خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلام6 ستمبر 1965
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزعابد خان لودھی

6 ستمبر 1965

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 5, 2026
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 5, 2026 0 تبصرے 53 مناظر
54

6 ستمبر 1965
عزم، شجاعت اور قربانی کی لازوال داستان
حب الوطنی کی مٹی نے بہادری کی داستان لکھی۔
6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جب بھارتی افواج نے علی الصبح بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان پر حملہ کیا۔ لاہور، سیالکوٹ اور دیگر محاذوں پر دشمن نے بھرپور فوجی طاقت 600 ٹینکوں کے ساتھ حملہ کر دی، مگر پاکستانی فوج کے جوانوں نے ایسی مزاحمت کی کہ دشمن کی پیش قدمی رک گئی۔ لاہور کے محاذ پر بھارتی فوج کا مقصد شہر کے قریب پہنچ کر پاکستان پر فیصلہ کن دباؤ ڈالنا تھا، اس وقت یہ بھی سنا کہ چند گھنٹوں میں ہم لاہور جم خانہ چائے پیئں گے۔ لیکن پاکستانی جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا۔
جنگ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی بکتر بند دستوں نے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کی۔ سیالکوٹ کے قریب چونڈہ کا محاذ دنیا کی بڑی ٹینک لڑائیوں میں شمار ہوتا ہے۔ بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں ٹینکوں کے ساتھ حملہ کیا، مگر پاکستانی ٹینک شکن دستوں، توپ خانے اور پیدل فوج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ دشمن کے کئی ٹینک تباہ یا قبضے میں لے لیے گئے اور اس کی پیش قدمی روک دی گئی۔ چونڈہ کے دفاع نے ثابت کیا کہ جدید ہتھیاروں سے زیادہ اہم جذبہ دفاعِ وطن اور سپاہی کا حوصلہ ہوتا ہے۔
لاہور کے برکی محاذ پر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے بہادری کی ایسی مثال قائم کی جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وہ کئی دن تک اگلے مورچے میں اپنے جوانوں کی قیادت کرتے رہے۔ دشمن کی شدید گولہ باری کے باوجود انہوں نے اپنی پوزیشن نہ چھوڑی۔ بالآخر 12 ستمبر کو وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ان کی بے مثال شجاعت پر انہیں نشانِ حیدر عطا کیا گیا۔
فضاؤں میں پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں نے بھی تاریخ رقم کی۔ اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے 7 ستمبر کو اپنے ایف-86 Fسیبر طیارے سے بھارتی فضائیہ کے ہنٹر طیاروں کے خلاف غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی جنگی ریکارڈ کے مطابق انہوں نے ایک ہی فضائی مقابلے میں پانچ بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں سے چار انتہائی مختصر وقت میں نشانہ بنائے گئے۔ یہ کارنامہ ایم ایم عالم کو قومی تاریخ کے ممتاز فضائی ہیروز میں شامل کرتا ہے۔
اسی جنگ میں سرفراز احمد رفیقی شہید نے بھی غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دشمن کے فضائی اڈوں پر حملہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ ان کے ساتھ دوسرے پاکستانی پائلٹوں نے بھی دشمن کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان ایئر فورس نے لاہور، سرگودھا، پشاور اور دیگر اہم مقامات کے دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا۔
بری فوج میں بھی بے شمار افسروں اور جوانوں نے شجاعت کی مثالیں قائم کیں۔ کسی نے ٹینک کے سامنے کھڑے
ہوکر اسے روکا، کسی نے توپ کے گولوں کی بارش میں مورچہ سنبھالے رکھا اور کسی نے آخری سانس تک اپنی پوزیشن کا دفاع کیا۔ یہی وہ جذبہ تھا جس نے دشمن کی عددی اور عسکری برتری کے باوجود پاکستانی دفاع کو مضبوط رکھا۔
صدرِ مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ”بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا ہے۔“ ان کا خطاب اس نازک گھڑی میں قوم کے حوصلے بلند کرنے کا ذریعہ بنا۔ ملک بھر میں عوام نے اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شہروں میں رضاکاروں نے خدمات انجام دیں، لوگوں نے فوجیوں کے لیے خوراک اور ضروری سامان پہنچایا اور پوری قوم ایک مقصد پر متحد نظر آئی۔
6 ستمبر صرف ایک جنگ کی یاد نہیں بلکہ قومی اتحاد، عزم، قربانی اور دفاعِ وطن کی علامت ہے۔ اس دن ہمیں یاد آتا ہے کہ وطن کی حفاظت صرف سرحدوں پر موجود سپاہی کی ذمہ داری نہیں؛ پوری قوم اپنے اتحاد، نظم و ضبط اور کردار کے ذریعے ملک کا دفاع کرتی ہے۔
1965ء کے شہداء نے اپنے خون سے جو داستان لکھی، وہ آنے والی نسلوں کے لیے یہ پیغام چھوڑ گئی.
کہ وطن کی محبت محض الفاظ کا نام نہیں؛ اس کے لیے عزم، قربانی اور عمل درکار ہے۔

عابد خان لودھی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ماں کو حنوط کرنا
  • مادی و معنوی ترقی و کمال
  • علمی احتیاط
  • پروازِ جمال
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے
پچھلی پوسٹ
قصّہِ پارینہ

متعلقہ پوسٹس

آزاد نعتیہ نظم "حضورِ اکرم”

اکتوبر 18, 2026

سگریٹ اور فاؤنٹین پن

جنوری 23, 2020

دین کے قریب یا دور

مئی 21, 2025

باتوں ہی باتوں میں

جنوری 22, 2026

آب گزیدے

جنوری 3, 2020

صوفی محمد برکت علی لدھیانوی رح

مارچ 9, 2025

مختصر سیرتِ رسولﷺ

مارچ 10, 2026

زمین اور انسان

اگست 8, 2025

گستاخانہ خاکے اور امت ِ مسلمہ!

نومبر 28, 2020

گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد اور میں

مارچ 17, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • مردانگی

    نومبر 1, 2026
  • دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

    نومبر 1, 2026
  • پروفیسر محمد فرید

    نومبر 1, 2026
  • ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام ہے

    نومبر 1, 2026
  • دروازہ

    اکتوبر 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

محبت الٰہی

اکتوبر 29, 2026

نسبتوں کا فیضان

اکتوبر 23, 2026

آزاد نعتیہ نظم "حضورِ اکرم”

اکتوبر 18, 2026

امیر کون غریب کون

اکتوبر 13, 2026

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

اردو شاعری

ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام...

نومبر 1, 2026

ہم ترے نام سے ہر خواب سنوارا کرتے

اکتوبر 29, 2026

میں نے سوچا ہے تمہیں

اکتوبر 29, 2026

اس شہر میں اتنا ویرانہ کیوں ہے

اکتوبر 26, 2026

اس شہر کی کہانیاں بہت ہیں

اکتوبر 26, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مردانگی

نومبر 1, 2026

دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

نومبر 1, 2026

نسبتوں کا فیضان

اکتوبر 23, 2026

اور عذاب کسے کہتے ہیں؟

اکتوبر 23, 2026

"دیا” (کالمز کا مجموعہ)

اکتوبر 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • مردانگی

    نومبر 1, 2026
  • دوسروں کے درد میں جلتے لوگ!

    نومبر 1, 2026
  • پروفیسر محمد فرید

    نومبر 1, 2026
  • ہر سمت جبر و ظلم کی تاریک شام ہے

    نومبر 1, 2026
  • دروازہ

    اکتوبر 29, 2026
  • ہم ترے نام سے ہر خواب سنوارا کرتے

    اکتوبر 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

قہقہوں کے سائے میں

جنوری 14, 2025

نماز اور نماز عشق میں فرق

ستمبر 6, 2023

رات کی مسافر

مارچ 24, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں