خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاممحبت کی دیوی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزمدثر عباس

محبت کی دیوی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین

از سائیٹ ایڈمن جولائی 4, 2026
از سائیٹ ایڈمن جولائی 4, 2026 0 تبصرے 33 مناظر
34

اُردو ادب کی بساط پر بہت سے ستارے نمودار ہوتے ہیں کچھ اپنی علمیت سے رعب ڈالتے ہیں اور کچھ اپنی گفتگو سے دل جیت لیتے ہیں۔ لیکن میڈم روبینہ شاہین ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جہاں علم کا وقار اور ممتا کی شفقت ایک مقام پر آ کر مل گئے ہیں۔ اُنہیں "محبت کی دیوی” کہنا محض ایک جذباتی اظہار نہیں بلکہ اُن کی اِس ہمہ گیر شخصیت کا اعتراف ہے جو اپنے شاگردوں کے لیے شجرِ سایہ دار کی مانند ہے۔ آپ کے بارے میں میم فرحانہ قاضی کچھ یوں فرماتی ہیں:

"میم صرف کورس نہیں پڑھاتی بلکہ انسان کو زندگی کے گر سیکھاتی ہیں اور میں نے زندگی کے گُر میم سے سیکھے ہیں”

​میڈم کی شخصیت کا پہلا رخ اُن کا بے پناہ وقار ہے۔ جب وہ سامنے ہوں تو دیکھنے والا ایک پل کے لیے سہم کر رُک جاتا ہے۔ اُن کی مہرباں شخصیت تمکُنت سے بھرپور چال اور چہرے پر سجی سنجیدگی ایک ایسا رعب پیدا کرتی ہے کہ پہلی بار ملنے والا گفتگو کی ہمت نہیں پاتا۔ یہ وہ رعب نہیں جو خوف سے پیدا ہو بلکہ وہ ھیبت ہے جو خالص علمی وجاہت اور خودداری کا خاصہ ہوتی ہے۔ دور سے دیکھنے پر وہ اُردو ادب کی کسی قدیم داستان کی کوئی شہزادی معلوم ہوتی ہیں جس کے نزدیک جانا محال ہوتا ہے ​لیکن جیسے ہی وہ لب کشائی کرتی ہیں یہ رعب و دبدبے کا حصار ایک دم موم کی طرح پگھلنے لگتا ہے۔ اُن کی آواز میں ایسی مٹھاس اور اپنائیت ہے جو کسی بچھڑے ہوئے بچے کو اپنی ماں کی گود کی یاد دلاتی ہے۔ اُن کا لہجہ سماعتوں میں شہد گھولتا ہے اور اجنبیت کی برف لمحوں میں پگھل جاتی ہے۔ اُن سے بات کر کے ایسا لگتا ہے جیسے کوئی پیاسا برسوں سے کسی ٹھنڈے میٹھے چشمے کی تلاش میں ہو اور اچانک اُسے منزل مل جائے۔ وہ لفظوں کو اس قدر سلیقے سے استعمال کرتی ہیں کہ مخاطب خود کو ان کی گفتگو کے سحر میں قید پاتا ہے۔
​
​کمرۂ جماعت (کلاس) میں میڈم کا اندازِ بیاں ایک الگ ہی جہاں تخلیق کرتا ہے۔ وہاں وہ صرف ایک استاد نہیں بلکہ ایک داستان گو بن جاتی ہیں۔ جب وہ تنقید اور طنز ومزاح کی باریکیاں سمجھاتی ہیں تو اُن کے لہجے کی مٹھاس خشک سے خشک موضوع کو بھی دلچسپ بنا دیتی ہے۔ اُن کے پڑھانے کا انداز ایسا ہے کہ طالب علم گھڑی کی سوئیوں کو بھول کر اُن کے لفظوں کی روانی میں بہ جاتا ہے۔ اُن کی کلاس میں علم صرف کانوں تک نہیں پہنچتا بلکہ روح میں اترتا محسوس ہوتا ہے۔

​ایک ایسے دور میں جہاں خواتین کی اکثریت نمائش، زیورات اور قیمتی میک اپ سیٹس کو زندگی کا حاصل سمجھتی ہے اُسی دور میں میڈم روبینہ شاہین کا انتخاب بالکل مختلف ہے۔ اُنہوں نے اپنی زندگی کا بہترین حصہ جوانی لفظوں کی آبرو بچانے اور "ادب” کی خدمت میں صرف کر دیا۔ اُن کے لیے اصل زیور کتابوں کی خوشبو اور اصل سنگھار علم کی روشنی ہے۔ انہوں نے اس عمر میں کتابوں کو اپنا اُوڑھنا بچھونا بنایا جب دنیا رنگ و بو کے تعاقب میں رہتی ہے۔ اُن کا یہ ایثار اُنہیں ہم عصروں میں ممتاز اور منفرد بناتی ہیں۔ ​اُن کی شخصیت پر احمد فراز کا یہ شعر صادق آتا ہے:

​سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

​اُن کے منہ سے نکلنے والا ہر لفظ گلاب کی طرح نرم اور خوشبودار ہوتا ہے۔ وہ جب مخاطب ہوتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ لفظوں کی تسبیح سے موتی گر رہے ہوں۔ ان کی گفتگو میں نہ سختی ہے اور نہ ہی مصنوعی پن بلکہ ایک ایسی فطری مٹھاس ہے جو صرف سچے اہل دانش کا نصیب ہوتی ہے۔
​
​میڈم روبینہ شاہین اُردو ادب کا وہ روشن چراغ ہیں جو خاموشی سے نسلوں کی آبیاری کر رہا ہے۔ اُن کی شخصیت ہمیں سکھاتی ہے کہ علم انسان کو متکبر نہیں بلکہ شفیق بناتا ہے۔ وہ ایک ایسی "محبت کی دیوی” ہیں جن کے سائے میں طالب علم خود کو محفوظ اور معتبر محسوس کرتے ہیں۔ ان جیسی اساتذہ ہی دراصل وہ معمار ہیں جو معاشرے کی فکری بنیادوں کو مضبوط کرتے ہیں۔

مدثر عباس
4 مئی 2026ء

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • میری زندگی، میری کہانی
  • نفسیاتی مطالعہ
  • نانا پلازہ کی نوکری
  • شعوری جنسیت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میں شاعر نہیں بدرقہ ہوں
پچھلی پوسٹ
کچھ دلچسپ حقائق

متعلقہ پوسٹس

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے تھے

جولائی 9, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

بزمِ نشاطِ خاص میں ان کا وقار، زین

اپریل 6, 2026

ایک دن

نومبر 4, 2025

اسلام کی اہمیت

مارچ 12, 2026

جلتا ہوں تو سینے میں دھواں ہے

دسمبر 12, 2025

میں اکثر سوچتی ہوں

جون 28, 2020

جنسی ہراسمنٹ پر گالیاں، تھپڑ اور ویڈیو

نومبر 11, 2019

تھالی کا بینگن

اکتوبر 25, 2019

ہمالیہ کی چوٹی

فروری 8, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

سوچتے رہو، جیتے رہو

مارچ 18, 2026

مذاق کرنا یا مذاق اڑانا

ستمبر 8, 2023

خدا کے سامنے ہمیشہ منکسر رہیں!

نومبر 26, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں