خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباخودکشی کرنے والے شعرا
آپکا اردو بابااردو تحاریر

خودکشی کرنے والے شعرا

از سائیٹ ایڈمن مارچ 6, 2023
از سائیٹ ایڈمن مارچ 6, 2023 0 تبصرے 70 مناظر
71

اپنی زندگی کو خود ختم کرنے کا نام خودکشی ہے انگریزی میں اسے ” Suicide ” کہا جاتا ہے ہر خودکشی کرنے والا بعد سے سوالات چھوڑ جاتا ہے کیا خودکشی کے سوا کوئی اور حل نہیں تھا ؟ خودکشی کے محرکات کیا تھے ؟ کیوں اپنی ہی ہاتھوں اپنی زندگی کو ختم کیا جائے ؟ ایسےبہت سے سوالات ہیں مگر اس عالمی مسئلہ پر اب تک قابو نہ پایا جا سکا . اردو ادب میں بہت سے ایسے شعرا ہیں جنھوں نے خودکشی کو ترجیح دی اور اپنی زندگی خود اپنے ہاتھوں ختم کر دی چند شعرا کا مختصر تعارف اور ان کا کلام ملاحظہ کریں (بہ شکریہ نوجوان شاعر ظہور منہاس صاحب ) :

شکیب جلالی

شکیب جلالی یکم اکتوبر 1934ء کو پیدا ہوئے اور 26 جنوری 1966ء کو وفات پائی آپ اردو ادب کے ممتاز شاعر ہیں آپ کا شعری مجموعہ روشنی اے روشنی منظر عام پر آ چکا ہے آپ خودکشی کے ذریعے اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے لیکن آپ کا کلام آپ کو اردو ادب میں ہمیشہ زندہ رکھے گا آپ کے چند اشعار ملاحظہ کریں :

کوئی بھولا ہوا چہرہ نظر آئے شائد

آئینہ غور سے تو نے کبھی دیکھا ہی نہیں

لوگ دیتے رہے کیا کیا نہ دلاسے مجھ کو

زخم گہرا ہی سہی زخم ہے بھر جائے گا

رہتا تھا سامنے ترا چہرہ کھلا ہوا

پڑھتا تھا میں کتاب یہی ہر کلاس میں

کتنے ہی زخم ہیں مرے اک زخم میں چھپے

کتنے ہی تیر آنے لگے اک نشان پر

ملبوس خوش نما ہیں مگر جسم کھوکھلے

چھلکے سجے ہوں جیسے پھلوں کی دکان پر

ثروت حسین

ثروت حسین 9 نومبر 1949ء کو پیدا ہوئے اور 9 ستمبر 1996ء کو وفات پائی سید ثروت حسین آپ کا مکمل نام تھا اردو شاعری میں آپ منفرد مقام رکھتے ہیں آپ بھی خودکشی کرنے والے شعرا میں شامل ہیں آپ کے تین شعری مجموعے آدھے سیارے ، خاکدان ، ایک کٹورا پانی کا منظر عام پر آ چکا ہے . آپ کی منفرد شاعری کے چند اشعار ملاحظہ کریں :

موت کے درندے میں اک کشش تو ہے ثروت

لوگ کچھ بھی کہتے ہوں خودکشی کے بارے میں

میں سو رہا تھا اور مری خواب گاہ میں

اک اژدها چراغ کی لو کو نگل گیا

دیکھی بھالی ہوئی ہر چیز یہاں لگتی ہے

دیکھنا یہ ہے ، مری آنکھ کہاں لگتی ہے

بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارا

میں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا

سارہ شگفتہ

سارہ شگفتہ 31 اکتوبر 1954ء کو پیدا ہوئی اور 4 جون 1984ء کو وفات پائی کم عمر میں اپنے منفرد کلام کے ذریعے شہرت پائی مگر جلد ہی خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا اختتام کیا آپ کا شعری مجموعے آنکھیں اور نیند کا رنگ منظر عام پر آ چکے ہیں چند اشعار ملاحظہ کریں

تجھے جب بھی کوئی دکھ دے

اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

موت کی تلاشی مت لو

انسان سے پہلے موت زندہ تھی

ٹوٹنے والے زمیں پر رہ گے

میں پیڑ سے گرا سایہ ہوں

آواز سے پہلے گھٹ نہیں سکتی

میری آنکھوں میں کوئی دل مر گیا ہے

انس معین

آپ 29 نومبر 1960ء کو پیدا ہوئے اور 5 فروری 1986ء کو وفات پائی کم عمری میں اپنے کلام کے ذریعے اردو شاعری میں منفرد مقام حاصل کیا اور پھر خودکشی کے ذریعے ایک دم ہم سے رخصت ہوئے آپ کے کلام سے چند اشعار ملاحظہ کریں :

نہ جانے باہر بھی کتنے آسیب منتظر ہوں

ابھی بس اندر کے آدمی سے ڈرا ہوا ہوں

ان کے لیے جو لوٹ کے آئیں گے نہ انس

کیا جاگتی گلیوں کے سوا اور بھی کچھ ہے

کب بار تبسم مرے ہونٹوں سے اٹھے گا

یہ بوجھ بھی لگتا ہے اٹھائے گا کوئی اور

گونجتا ہے بدن میں سناٹا

کوئی خالی مکان ہو جیسے

انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلے

خود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور

قمر بشیر

آپ کا عہد 1972ء تا 6 جون 1991ء ہے کم عمری میں آپ نے بھی اپنی منفرد شاعری سے اپنا مقام بنایا لیکن جلد ہی خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا چند اشعار ملاحظہ کریں :

آسماں در آسماں بھٹکوں گا میں

تب کہیں تکمیل کو پہنچوں گا میں

کب رہائی مل سکے گی قید سے

جسم کی مٹھی سے کب نکلوں گا میں

اسامہ جمشید

آپ کا عہد نومبر 1994ء تا 14اکتوبر 2020ء ہے اسامہ جمشید بھی ابھرتا ہوا ایسا باکمال شاعر تھا جو ادبی منظر نامے پر اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے مگر جلد ہی خودکشی کا انتخاب کر کے اس ادبی منظر نامے میں اپنی پہچان ادھوری چھوڑ گیا آپ کے کلام سے چند اشعار ملاحظہ کریں :

محبتوں کو اگر ہم سفر نہ کرتا میں

اذیتوں کی مناظر کو سر نہ کرتا میں

اگر نہ حوصلہ ہوتا کہ میں اڑان بھروں

تو اس فضا میں کشادہ یہ پر نہ کرتا میں

سبھی ہی چمن کے ہیں پاسدان بنے

کوئی نہ کرتا ہمت اگر نہ کرتا میں

وفا کی بات چلی تھی تمھاری محفل میں

تمھی کو دیکھ کر چپ تھا وگرنہ کرتا میں

زین عباسی

ابھرتا ہوا نوجوان شاعر جس نے 1998ء میں آنکھ کھولی اور 2022ء میں شاعری کے ذریعے اپنا منفرد مقام حاصل کیا یہ نوجوان 15 مئی 2022ء کو خودکشی کر کے ادبی دنیا میں اپنے سفر کو ادھورا چھوڑ گیا اس کے لہجہ اور اس کی شاعری منفرد مقام رکھتی ہے چند اشعار ملاحظہ کریں :

روز اس دل کے کئ تار بدل جاتے ہیں

وقت پڑنے پہ میرے یار بدل جاتے ہیں

جب بھی ہم لوٹ کے آتے ہیں گھروں کو اپنے

یہ گلی اور یہ بازار بدل جاتے ہیں

اب بھی طاقت کے توازن کو بگڑتا پا کر

دن نکلتا ہے تو اخبار بدل جاتے ہیں

اک کہانی ہے ازل سے جو چلی آتی ہے

بس کہانی کے یہ کردار بدل جاتے ہیں

چیخ کر کہتے ہیں تاریخ کے کالے پنے

تخت کو دیکھ کر سالار بدل جاتے ہیں

زر کا اعجاز جو دیکھا تو یہ معلوم ہوا

کیسے اس قوم کے سردار بدل جاتے ہیں

زین اس طور بدلتے ہیں زمانے والے

جیسے کوفے میں طرفدار بدل جاتے ہیں

 

شبیر احمد

Courtesy : GNK Urdu

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • انکی آنکھوں میں پا لیا خود کو
  • دیدۂ یعقوب
  • پرواز کے بعد
  • نہیں کہ عکس ادھورا ہی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
پردیس کا شہر
پچھلی پوسٹ
سزا

متعلقہ پوسٹس

جہاں کارواں ٹھہرا تھا

مارچ 3, 2013

جو لوگ رہنماؤں کے ہتھے چڑھے رہے

اپریل 24, 2022

موت کچھ آسان ہوتی جا رہی

نومبر 30, 2020

لطیف جزبوں سے مہکی

دسمبر 26, 2024

شبِ معراج

جنوری 17, 2026

کیا اتنا کافی ہے؟

دسمبر 4, 2019

ادب،ناول اور معاشرے کا باہم اتصال

جولائی 12, 2023

گرمٹیہ

جنوری 31, 2021

08مارچ : عالمی یوم ِ خواتین!

مارچ 6, 2022

شب ہجراں 

فروری 16, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

امریکی موسیقار روڈ رگس

دسمبر 16, 2020

لب بستگیِ دل! تجھے معلوم نہیں...

مئی 19, 2020

چاند

جنوری 13, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں