خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباجدید غزل کا درخشندہ ستارہ شہزاد نیّرؔ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشہزاد نیّرؔ

جدید غزل کا درخشندہ ستارہ شہزاد نیّرؔ

از سائیٹ ایڈمن اپریل 26, 2025
از سائیٹ ایڈمن اپریل 26, 2025 0 تبصرے 84 مناظر
85

ہر دور اپنے اندر کچھ قدریں رکھتا ہے جن کی جھلک ہم آئینے میں بخوبی دیکھ سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ادب اپنے دور کا آئینہ کہلاتا ہے پس اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ ادب کا وقت اور حالات سے گہرا تعلق ہے اور یہ وقت اور ماحول ہی کی دین ہے اس روشنی میں جب ہم جدید ادب کا مطالعہ کرتے ہیں تو اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ جدید ادب بھی ماحول اور حالات ہی کی پیداوار ہے شاعری کا منصب یا فن خوب سے خوب تر بنانا بھی ہے دکھانا بھی اور کوئی شاعر اس منصب کا اہل نہیں اگر وہ عظیم سے واقف ہو اور حقیر پر اکتفا کرے دوسرا سبب اس کی مقبولیت کا یہ ہے کہ اچھی اور اعلی غزل کے پیمانے میں جذبات یا فکر کی صہبا ہوتی ہے وہ دو آتشہ سہہ آتشہ سے بھی زیادہ ہوتی ہے جہاں آبگینہ تندی صبا پگھلنے لگتا ہے ظاہر ہے اس صہبا کا طبائق پر کیا اثر ہوتا ہوگا غزل کہنے میں جتنی سہولت ہے اتنی ہی مشکلات بھی ہیں کیونکہ جو بات کہنی ہوتی ہے مختصر سے مختصر اور جلدی سے جلدی کہہ کر ختم کر دی جاتی ہے دوسری طرف یہ بھی ہے کہ غزل کا شعر بڑے سے بڑے پیمانے پر پلان کرتے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹے پیمانے پر مصرع مکمل کرتے ہیں غزل میں ہر شعر مختصر ترین اور ایک مکمل کہانی ہوتا ہے اب زندگی کی مصروفیات اور مطالبات اس قدر دگر گوں ہوچکے ہیں کہ طویل رزمیہ یا بزمیہ لکھنا ناممکن ہوگیا ہے شہزاد نئیر سے میرا تعلق دوہزار سترہ سے ہے میری ان سے پہلی ملاقات دینہ میں ہوئی اردو ادب کے بہت بڑے نظم نگار اور انڈیا فلم انڈسٹری کے گیت نگار گلزار بھی اسی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں دینہ کی سرزمین بہت زرخیز ہے اس مٹی نے بہت سے نامور لوگ پیدا کیے آج بھی بہت سے شاعر اس سرزمین میں ادب کی خدمت میں شب و روز سرگرداں ہیں میری خوش قسمتی ہے کہ شہزاد نئیر میرے اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں شہزاد نئیر ماہرِ عروض ہونے کیساتھ بہت عمدہ نقاد ہیں بہت کم گو ہیں مگر جب بولتے ہیں تو جی چاہتا ہے ان کی گفتگو سنتے جائیں جدید غزل کے حوالے سے معروف شاعر اور نقاد احمد ندیم قاسمی نے ایک مضمون میں یوں قلمبند کیا ہے
جدید اردو غزل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس غزل میں باطن اور ظاہر کے درمیان ایک عجیب ناقابل شکست قسم کا رابطہ قائم ہوگیا ہے اور یوں داخلیت اور خارجیت کی پرانی بحث کی گنجائش ہی ختم ہوگئی ہے ۔ معرو ض اور موضوع ان کے یہاں ایک جان ہوگئے ہیں ۔ باہر کی کائنات اندر کی کائنات کا انعکاس بن گئی ہے اور یوں شاعری کر تے ہوئے ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں کہ سننے والا بظاہر ششد ر بھی رہ جاتا ہے مگر اندر سے ثروت مند بھی ہوجاتا ہے
بقولِ میر تقی میر
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
تین سو برس سے اب تک غزل کے اسلوب میں برابر تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں لیکن اس کی بنیادی حقیقت میں کوئی فرق پیدا نہیں ہوا اس سے صاف طور پر یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ صنف اپنی اصل حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف حالات سے مطابقت کی صلاحیت رکھتی ہے غزل ایک ایسا فن ہے جس میں اختصار کے ساتھ حیات و کائنات کے رمز بیان ہوتے ہیں غزل ہماری کئی دہائیوں سے پسندیدہ صنف ہے تعجب کی بات یہ ہے کہ پاکستان ہندوستان بننے سے پہلے اور اس کے بعد بھی کچھ عرصے تک غزل کے اہم اور بڑے شاعر فراق گورکھپوری ،جگر مراد آباد وغیرہ اس عہدے پر مانے گئے ان کے بعد اس کے آگے ترقی پسند تحریک کے انقلاب آفریں شاعر فیض احمد فیض،سردار جعفری،مجروح سلطان پوری،نے غزل کا پورا حق ادا کیا آج غزل کا دامن کئی حوالوں سے پہلے سے زیادہ وسیع وعریض ہے شہزاد نئیر کی شاعری امیجری کی شاعری میں سمجھتا ہوں کہ آج کے دور میں اگر نظم کی بات کی جائے تو شہزاد نئیر کی نظم بھی ویسی ہی پختہ نظر آتی ہے جیسی غزل ان کی شاعری سے چند پسندیدہ اشعار جو میرے پسند ہیں

دم بہ دم گردش دوراں کا گھمایا ہوا شخص
ایک دن حشر اٹھاتا ہے گرایا ہوا شخص
میں تو خود پر بھی کفایت سے اسے خرچ کروں
وہ ہے مہنگائی میں مشکل سے کمایا ہوا شخص

آپ دل جوئی کی زحمت نہ اٹھائیں جائیں
رو کے بیٹھا ہوں نہ اب اور رلائیں جائیں
حجرۂ چشم تو اوروں کے لئے بند کیا
آپ تو مالک و مختار ہیں آئیں جائیں

مرا نہیں تو وہ اپنا ہی کچھ خیال کرے
اسے کہو کہ تعلق کو پھر بحال کرے
نگاہ یار نہ ہو تو نکھر نہیں پاتا
کوئی جمال کی جتنی بھی دیکھ بھال کرے
ملے تو اتنی رعایت عطا کرے مجھ کو
مرے جواب کو سن کر کوئی سوال کرے
کلام کر کہ مرے لفظ کو سہولت ہو
ترا سکوت مری گفتگو محال کرے

وہ تن کا تماشائی رہا من نہیں دیکھا
دہلیز پہ آیا بھی تو آنگن نہیں دیکھا
اس سمت سمیٹوں تو بکھرتا ہے ادھر سے
دکھ دیتے ہوئے یار نے دامن نہیں دیکھا
دروازے پہ آ کر جو کسی نے بھی صدا دی
دل کھول دیا دوست کہ دشمن نہیں دیکھا

ندیم ملک

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پاکستان بھارت میچ: کھیل یا سیاسی کشمکش
  • ہم آج کہتے ہیں
  • وقت کی آگ میں جل سکتا ہے
  • مقصد ِحیات
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
بھارتی فالس فلیگ آپریشن کی سیاست
پچھلی پوسٹ
گرہ کھلنے تک کا تنقیدی جائزہ

متعلقہ پوسٹس

ڈائری

جنوری 8, 2022

ماں

نومبر 6, 2020

آؤ ملواؤں تمہیں ایسے دکاں دار کے ساتھ

نومبر 30, 2021

آروو ایجوکیشن پریس

اکتوبر 1, 2024

منافقت کی سنَد ہے ہمارے یار کے پاس

نومبر 14, 2021

مرثیہٴ حسین اور انقلاب

دسمبر 4, 2019

صبر کرنے والوں کے ساتھ

دسمبر 22, 2024

کرب کی زنجیر سے

نومبر 11, 2025

نقشِ دلبر بہ دستِ قلم

دسمبر 15, 2024

خاموشیوں کے بانے مجھے

اکتوبر 10, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

حد درجہ تیرا معاملہ

مارچ 4, 2025

متاعِ جسم و جاں کس کے...

جون 13, 2020

ہماری آنکھوں کے پار اترو

دسمبر 19, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں