خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامخوشامد کے جھولے
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزاکرم ثاقب

خوشامد کے جھولے

از سائیٹ ایڈمن مئی 5, 2026
از سائیٹ ایڈمن مئی 5, 2026 0 تبصرے 39 مناظر
40

دنیا کی تاریخ میں اگر ایجادات کا تذکرہ چھڑے تو لوگ پہیہ، انجن اور انٹرنیٹ جیسی معمولی چیزوں کا نام لے کر اپنی علمی پیاس بجھا لیتے ہیں، حالانکہ انسانی ترقی کے کٹھن سفر میں جس "اوزار” نے خاموشی سے سب سے زیادہ وزن اٹھایا ہے، وہ انجن نہیں بلکہ "چمچہ” ہے۔ یہ وہ جادوئی آلہ ہے جو باورچی خانے میں تو صرف سالن چکھنے کے کام آتا ہے لیکن سماجی اور سیاسی کڑاہی میں یہ عقل کو نیم پکا کر کے اس پر "عظمت” کا ایسا تڑکا لگاتا ہے کہ اچھے بھلے انسان کو اپنی اصلیت بھول جاتی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ "چاپلوسی عقل کا وہ جنازہ ہے” جسے اٹھانے کے لیے کندھے ہمیشہ تیار ملتے ہیں اور ان کندھوں پر سوار چمچوں کا اپنا کوئی وزن نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ "بڑے” کے وزن سے پہچانے جاتے ہیں۔ یہ وہ عجیب الخلقت آئینہ ہیں جو کسی بھی بدصورت کو یوسفِ ثانی اور پیدائشی احمق کو بقراط و افلاطون بنا کر پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر ان کا "بڑا” جوشِ جذبات میں کہہ دے کہ "بھئی! آج تو سورج مغرب سے نکلا ہے”، تو چمچہ اپنی بتیسیاں نکال کر فوراً تصدیق کرے گا کہ "قبلہ! میں تو خود صبح سے حیران تھا کہ آج دھوپ اتنی ٹھنڈی اور خوشگوار کیوں ہے، اب سمجھ آیا کہ یہ کرشمہ تو سورج کے مغرب سے برآمد ہونے کا ہے”۔
چمچوں کی اس کہکشاں میں جب ہم ذرا آگے بڑھتے ہیں تو ایک اور بھاری بھرکم اور پھیلی ہوئی مخلوق سے سامنا ہوتا ہے جسے عرفِ عام میں "کڑچھا” کہا جاتا ہے۔ کڑچھا دراصل ان تمام چھوٹے موٹے خوشامدیوں کا "سردار” یا یوں کہیے کہ "چیف آف اسٹاف” ہوتا ہے جو تعریف کے قطرے نہیں بلکہ پوری کی پوری بالٹی بھر کر صاحب کے سر پر انڈیل دیتا ہے۔ کڑچھے کا کام صرف خوشامد کرنا نہیں بلکہ وہ ان ننھے منے چمچوں کی نگرانی بھی کرتا ہے کہ کہیں غلطی سے بھی سچائی کی کوئی ہلکی سی ہوا صاحب کے عالی مقام تک نہ پہنچ جائے۔ جہاں کوئی سچ بولنے کی جسارت کرتا ہے، کڑچھا اسے "اونٹ کے منہ میں زیرہ” ثابت کر کے وہیں دفن کر دیتا ہے۔ یہی وہ کڑچھے ہیں جنہوں نے تاریخ کے بڑے بڑے بتوں کو یہ یقین دلا دیا کہ وہ زمین پر خدا کے سائے ہیں، حالانکہ وہ بیچارے سائے سے زیادہ کچھ نہیں ہوتے۔
خوشامد کے اس میلے میں اب ذکر ہو اس "مالشیے” کا جو اس فن کا عملی اور جسمانی ایڈیشن ہے۔ یہ وہ ہنرمند ہے جو صاحب کے کندھے اور پیر دباتے دباتے ان کے دماغ کی بھی ایسی مالش کرتا ہے کہ تھکا ہوا وجود خود کو جنگل کا شیر سمجھنے لگتا ہے۔ جہاں چمچہ زبان کا سہارا لیتا ہے، وہاں مالشیا اپنے ہاتھوں کے جادو سے یہ باور کراتا ہے کہ حضور کی طاقت لا محدود ہے۔ یہ وہی کردار ہے جو کبھی بادشاہوں کے حمام اور نوابوں کے حجروں کی زینت ہوا کرتا تھا اور آج بھی نئے ناموں کے ساتھ ہر بڑے دفتر کی کرسی کے پیچھے دبے پاؤں موجود ہوتا ہے۔ دنیا کے ہر معاشرے میں ان کے لیے الگ الگ القابات رائج رہے ہیں، کوئی انہیں "جی حضوریہ” کہتا ہے، کوئی "درباری” تو کوئی "قصیدہ گو شاعر”۔ ان سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ حقیقت کو سات پردوں میں چھپا کر "بڑے” کو رستمِ زماں ثابت کیا جائے، چاہے وہ رستم بیچارہ اپنے وزن سے خود ہی کیوں نہ دب رہا ہو۔
تاریخ کا سب سے بڑا سبق یہی ہے کہ جتنے بھی خوشامد پسند لوگ گزرے ہیں، وہ کسی دشمن کی تلوار سے نہیں بلکہ انہی چمچوں اور کڑچھوں کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوئے۔ یہ چمچے وہ مکھن لگاتے ہیں کہ ممدوح کو اپنی زمین پیروں تلے سے کھسکتی محسوس نہیں ہوتی۔ یہ وہ کم بخت ہیں جو بڑے آدمی کو آسمان کی بلندیوں پر لے جا کر اس وقت ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں جب نیچے گرنے کا مقام قریب آ جاتا ہے۔ ہنسی تو اس بات پر آتی ہے کہ جب "بڑا” زوال کی کھائی میں گر رہا ہوتا ہے، تو یہی چمچے کسی دوسری "دیگ” کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتے ہیں اور پیچھے رہ جاتا ہے وہ شخص جو ان کی جھوٹی تعریفوں کے نشے میں خود کو ناگزیر سمجھ بیٹھا تھا۔ یزید کے دربار سے لے کر ہٹلر کے جنون تک، اور مغلوں کے زوال سے نوابوں کی بربادی تک، ہر جگہ ان چمچوں نے ہی اپنے آقاؤں کو اصلیت سے دور رکھ کر ان کی رسوائی کا سامان کیا۔ یہ وہ ظالم گروہ ہے جس نے انسانیت کو انسان رہنے نہیں دیا اور "بڑوں” کو ان کی اوقات سے اتنا بڑا دکھایا کہ آخرکار وہ اپنی ہی بڑائی کے بوجھ تلے دب کر تاریخ کا کوڑا بن گئے۔ خلاصہ کلام یہ کہ چمچہ دیگ کے ساتھ، مالشیا جسم کے ساتھ، اور چاپلوس عقل کے ساتھ ہوتا ہے، اور جب تک یہ تکون سلامت ہے، دنیا کی دیگ میں انصاف کا سالن کبھی نہیں پکے گا اور خوشامد پسند یونہی ذلیل ہوتے رہیں گے۔

پروفیسر اکرم ثاقب

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سلسلہ خاص ہے نہ عام مرا
  • میں کئی برسوں سے تیری
  • سڑک کے کنارے
  • بیانیے کا زہر
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سکرین سے باہر کی دُنیا
پچھلی پوسٹ
بیگم اور AI کا ٹیکنالوجی ٹکراؤ

متعلقہ پوسٹس

عبدالستار ایدھی

دسمبر 7, 2025

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

جون 29, 2026

جستجوِ صبحِ نو

دسمبر 15, 2024

حاصل کاروبار جہاں

مارچ 21, 2026

پانی کا درخت

اکتوبر 25, 2019

قہقہوں کے سائے میں

جنوری 14, 2025

صمود فلوٹیلا

جون 5, 2026

نادان ادھاری

دسمبر 6, 2025

تہذیب و تمدن

اکتوبر 12, 2025

کیون کارٹر (Kevin Carter)

جون 22, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • میں مقتول قاتل ہوں

    اگست 19, 2026
  • مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا زوال

    اگست 19, 2026
  • میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

    اگست 19, 2026
  • نوحہ ایک دھرتی کا

    اگست 17, 2026
  • اسیرِ بے زباں

    اگست 17, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

میں مقتول قاتل ہوں

اگست 19, 2026

نوحہ ایک دھرتی کا

اگست 17, 2026

اسیرِ بے زباں

اگست 17, 2026

اتر آئی ہے رحمت کی

اگست 17, 2026

زمانے میں رفاقت کی جو یہ رِیت و...

اگست 17, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا...

اگست 19, 2026

میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

اگست 19, 2026

کم عمر بچے کے ہاتھ میں اسمارٹ فون...

اگست 14, 2026

مشینوں کے عہد میں انسان

اگست 13, 2026

14 آگست اور ایک عام آدمی

اگست 13, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • میں مقتول قاتل ہوں

    اگست 19, 2026
  • مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا زوال

    اگست 19, 2026
  • میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

    اگست 19, 2026
  • نوحہ ایک دھرتی کا

    اگست 17, 2026
  • اسیرِ بے زباں

    اگست 17, 2026
  • اتر آئی ہے رحمت کی

    اگست 17, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

شلجم

جنوری 12, 2020

اعداد و شمار میں نہیں تھے

دسمبر 7, 2025

فیڈ آؤٹ فیڈاِن

جنوری 2, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں