خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابابھارتی فالس فلیگ آپریشن کی سیاست
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمز

بھارتی فالس فلیگ آپریشن کی سیاست

از سائیٹ ایڈمن اپریل 26, 2025
از سائیٹ ایڈمن اپریل 26, 2025 0 تبصرے 95 مناظر
96

تاریخ کی تلخ گلیوں میں اگر کسی نے سب سے زیادہ سچ کا گلا گھونٹا ہے تو وہ ریاستی پروپیگنڈا ہے۔ سچائی کو جھوٹ کے چوغے میں لپیٹ کر دشمنی کی مورت بنا دینا، اپنی عوام کو فریب دے کر جنگ کی طرف دھکیل دینا، اور عالمی برادری کو آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنی بربریت کو جواز فراہم کرنا—یہی وہ حربہ ہے جسے فالس فلیگ آپریشن کہتے ہیں۔۔۔

فالس فلیگ آپریشن، بظاہر کوئی پیچیدہ عسکری اصطلاح لگتی ہے، مگر درحقیقت یہ وہ سیاسی دھوکہ ہے جس میں ایک ریاست یا طاقتور ادارہ ایسی جعلی کارروائی کرتا ہے جس کا الزام کسی اور پر ڈال کر اپنے مفاد حاصل کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا خنجر ہے جو دشمن کے ہاتھ میں تھما کر خود چھپ کر وار کیا جاتا ہے۔ آج اس اصطلاح کی بازگشت ایک بار پھر بھارتی زیر اتنظام مقبوضہ کشمیر کے پہاڑوں میں گونج رہی ہے، جہاں پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر ڈال دیا گیا۔

پہلگام حملہ، بادی النظر میں، ایک ظالمانہ اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ انسانی جان، خواہ کسی قوم، مذہب یا رنگ سے تعلق رکھتی ہو، مقدس ہوتی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ بھارت، جو بقول خود دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، آخر کس بنیاد پر فوری طور پر انگلی پاکستان کی طرف اٹھاتا ہے؟ کیا یہ وہی پرانا نسخۂ کیمیا نہیں جسے دہائیوں سے کشمیر کے لہو کو چھپانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے؟؟؟

بھارت کی تاریخ فالس فلیگ آپریشنز کی زندہ مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ چاہے وہ 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہو، یا 2008 کا ممبئی حملہ، ہر بار پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے سے پہلے بھارت کے میڈیا چینلوں اور سیکیورٹی اداروں نے ایک طے شدہ بیانیہ پیش کیا۔ بعد ازاں ان واقعات کے کئی گوشے خود بھارتی صحافیوں اور محققین کی تحقیق سے مشکوک ثابت ہوئے۔

بھارت کی جانب سے وقتاً فوقتاً فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا اپنی عوام کو جذباتی طور پر ہانکنا،عالمی برادری میں پاکستان بارے گمراہ بیانیہ تشکیل دینا،کسی خفیہ یا جارحانہ پالیسی کے لیے میدان ہموار کرنا ہے۔

پہلگام حملہ بھی اسی بیانیے کا تسلسل محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔ سیاحوں پر حملہ، جن میں سے اکثر ہندو یاتری تھے، ایک ایسا واقعہ ہے جس سے بھارت باآسانی پاکستان کو مذہبی انتہاپسندی کا چہرہ پہنا کر عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

تاریخ بتاتی ہے کہ ریاستیں اپنے مفادات کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا استعمال کرتی آئی ہیں۔ 1933 میں ہٹلر نے جرمن پارلیمنٹ کو نذر آتش کر کے الزام کمیونسٹوں پر ڈالا اور پھر عوامی جذبات کو کیش کرتے ہوئے آمرانہ اختیارات حاصل کیے۔ 1964 میں امریکہ نے ویتنام جنگ میں کودنے کے لیے گلف آف ٹانکن واقعے کو بنیاد بنایا، جو بعد ازاں خود ساختہ ثابت ہوا۔ یہی فارمولا آج بھارت کشمیر میں آزما رہا ہے۔۔۔۔

کشمیر، جو پہلے ہی کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کی چکی میں پس رہا ہے، وہاں اس طرح کی فالس فلیگ کارروائیاں کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ایک شعوری کوشش ہوتی ہیں۔ اس سے نہ صرف مقامی تحریک کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ پاکستان کو عالمی تناظر میں بدنام کرنے کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔

پاکستان نے پہلگام واقعے پر فوری مذمت کی، جسے بھارت نے نظرانداز کرتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ جاری رکھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی غیر جانبدار تحقیقات کی جائے، تو کیا بھارت تیار ہے؟ اگر وہ شفافیت پر یقین رکھتا ہے تو اقوام متحدہ یا کسی تیسرے فریق کی نگرانی میں تفتیش کیوں نہیں کرواتا؟ جواب واضح ہے اس لیے کہ اسے سچ سے نہیں پروپیگنڈا سے غرض ہے۔۔۔

عالمی برادری کو بھی اب چاہیے کہ وہ ان فالس فلیگ کارروائیوں کا سنجیدہ نوٹس لے۔ کسی ملک کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی سیاسی چالوں کے لیے انسانی جانوں سے کھیلے، جھوٹے جواز بنا کر جنگی فضا قائم کرے، اور پھر عالمی امن کے جھوٹے دعوے بھی کرتا پھرے۔۔۔۔

آخر میں یہ سوال ہمیں خود سے ضرور کرنا چاہیے کہ اگر ریاستیں خود فریبکاری پر اتر آئیں، تو پھر انصاف کہاں سے آئے گا؟ اگر حقائق کو مسخ کر کے قوموں کو آپس میں لڑایا جائے، تو امن کی امید کیوں کی جائے؟ اور اگر ہر خون کے دیئے کو کسی اور کے دامن پر ڈال کر اپنی قبا کو صاف سمجھا جائے، تو سچائی کا جنازہ کون اٹھائے گا؟

فخر عالم قریشی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • روشنی کی سفارت ”آبجوئے نور”
  • خونی لہریں،محبت اور طالبان
  • خط اور انتظار
  • انخلاء
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
خدا اور رسول ﷺ بننے کی کوشش نہ کرو
پچھلی پوسٹ
جدید غزل کا درخشندہ ستارہ شہزاد نیّرؔ

متعلقہ پوسٹس

سورۃ الملک: مالک ہونے کا وہم

فروری 13, 2026

تہذیب کے دامن کو بشر چھوڑ چلا ہے

اکتوبر 6, 2025

مشینوں کے عہد میں انسان

اگست 13, 2026

خوابِ ابری

دسمبر 1, 2024

مسئلہ کشمیر

دسمبر 9, 2025

امریکی ثقافت اور روڈیو

دسمبر 6, 2024

تاریخ کے وارث – دوسری قسط

جنوری 17, 2025

خاموش قربانی کا پہرہ

مارچ 6, 2026

یہی نہیں کہ ترا ضبط آزمانا تھا

فروری 25, 2025

پاکستان نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان

نومبر 24, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

فقر کی روشنی میں پروان چڑھتا...

دسمبر 12, 2025

حرفِ تسلی

جنوری 24, 2020

شہر نقشہ بنا ہے مقتل کا

مئی 18, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں