خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباغزال ضیغم – ایک تعارف
آپکا اردو بابااردو بابا سپیشلسوانح حیات

غزال ضیغم – ایک تعارف

از غزال ضیغم جنوری 2, 2022
از غزال ضیغم جنوری 2, 2022 0 تبصرے 62 مناظر
63

غزال ضیغم بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع سلطان پور کے گاؤں باہر پور میں 17 دسمبر کو پیدا ہوئیں الہ آباد یونیورسٹی سے انہوں نے علم نباتات میں ایم ایس سی کیا ۔ قانون کی ڈگری لی اور اردو زبان و ادب میں ایم اے کے ساتھ ہی انہوں نے فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ پونا سے Film Appreciation کورس مکمل کیا ۔ ہندی رسالہ منورما (الہ آباد) کی سب ایڈیٹر اور آل انڈیا ریڈیو میں اناؤنسر رہیں ۔ افسانے اور ڈرامے لکھنا ، انہیں سٹیج کرنا اور آبی رنگوں سے تصویریں بنانا ، یہ وہ مشاغل تھے جن سے انہوں نے اپنی تخلیقی زندگی کا آغاز کیا ۔ غزال اس وقت محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ اتر بردیش لکھنئو میں ڈپٹی ڈائیریکٹر ہیں ۔ انہوں نے کئی ڈاکیومینٹری فلمیں بھی بنائی ہیں ۔

غزال نے بچپن سے گھر میں ادبی ماحول دیکھا تھا، یہ اسی ادبی ماحول کا اثر تھا کہ انہوں نے دس سال کی عمر میں پہلا افسانہ “تیمور لنگ” لکھ ڈالا جو نہ صرف یہ کہ ان کے سکول کے میگزین میں شائیع ہوا بلکہ ریڈیو سے بھی نشر ہوا ۔ غزال کے افسانوں میں کرداروں کی نفسیات ، اخلاقی ، معاشی اور معاشرتی زندگی کے حقیقی رنگ بکھرے نظر آتے ہیں ، وہ گہرائی اور گیرائی کے ساتھ مشاہدہ کرتی ہیں اور بےباکی کے ساتھ اسے قلم بند کر دیتی ہیں ۔

ما بعد جدید عہد میں اردو تانیثی منظر نامے پر جن افسانہ نگاروں کو سنجیدگی سے پڑھا جا رہا ہے ان میں غزال ضیغم کی خاص اہمیت ہے ، ان کی نثر میں شاعری کا سا رنگ ایسے گھل مل جاتا ہے کہ انہیں پڑھتے ہوئے دونوں اقسام کے زوق کی تسکین ہوتی ہے۔ اپنی نثر میں وہ استعاروں اور کنایوں کا بہت خوبصورتی سے استعمال کرتی ہیں ۔وہ رنگوں کا گہرا شعور رکھتی ہیں جو کم کم افسانہghazal zaigham نگاروں کے حصے میں آتا ہے ۔ جاگیردارانہ تہذیب کے ڈھلتے سورج کی بات ہو یا ماورائے فطرت کرداروں کی کہانی ، غزال کے قلم کی روانی انہیں ہر تحریر میں سرخرو کرتی نظر آتی ہے ،وہ ایک جانب تو مابعد جدید عہد اور مابعد مابعد جدید عہد کے تقاضوں سے ہم آہنگ نظر آتی ہیں تو دوسری جانب ان کا پلو افسانوی روایات نے بھی ایسے تھام رکھا ہے کہ ان کے افسانوں میں بیانیہ کی قدیم روایت حقیقت پسندی اور دیہی زندگی کے نشیب و فراز اپنے تمام تر خوبصورت رنگوں کے ساتھ جلوہ افروز نظر آتے ہیں ، قدیم و جدید کا یہ حسین امتزاج ہی ان کی الگ پہچان بن جاتا ہے ۔

غزال کا پہلا افسانوی مجموعہ “”ایک ٹکڑا دھوپ کا ” سال 2002 میں شایع ہوا ۔ امرتا پریتم کی کتاب “”ایک تھی سارا”” کا انہوں نے اردو میں ترجمہ کیا ۔اردو کے علاوہ ہندی، انگریزی اور مراٹھی میں بھی ان کی تخلیقات شایع ہوئی ہیں ، ہندی زبان میں ان کے افسانوں کا مجموعہ “”مدھوبن میں رادھیکا “”کے عنوان سے سال 2014 میں شایع ہوا ۔حکومت بہار کی گہارھویں جماعت کی درسی کتاب “”کہکشاں حصہ اول “” میں ان کا افسانہ “”خوشبو” ” شامل نصاب ہے اسی طرح رانچی یونیورسٹی کے بی اے کے کورس میں ان کا افسانہ “”مدھوبن میں رادھیکا “”شامل کیا گیا ہے ۔غزال کے نمائندہ افسانوں میں “”سوریہ ونشی””چندر ونشی””بھولے بسرے لوگ””نیک پروین””چراغ خانہ درویش “”گنبد تیز گرد نیلی فام””مدھوبن میں رادھیکا “”شامل ہیں ۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے انہیں “”اسد اللہ خان غالب ایوارڈ “” اور “”مدھوبن میں رادھیکا “” پر انہیں “”مہا دیوی ورما ایوارڈ “” سے نوازا گیا ہے۔

غزال ضیغم صرف افسانہ نگاراور ڈرامہ نگار ہی نہیں بلکہ بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں ، غزال نے غزل کم کم کہی ہے نظمیں کہتی ہیں اور خوب کہتی ہیں ۔ نسائی حسیت جیسے ان کے افسانوں میں اپنا جلوہ دکھاتی ہے ویسے ہی ان کی شاعری میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے ۔ وہ اتنی خوبصورت شاعری کرتی ہیں لیکن اپنی پہچان ایک افسانہ نگار کی حیثیت سے ہی کروائی کہ تا حال ان کی شاعری کی کوئی کتاب منظر عام پر نہیں آتی ہے ۔ “”کڑی دھوپ کا سفر ہے”” غزال کا ریڈیو ڈراموں کا مجموعہ زیر طبع ہے جبکہ ناول پر کام کر رہی ہیں ۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تیری خوشی کے واسطے میں بے وفا ہوا
  • کھمبیاں جمع چھچھورے اور میڈیا انفلوئنسرز
  • قوم کا غیر سنجیدہ رویہ !
  • سوال اب بھی وہی ہے جناب کیسے ہوا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
غزال ضیغم

اگلی پوسٹ
ویسے تو زندگی میں
پچھلی پوسٹ
فیڈ آؤٹ فیڈاِن

متعلقہ پوسٹس

کہیں دیوار، کہیں چھت، کہیں در

نومبر 11, 2025

انجام وہ ہی ہوگا جو ذوالفقار علی بھٹو کا ہوا...

مئی 5, 2023

آزمائش یا سزا ( پہلا حصہ)

جون 17, 2025

اے مری قوم کو اک خواب دکھانے والے

اپریل 23, 2020

روح اور بدن

نومبر 3, 2025

بارِ گراں کا ماجرا چلتا رہا تھا رات بھر

مئی 19, 2020

میں اس زمیں سے نہیں اور آسماں سے نہیں

مئی 15, 2020

ہم دونوں کب اپنے تھے

نومبر 6, 2020

ہر پہلو سے تیرا اختلاف دکھتا ہے

اپریل 15, 2020

سمرقند و بخارا اور آکسفورڈ

نومبر 22, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

تمام عمر کا ہم کو یہی...

اپریل 5, 2020

کوئی میرے خوابوں سے

نومبر 9, 2025

گلہری کہ ناری

دسمبر 10, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں