خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامقرآن میں جنگ کے احکام
آپ کا سلامابو خالد قاسمیاردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

قرآن میں جنگ کے احکام

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 6, 2025
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 6, 2025 0 تبصرے 97 مناظر
98

انسانی تمدن میں دو طرح کے‌ایام ہوتے ہیں ۔‌ایک ایام جنگ کا ایام ہوتا ہے اور دوسرا ایام امن کا ایام‌ ۔‌ ایام جنگ استثنائی اوقات کا نام ہے جبکہ ایام امن نارمل اور مستقل اوقات کا نام ۔ اس بنا پر جنگی ماحول میں جو احکام کمانڈد کی طرف سے جاری اور نافذ ہوتے ہیں وہ نارمل حالات میں نافذ نہیں ہوتے۔ یہ ایک سادہ سی بات ہے جسے ہر شخص سمجھ سکتا ہے ۔ اسی مثال سے سمجھا جاسکتا ہے کہ قرآن میں جو جنگ (قتال) کے احکام و ہدایات ہیں, وہ کب اور کن حالات میں نافذ ہونے کیلئے ہیں۔ یعنی وہ زمانۂ جنگ کے احکام ہیں، نہ کہ زمانۂ امن کے احکام ۔ ایسا نہیں کہ نارمل ٹائم کیلئے بھی اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو شمشیر زنی کا حکم دے دیا ہو۔ جنگ کے بارے میں اسلام کا عمومی اصول کیا ھے وہ اس آیت سے پوری طرح واضح ہوتا ہے ۔۔۔
” جب کبھی یہ ( یہودی) جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں، اللہ اس کو ٹھنڈا کردیتا ہے ۔ یہ زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا” (سورہ مائدہ ، آیت 64)۔

یہ آیت بتاتی ہے کہ جنگ کے حوالے سے اہل ایمان کی عمومی پالیسی کیا ہونی چاہئے ۔ قرآن میں تو یہاں تک کہہ دیا گیا ہے کہ میدان جنگ میں بھی دشمن مصالحت پر آئیں’ تو پھر اس کےبعد تم جنگ کی سبیل نہ نکالو ( سورہ نساء، آیت 90).

جس نبی رحمت کو رب کریم نے اپنے بندوں کے درمیان نذیر و بشیر بناکر بھیجا اور انہیں احسن طریقے سے پیغام پہنچانے کا حکم دیا ( سورہ نحل،: 60)، اس نبی کے دین کے بارے میں یہ خیال کرنا کہ وہ نظام کو بدلنے کیلئے جنگ و جدال کی تعلیم دیتا ہے ‘ کسی طور پر درست نہیں ۔

قرآن میں زمانۂ جنگ اور زمانۂ امن کی ہدایات الگ الگ ہیں ۔ زمانۂ جنگ کی ہدایات کو دیکھ کر پورے دین کو violent بتانا درست نہیں۔ یاد رہے امت مسلمہ اس دھرتی پر ایک خیر اور متوسط امت کی حیثیت سے موجود ہے ( آل عمران: 110) ۔ قرآن میں جنگی احکام کا یہ مطلب قطعی نہیں کہ جنگ کےحالات نہ ہوں’ تب بھی اہل ایمان نفاذ شریعت کے نام پر جنگ کیلئے سرگرداں رہیں۔
ہاں، جب مجموعی حالات از خود جنگ و جدال کے متقاضی ہوجائیں تو پھر اہل ایمان کیلئے تلوار اٹھانا ضروری ہوگا۔ یہ اسی طرح ضروری ہوگا جس طرح کسی کیلئے دھرم یدھ ضروری ہوتا ہے اور کسی کیلئے کروسیڈ ۔ اس طرح جہاد کبھی منسوخ نہیں ہوتا ۔ اگر جہاد کے حالات پیدا ہوجائیں تو مسلمانوں کے اول الامر یا حکومت کی طرف سے جہاد کا اعلان ہوگا اور جہاد کے وہ تمام احکام و ہدایات نافذ ہونگے جو قرآن کریم میں موجود ہیں ۔

جہاد بالسیف کے بیان میں بعض پرجوش احباب بار بار وہ حدیث پیش کردیتے ہیں کہ جس میں کہا گیا ہےکہ جنت تلواروں کے نیچے ہے ۔ حالانکہ اس حدیث میں پہلے تو جنگ و جدال سے پرہیز کی ہی تلقین کی گئی ہے ۔ اس کے بعد تمثیلی اسلوب میں بتایا گیا ہے کہ جنت تلواروں کے نیچے ہے ۔ پوری حدیث اسطرح ہے ۔

” رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اے لوگو ۔ دشمن کے ساتھ لڑائی بھڑائی کی تمنا مت کرو۔ بلکہ اللہ تعالیٰ سے عافیت طلب کرو۔ ہاں، جب جنگ چھڑ جائے تو صبر اور ثابت قدمی اختیار کرو۔ او جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے میں ہے۔ پھر آپ ؐ نے دعا کی کہ اے اللہ ہماری مدد کر ". (صحیح البخاری ، حدیث نمبر 3025, 3036)

تاہم یہ ایک اہم نکتہ ہے کہ ہر شخص یا ہر گروہ جنگ و جہاد کا فیصلہ نہیں لے سکتا۔ جہاد بالسیف کے ساتھ یہ شرط ہے کہ حکومت وقت ( اول الامر) کی طرف سے ایسا اعلان کیا جائے ( حالانکہ اب عام لوگ تو جنگ میں حصہ نہیں لیتے ، ہر ملک کے پاس اپنی اپنی فوجیں ہیں)۔ حکومت کی موجودگی میں فرد یا گروہ ایسے فیصلے نہیں لے سکتے ۔ ایسا نہیں کہ کسی داعش یا کسی حقانی یا جیش گروپ نے غزوۂ ہند کا اعلان کردیا اور اس میں شامل ہونا لازم قرار پائے یا کسی طالبان گروپ نے نفاذ شریعت کے نام پر حکومت سے جہاد کا اعلان کردیا اور اس میں شامل ہوگئے ۔ ایسے معاملوں میں اقدام کرنے سے پہلے اول الامر یا حکومتی سطح پر اعلان ضروری ہوتا ہے ورنہ وہ جہاد نہیں بلکہ گوریلا جنگ اور دہشت گردی کا روپ اختیار کرےگا ۔ یاد رہے جہاد معرکہ حق و باطل کا نام ہے، لیکن لوگوں نے نفاذ شریعت ، خودمختاری اور آزادی کیلئے گوریلا جنگ کو بھی جہاد کا نام دے دیا ھے۔

حقیقت یہ ہے کہ قدیم زمانہ پورے معنوں میں جنگ وجدال کا زمانہ تھا ۔ قومیں اور قبیلے مستقل طور پر ایک دوسرے کےساتھ حالت جنگ میں رہتے تھے ۔جنگ ایک نارمل حالت تھی اور امن ایک استثنائی صورت ۔ اسی جنگی حالت میں اللہ تعالیٰ نے سرزمین عرب میں اپنے آخری نبی کو مبعوث فرمایا جس نے مشن توحید کے عظیم مقصد کو لےکر میثاق’ معاہدے اور مصالحت کے ذریعے حالت جنگ کو حالات امن میں تبدیل کردیا ۔ یہانتک کہ اکیلی عورت خیرہ سے مکہ تک سفر کرے اور راستے میں اسے کوئی خطرہ نہ ہو ۔ تب سے لیکر آج تک امن ایک مستقل حالت کا نام ہے اور جنگ ایک استثنائی صورت کا نام۔ اب جب بھی وہ استثنائی صورت آئیگی تو قتال ہوگا ، ورنہ پرامن اور نارمل حالات میں صرف دعوت و تبلیغ کا کام ہوگا۔
جو لوگ قرآن کی جنگی ہدایات کو دیکھ کر یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ اسلام ایک تشدد آمیز مذہب ہے اور اس کے احکام تشدد کو بڑھاوا دیتے ہیں’ وہ ذرا یہ بتانے کی زحمت کریں کہ دنیا میں وہ کون سا مذہب ہے جس کی کتاب میں جنگ کے احکام موجود نہیں ہیں۔ قدیم عہد جنگ و جدال کا عہد تھا۔ اس لئے ہر مذہب کی مذہبی کتب میں جنگ سےمتعلق ہدایات پائی جاتی ہیں۔ ہندؤں کی مذہبی کتاب مہابھارت تو شروع سے آخر تک جنگ کی ہی داستان ھے ۔ عیسائیوں اور یہودیوں کی مذہبی کتب عہدنامہ قدیم اور جدید میں بھی بہت ساری war time verses ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام مذاہب تشدد کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

ابو خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • زرد پتّوں کی اوٹ میں
  • شہرِ نبی ﷺکے سامنے آہستہ بولیے
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ
  • کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے ؟
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
مکروہات میں عبودیت کی ادائیگی
پچھلی پوسٹ
اُس روز مدینہ بھی

متعلقہ پوسٹس

علامہ اقبال پر ایک اردو مضمون

دسمبر 15, 2016

بھلے ہی رائیگاں رکھتے مگر مسکن بدل دیتے

مارچ 20, 2026

مشین گردی

نومبر 28, 2020

منافقت سے بھری محبت

اکتوبر 12, 2020

باتوں ہی باتوں میں

جنوری 22, 2026

یقیناً کچھ بڑے عشاق کے

فروری 17, 2026

جلا وطن

نومبر 2, 2019

آن لائن کلاسیں، نظام تعلیم اور اسکولوں کا کھلنا!

جولائی 24, 2020

خوشیوں بھری پرسکون زندگی

اگست 7, 2022

جستجو

جون 22, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

نہ سہی گر شبِ وصال نہیں

دسمبر 12, 2025

ریس کورس سے تانگے تک

اپریل 28, 2020

بلوچستان: واپسی کا سفر شروع

اکتوبر 24, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں