خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباسنگ مرمر کو دیکھنے کے دن
آپکا اردو بابااردو افسانےاردو تحاریرسید محمد زاہد

سنگ مرمر کو دیکھنے کے دن

از سائیٹ ایڈمن جولائی 13, 2025
از سائیٹ ایڈمن جولائی 13, 2025 0 تبصرے 71 مناظر
72

اسے یقین تھا کہ یہ چٹان اس کے حسین تصورات کا روپ دھارے گی۔ سرمئی دھنک اور سپیدی سے ابھرتی باریک سیاہ لکیروں میں خلط ملط شبیہ ظہور پذیر ہونے کو ترس رہی تھی۔ اس کے ہاتھ اوپر پڑی ٹیڑھی میڑھی سنگی چادر ہٹا دیں تو غیر واضح جسم سامنے آ جائے گا۔ مجسمے کا ایک ایک نقش اور خط اس کے دماغ میں محفوظ تھا۔ اس نے کاغذ پر بھی تین طرفہ شبیہ بنا لی تھی۔ چھینی ہتھوڑی سے موٹے موٹے پتھر تو ہٹا دیے لیکن جب چھوٹے اوزار کا استعمال شروع ہوا کہ ناک نقشہ لکیرا جا سکے تو ہاتھوں کی کپکپاہٹ راستے کا پتھر بن گئی۔ مجسمے کے خفیف و دبیز نشیب و فراز تراشتے وقت آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا۔

پچھلے کئی دنوں سے جوڑوں کی دُکھن اور انگلیوں کی سوجن بڑھتی جا رہی تھی۔ چھینی ہتھوڑی ہاتھ سے گر گئی۔ اس میں ہمت نہیں تھی کہ انہیں اٹھا کر کام شروع کر سکے۔

اب دنیا میں اس کے نام کی پہچان ہونا شروع ہوئی تھی اور اب ہی اس کی صحت رکاوٹ بننے لگی تھی۔ طیراش خود پر گزرنے والی کیفیت بتا نہیں سکتا تھا۔ پتھر اس کے ہاتھ میں موم بن جاتے تھے۔ عمر کے ساتھ ساتھ اس کے خیالات بہتر سے بہتر ہو رہے تھے لیکن ہاتھوں کی کپکپاہٹ اور جوڑوں کی سوجن ان خیالات کو مجسم کرنے میں رکاوٹ بنتی جا رہی تھی۔ اب جسم بغاوت کر رہا تھا کوشش کے باوجود وہ اس سرکشی کو کچلنے میں کامیاب نہیں ہو رہا تھا۔ویٹامن اور سپلیمنٹس خریدیں

وہ پتھر کو تکتے ہوئے دیر تک سوچتا رہا۔ خیالات کے بھنور اس کے دل و دماغ کو سوچنے پر مجبور کر رہے تھے کہ ڈاکٹر قیصر کی بات مان لے۔ وہ اضطراری انداز میں ہاتھوں کو زور زور سے زور سے پتھر پر مارنے لگا۔ دل کی دھڑکن تیز اور سانس دھونکنی کی طرح چلنے لگی۔ بے چینی بڑھتی جا رہی تھی۔

وہ مقامی کالج میں پڑھاتا تھا۔ سنگ تراشی اس کا شوق تھا اس کام میں توجہ اور محنت کے ساتھ پرسکون ماحول ضروری ہوتا ہے اس لیے شہر کی ہنگامہ خیز زندگی سے دور پرسکون علاقے میں گھر بنوایا۔ وہ ساری ساری رات برآمدے میں بیٹھا کام کرتا رہتا۔ بیوی اور بچہ کمرے میں سوئے ہوئے تھے۔

بڑھاپے کی پیاری اولاد اور آج کل کے تعلیمی اخراجات۔ سنگ تراشی اس کی اضافی آمدن تھی۔ اس کے مجسمے ہاتھوں ہاتھ بک جاتے۔ صرف تنخواہ سے یونیورسٹی کے اخراجات تو پورے نہیں ہو سکتے تھے۔ یہ اس کی دوسری بڑی پریشانی تھی جو ڈاکٹر قیصر کے مشورہ کو ماننے پر مجبور کر رہی تھی۔

وہ فرش پر نظریں گاڑے دیر تک خاموش بیٹھا رہا۔ آنکھوں سے برستے آنسو فرش کو بھگو رہے تھے۔

اسے پتا نہیں چلا کہ کب رابعہ اس کے پیچھے آ کر کھڑی ہو گئی تھی۔ اسے آزردہ دیکھ کر رابعہ نے اپنے بازو اس کی گردن میں حمائل کر دیے۔

”آپ تھک گئے ہوں گے، اب کمرے میں آ جائیں۔“
” انگلیاں ساتھ نہیں دے رہیں، ہاتھ کانپ رہے ہیں۔“
”نہیں ہوتا تو یہ کام ہی چھوڑ دیں۔“
”کیسے چھوڑ دوں؟“
”آپ کا اصل کام تو پڑھانا ہے۔ تنخواہ کافی ہے۔ ہم اس میں بہت اچھی طرح گزارہ کر سکتے ہیں۔“

”کافی ہے، بہت نہیں۔ بچہ بڑا ہو رہا ہے۔ تعلیم کے لیے زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔ ویسے بھی یہ میرا شوق ہے میں اسے کیسے چھوڑ سکتا ہوں؟

سال ہا سال کی محنت کے بعد میں اس کام میں ماہر ہوا ہوں اور اب میرا جسم ساتھ چھوڑ گیا ہے۔ کیسے بتاؤں میں کیا محسوس کرتا ہوں؟ میرے اندر ایک مکمل سنگتراش بیٹھا ہے جو باہر آنے کو تڑپ رہا ہے۔ ”

”لیکن ہم اس تجربے سے نہیں گزریں گے۔“

”ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق حالات بہتر ہوجائیں گے۔ میرے ہاتھ ٹھیک ہو گئے تو میں ایک بہترین مجسمہ بنا سکوں گا۔“

رابعہ پتھر کو چھوتے ہوئے کہنے لگی، ”یہ نامکمل رہتا ہے تو رہنے دیں ہم تو مکمل ہیں۔“
”میرا فن نامکمل رہ جائے گا۔
ڈاکٹر قیصر نے بہت امید دلائی ہے کہ میں بہتر ہو جاؤں گا۔ ”

”اگر اس کام میں تمہیں کوئی نقصان پہنچ گیا تو ہم کیا کریں گے۔ آج کل کے ڈاکٹرز مسیحا نہیں صحت بیچنے والے سوداگر ہیں۔ یہ اپنی پراڈکٹ بیچتے ہیں۔ یہ وہ انجینیئر ہیں جن کو اپنے پروجیکٹ کی کامیابی سے غرض ہے چاہے مریض کا کچھ اور نقصان ہو جائے“ ۔ویٹامن اور سپلیمنٹس خریدیں

یہی باتیں کرتے وہ کمرے میں آ گئے۔
وہ بیڈ پر لیٹ کر بھی ڈاکٹر قیصر کی باتوں پر غور کر رہا تھا۔

صبح سات بجتے ہی ڈاکٹر کا میسج موصول ہوا، ”آج آپ کی اپائنٹمنٹ ہے، سوچ کر آئیں۔ زندگی سدھارنے کا اس سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں۔“

***

طیراش اپریشن ٹیبل پر لیٹا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی تھی۔ لاکھوں کروڑوں چھوٹے چھوٹے کمپیوٹرز اتنی خاموشی سے خون کے اندر شامل ہو رہے تھے کہ کچھ محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ وہ سوچ رہا تھا کہ یہ نینوکمپیوٹرز اس کے جسم کے اندر ہر جگہ پر پھیل چکے ہوں گے۔ کیپلریز سے ہوتے ہوئے صرف اس کے ہاتھوں کے اندر نہیں اس کے دماغ میں بھی پہنچ چکے ہوں گے۔ انسانی احساسات سے عاری یہ مشینیں اس کے جسم میں ہر جگہ پر قبضہ جما رہی تھیں۔ ڈاکٹر قیصر سامنے لگے مونیٹر پر اس کے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر دیکھ رہا تھا۔ مسکراتے ہوئے ایک اچٹتی سی نگاہ پاس کھڑی اس کی بیوی پر ڈالی۔

پھر پوچھا، ”کچھ محسوس تو نہیں ہو رہا؟ ایوری تھنگ اوکے؟“

طیراش نے مطمئن لیجے میں جواب دیا، ”بالکل ٹھیک! میری انگلیوں میں، جوڑوں میں ہلکا ہلکا ارتعاش محسوس ہو رہا ہے یوں لگتا ہے جیسے لاکھوں کروڑوں چیونٹیاں آہستہ آہستہ چل رہی ہوں۔“

” یہ نارمل میکینزم ہے۔ ابھی آپ کو یہی محسوس ہو گا۔ تبدیلی کچھ دنوں میں شروع ہوگی۔ یہ نینو کمپیوٹرز اندر جا کر متعلقہ جگہ پر بیٹھ جائیں گے، پھر آہستہ آہستہ کئی ماہ بلکہ سال تک اپنا کام کرتے رہیں گے۔ “

”یہ میرے دماغ پر کیسے اثر انداز ہوں گے؟“

”یہ نینو کمپیوٹرز دماغ کے اس حصے پر کام کریں گے جہاں انسانی احساسات محفوظ ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی فنکارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ تم پیدائشی بت گر ہو، یہ فن تمہیں قدرت نے ودیعت کیا ہے۔ تمہارا دماغ اس طرف زیادہ چلتا ہے اور اسی چیز کو یہ نینو کمپیوٹرز مزید بہتر کر دیں گے۔“

طیراش آنکھیں بند کر کے خیالوں میں کھو گیا۔

ڈاکٹر قیصر نے اپنی بات جاری رکھی، ”جیسا کہ تمہیں پہلے بتایا تھا ہمارے اکثر مریض جوں ہی خود کو بہتر پاتے ہیں اپنے کام پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دیتے ہیں۔ چیزوں کے نئے طریقے سے جانچنے لگتے ہیں، نئے پیمانے بنا لیتے ہیں، نئی منازل کو ڈھونڈنے چل پڑتے ہیں۔“

”نئی منازل؟“ طیراش نے پوچھا۔

”آپ کی ترجیحات بدل سکتی ہیں۔ آپ کا دماغ فن پر مرکوز ہو جائے گا اور سماجی رابطوں کی پرواہ نہیں کرے گا۔ بلکہ ایسے کاموں کا آپ کے پاس وقت ہی نہیں بچے گا۔ یہ کوئی انوکھی صورت نہیں۔ قدرتی طور پر بہت سے عظیم فنکاروں کے ساتھ یہی سب کچھ ہوتا ہے، بس ہمارے ان صحت یاب لوگوں میں یہ عمل بہت تیز اور زیادہ زبردست ہو جاتا ہے۔“ویٹامن اور سپلیمنٹس خریدیں

طیراش کو ایک جھٹکا سا لگا۔ اس نے اپنا فون پکڑ لیا۔ وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ اسے ان باتوں کی کوئی فکر نہیں۔

ڈاکٹر خوش ہو کر اس کی حوصلہ افزائی کر رہا تھا، ”جو بھی ہم سے علاج کروا کر گیا کبھی پچھتایا ہے اور نہ ہی کبھی ہمارے پاس واپس آیا ہے کہ مجھے میرا ماضی لوٹا دو۔

گرچہ یہ ممکن بھی نہیں۔ ”
طیراش مسکراتے ہوئے اس کی طرف دیکھنے لگا۔

کچھ دن پہلے کی رابعہ کی باتیں اس کے دماغ میں گھوم رہی تھی، ”اگر اس نے تمہیں اتنا بدل دیا کہ تم اپنے فن میں ہی کھو گئے جیسے اکثر فنکار دنیا و مافیہا کو بھول کر خود کو بھی یاد نہیں رکھتے تو ہمارا کیا ہو گا؟“

”یہ ناممکن ہے میں سب کچھ تم دونوں کے لیے ہی تو کر رہا ہوں۔“
وہ مطمئن نہیں تھی۔

”تم ہی تو کہتی ہو، ’میرا جسم میری مرضی۔‘ مجھے بھی ایک موقع دو، میں بھی اپنے جسم کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکوں۔“

وہ خاموش ہو گئی تھی۔
***

جوڑوں کی دکھن اور انگلیوں کی سوجن ختم ہو رہی تھی۔ سرگرانی کم ہوتی جا رہی تھی۔ جسم ہلکا پھلکا ہو کر مائل بہ پرواز تھا۔ تمام اعضا ڈھیلے ڈھالے ہو کر کام کرنے کو تڑپ رہے تھے۔ اس کے اندر سے آواز آ رہی تھی، ’چلو کام کرو۔‘ مجسمے اسے بلا رہے تھے۔ مجبوریاں جو راستے میں حائل تھیں، تکلیفیں جو کام کرنے سے روکتی تھی اور سوچ جو ڈپریشن سے محدود ہو گئی تھی، سب ختم۔

وہ اپنے کام میں مگن ہو گیا۔ وہ ہمیشہ مجسمہ تخلیق کرنے سے پہلے اس کی ڈرائنگ بناتا؛ سائز اور مکمل ہیئت لکیر لیتا تھا۔ اس کا سہ رخی گراف بناتا لیکن علاج کے بعد وہ اتنا ماہر ہو گیا کہ صرف خوابوں خیالوں میں ابھرنے والی شبیہ کو مجسم کر لیتا۔ اس کی ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز رہتی۔

اب چھینی اور ہتھوڑی اس کے ہاتھ میں یوں چلتی تھی جیسے مشین۔

وہ دیو مالائی طاقت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک وقت میں کئی کئی شاہ پارے تیار کر لیتا۔ سارے شہر میں اس کے کام کی دھوم مچ گئی۔

مجسموں کے نقش و نگار جو دماغ میں قید تھے، قید سے رہائی پا چکے تھے۔ اس کے فن کے نمونے نمائش کو ترس رہے تھے۔

اب وقت آہستہ چلتا اور اس کا کام زیادہ تیزی سے۔ ملک کی سب سے بڑی نمائش گاہ نے اس کی مجسموں کی نمائش کا اعلان کیا تھا۔

گیلری کی مالک کمپنی کو یقین تھا کہ یہ نمائش دنیا کو ایک نئی سمت دے گی۔ بہت ایڈورٹائز کیا گیا۔ دنیا بھر مندوبین آ رہے تھے۔ اسے کسی کی پرواہ نہیں تھی وہ صرف کام کر رہا تھا۔ گیلری کی مینیجر نے اسے آ کر کہا، ”آپ کی بیگم کا فون ہے وہ بات کرنا چاہ رہی ہے۔“ ”اسے وہی پرانا جواب بھیج دو کہ میں ابھی مصروف ہوں۔“

منیجر بولی، ”میسج ہے کہ آج ہماری شادی کی سالگرہ ہے۔“

اس نے تھوڑی دیر کے لیے اپنا ہاتھ روکا اور دماغ پر زور دینا شروع کیا۔ آج کیا تاریخ ہے؟ آج ہماری شادی ہوئی تھی؟ کتنے سال پہلے کی بات ہے؟ دو، پانچ، دس یا بیس سال پہلے؟ دماغ میں سمائے نینو کمپیوٹرز نے کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ پھر انہوں نے بتایا کہ یہ بات آپ کے کام کے متعلقہ نہیں۔ اس نے سر جھٹکا اور پھر سے کام شروع کر دیا۔

***

شیشوں سے سجی گیلری رنگ برنگی روشنیوں سے منور تھی۔ اس کے مجسمے قطار اندر قطار رونق افروز تھے۔ وہ ہر چیز سے بے نیاز ایک طرف کھڑا تھا۔ گیلری کی شیشوں کی دیواروں میں اس کا عکس بھی چہار سو دکھائی دے رہا تھا۔ شیشے میں اپنا عکس دیکھتا تو اپنی شکل کچھ انوکھی لگتی۔ اس کا دماغ نئے مجسموں کی تیاری میں الجھا ہوا تھا۔ ابھی کل ہی برٹش میوزیم اور لور میوزیم پیرس کے نمائندگان سے اس کی میٹنگ ہوئی تھی۔ وہ یہی مجسمے ادھر نمائش میں لے جانا چاہتے تھے لیکن اس نے کچھ وقت مانگا کہ جلد ہی وہ کچھ نئے شاہ پارے تیار کر لے گا اور ان کے ساتھ وہ بھی پیش کیے جائیں۔ کچھ لوگ اور میڈیا والے اس کے گرد موجود تھے۔ ہر نیا آنے والا بندہ اپنا تعارف کرواتے ہوئے اسے مبارک باد دیتا۔ کمپیوٹرز اسے ہر فرد کے بارے میں فوراً معلومات مہیا کر دیتے۔ جب تک وہ اس کے فن کی بات کرتے وہ غور سے سنتا، انہیں جواب بھی دیتا۔ جوں ہی کوئی اور بات ہوتی تو وہ کسی مجسمے کی طرف دیکھنے لگتا۔

وہ ایک کونے میں کچھ لوگوں سے باتیں کر رہا تھا کہ شیشوں میں ہال کے دوسرے کنارے پر کسی عورت کا عکس نظر آیا۔ سب لوگ بھاگ کر اس کے پاس چلے گئے۔ وہ گھور کر اسے دیکھتے ہوئے پہچاننے کی کوشش کرنے لگا۔ پھر اس نے نینو کمپیوٹرز کو حکم دیا کہ اس کا ریکارڈ چیک کرو۔

جواب ملا، ”دو سال پہلے اس عورت کے بارے میں آپ کے دماغ میں پیار بھرے احساسات تھے جو اب کوشش کے باوجود بھی اجاگر نہیں ہو رہے۔“

وہ اس کی طرف چل پڑا کہ شاید قریب جا کر اسے پہچان سکے۔
وہ لوگوں کے درمیان گھری نظر نہیں آ رہی تھی۔
ایک پریس والے نے اس عورت سے پوچھا، ”آپ کا ان مجسموں کے بارے میں کیا خیال ہے؟“

جواب ملا، ”بہت اعلی درجے کے مجسمے! یوں لگتا ہے کسی انسان نہیں دیوتاؤں نے انہیں تراشا ہے۔ اسی لیے جذبات و احساسات سے مکمل طور پر عاری ہیں۔ چہرے ایسے سپاٹ جیسے شہروں کی آسمان سے چھوتی بلند و بالا عمارتوں کے در و دیوار۔ بالکل میرے خاوند کے چہرے کی طرح۔“

سید محمد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • جمہوریت یاانتقامی سیاست!!
  • سُکُوں دے کر یہ کیا مُشکل
  • فیوڈل فینٹسی
  • یوم نسواں، تبدیلی کا تخم
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
حاملہ خواتین اور غذائی مشکلات
پچھلی پوسٹ
انٹرویو شہزاد نیّرؔ

متعلقہ پوسٹس

کیسر بائی کی ٹھمری بھیرویں

مارچ 27, 2025

صدر ٹرمپ کا بھارت کو ایک اور سرپرائز

ستمبر 24, 2025

یہ کسی طور اَہانت نہیں سمجھا جائے

اکتوبر 16, 2025

عشق سے مَیں ڈَر چُکا تھا, ڈَر چُکا تو تم...

ستمبر 20, 2020

جب پہلی بار ان سے مرا سامنا ہوا

نومبر 2, 2021

نوری نت اور موگیمبو کا زمانہ لوٹ آیا

اپریل 7, 2023

زیور کا ڈبہ

فروری 10, 2018

سفر

دسمبر 13, 2021

یوں اپنے آپ سے بیٹھے

جولائی 6, 2025

ہزار زخم بدن پر لیے حیات رہے

ستمبر 18, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ہوا جیسے کوئی بندِ قبائے نسترن...

اکتوبر 27, 2020

پشیمان

مئی 20, 2020

امتحانی مراکز یا واہگہ بارڈر

جون 9, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں