خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابازندگی کیا ہے
آپکا اردو بابااختصاریئےاردو تحاریراردو کالمز

زندگی کیا ہے

از منیر انجم اپریل 23, 2022
از منیر انجم اپریل 23, 2022 0 تبصرے 82 مناظر
83

زندگی کیا ہے یہ بات اکثر ہم کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے کبھی کبھی تو لگتا ہے زندگی ایسی نعمت ہے۔ جو دل کرتا ہے کبھی ختم نہ ہو ہمارے اردگرد جو ہمارے اپنے ہیں کبھی ہم سے نہ بچھڑیں۔ وقت رک جاۓ اور ہم زندگی کو اتنا انجوائے کریں جتنا کرنے کا حق ہے ۔ اور کبھی کبھی ہم زندگی سے اتنا اکتا جاتے ہیں یوں لگتا ہے یہ کوئی سزا ہے جو ہم کو مسلسل مل رہی ہے ۔ دل کرتا ہے ہمارے پاس کوئی نہ آئے ہم سے کوئی بات نہ کرے بس انسان چاہتا ہے سانس بند ہو اور جان نکل جاۓ اور کہانی ختم ۔ مگر ان دونوں باتوں کے برعکس تیسری اہم بات یہ ہے کہ زندگی اللّه پاک کی دی ہوئی وہ امانت ہے جسے اللہ پاک جب چاہے واپس لے لیں ۔ اس میں انسان کا کوئی اختیار نہیں کوئی بس نہیں یہ تو اس امتحان جیسی ہے جس کے پیپر کو حل کر نے کے لیے اللہ تعالی نے ہمیں دنیا میں بھیجا ہے۔

مثال کے طور پر جب ہم اسکول یا کالج میں امتحان کے لیے جاتے ہیں تو ہمیں ایک سادہ کاغذ تھما دیا جاتا ہے اور کچھ سوال کا آپشن دے دیا جاتا ہے کہ ان میں سے اتنے سوالوں کا آپ نے صحیح جواب دینا ہے ۔اور ہم نے انہیں سوالوں میں سے جواب لکھنا ہوتا ہے جو ہمیں پڑھایا گیا ہوں یا سکھایا گیا ہو۔ اگر ہم اپنی طرف سے اس سوال کے جواب میں کوئی ملتے جلتے لفظ بھی لکھتے ہیں تو قابل قبول نہیں ہوں گے۔ اور ہم کو اس پیپر میں فیل کر دیا جائے گا اور اس پیپر کو دوبارہ لکھنے کا موقع بھی نہیں ہوگا اس کے لئے ہمیں ایک سال کا انتظار کرنا پڑے گا دوبارہ امتحان دینے کے لئے ۔ بالکل زندگی بھی اس طرح ہے اللہ تعالی نے جو احکام ہم کو دے کر بھیجے ہیں ہم نے اسی پر عمل کرنا ہے۔ اپنی طرف سے اس میں نہ کوئی کمی کرنی ہے نہ کوئی اضافہ کرنا ہے۔ بلکہ زندگی کا پیپر تو بہت آسان ہے اور واضح طور پر ہم کو بتا دیا گیا ہے۔ کہ یہ راستہ جنت کی طرف جاتا ہے اور دوسرا جہنم کی طرف ۔ اب یہ ہم پر میسر ہے کہ ہم اس کو کس طرح حل کرتے ہیں اور زندگی وہ امتحان ہے جس میں دوسرا موقع نہیں ملتا۔ یعنی جب تک سانس ہے تب تک چانس ہے سانس ختم چانس ختم ۔کہتے ہیں کہ ایک بزرگ کے سامنے سے ایک جنازہ جا رہا تھا اور اور اس بزرگ نے اپنے قریب کھڑے ہوئے آدمی سے پوچھا یہ جو جنازہ جا رہا ہے اگر اس انسان کو دوبارہ زندگی مل جائے تو یہ کیا کرے گا ؟ تو اس آدمی نے کہا اگر اس کو دوبارہ زندگی مل جائے تو یہ کوئی گناہ نہیں کرے گا اور اللہ کی نافرمانی نہیں کرے گا اور شاید پوری زندگی سجدے میں ہی گزار دے۔ تو اس بزرگ نے اس آدمی سے کہا کہ یہ تو اس دنیا سے چلا گیا اس کے پاس اب یہ چیزیں کرنے کے لئے کوئی موقع نہیں ۔ مگر میرے تمہارے اور باقی لوگوں کے پاس ابھی یہ موقع موجود ہے۔ کیونکہ مسلمان کا یہ ایمان ہے کہ زندگی ایک بار ہے دو بار نہیں اور مرنے کے بعد کی زندگی نہ ختم ہونے والی زندگی ہے ۔ اس میں موت نہیں بڑھاپا نہیں بیماری نہیں پریشانی نہیں بلکہ یہ وہ زندگی ہے جس کی انسان خواہش کرتا ہے وہ ہوگی جنت کی زندگی جو کبھی ختم نہیں ہو گی۔ ترجمہ مفہوم :حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام سے فرمایا : اے داؤد ایک تیری چاہت ہے اور ایک میری چاہت ہے، ہوگا وہی جو میری چاہت ہے، پس اگر تم اپنی چاہت کو میری چاہت کے تابع کردو تو میں تمہاری چاہت کے لیے بھی کافی ہوجاؤں گا (یعنی تمہاری چاہت بھی پوری کردوں گا ) اور اگر تمہاری چاہت میری مرضی کے خلاف ہو تو میں تمہیں تمہاری چاہت میں تھکا دوں گا (یعنی پوری کوشش کے باوجود تمہاری چاہت پوری نہیں ہوگی) اور ہوگا تو پھر بھی وہی جو میری چاہت ہے۔
اس حدیث میں واضح طور پر انسان کے لئے ایک سبق ہے کہ اگر تو انسان اپنی زندگی اللہ کے حکم کے مطابق گزارے گا۔ تو اللہ تعالی اس کو زندگی میں ہی وہ چیزیں عطا کر دے گا یا دکھا دے گا ۔ جو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ان کی واضح مثال انبیاء علیہ السلام کے معجزات اور ہمارے بزرگان دین ہیں جن کو اللہ تعالی نے بہت سے کمالات سے نوازا تھا ۔ اور جن لوگوں نے سب کچھ ہونے کے باوجود بھی اللہ کے حکم کو نہیں مانا اللہ تعالی نے کیسے ان کو ذلیل کیا اس کی واضح مثال نمرود اور فرعون جیسے لوگ ہیں۔ اللہ تعالی نے ان کو بادشاہ بنا کر ان کا امتحان لیا مگر ان لوگوں نے اللہ کی بات کو ماننے کی بجائے دنیا میں ظلم کیے تو اللہ تعالی نے ان کو ہمیشہ کے لئے نشان عبرت بنادیا ۔ اور قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ایک سبق دے دیا کہ جس نے میرے حکم کو مانا تو میں نے دنیا میں ہی اس کو جنت کی بشارت سنا دی اس بات کا ثبوت صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ ہیں۔ اور جنہوں نے نہیں مانا ان کا ذکر بھی قرآن پاک میں فرما دیا گیا۔ اب انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ کی دی ہوئی زندگی کو اللہ کے حکم کے مطابق گزار کر اس دنیا سے جاۓ ۔تا کے اس کے بعد آنے ہمیشہ کی زندگی کو آسان بنا سکے ۔اور یہ حقیقت ہے انسان جو دنیا میں کر کے جاۓ گا آخرت میں اسی کا بدلہ پاۓ گا ۔ اگر دنیا میں آپکو کوئی تنگی ہوتی ہے تو اللہ پاک کی طرف سے اس میں کوئی حکمت ہوتی ہے ۔اگر اللّه پاک سب کو خوشحال زندگی عطا کر دیتے تو دنیا کا نظام کیسے چلتا ۔حدیث کا مفہوم ہے کہ غریب انسان امیر انسان سےپانچ سو سال پہلے جنت میں جاۓ گا ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں اس زندگی کی قدر کرنے کی توفیق دے ۔ آمین

منیر انجم

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • در بدر ہو کے جو در سوچ لیا
  • پاکستانی میڈیا
  • تقابل
  • جس سمے تیرا اثر تھا مجھ میں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
منیر انجم

اگلی پوسٹ
برکات ماہ رمضان
پچھلی پوسٹ
قانو ن کی حکمرانی!

متعلقہ پوسٹس

تمہارے ہوتے ہوئے جاں مری کو آیا دکھ

نومبر 30, 2021

زمستاں ہے یہاں تو ہو رہا

نومبر 24, 2025

کرب کی سُولی

نومبر 7, 2020

کیکٹس لینڈ

جنوری 5, 2020

کس مصیبت میں پڑ گئی ہے ہوا

مئی 8, 2020

خدائی کا نہیں پوچھا گیا کہ ڈھب کیا ہے

نومبر 14, 2021

بچوں پر تشدد ایک معاشرتی المیہ

جون 19, 2020

آخری ہدایت

جنوری 4, 2022

دل میں رہ جاتے ہیں سب لوگ

دسمبر 20, 2022

اداسی ، نیم تاریکی ، ہوا تازہ نہیں ہے

مئی 4, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ڈیڈی

مارچ 20, 2020

کوئی ہو جس کو مرا انتظار...

نومبر 9, 2025

ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اکتوبر 10, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں