجی میڈیا کے توسط سے آگاہ کیا کہ سندھ میں (شائد بشمول کراچی)سرکاری اسکولوں کی کل تعداد اننچاس ہزار ایک سو تین ہیں، نوے فیصد(چوالیس ہزار ایک سو تیرانوے)اسکولوں میں سائنس کے استاد ہی موجود نہیں ہیں، ستر فیصد (چوتیس ہزار تین سو بہاتر)اسکولوں میں تجربہ گاہ (لیبارٹری) موجود نہیں، اٹھارہ ہزار چھ سو ساٹھ اسکول صرف ایک استاد کیے ذمہ ہے یعنی صرف ایک ہی استاد موجود ہے(طالب علموں کا علم نہیں) اور قارئین بارہ ہزار ایک سو چھتیس ایسے اسکول ہیں کہ جہاں کوئی بھی استاد موجود نہیں ہے۔ یہاں پہلے تو سندھ کی دھرتی کے ایک ہونہار سپوت علی زیدی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے مستقبل کے معمارتیار کرنے کی صنعتوں (اسکولوں) کا احوال سے آگاہ کیاگوکہ ہوتا کچھ دیکھائی نہیں دیتا۔ہمیں وہ اسکول بھی یاد ہیں کہ جہاں بھیسوں کے باڑے بنے ہوئے تھے اور درختوں سے گدھے بندھے ہوئے تھے۔ یہ سب کچھ ہم بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں اور آج سے نہیں دھائیوں سے جانتے ہیں بلکہ جب یہ سماجی میڈیا نہیں تھا تب سے جانتے ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔شائد ہم اپنے موضوع سے کہیں اور نکل گئے لیکن موضوع کا تعلق تو بنتا ہے کیوں کے بات ہورہی ہے آن لائن تعلیم و تدریس کی تو اس میں سب سے آگے سرکاری اسکولوں کو ہونا چاہئے تھا۔

آن لائن کلاسوں کاسلسلہ کسی حد تک خوش اسلوبی سے چل رہاہے اور بچوں کی محدود تعداد مستفید ہورہی ہے۔ آن لائن کلاسوں کیلئے کچھ اہم لوازمات ضروری ہیں جن میں کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا پھر کوئی بہتر قسم کا اسمارٹ فون اور ان سب کیساتھ آن لائن ہونے کیلئے انٹر نیٹ کی موجودگی،مان لیا کہ یہ سب چیزیں موجود ہیں لیکن بجلی کی فراہمی کو آپ کیسے یقینی بناسکتے ہیں۔جہا ں ایک بچہ پڑھ رہا ہے وہاں تو بہت ہی اچھی بات ہے لیکں گھمبیر مسلۂ کے ایک گھر میں ایک سے زیادہ بچوں کو کلاس لینی ہے وہ کیا کرینگے کیاتمام والدین ہر بچے کیلئے مکمل لوازمات کا انتظام کرسکتے ہیں، ایک اہم اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ دو کمروں کے گھر میں رہنے والے بھلا بچوں کو کس طرح سے آن لائن کلاس لینے کیلئے پرسکون ماحول مہیہ کر سکتے ہیں جو لازم ہے۔ جہاں اسکولوں کے آن لائن کلاسوں کو شروع کرنے کے اقدام کا سرہا گیا ہے وہیں اس بات پر بھی توجہ دلانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اور جہاں آج کل دو وقت کی روٹی کا حصول ایک معمہ بنا ہوا ہے وہاں کس طرح سے آن لائن کلاسوں کو یقینی بنایا جائے اور اس پر یہ بھی کہ اسکولوں کی فیس بھی بروقت ادا کرنی ہے، انٹرنیٹ کا بل اور بجلی کابے قابو بل۔اسکولوں کا کام تھا کہ وہ کسی بھی تھا طرح سے بچوں کو اسکول اور کتابوں سے جڑے رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں جو انہوں نے کرلی لیکن کیا ہمارے نظام تعلیم میں ایسی تعلیم کی کوئی گنجائش ہے، کیا ارباب اختیار (حکومت) نے اس جانب توجہ دینے کی کوشش کی،کیا اسکولوں سے انہوں نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ انہیں آن لائن کلاسوں میں کسی قسم کی سرکاری معاونت تو درکار نہیں، کیا والدین کیلئے کم از کم انٹرنیٹ کی سہولت کے حوالے سے کوئی خصوصی رعایت کا اعلان کیا، ان سب باتوں سے ہماری حکومت کا تعلیم سے لگاؤ یا بچاؤ کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

آخر کار حکومت نے بہت سوچ بچار کے بعد یا پھر انہیں اس بات کا اندازہ ہوگیا ہوگا کہ آن لائن کلاسیں کتنے بچوں کو تعلیم یافتہ کر رہی ہیں، پندرہ ستمبر سے اسکولوں کو جزوی طور پر واضح کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر کھولے جانے کا اندیہ دے دیا گیا ہے اس کے برعکس کراچی کی نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن نے پندرہ اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ابھی طریقہ کار واضح کرنا باقی ہے کیونکہ اسکے لئے بڑے پیمانے پر مشاورت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔یونیسکو نے بھی اسکول دوبارہ کھولنے کے لیئے طریقہ واضح کردیا ہے لیکن اسے دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ ہمارے یہاں تو ان پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوسکتا ہے۔ سب سے پہلے صفائی کا بہترین انتظام جس میں جراثیم کش ادویات کا استعمال باقاعدگی سے ضروری دیا ہے، بیمار بچوں کو اسکول آنے سے روکنا ہے (جس میں والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے)، اساتذہ کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہئے کہ بچے ذہنی طور پر کہاں ہیں یعنی کورونا کے ان پر کیسے اثرات مربت کئے ہیں، اسکول بچوں کو یونیفارم اوردیگر اخراجات پر مبنی لوازمات سے مبراء قرار دیں۔اب ہماری عمومی تجویز ہے کہ جن اسکولوں میں بڑے اور کشادہ کمرے ہیں وہ ایک دن آدھی کلاس کو بلائیں اورآدھی دوسرے دن یعنی پچاس فیصد حاضری، بچوں کی کڑی نگرانی کیلئے کلاس میں کم از کم دو استاد موجود ہوں یا پھر ایک استاد کیساتھ کوئی انتظامیہ کا فرد ہو نہیں تو کلاس میں سے ہی کسی بچے کو معاون بنادیا جائے تاکہ کلاس میں موجود بچوں کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جائے، ماسک لازمی ترین قرار دیا جائے، کھانے اور پینے کیلئے طالب علم ذاتی اشیاء استعمال کریں اور نقل و حرکت کو محدود کیا جائے۔ جہاں کلاسیں چھوٹی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ میدان میں یا دستیاب کھلی جگہ میں کلاسوں کا انعقادیقین بنائیں۔ حکومت کیلئے بہترین وقت ہے کہ چھوٹے اسکولوں کو بڑے اسکولوں میں ضم کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار واضح کرے اور مستقبل کے معماروں کیساتھ اساتذہ کے مستقبل کو بھی تحفظ فراہم کرے۔

کورونا واقعی نئے نظام کی جانب دھکیل رہا ہے، یہ تمام امور کو انکی اہلیت کیمطابق دیکھنا چاہتا ہے۔یہ صرف صحت کے شعبے میں انقلابی تبدلیوں کا تکازہ نہیں کررہا ہے یہ ریاستوں کوحقیقی فلاحی ریاست بننے کی جانب دھکیل رہا ہے جہاں افراد کی مکمل دیکھ بھال کا باضابطہ نظام موجود ہو، یہ تعلیم کے میعار کو جعلی ڈگریوں سے نکالنے کو یقینی بنانے کی طرف دھکیل رہا ہے یعنی سب سے اولین تکازہ یہ ہے کہ بدعنوانی کی بنیاد پر کھڑا معاشرہ کسی بھی ایسی وباء کا سامنا نہیں کرسکے گااس لئے بے ایمانی اور بدعنوانی کو مکمل طور پر بے دخل کرنا پڑے گااسی کی تعلیم اپنے کھلنے والے اسکولوں میں بھی لازمی قرار دینی چاہئے۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سعادت حسن منٹو
  • اُلّو ہمارے بھائی ہیں
  • سُنا کے رنج و الم مجھ کو اُلجھنوں میں نہ ڈال
  • مرے قلم کو ملی ہے وہ آب و تاب کہاں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
عکس ھو سکتا ھوں
پچھلی پوسٹ
تکبر کا انجام

متعلقہ پوسٹس

آنکھوں کو اگر دل کا اشارہ نہیں ہوتا

اکتوبر 12, 2025

سنبھالے گا ہمیں کیا غم ہمارا

جون 12, 2020

رنگ خاکے میں جو بھرا میں نے

اکتوبر 25, 2025

زخمِ دل پھر سے مندمل ہوں گے

مارچ 3, 2022

اُخوّت نہیں ہے ، مُروّت نہیں ہے

دسمبر 12, 2021

بیٹی، ماں اور نانی

اکتوبر 16, 2023

ندی کے اُس پار

مارچ 12, 2025

نئے دیوتا

جون 14, 2020

سخن جو خود سے کِیا تیرے رُو برو کرتے

جون 13, 2020

سِوائے دوست کے دُشمن بھی ہیں باراتوں میں

دسمبر 12, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • سوچتے رہو، جیتے رہو

    مارچ 18, 2026
  • بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

    مارچ 17, 2026
  • اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

    مارچ 17, 2026
  • ماورا ہے سوچوں سے

    مارچ 17, 2026
  • گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد اور میں

    مارچ 17, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

استخارہ

مارچ 15, 2026

مختصر سیرتِ رسولﷺ

مارچ 10, 2026

لیلۃ القدر – ایک رات اور پوری زندگی

مارچ 9, 2026

صدقۂ فطر کی حکمت و اہمیت

مارچ 9, 2026

اعتکاف احکام اور آداب

مارچ 9, 2026

اردو شاعری

بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

مارچ 17, 2026

ماورا ہے سوچوں سے

مارچ 17, 2026

گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد...

مارچ 17, 2026

نشے میں ہم ہیں مگر

مارچ 17, 2026

یہ مرے گھر کے تین چار درخت

مارچ 17, 2026

اردو افسانے

عید کا ادھورا وعدہ اور لفظوں کا مصور

مارچ 17, 2026

دہلیز کا آخری وعدہ

مارچ 9, 2026

آدھی عورت آدھا خواب

جنوری 14, 2026

طوائف کون؟

جنوری 14, 2026

لمس

جنوری 12, 2026

اردو کالمز

سوچتے رہو، جیتے رہو

مارچ 18, 2026

اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

مارچ 17, 2026

میڈیا کا اثر اور ہماری سوچ تحریر

مارچ 17, 2026

کردار، کردار نگاری اور تخلیقیت

مارچ 16, 2026

امن بورڈ یا امن سے اکتاہٹ؟

مارچ 16, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • سوچتے رہو، جیتے رہو

    مارچ 18, 2026
  • بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

    مارچ 17, 2026
  • اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

    مارچ 17, 2026
  • ماورا ہے سوچوں سے

    مارچ 17, 2026
  • گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد اور میں

    مارچ 17, 2026
  • نشے میں ہم ہیں مگر

    مارچ 17, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) : نئے...

مئی 14, 2023

عمر خیام

جون 1, 2025

حضرت بہلول دانا رحمتہ اللہ تعالیٰ...

مئی 18, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں