خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانہر کنارے
آپکا اردو بابااردو افسانےاردو تحاریرسید محمد زاہد

نہر کنارے

از سائیٹ ایڈمن فروری 12, 2025
از سائیٹ ایڈمن فروری 12, 2025 0 تبصرے 64 مناظر
65

موجوں کی روانی تھی یا کسی کمسن الہڑ حسینہ کی چال، بہتے پانی کی ہلکی ہلکی آواز تھی یا دوشیزاؤں کی پائل کی جھنکار جو مجھے مست کیے اپنی طرف کھینچ رہی تھی۔ سردیوں کی یہ گھنیری شام اور اس کی یاد، پانی میں کھڑی اس کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ میرے بچپن کی دوست، میری سہیلی سمرا، جو اسی نہر کنارے مجھے ملا کرتی تھی۔ جس نے کہا تھا، ’جب سب ختم ہو جائے تو اسی نہر پر دوبارہ اکٹھے ہوں گے : موت کے بعد بھی تم مجھے اسی نہر کنارے کھڑی پاؤ گی۔‘

ماضی کی حسین یادیں مجھے اپنی طرف کھینچ رہی تھیں۔ بچپن جوانی کی بہاریں مجھے واپس بلا رہی تھیں۔ میں ریت کنارے چلتی آگے بڑھتی جا رہی تھی۔ پانی خوشی خوشی میرے پاؤں سے بغل گیر ہوتا اور پھر دکھ بھرے انداز میں جدا ہو کر واپس لوٹ جاتا۔

سال ہا سال بیت گئے، کل کی بات ہی لگتی تھی جب سمرا اور میں جوانی کی پیڑھی پر قدم رکھ رہے تھے۔ روزانہ شام اس نہر کنارے ملتے۔ سردیوں کی دھوپ اور گرمیوں میں درختوں کی چھاؤں تلے یہیں پلے بڑھے۔ والدین کھیتوں میں کام کر رہے ہوتے، ہم ادھر بھاگ آتے۔

آج میرے پاؤں ریت میں دھنسے جا رہے تھے اور پانی غل مچاتا میری پنڈلیوں کو چھو رہا تھا۔ نہر کے اس کنارے پر پانی کی روانی کچھ ٹھہری ہوئی تھی۔ یہ وہی جگہ تھی جہاں ہم گہرے پانی سے نکل کر لیٹ جایا کرتے تھے۔ بھل کی سوندھی سوندھی خوشبو آج بھی وہی تھی۔ نہر بھی کیا عجیب چیز ہے۔ ہر جگہ سے ایک جیسی گہری لیکن وقت اور پانی کا دھارا کسی نہ کسی کنارے کو کھانے لگتا ہے اور کسی دوسری جگہ ریت اور بھل اٹھا کر باہر پھینکتا جاتا ہے۔ نہر کا یہ رویہ بالکل میرے اور اس کے پیار جیسا تھا۔ گہرا پیار جسے عمر کی دھارا ریت کنارے لے آئی تھی۔

جوانی کی گھٹائیں اس پر ٹوٹ کے برسیں۔ اس کا بدن حیرت کی سرا؛ جھال سے گرتے پر شور پانی میں چھلانگ لگاتی تو اسے چھو کر دنگ رہ جاتا۔ اس کے ایکشن بھی غیر متوقع ہوتے، پل میں تولہ پل میں ماشہ، کبھی ہواؤں میں اڑنے والی اور کبھی پانی کی گہرائیوں سے سیپی ڈھونڈ لانے والی۔ پل بھر کا سکون حرام تھا۔

ایک دن وہ اپنے بھائی کا سگریٹ چرا لائی۔ کہنے لگی، ’پکا ہے، سوٹا لگاؤ گی؟‘

پہلی بار کش لیا تو میں بھی اس کے ساتھ ہواؤں میں اڑنے لگی۔ پورا دن نہر میں نہاتے اور ریت میں کھیلتے رہے۔ سگریٹ کا نشہ اور پیار کا نشہ؛ شام کا سہانا وقت اور خوشگوار ہوا کے جھونکے ؛ دل فریب سماں اور نہر کنارے کی بہار کیفیت فردوس بریں کو رشک کا داغ دے رہی تھی۔ بھیگی بھیگی ریت میں اٹی سمرا اس دن بہت پیاری لگ رہی تھی، حسن کامل کا مجسمہ۔ موٹے موٹے گلابی ہونٹ، چاندی چمکتی پیشانی، تیکھا ناک، گلاب کو شرمانے والے عارض قیامت ڈھاتے تھے۔

آنکھیں گل نرگس کو شرمندہ کر رہی تھیں۔ جوانی کا عالم ستم ڈھاتا تھا۔ سرو قد کھڑی سمرا کے گیسووں سے ڈھلکتے پانی کے قطرے نہر میں آگ لگا رہے تھے۔ لمبی لمبی کالی سیاہ زلفوں میں ریت کے ذرات موتیوں کی طرح دمک رہے تھے۔ سورج کی کیا مجال کہ حور شمائل سمرا کے حسن کی تاب لا سکے سو درختوں کے پیچھے چھپ گیا۔ اس دن جدا ہوتے وقت پہلی بار میرا ہاتھ پکڑ کر کہا،

’ایمان! ہم یہ دوستی ہمیشہ نبھائیں گے۔ مرنے کے بعد بھی میں تمہیں اسی ریتلے کنارے پر ملوں گی۔ وعدہ کرو ملنے آؤ گی۔‘

***

’یہ لڑکی ایک مصیبت ہے۔ ‘ میری ماں اس کی حرکتیں دیکھ کر ڈر جاتی۔ میرا جواب ہوتا، ’وہ مصیبت ہے مسئلہ نہیں۔ ‘

بہت سے لڑکوں کے لیے مصیبت تھی۔ ان کے ساتھ گھل مل جاتی، ٹھٹھا مذاق کرتی پھر جھڑک دیتی۔ ایک دن نمبردار کا لڑکا اس کے لیے پکی سگریٹ لایا۔ بہت خوش ہوئی۔ کش لیتے دھوئیں کے مرغولے بنا کر اس کے منہ پر پھینکتی رہی۔ سگریٹ کب کا ختم ہو چکا تھا اور لڑکا ابھی بھی پاس بیٹھا تھا۔ میری سڑن محسوس کر کے اسے دھتکار دیا، ’سگریٹ اک تے ٹھرک سارے دن دا، چل بھونڈا دفع ہو۔‘

ماں اس کے خلاف تھی اور پسند بھی بہت کرتی تھی۔ ہمیشہ کہتی، ’تمہیں دیکھ کر مجھے اپنی جوانی کا ہپی کلچر یاد آتا ہے۔ ‘ ہرے کرشنا تحریک ’بھیگی بھیگی راتوں میں دیوانوں کا مستی میں جھومنا یا‘ دم مارو دم ’کانوں میں سر بجانے لگتا ہے۔ یہ وہ لڑکی ہے جو مست رہ کر اپنے اندر کے مطالبات کو خود سے چھپانے کا بہانہ کرتی ہے۔ اس کی پیشانی چاند کو آب آب کرتی ہے اور موٹی آنکھیں آہوان دشت کو لیکن اس کا حال دل جاننا چاہو تو آنکھیں ملانے کی بجائے چوکڑیاں بھرتی ہرن ہو جاتی ہے۔ ‘

ہائی سکول کے آخری دو سال میری اور اس کی دوستی مزید بڑھ گئی۔ ماں کو پکا یقین تھا کہ ہم دونوں چرس پیتے ہیں۔ اس کا باپ نشئی تھا اور بھائی بھی۔ سارا خاندان شمالی علاقے سے ادھر آیا تھا۔ میری امی اسی وجہ سے ان سے خوفزدہ رہتی۔ شاید یہی سمرا کی شخصیت کا منفی پہلو تھا جسے وہ سب سے چھپاتی، خود اپنے سے بھی۔ وہ کھیل کود اور ہنسی مذاق میں اپنے اندر کی کشمکش کو دبا لیتی۔ کئی بار میں نے اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں کے پیالے میں اٹھا کر اس کشمکش کے بارے میں جاننا چاہا تو وہ بات کو گھما دیتی، ’ایمان، تم مجھے اس دنیا میں سب سے پیاری ہو۔ تمہارا پیار مجھے جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے۔ ‘ یہ کہ کر چرس کا سگریٹ سلگا کر میری ہونٹوں سے لگا دیتی۔ میں ایک دو کش لیتی لیکن مجھے یہ اچھا نہیں لگتا تھا۔ شاید یہی وجہ تھی کہ اس نے ایک دن چرس سپلائی کرنے والے لڑکے کی دھلائی کر دی اور سگریٹ پینے سے توبہ۔

’ایمان! میرے دل میں تمہاری تصویر کھد چکی ہے اب اس کا مٹنا محال ہے۔ ہم جگری یار ہیں۔ ہماری روحیں اکٹھی زمیں پر آئیں۔ ہم دوست ہیں اور بعد میں بھی دوست رہیں گے، جب ہم غائب ہو چکے ہوں گے اور صرف ہماری روحیں باقی رہیں گے۔ ‘

اتنی گہری دوستی کے باوجود کبھی کبھی بالکل انجان لگتی تھی۔ یونیورسٹی پہنچے تو لڑکپن کی کلیلیں اور شرارتیں بھی کم ہو گئیں۔ گم سم بیٹھی ہوتی تو میں وجہ پوچھ لیتی۔ ”ایمان میں ایک دھوکا ہوں، میں وہ نہیں جو دکھائی دیتی ہوں۔ تمہارا وہم ہے کہ میں بہت خوش ہوں۔ ’

پھر قہقہہ لگا کر ہنسنے لگی اور بولی، ’سب فکر و غم بھلا کر چلو مزے اڑائیں۔ ‘
’کس چیز کے؟ ‘
’دیکھو شام کا سہانا سورج کیا کہہ رہا ہے؟‘
کچھ دیر کی خاموشی کے بعد کہنے لگی، ’آئی ایم ان لو ودھ اے بوائے آف مائی کلاس۔‘
وہ اس لڑکے کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے لگی تو پھر بھی میرا پیار حاوی تھا۔

عرصہ ہوا وہ بچھڑ گئی تھی۔ لڑکیوں کا ساتھ کب ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ باپ چرس سمگلنگ میں پکڑا گیا تو وہ شہر چھوڑ گئے لیکن جب بھی آتی ہم اسی نہر کنارے اکٹھے ہوتے۔ اسی ریت پر لیٹتے۔ پانی میں کھیلتے۔

***

ریت میرے پاؤں کے نیچے سے پھسل رہی تھی۔ میں آنکھیں بند کیے آگے بڑھتی جا رہی تھی۔ پانی گھٹنوں تک پہنچ چکا تھا۔ ٹھنڈا ٹھنڈا پانی جو اب پر سکون تھا۔ یادیں بھیس بدل بدل کر سامنے آ رہی تھیں۔ ماضی کی یادیں تھیں یا وہ آج بھی میرے ساتھ تھی؟ کانوں میں اس کی آواز رس گھول رہی تھی یا سمعی دھوکا؟ وہ آنکھوں کے سامنے تھی یا بصری دھوکا؟ جان و دل، ہوش و خرد سب ششدر تھے۔ آخری بار رخصت ہوتے وقت اس نے کہا تھا، ’ایمان! جب بھی موقع ملا میں یہاں ضرور پہنچوں گی۔‘

اس وعدہ کو ساری عمر نبھایا تھا۔ شادی کے بعد آئی۔ بچے کو اسی نہر میں تیرنا سکھایا۔ طلاق کے بعد اسی ریت پر میرے زانو پر سر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر روئی۔

آج بھی وعدے کے عین مطابق وہ یہاں موجود تھی، ’مرنے کے بعد بھی میں تمہیں اسی ریتلے کنارے پر ملوں گی۔‘

میں نے سر جھٹک کر ادھر ادھر دیکھا۔ وہ گہرے پانی میں کھڑی تھی دونوں ہاتھ پھیلائے مجھے اپنی طرف بلا رہی تھی۔ موٹی موٹی مخمور آنکھیں، بھیگا بھیگا گدرایا بدن، پوجا کے صندل کی طرح کا چمکدار، کہر سے نکلے چیت کے چاند جیسا منزہ و مطہر، روحانی پاکیزگی کا حامل۔ آج بھی وہ جوان تھی سال ہا سال کے بعد ؛ شادی، بچے، طلاق کے بعد بھی: ڈپریشن، ذہنی خلفشار، بڑھاپا اور موت کے بعد بھی، وہ جوان تھی۔

وہ بھاگتے ہوئے آئی اور امربیل کی طرح مجھ سے لپٹ گئی۔ اس کے چھوتے ہی میری جسم میں بھی جوانی واپس آ گئی۔ ہاتھ، چہرے اور جسم کی جھریاں تن کر مٹ گئیں۔ کمزور جسم طاقتور ہو گیا۔

ہم دونوں نے نہر میں ڈبکی لگا دی،
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔

سید زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • وبا کی آفت اور شیخ حرم کے غمزے
  • 27ویں ترمیم اور وفاقی آئینی عدالت
  • محبت، روح اور بنکاک – پانچ سال بعد
  • کامیابی دراصل آپ کی ”سوچ ”ہے !
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
بچھڑ کے مجھ سے جانے کی
پچھلی پوسٹ
باغِ ہم بستگی

متعلقہ پوسٹس

زر رہے ہیں عجب ماہ و سال ، پوچھئے مت

مئی 4, 2020

اوہدے بِن مٙیں رہ نئیں سکدی

نومبر 6, 2022

ملکی سالمیت اور سیاسی انا

اپریل 3, 2022

مجھے تو اپنی حفاظت میں رکھ خدا میرے

جنوری 25, 2020

ممّی

جنوری 16, 2020

اک یہ آواز ہی کانوں کے رہٹ میں پہنچی

جون 21, 2020

ہرگھڑی ہے قیامت کی جیسےگھڑی

اپریل 18, 2020

مزاح نگاری کا پہلا سبق

مئی 25, 2024

ناراض جیالوں کا مقدمہ

نومبر 27, 2019

ایمیزون کی بازگشت

دسمبر 19, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ایسے چہروں سے پیار کرتے ہیں

مئی 14, 2020

رقصِ زر کا خمار

دسمبر 2, 2024

من کا بھوت بنگلہ !

جون 27, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں