خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرایک ریڈیالوجسٹ دوست کے لئے
اردو تحاریراردو کالمزروبینہ فیصل

ایک ریڈیالوجسٹ دوست کے لئے

ایک اردو کالم از روبینہ فیصل

از سائیٹ ایڈمن مئی 3, 2018
از سائیٹ ایڈمن مئی 3, 2018 0 تبصرے 445 مناظر
446

ایک ریڈیالوجسٹ دوست کے لئے

سائکو پاتھ کی پہچان پر ، اور انہیں پہچان کر اپنا دامن بچانے پر ایک کالم لکھا تھا “حسن ترا بکھر نہ جائے کہیں “کہ نام سے ۔۔
کوئی اور کہے تو کہے جب ایک ریڈیالوجسٹ آپ کو یہ کہے کے کہ آپ کی تحریروں میں منفیت ہے تو انسان ایک دفعہ چونکتا ضرور ہے ۔ میرے ساتھ بھی یہی ہوا۔
میں نے سوچنا شروع کیا ۔ جب سے میں نے خود کی پہچان ڈھونڈنی شروع کی ہے تب سے میں کسی بھی چھوٹی بڑی تنقید کو ۔۔” ہوں” ۔۔کہہ کر نظر انداز نہیں کرتی ۔ اور یہ تو ایک مخلص اور صاف ستھرے انسان کی طرف سے آیا ہوا ایک کمنٹ تھا ، جنہیں بہرحال میرے اس طرح کے دکھ ،تکلیف ، رنج میں ڈوبے کالم یا افسانے پڑھ کر لگتا ہوگا کہ مجھے صرف اس دنیا کا اندھیرا ہی نظر آتا ہے ، روشنی کیوں نہیں ؟
ریڈیالوجسٹ، اندھیرے میں بیٹھ کر مر ض کی تشخیص کرتے ہیں ۔ ایکس رے ، الٹر ساؤنڈ ، ایم آر آئی،سی ٹی ، پی ای ٹی۔۔سب کے چہرے کتنے سیاہ ہو تے ہیں ۔۔ سب کے سب نیگٹیوز ہوتے ہیں ۔لیکن انہیں دیکھے بغیر مر ض کی تشخیص ناممکن ہے ۔ اس لئے میرے اس پیارے سے دوست کو ، سارا دن اندھیری لیبارٹری میں ، کالے کالے نیگیٹوز کو گھورنا پڑتا ہے ۔۔۔۔اور مذاق میں میں انہیں کہتی ہوں” ایکس ریزسے باتیں کر نا اچھا لگتا ہے آپ بھی پاگل ہو جائیں گے ایسا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔”
غور کریں تو بات مذاق کی نہیں ہے ۔۔ مسلسل اندھیرا ہمیں پاگل پن کی طرف دھکیل سکتا ہے ۔شائد اسی لئے میرے دوست کو لگا کہ میں بھی اتنا اندھیرا دیکھ کر پاگل نہ ہو جاؤں ( یا مکمل طور پر سمجھ ہی چکے ہیں ) ۔۔۔وہ شائد سارا سارا دن نیگٹیوز دیکھنے کی اذیت سے گذرتے ہیں ، اور جب کسی انسان میں کسی جان لیوا مر ض کی تشیخص ہو تی ہو گی تو وہ جانتے ہو نگے کہ یہ کر ب انسان کو اندر سے کیسے ادھ موا کرتا رہتا ہے ۔
مگر اے دوست !!
جیسے کوئی آپ کا کتنا بھی ہمدرد کیوں نہ ہو وہ آپ کو،” نیگیٹوز” دیکھنے سے نہیں بچا سکتا ۔کیونکہ یہ آپ کا پیشہ ہے جس میں آپ کا فرض پو شیدہ ہے ،اسی طرح زندگی کے اندھیروں کو محسوس کر کے ، اسے کم کر نے کی خاطر ، منفیت کو ہی دیکھنا ، لکھنے والے نے میرے مقدر میں لکھ دیا ہے ہے ۔۔ کیونکہ میں اگر منفیت کو نہ بھی دیکھوں ، نہ بھی لکھوں تو وہ پھر بھی موجود رہے گی ، یہیں ۔ جیسے اگر آپ ایم آر آئی اس خوف سے کر نی بند کر دیں کہ مریض کو کہیں کینسر نہ ہو ۔تو کیا آپ ایسا کر سکیں گے ؟کیا کینسر خود بخود تشخیص کے بغیر علاج کی منزل تک پہنچ جا ئے گا ؟
اسی طرح روح کے اندر پھیلے کینسرکا علاج کر نا ہے تو پہلے اس کی تشخیص ضروری ہے ۔ اور تشخیص کے لئے میرے پاس نیگیٹوز دیکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچتا ۔میں دنیا کو کیسے یقین دلاؤں کہ میں پازیٹیو یٹی دیکھ کر ، خوشی سے چھلانگیں مارنا چاہتی ہوں ۔ میرے اندر کا شرارتی بچہ بھی مجھ سے آپ ہی کی طرح روٹھ کر پو چھتا ہے کہ یہ سب کیا ہے ،جب سب خوشیاں منا رہے ہیں تو تمھیں کیا تکلیف ہے ۔۔ ؟
میں کہتی ہوں پہلے مجھے یہ بتاؤ خوشی کہتے کسے ہیں ۔۔ کوئی بیمار ہے تو ا سکا حال نہ پو چھو ؟ کوئی بوڑھا ہو گیا تو اس سے جان چھڑاؤ ؟میوزک لاؤڈ کر دو ؟ کوئی بچے یتیم ہو گئے ہیں تو انہیں حالات کے حوالے کر دو۔۔میں بذات خود تو ایک خوشخال انسان ہوں ۔ ایک محبت کر نے والے شوہر کی بیوی، صحت مند،لائق فائق بچوں کی ماں ، کینڈا جیسے بڑے ملک کی شہری ،خدا کی ہر نعمت سے نوازی گئی ہوں مگرمجھے لائف انجوئے ہی نہیں کر نا آتی کیونکہ مجھے سطح پر تیرنا نہیں آتا اپنے اندر جھانک جھانک کر دیکھنے کی عادت ہے ۔۔ لوگوں کی تکلیفوں کو دیکھ کر اس کرب کو کھوجنے کی جستجو ہے جس نے انسان کو خوشی اور اطمینان کے نام پر ، کیا کیا جرائم اور کیا کیا لعنتوں سے متعارف نہیں کروایا ۔۔ سومیں بھی فطرتا ، ایک ریڈیالوجسٹ ہوں یا غوطہ خور ۔۔۔۔
جو انسان کی ذات میں غوطے لگا لگا کر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ،کائنات کے یہ سال ، وہ سال ہیں ،جب ریڈیالوجسٹ کا کام بہت بڑھ گیا ہے ۔ بہت سے ایم آر آئی ، ایکسرے اور الٹر ساونڈز کر نے ہیں ۔ان سالوں میں بہت نیگیٹیوٹی لکھی جائے گی کیونکہ اس کے بغیر چارہ نہیں۔مجھ سے بھی یہی ہو گا ۔۔ یہ کھدائی کا کام بہت سال تک جا ری رہنے والا ہے ، دو صدیاں ، تین صدیاں یا نجانے کتنی ۔۔ لیکن ایک دفعہ ٹھیک سے تشخیص کا کام ہو جائے تو پھر ہی علاج ممکن ہو سکے گا ۔۔ پھر نہ جانے کتنے سال علاج کرنے میں لگ جائیں گے۔ایکسرے کر نے والوں کی اپنی ہڈیوں میں ریڈیشینز اتریں گی ، ان کے اندرکتنی تاریکی پھیلے گی ، کتنے ریڈیالوجسٹ بلی چڑھیں گے تو تشخیص مکمل ہو گی ۔۔۔۔
سائکو پاتھ والے کالم کے بعد جب چند ایک حیرت میں ڈوبے سوال، جیسے یہ کالم لکھا کیسے گیا ، کیوں اور کب جیسے ۔۔ کہ ساتھ ساتھ یہ تائیدی بیان کے اگر یہ کالم نہ پڑھتے تو ہماری زندگی میں قریب کھڑا ، منہ اور دل کی سیاہی کو نقاب میں چھپائے ،اندھیرے میں چھپا کھڑا ہمارا اپنا پیرا سائٹس ہمیں کھبی نظر نہ آتا ، اور ہم اسے محبت سمجھ کر اس کے پاگل پن کو جھیلتے جھیلتے خود بھی پا گل ہو جاتے ۔ ایسی ای میلز اور دوستوں کے وٹس ایپ میسجز پڑھ کر لگا ، کھبی کھبی تشخیص کے پہلے مرحلے میں بیماری پکڑی جائے تو علاج شروع کیا جا سکتا ہے ۔ جتنی جلدی بات سمجھ میں آجائے ، اتنی ہی جلدی اگلا مر حلہ شروع ہو سکتا ہے ۔ تو منفیت برائے منفیت یا خود ترسی کے لئے ہو ، اس میں ، اور منفیت ، علاج کے لئے ہو ، میں فرق ہو تا ہے ۔۔ یہ بات ایک ریڈیالوجسٹ سے زیادہ بہتر کون سمجھ سکتا ہے ۔۔۔۔
جن لوگو ں کے خلوص پر آپ کا دل ایمان لائے ، ان کی بات کا بھرم رکھنا ضروری ہو تا ہے ، چاہے پھر آپ اپنی بات بھی کرتے رہیں ۔
میرا منفیت کے ذریعے “انسان کا نیگٹیو “، علاج کی غرض سے، دیکھنے کا پہلا مر حلہ جاری وساری رہے گا ۔اندھیرے میں بیٹھ کر تنہا گھنٹوں گھنٹوں نیگیٹوز کو گھورتے رہنے والے اس ریڈیالوجسٹ دوست کی بات کا مان رکھنے اور منفیت کا علاج کرنے کی غرض سے ان پازیٹو توانائیوں کوجو کئی خوبصورت انسانوں کی صورت ہی ہمارے گرد بکھری ہو ئی ہیں انہیں بھی زیرِ بحث لاؤں گی ۔ ۔
کائنات کے اندھیرے دور کر نے کا سلسلہ پتھر وں کو رگڑ کر آگ دریافت کر نے سے شروع ہوا تھا ۔انسان کائنات کو تسخیر کر نے کے لئے ، سمندر کی اتھاہ گہرائی میں اتر گیا ، آسمان پر پہنچ گیا ،بیماریوں سے بھڑ گیا اور آسمانی آفات کے آگے ڈٹ گیا تھا ۔۔۔ یہ طاقت یہ کامیابی انسان کو کائنات کے اندھیروں میں اتر کر ملی تھی ، اب اپنی ذات کو تسخیر کر نے کی صدیاں شروع ہو نے والی ہیں اس لئے انسان کواپنے اندھیروں میں اترنا ہو گا، اپنی ڈارک سائڈز ، جن سے ہم آنکھیں چرا لیتے ہیں ، اپنی روح کی ایکسرے رپورٹ جسے دیکھ کر ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتے ہیں ۔ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا ہو گا ، انہیں قبول کر نا پڑے گا ، انکاری ہو نے سے مرض غائب نہیں ہو جاتے ۔ ہم دوسروں کو اپنے چہرے کا وہ حصہ دکھاتے ہیں جو کاسمیٹک سرجری سے سجایا سنوارہو تا ہے ، تیزاب میں جھلسے سیاہ حصے پر دھوکے کے لئے سفید نقاب ڈال دیتے ہیں ۔۔ روح کے دونوں چہروں کو آپس میں ہمکلا م کر نے کی صدیوں کا آغاز ہو نے والا ہے ۔۔
نفسیاتی گنجلیں کھلنے کا وقت آگیا ہے ۔ اب کائنات نہیں انسان کی اپنی ذات کی تشخیص ، تحقیق اور علا ج کی صدیاں آنے والی ہیں ۔
یہ صدیاں ، سرنگ میں سفر کر نے کی صدیاں ہیں ۔ اندھیرے میں چلنا ہی پڑے گا ، دوسرے سرے پر جو روشنی نظر آرہی ہے ، اس تک پہنچنے کے لئے سرنگ کا سفر کر نا ہی پڑے گا ۔۔
اس لئے میرے ریڈیالو جسٹ دوست !! نیگٹیوز دیکھنے کا زمانہ ہے ۔ اس زمانے میں ایسی ہی تقدیریں ، ایسی ہی تحریریں دیکھنے اور پڑھنے کو ملیں گی ۔برادشت کر نا ہی ہو گا ۔۔۔ پازیٹو علاج کے لئے نیگٹوزکوکھنگلاناہی ہوگا ۔ہم جیسوں کو ہڈیاں گلانے ہی ہو نگی تاکہ آنے والی نسلیں جھوٹ ،مکر اور دھوکے سے نہیں سچ کے ساتھ زندہ رہنا سیکھیں ۔۔ہو سکتا ہے دنیا کا گمشدہ امن اسی طرح گھر لوٹ آئے۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پچھتاوا
  • اُردو منقبت کی روایت
  • خوابوں کے شہسوار
  • اچھے ہمسائے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
بڑھاؤ نہ آپس میں ملت زیادہ
پچھلی پوسٹ
عہد جدید کا اُبھرتا ہوا شاعر اظہر فراغ

متعلقہ پوسٹس

پنجاب کا دوپٹہ

نومبر 14, 2021

خوشبو کی کوئی منزل نہیں

جون 15, 2020

پاکستان : مذہب اور سیاست کا سفر

فروری 6, 2026

پاک بحریہ کا کارنامہ

جنوری 22, 2026

خاموش مگر پُراثر رہنما

دسمبر 10, 2025

یہ ابھی بہت چھوٹا ہے

اکتوبر 28, 2025

ڈائرکٹر کرپلانی

جنوری 15, 2020

مملکت پاکستان کے عظیم فلسفی شاعر!

جون 6, 2024

قرآن کے نغماتی اعجاز

نومبر 18, 2025

کورونا اوراُم مسائل آبادی کا عفریب

جولائی 10, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

رب تعالیٰ پر بھروسہ

مئی 11, 2026

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکارﷺ دیکھیے

مئی 1, 2026

اللہ کی محبت کے رنگ

اپریل 21, 2026

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

اردو شاعری

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی...

مئی 15, 2026

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

مئی 11, 2026

میں نے دیکھا جگ میں ایسا

مئی 11, 2026

ماں : رحمتوں کا سائباں

مئی 9, 2026

ہنسایا گر نہیں جاتا ، رلایا بھی نہیں...

مئی 8, 2026

اردو افسانے

کیوں کہ

مئی 3, 2026

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

اردو کالمز

انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

مئی 18, 2026

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

مئی 15, 2026

پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟

مئی 14, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • بیگمات کی پراسرار علالتیں اور ریسٹورنٹ سینڈروم

    مئی 15, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

دل کے مسائل اور بلڈ پریشر...

اپریل 28, 2026

دو قومیں

جنوری 12, 2020

ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ ۔...

مئی 3, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں