خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامعلی بزبانِ علی بن موسیٰ الرضاؑ
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہمحمد حسین بہشتی

علی بزبانِ علی بن موسیٰ الرضاؑ

از سائیٹ ایڈمن جنوری 1, 2026
از سائیٹ ایڈمن جنوری 1, 2026 0 تبصرے 119 مناظر
120

کسی کو میسر نہ ہو سکی یہ سعادت
با کعبہ ولادت، بمسجد شہادت
مسلم اوّل شہِ مرداں علیؑ
عشق کا سرمایہ، ایمان علیؑ
از ولایتِ دودمانش زندہ‌ام
در جہاں مثلِ گوہر تابندہ‌ام

13 رجب المرجب مولائے کائنات، حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے۔ اسی مناسبت سے یہ تحریر رقم کی گئی ہے تاکہ اس عظیم ہستی کا کچھ ذکر معصوم بزبانِ معصوم پیش کیا جا سکے، جو ہماری فہم و توان کے مطابق ہو۔ اسے آپ عزیزان اور عشّاقِ محمدؐ و آلِ محمدؑ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
امام علی کشتی نجات ہے
امام رضاؑ نے ایک حدیث میں امام علیؑ کو کشتیٔ نجات قرار دیا ہے۔ آپؑ اپنے آباء و اجداد کے واسطے سے امیرالمؤمنین علیؑ سے نقل کرتے ہیں کہ رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص نجات کی کشتی پر سوار ہونا چاہے، مضبوط کڑی کو تھامنا چاہے اور اللہ کی محکم رسی کو پکڑنا چاہے، وہ میرے بعد علیؑ کی ولایت کو قبول کرے، اس کے دشمنوں سے دشمنی رکھے اور اس کی اولاد میں سے ہدایت دینے والے ائمہؑ کی پیروی کرے؛ کیونکہ وہ میرے جانشین، میرے اوصیاء اور میرے بعد مخلوق پر اللہ کی حجت ہیں۔ وہ میری امت کے سردار اور متقین کو جنت کی طرف لے جانے والے راہنما ہیں۔ ان کا گروہ میرا گروہ ہے اور میرا گروہ اللہ عزوجل کا گروہ ہے، جبکہ ان کے دشمنوں کا گروہ شیطان کا گروہ ہے۔”
علیؑ؛ ولایت کی پہچان کا معیار
امام رضاؑ نے مختلف مواقع پر قرآنِ کریم کی آیات کی تفسیر کے ذریعے نہ صرف قرآن کو مہجوریت سے نکالا بلکہ ولایت کے مسئلے کو تمام اسلامی فرقوں کے نزدیک قابلِ قبول دلائل کے ساتھ واضح فرمایا۔
اسماعیل بن علی بن زرین اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ امام رضاؑ نے فرمایا: میں نے اپنے والد موسیٰ بن جعفرؑ سے، انہوں نے امام جعفر صادقؑ سے، انہوں نے امام محمد باقرؑ سے، انہوں نے امام زین العابدینؑ سے، انہوں نے امام حسینؑ سے اور انہوں نے امیرالمؤمنین علیؑ سے سنا کہ رسولِ خدا ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی:
"اہلِ دوزخ اور اہلِ جنت برابر نہیں، اہلِ جنت ہی کامیاب ہیں۔”
پھر رسول ﷺ نے وضاحت فرمائی کہ اہلِ جنت وہ ہیں جو میری اطاعت کریں، علیؑ کے سامنے تسلیم ہوں اور ان کی ولایت کو قبول کریں، جبکہ اہلِ دوزخ وہ ہیں جو علیؑ کی ولایت سے بیزاری اختیار کریں، ان سے عہد توڑیں اور ان کے خلاف جنگ کریں۔
امام علیؑ؛ قرآنِ ناطق
امام رضاؑ کی روایات کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ آپؑ احادیث کو مسلسل معصومینؑ کے سلسلۂ سند کے ساتھ رسولِ اکرم ﷺ تک پہنچاتے ہیں۔ اس طرح آپؑ امت کو فکری اور ثقافتی قیادت کا خالص سرچشمہ متعارف کرواتے ہیں۔
اسی سلسلے میں امام رضاؑ نے امیرالمؤمنین علیؑ سے یہ قول نقل فرمایا:
"دنیا سراسر جہالت ہے، سوائے ان مقامات کے جہاں علم ہو؛ اور علم بھی حجت ہے، مگر وہ علم جس پر عمل کیا جائے؛ اور عمل بھی سراسر ریا ہے، مگر وہ جو اخلاص سے ہو؛ اور اخلاص بھی خطرے میں ہے، یہاں تک کہ بندہ دیکھ لے کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔”
شیعہ و سنی روایات کے مطابق امام علیؑ اور آپؑ کی اولاد قرآنِ ناطق ہیں، یعنی قرآن کے حقیقی مفسر، علمِ الٰہی کے مظہر اور اس کے تمام اسرار کے عالم۔ امام رضاؑ نے بھی امام علیؑ کو "النّاطق بالقرآن” کے عنوان سے یاد فرمایا ہے۔
جنت اور جہنم کے تقسیم کرنے والے
شیعہ و سنی احادیث کے مطابق امام علیؑ کو قسیمُ الجنۃ و النار کہا گیا ہے۔ اس مفہوم کو امام رضاؑ نے نہایت حکیمانہ انداز میں بیان فرمایا۔
ابوالصلت ہروی روایت کرتے ہیں کہ مأمون نے امام رضاؑ سے پوچھا: امیرالمؤمنین علیؑ کس وجہ سے جنت اور جہنم کے تقسیم کرنے والے کہلاتے ہیں؟
امام رضاؑ نے فرمایا: کیا تم نے اپنے آباء کے واسطے سے ابنِ عباس سے رسولِ خدا ﷺ کا یہ قول نہیں سنا کہ:
"علیؑ کی محبت ایمان ہے اور ان سے بغض کفر ہے؟”
جب مأمون نے اس کا اقرار کیا تو امامؑ نے فرمایا: جب ایمان اور کفر کا معیار علیؑ کی محبت اور دشمنی ہے، تو جنت اور جہنم کی تقسیم بھی اسی بنیاد پر ہو گی؛ لہٰذا علیؑ قسیمُ الجنۃ و النار ہیں۔
امام علیؑ کی سب سے بڑی فضیلت
ایک دن مأمون نے امام رضاؑ سے پوچھا: امیرالمؤمنین علیؑ کی وہ سب سے بڑی فضیلت کون سی ہے جس پر قرآن بھی دلالت کرتا ہو؟
امام رضاؑ نے فرمایا: آیۂ مباہلہ۔
اس آیت میں "اَنْفُسَنا” کے لفظ کے ذریعے امام علیؑ کو رسولِ خدا ﷺ کا نفس قرار دیا گیا، جو آپؑ کے کمال، عصمت اور بلند ترین مقام کی روشن دلیل ہے۔ واقعۂ مباہلہ کے موقع پر رسول ﷺ نے علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ کو اپنے ساتھ لیا، جس سے واضح ہوا کہ یہ ہستیاں نبوت کی صداقت کی دلیل اور دینِ اسلام کا روشن برہان ہیں۔
یہ ایسی منفرد فضیلت ہے جس میں امت کا کوئی فرد امیرالمؤمنین علیؑ کا شریک نہیں، اور یہی آپؑ کے عظیم، بے مثال اور یکتا مقام کا واضح ثبوت ہے۔

محمد حسین بہشتی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • نیا سال، نیا عزم – نئے ارادے!
  • اُس روز مدینہ بھی
  • سفید خون
  • آخری آدمی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ذہنی سکون
پچھلی پوسٹ
اگلی گلی میں رہتا ہے

متعلقہ پوسٹس

بائی فوکل کلب

اکتوبر 22, 2019

خط اور اُس کا جواب

فروری 1, 2020

حویلی

دسمبر 15, 2019

جنون لطیفہ

جنوری 2, 2020

اخلاق, اقدار اور معاش!

فروری 27, 2021

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

تمہارے اس سلیقہِ محبّت کا میں شیدائی

فروری 14, 2026

شاکرہ نندنی

دسمبر 22, 2024

خواب آنکھوں میں سجاتے رہ گئے

اگست 17, 2026

ہزار ڈھونڈیں گے، اہلِ جہاں نہیں رہے گا

جون 22, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

خمار بارہ بنکوی کی دسویں برسی...

دسمبر 4, 2019

فطرت کے دامن میں خاموش جذبات

نومبر 24, 2024

جذبوں کا شاعر

اپریل 5, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں