خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابافضاؤں میں بھارت کی شکست
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزیوسف صدیقی

فضاؤں میں بھارت کی شکست

از سائیٹ ایڈمن نومبر 23, 2025
از سائیٹ ایڈمن نومبر 23, 2025 0 تبصرے 134 مناظر
135

دبئی ایئر شو میں اس دن عجیب منظر تھا۔ دنیا بھر کے لوگ جدید طیاروں کی پرواز اور مہارت دیکھنے آئے تھے مگر بھارتی تیجس نے سب کو ایک ایسی کرتب بازی دکھائی جو شاید بھارتی میڈیا کے سوا کسی ملک کو پسند نہیں آئی۔ طیارہ چند لمحوں کی اڑان کے بعد آسمان سے نہیں بلکہ اپنے دعووں کے بوجھ سے زمین پر آیا اور دھماکے نے یہ اعلان کر دیا کہ بھارت کی دفاعی صنعت ابھی بھی خواہشوں میں زندہ ہے، حقیقت میں نہیں۔ سب سے افسوسناک پہلو پائلٹ کی ہلاکت تھی مگر جو سوال اٹھا وہ بھارت کے انہی پرانے دعووں پر اٹھا جنہیں وہ بار بار چمکا کر دنیا کو دکھانا چاہتا ہے۔

بھارت برسوں سے کہتا آیا ہے کہ تیجس اس کی خود انحصاری کی علامت ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس طیارے کی کارکردگی پر خود بھارتی ماہرین برسوں سے سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ ایک حادثہ بھارت میں پہلے بھی ہو چکا تھا۔ انجن مسائل، تعمیراتی غلطیاں اور تجرباتی کمزوریاں وہ خامیاں ہیں جنہیں حسن کاری سے چھپایا جاتا رہا۔ دبئی کا واقعہ انہیں دوبارہ سامنے لے آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حادثے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے حسب روایت عجیب و غریب دلیلیں دینا شروع کر دیں۔ کسی نے دبئی کے موسم کو مورد الزام ٹھہرایا، کسی نے تکنیکی کارکردگی کو دشمنوں کی سازش سے جوڑ دیا۔ یہ وہی منطق ہے جس سے کبھی چاند پر اترنے والا بھارتی جہاز بھی زمین سے ٹکرا کر کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔

رافیل کی مثال کو بھی کون بھول سکتا ہے۔ بھارت نے فرانس سے کثیر سرمایہ خرچ کرکے یہ طیارے خریدے تھے۔ خریداری میں سیاسی تنازعات اٹھے، معاہدے پر سوال اٹھے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بھارت ان طیاروں کی اصل صلاحیت سے فائدہ ہی نہ اٹھا سکا۔ بھارت کا مسئلہ ہمیشہ سے ایک ہی ہے کہ وہ مشینیں تو خرید لیتا ہے مگر ان پر مہارت حاصل نہیں کر پاتا۔ تربیت کمزور ہو، نظم و ضبط نہ ہو اور مشقیں رسمی ہوں تو دنیا کا بہترین اسلحہ بھی صرف دھات کا ایک بے سمت ڈبہ رہ جاتا ہے۔ بھارت کے ساتھ یہی ہوا اور ہو بھی کیوں نہ۔ جنگوں میں وہ ہمیشہ تعداد پر اعتماد کرتا رہا ہے، قابلیت پر نہیں۔

یہاں پاکستان کا ذکر ناگزیر ہے کیونکہ تقابل دونوں کا ہمیشہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ پاکستان کی فضائیہ نے ثابت کیا ہے کہ مہارت وسائل سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان ایئر فورس نے انیس سو پینسٹھ سے لے کر دو ہزار انیس تک ہر معرکے میں نہ صرف بہترین کارکردگی دکھائی بلکہ دنیا کو یہ بتایا کہ اصل طاقت پیشہ ورانہ تربیت، نظم اور ذہنی برتری میں ہوتی ہے۔ دو ہزار انیس میں آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ نے وہ سب کچھ واضح کر دیا جو بھارت دہائیوں سے چھپاتا آیا تھا۔ بھارتی پائلٹ جتنا جلدی پاکستانی حدود میں داخل ہوا، اس سے کہیں زیادہ تیزی سے باہر نکالا گیا۔ ایک مگ اکیس زمین بوس ہوا، دوسرا ایل او سی کے قریب گرا۔ یہ سب کچھ دنیا نے براہ راست دیکھا اور بھارت نے اسے بھی اپنی فتح قرار دینے میں دیر نہ لگائی۔ مگر حقائق وقت کے سامنے جھوٹ نہیں بولتے۔

پاکستان کا جے ایف سترہ تھنڈر آج اپنی قیمت اور کارکردگی کے لحاظ سے نہ صرف بہترین مانا جاتا ہے بلکہ دنیا کے کئی ملک اس میں عملی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ یہ حقیقت بھارت کے لیے اس سے زیادہ تکلیف دہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ پاکستان کم وسائل سے وہ نتائج حاصل کر رہا ہے جو بھارت اربوں خرچ کر کے بھی حاصل نہیں کر پا رہا۔ وسائل اور دعووں کے فرق نے ایک بار پھر دبئی میں بھارتی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا۔

حادثے کی بین الاقوامی کوریج بھی دلچسپ تھی۔ عالمی میڈیا نے اسے بھارتی دفاعی نظام کے مسائل سے جوڑ کر پیش کیا۔ کچھ تجزیہ کاروں نے اسے بھارتی فوجی تربیت کی کمزوری قرار دیا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت میں جنگی طیاروں کے حادثات کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے اور یہ معاملہ صرف تیجس تک محدود نہیں۔ رافیل، مگ، سکھوئی اور دیگر طیاروں کے گرنے کی ایک لمبی فہرست ہے جس کے باوجود بھارتی قیادت ہر بار اپنی غلطیوں کو پردے میں رکھنے کے لیے کوئی نیا بیانیہ گھڑ لیتی ہے۔

تحریر کے اختتام پر وہ بات کہنا ضروری ہے جو کئی مبصرین بھی دہرا رہے ہیں۔ اگر بھارت جدید اسلحے کو سیاسی نمائش کے بجائے پیشہ ورانہ تربیت کے تناظر میں دیکھنا شروع کر دے تو شاید اسے کچھ فائدہ ہو جائے۔ مسائل کا حل دعووں اور پریس کانفرنسوں سے نہیں نکلتا بلکہ سچ بولنے کی جرات سے نکلتا ہے۔ دبئی میں گرنے والا تیجس ایک حادثہ ضرور تھا مگر یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک علامت ہے۔ علامت اس بات کی کہ بھارت ابھی وہ نہیں بن سکا جو وہ دنیا کو دکھانا چاہتا ہے۔ اصل طاقت شور میں نہیں بلکہ خاموش مہارت میں ہوتی ہے اور یہ حقیقت پاکستان کی فضائیہ نے بارہا ثابت کی ہے۔

یوسف صدیقی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • اب اور کہنے کی ضرورت نہیں
  • فوبھا بائی
  • وہ چاہتا ہے تو مشکل میں ڈال دیتا ہے
  • ہم کہیں کے نہ رہے!
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ٹی ٹی پی کا بڑھتا ہوا سایہ
پچھلی پوسٹ
زمستاں ہے یہاں تو ہو رہا

متعلقہ پوسٹس

انت بھئے رت بسنت میرو

جنوری 7, 2020

آپ کتنے حسین لگتے ہیں

جنوری 2, 2022

مٹی سے بغاوت نہ بغاوت سے گریزاں

مئی 23, 2020

21 فروری عالمی یوم مادری زبان!

فروری 21, 2021

چوہے دان

جنوری 24, 2020

نسوانیت کا عکس

دسمبر 25, 2024

کچھ رہ جانے والی باتیں

جنوری 23, 2020

قصیدہ شریف

اکتوبر 12, 2025

انار کلی

اپریل 2, 2018

جن دنوں مجھ کو بہت پیار ہوا کرتا تھا

مارچ 19, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

حساب

نومبر 14, 2021

برسات کی خشک شام

مارچ 6, 2023

عقل کے بٹو ئے بناۓ ہیں...

فروری 2, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں