خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریراصغر اعظم
اردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرڈاکٹر یونس بٹ

اصغر اعظم

از سائیٹ ایڈمن مئی 10, 2020
از سائیٹ ایڈمن مئی 10, 2020 0 تبصرے 65 مناظر
66

اصغر اعظم

یہ وہ زمانہ تھا جب جموں اور سری نگر میں تعلیمی سہولتیں اتنی تھیں کہ ایک طالب علم نے کہا میں اس وقت چوتھی جماعت میں تھا جب میں نے پہلی مرتبہ اسکول ٹیچر دیکھا تھا، ان دنوں وہاں ایک ہیڈ ماسٹر اپنی کلاس کے بچوں کو تقریر کرنا سکھا رہا تھا، ہر بچے کو بتا تا کس طرح بولنا ہے ، ایک بچہ آیا تو ہیڈ ماسٹر نے کہا، تم صرف یہ سیکھو کیسے چپ ہونا ہے ؟ یہ بچہ بڑا ہو کر پاک فضائیہ کا پہلا اور دنیا کا سب سے کم عمر کمانڈر انچیف بنا، پوری قوم نے اسے شاہین کہا مگر حنیف رامے نہ کہتے ، کسی نہ وجہ پوچھی تو بولے میں جب انہیں شاہین کہہ کر بلاؤں لوگ سمجھتے ہیں میں اپنی پہلی بیوی کو بلا رہا ہوں۔
دیکھنے میں اپنے بیٹے اصغر عمر خان پر گئے ہیں، بچپن ہی سے ان میں سیاست دانوں والی صلاحیتیں موجود تھیں، اگر کلاس میں کامیاب نہ ہوتے تو گھر والوں کو یہ نہ کہتے کہ میں ناکام ہوا ہوں، کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے ، والد اس قدر سخت تھے کہ انہیں لگتا میں گھر میں نہیں اسکول میں پیدا ہوا ہوں، آدمی نہیں الٹا ہو کر دیکھے تو سیدھے سادے آدمی ہیں، وطن کا دفاع کر کے اب یہ حال ہو گیا ہے کہ دوران گفتگو بھی دفاعی پوزیشن میں رہتے ہیں، کسی سے سے پانچ روپے بھی وصول کرنے ہوں تو ضرور کریں گے ، چاہے وصول کرنے میں سو روپے لگ جائیں، اس قدر ذمہ دار کہ اگر انہوں نے آپ کو نیند کی گولی کھلانا ہو تو وقت پر کھلائیں گے ، چاہے اس کیلئے انہیں آپ کو سوتے میں اٹھانا پڑے ، جو غلطی ایک بار کی، پھر اسے کبھی نہیں دہرایا، ہمیشہ نئی غلطی کی، عمر اور ارادہ پختہ البتہ عمر کا پوچھو تو عمر اصغر خان کا بتانے لگ جاتے ہیں، ویسے بھی ہمارے ہاں سیاست کا یہ حال ہے کہ لیڈر عوام کے حال کے بجائے ان کے ماضی کو ہی بہتر بناتے ہیں، وہ بھی ایسے کہ عوام کا وہ حال کرتے ہیں کہ اسے ماضی بہتر لگنے لگتا ہے ۔
اصغر خان کہتے ہیں کہ سیاست میں میرا آنا ایک حادثہ ہے ، سیاست کو یہ حادثہ 1968 میں پیش آیا، بھٹو صاحب نے کہا تھا ایوبی دور میں میری نظر بندی نے دو شخصیتوں کو لیڈر بنایا، ایک بیگم بھٹو تھی اور دوسرے بے غم اصغر ، خان صاحب نے اسکول میں اتنی بار اے بی سی ختم نہ کی ہو گی جتنی سیاسی اتحاد بنا بنا کر کی، مثلاً، جی پی، ٹی آئی، پی ای اے ، ایم آر ڈی، اور پی ڈے اے وغیرہ وغیرہ۔ وہ فاتح سیاست ہیں، اندرون ملک انکا دورہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ان کے دورے کا سنتے ہی حکومت ایمبولینس روانہ کرتی ہے ۔
جب فوج میں تھے تو ہمیشہ خطرناک کام سب سے پہلے خود کرتے تھے ، پھر جونیرز کو اس کی اجازت دیتے یہاں تک بھی شادی بھی پہلے خود کی، ہوائی اور ہوائی جہاز اڑانے کے ماہر ہیں، کہتے ہیں جب میں ائیر مارشل تھا تو کبھی کسی نے شکایت نہ کی کہ چھلانگ لگتے ہوئے اس کا پیرا شوٹ نہیں کھلا، پی آئی اے میں آئے تو اسے اتنا آرگنائز کیا کہ ہر کام کیلئے الگ اسٹاف رکھا، یہاں تک کہ مسافروں کی خدمات کرنے کیلئے الگ عملہ ہوتا اور نہ کرنے کیلئے الگ، خان صاحب آج کل بھی PLANکوPLANEسمجھتے ہیں، ڈرائیور ایسے کہ ان کی گاڑی کے آگے آنے والے کو اتنا خطرہ نہیں ہوتا جتنا پیچھے آنے والے کو۔
عمر اصغر خان دراصل کم عمر اصغر خان ہیں، اس لئیے معمر اصغر خان صرف بو عمر اصغر خان کے مشورے پر ہی عمل کرتے ہیں، کہتے ہیں، میری پارٹی اکیلی ہی سہی پی پی کو ہرا سکتی ہے اور 1990 میں انہوں نے اس کے لئے پی پی سے اتحاد کر کے اس کو ہرا کر دکھایا، واحد سیاست دان ہیں جو مقابلہ میں کھڑے بھی ہوں تو ہار جائیں، جتنی محنت سے وہ ہارتے ہیں اس سے کم محنت پر بندہ جیت سکتا ہے ، ان کا حلقہ انتخاب ہمیشہ ہلکا انتخاب رہا ، ہر الیکشن پر وعدہ کرتے ہیں کہ الیکشن کے بعد اس حلقے کو بدل کر رکھ دیں گے ، واقعی الیکشن کے بعد اس حلقے کو بدل کر کسی اور جگہ سے الیکشن لڑتے ہیں، صرف چار بار الیکشن ہارے جس کی ایک وجہ تو یہ رہی کہ وہ صرف چار بار ہی الیکشن کیلئے کھڑے ہوئے ، ہار تو انہیں اس قدر پسند ہے کہ کوئی کسی اور کیلئے لایا ہو تو اپنی گردن آگے کر دیتے ہیں، بقول پیر پگارہ انہیں ہمیشہ کرسی ملی مگر اپنے گھر کے لاؤنج میں، یہ وہ ہوا باز ہیں جنہوں نے تمام حادثے ہائی وے پر کئیے ، وہ بھی یو کہ لوگ ہائی وے کی بجائے ہائے وے کہہ اٹھے ، وہ اسی سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں جسے ووٹ لینے کیلئے کمپین نہیں چلانا پڑتی، امید وار لینے کیلئے بھی یہی کچھ کرنا پڑتا ہے ۔
ونسٹن چرچل نے کہا تھا سیاست اور جنگ دونوں ایک جیسی خطرناک ہوتی ہیں، البتہ جنگ میں آپ صرف ایک بار مارے جاتے ہیں لیکن سیاست میں بار بار، اور اگر سیاست دان خان صاحب جیسا ہو تو ہر بار، اگر چہ ان کا دبدبہ دبا گیا ہے ، مگر پھر بھی ہر بات کہتے ہیں میری نہ مانی گئی تو اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، اور بقول شفیق الرحمن یہ کونسا مشکل کام ہے ، اس کیلئے صرف دو اینٹیں ہی تو چاہئیے ہوتی ہیں، فرماتے ہیں ہم ملک دیں گے ، لوگ کہتے ہیں اصغر خان صاحب تاریخ کو دہراتے ہیں مگر اس سے سبق نہیں سیکھتے حالانکہ وہ اس مقام پر ہیں کہ تاریخ کو خود ان سے سبق سیکھنا چاہئیے ، ذوالفقار علی بھٹو صاحب سے خان صاحب کو ایسے نام سے پکارتے جس سے اتنی محبت ظاہر نہیں ہوتی جتنی سبزیوں سے ویسے تو محبت اور روزنامہ جنگ میں سب جائزہ ہوتا ہے ۔
اصغر خان صاحب وہ دوسروں کی خامیوں کی اس قدر دل جمعی سے اصلاح کرتے ہیں کہ بعد میں پتہ چلتا ہے کہ موصوف ساتھ خوبیوں کی بھی اصلاح کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ ہر مصیبت کا سامنا مسکرا کر کرتا ہوں، یہ بات انہوں نے بیگم مہناز رفیع کے سامنے کہی، انہیں اپنی پارٹی کے ہر کارکن کا نام نہیں آتا ہے ، لیکن اس کی وجہ ان کا حافظہ نہیں ہے ، کارکنوں کی تعداد ہے خان صاحب میں اس قدر اس استقلال کو یوں چلایا کوئی ہیڈ ماسٹر کمیٹی کا اسکول چلاتا ہے ۔
ایک بار انہوں نے تقریری میں اپنی زندگی کی کہانی ان لفظوں میں سمیٹی میں وطن کا سپاہی تھا، وطن کا سپاہی ہوں، اور وطن کا سپاہی ہی رہوں گا، تو پیچھے سے آواز آئی، ترقی نہ کرنا، اس کے باوجود وہ جس امیدوار کو چاہیں الیکشن میں جتوا سکتے ہیں، انہیں بس اتنا ہی کرنا پڑتا ہے ، اس امیدوار کے خلاف کھڑے ہونے پڑتا ہے ، ویسے ایک تجزیہ نگار کے خیال میں وہ خود بھی الیکشن جیت سکتے ہیں، بس انہیں اتنا کرنا ہے کہ وہ اس حلقے سے الیکشن لڑیں جہاں سے اصغر خان الیکشن لڑ رہا ہو۔

ڈاکٹر محمد یونس بٹ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • موتیوں کا دیس قطر
  • توبۃ النصوح – فصل پنجم
  • ستارہ یا بادبان (حسن عسکری)
  • شیدا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
مولانا دستار نیازی
پچھلی پوسٹ
مسلح افواج کے سربراہ

متعلقہ پوسٹس

خشک آنکھیں اور خالی ہاتھ

ستمبر 18, 2025

مختصر سیرتِ رسولﷺ

مارچ 10, 2026

جہاں کارواں ٹھہرا تھا

مارچ 3, 2013

تاریخ کے وارث – چوتھی قسط

جنوری 17, 2025

رازکی بات ہے کسی کو بتایئے گا نہیں

ستمبر 1, 2024

اخروٹ قوتوں کا خزانہ

اکتوبر 10, 2021

تعلیم اور روزگار کا ربط

ستمبر 20, 2025

شب زفاف جب داغدار ہو جائے (حصہ دوئم )

نومبر 29, 2019

خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ

دسمبر 4, 2019

ساحل پر لیٹی ہوئی عورت

جون 9, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

فوٹو گرافر

جنوری 13, 2020

یکم اپریل:جھوٹ کا عالمی دِن!

اپریل 1, 2022

ٍ بے عمل ٹرینر

جولائی 21, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں