خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباآپؐ کے نکاح میں پوشیدہ حکمتیں
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

آپؐ کے نکاح میں پوشیدہ حکمتیں

از سائیٹ ایڈمن جون 17, 2022
از سائیٹ ایڈمن جون 17, 2022 0 تبصرے 60 مناظر
61

awais khalid

قوم مسلم کے لیے سب سے زیادہ اذیت ناک بات آپؐ کی شان بلند میں گستاخی کا ہونا ہے۔دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات تڑپ جاتے ہیں اور وہ غم و غصہ کے انگاروں پر لوٹنے لگتے ہیں جب کوئی بد بخت ایسا کرنے کی جسارت کرتا ہے توگستاخی کرنے والے کی ایک ایک سانس امت مسلمہ پر بھاری گذرتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے مال،جان،اولاد،ماں باپ،عزت آبرو سے بڑھ کراپنے نبیؐ سے محبت کرتے ہیں۔اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔جب کبھی کہیں ایسی گھٹیاجسارت ہوتی ہے تو امت مسلمہ کا امتحان ہوتا ہے اور دو پہلو سامنے آتے ہیں۔ایک حکمران طبقے کی نا اہلی،خوف یا احتیاط اور دوسرا عام عوام کا والہانہ جذبہ عشق۔حکمران معاشی اورسیاسی مصلحتوں کے پیش نظر صرف مذمتی بیانات دینے پر ہی اکتفا کرتے ہیں جبکہ عوام کے جذبات یہ ہوتے ہیں کہ گستاخی کرنے والے بدبخت کوفوراً کڑی سے کڑی سزا ملے،اسے عبرت کا نشان بنایا جائے اور اس کے ملک سے بھی ہر طرح کے تعلقات ختم کیے جائیں جب تک کے وہ سرکاری سطح پر توہین کرنے والے کوقرار واقع سزا نہ دے۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی ایک لعینہ نوپور شرما نے امھات المومنین کے توہین آمیز ذکر کی آڑ میں نبیؐ کی شان میں سخت گستاخی کی ہے۔اس گستاخ کی سزا دنیا و آخرت میں اب اس کا مقدر ہے لیکن جن باتوں کو بنیاد بنا کر گستاخی کی گئی ہے پوری دنیا کے سامنے اس غلط فہمی کا ازالہ بھی ضروری ہے تا کہ آئندہ کوئی ان باتوں کو دلیل بنا کر منفی پروپیگنڈہ نہ کر سکے۔آپؐ کی ظاہری حیات مقدسہ کا ایک ایک قول و فعل حکمتوں سے لبریز ہے۔آپؐ کی ایک ایک ادا مبارک اس مشن عظیم کی ادائیگی کا حصہ ہے جو پروردگار نے آپؐ کو سونپا تھا۔قیامت تک کے لیے نافذ العمل دین کے فروغ کے لیے آپؐ نے بہترین حکمت عملی سے کام لیا۔اسی طرح آپؐ نے جتنے بھی نکاح فرمائے وہ دین اسلام کے فروغ اور مشن عظیم کے لیے معاون تھے اور وقت نے یہ ثابت بھی کیا کہ ایک ایک نکاح سے اسلام کو تقویت ملی۔لہذا غیر مسلموں کی جانب سے یہ کہنا کہ آپؐ نعوذ باللہ اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے نکاح فرماتے تھے سراسر غلط ہے۔آپؐ نے جس قبیلے میں نکاح فرمایا ایک وقت آیا پورا پورا قبیلہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔جیسے حضرت جویریہؓ کی مثال لے لیں۔حضرت خدیجہؓ نے فرمایا تھاکہ” کسی بیٹی سے اس کے قبیلے کو اتنا فائدہ نہیں ہوا جتنا جویریہؓ سے ہوا۔

"حضرت عائشہؓ کے علاوہ آپؐ نے جتنے نکاح فرمائے وہ یا تو بیوہ سے فرمائے یا مطلقہ سے۔اور بعض امھات المومنین تو آپؐ کے عقد مبارک میں آنے سے قبل ایک نکاح میں رہیں،شوہر کے انتقال کے بعد دوسرے نکاح میں اورپھران کے شوہر کے انتقال کے بعد یا علیحدگی کی صورت میں آپؐ کے نکاح میں آئیں۔ یعنی اگر مقصد دنیاوی خواہش پر مبنی ہوتا تو آپؐ ایک سے ایک بڑھ کر کنواری لڑکیوں سے ہی نکاح فرماتے۔اور دوسری طرف ہندو دھرم کو ماننے والی اس بدبخت کے کرشنا کی 16000 سے زائد بیویاں تھیں۔اس پر یہ ذرا آئیں ناں۔اب ذرا امھات المومنین کے حوالے سے مختصرجائزہ لیتے ہیں۔آپؐ نے پہلا نکاح حضرت خدیجہؓ سے فرمایا جب ان کی عمر مبارک 40 سال تھی جبکہ آپؐ کی ظاہری عمر مبارک صرف 25 سال تھی۔ان کے الزامات کے رد کے لیے ویسے اتنا ہی کافی ہے۔حضرت خدیجہؓ کے انتقال کے بعدقبیلہ عامر بن لوی کی حضرت سودہؓ سے نکاح فرمایا۔حضرت سودہؓ کا پہلے نکاح سکران بن عمرو سے ہوا تھا۔پھر پروردگار کی طرف سے حکم کے مطابق اوراپنے دیرینہ ساتھی اور یار غار سیدنا صدیق اکبر ؓ کی شدید خواہش کا احترام کرتے ہوئے اور خود حضرت عائشہؓ کی مکمل رضامندی سے آپؐ نے حضرت عائشہؓ سے نکاح فرمایا۔رخصتی کے وقت آپؓ کی عمر مبارک ساڑھے گیارہ سال تھی۔آپؐ حضڑت خدیجہؓ کو اتنا یاد کیا کرتے تھے کہ حضرت عائشہؓ کو رشک آتا تھا۔آپؐ نے ایک بار یہاں تک فرمایا کہ حضرت خدیجہؓ کا نعم البدل کوئی نہیں۔اب حکمتیں کیسے ظاہر ہوئیں کہ حضرت خدیجہؓ نے اپنے مال سے مشن فروغ اسلام کو تقویت بخشی۔حضرت عائشہؓ سے نکاح کی حکمت یوں ظاہر ہوئی کہ عورتوں کے تمام مسائل کا فقہی علم آپؓ کی وساطت و فراست سے پھیلا۔آپؓ سے 2210 احادیث مروی ہیں جن میں 74 متفق علیہ ہیں۔پھر حضرت حفصہؓ بنت عمرؓ جن کے شوہر غزوہ بدر میں شہید ہو گئے تھے،ان سے نکاح فرمایا۔آپؓ سے 60 احادیث مروی ہیں جن میں سے 4 متفق علیہ ہیں۔

پھر ام المساکین حضرت زینب بنت خزیمہؓ (جن کے پہلے شوہر عبد اللہ بن جحش غزوہ احد میں شہید ہوئے)سے نکاح فرمایا۔اسی طرح حضرت ام سلمہؓ(جن کے شوہرابو سلمہؓ بھی غزوہ احد میں شہید ہوئے) سے نکاح فرمایا۔آپؓ سے 378 احادیث مروی ہیں جن میں 13 متفق علیہ ہیں۔پھر حضرت زینب بنت جحش(جن کا پہلے نکاح حضرت زید بن حارث سے ہوا تھا اور نباہ نہ ہو سکا تھا)سے نکاح فرمایا۔آپؓ سے 11 احادیث مروی ہین جن میں 2 متفق علیہ ہیں۔حضرت جویریہؓ قبیلہ مصطلق کے سردار حارث کی بیٹی تھیں۔ان کا پہلا شوہر مسافع بن صفوان غزوہ مرسیع میں قتل ہوا تھا۔آپؓ سے نکاح کے بعد پورا قبیلہ مسلمان ہوا۔حضرت ام حبیبہؓ پہلے عبید اللہ بن جحش کے نکاح میں تھیں۔آپؓ سے 65 احادیث مروی ہیں،2 متفق علیہ ہیں۔حضرت صفیہؓ قبیلہ بنو نضیر کے سردار حیی بن اخطب کی بیٹی تھیں۔پہلا نکاح مشکم القرظی سے ہوا۔طلاق کے بعد کنانہ بن ابی الحقیق سے ہوا۔وہ خیبر میں مارا گیا۔حضرت میمونہؓ کا نکاح مسعود بن عمرو سے تھا،علیحدگی کے بعد ابودھم سے نکاح ہوا۔پھر اس کے بعد آپؐ سے نکاح ہوا۔تمام تفصیل کا اجمال یہ ہے کہ آپؐ نے کوئی بھی نکاح خواہش دنیا کے زیر اثر نہیں فرمایا بلکہ آپؐ کے ہر نکاح سے اسلام کو تقویت ملی۔نکاح کے زریعے مختلف قبائل تک رسائی ملی اور پیغام حق کی ترسیل آسان ہوئی۔پھر اس معاشرے میں بیوہ اور مطلقہ کو منحوس و حقیر سمجھا جاتا تھا۔آپؐ نے اس غلط سوچ کا بھی رد فرمایا اور بیوہ اور مطلقہ سے نکاح کی ترغیب دی۔الغرض آپؐ کا ہر عمل مقدس رضائے الہی سے سرشار اور اسلام کی اشاعت کے لیے ہی تھا۔رہی بات آپؐ کی شان اقدس کی تو اس کو بلند کرنے والا خود پروردگار ہے یہ غلاظت و نجاست کے پروردہ آپؐ کی شان کیا جانیں۔

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • نعتِ رسولِ محتشم ﷺ
  • خوشی کی انتہا
  • فیڈ آؤٹ فیڈاِن
  • نمود و بود کو عاقل
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اختلاف رائے جرم نہیں
پچھلی پوسٹ
ابھی ذوق پرواز باقی ہے!

متعلقہ پوسٹس

بسترِ گُل

مئی 27, 2025

سہمے ہوئے تھے لوگ جو خطبوں کے وار سے

مارچ 14, 2020

ساری کڑیاں مِلا کے بیٹھے ہیں

مارچ 5, 2023

مشرقی عشق اور شاطر شرفا

دسمبر 7, 2020

پروفیسر گوہر نوید کے تنقیدی نظریات کا جائزہ

فروری 13, 2026

خواب مجھ کو نہ دکھایا جائے

جنوری 1, 2023

نہ تم زباں سے جواب دینا

مئی 9, 2020

تاریخ کے وارث – آخری قسط

جنوری 17, 2025

خاموش عورت

فروری 2, 2020

اکیلے آۓ ! اکیلے ہی

جون 7, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

نگاہوں سے ترے دل میں

ستمبر 26, 2025

ماضی، حال اور مستقبل – کامیابی...

جولائی 9, 2026

دریا کو کناروں میں سمٹ جانے...

نومبر 27, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں